Posts

Showing posts from August, 2020

01-08-2020

Image
01-08-2020 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد, چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا انوار احمد،سینئر صحافیوں میاں شاہدحسین اور میاں اسد حفیظ کے ہمراہ شہر کے وسطی اللہ والا چوک میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بیگز تقسیم کئے۔بعدازاں سلمان ظفر نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کے لئے بیگز کا استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی فضاءتعفن پھیلنے سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو تلف کرنے اور گلی محلوں کو صاف ستھرارکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اور سینیٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیاں بھرپور اندازسے سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے قربانی کے موقع پر لوگوںکو رش نہیں کرنے دیا جائے گا تا کہ مہلک وائرس سے بچا جاسکے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر ہمراہ چیف آفیسرانوار احم