01-08-2020

01-08-2020
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد, چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا انوار احمد،سینئر صحافیوں میاں شاہدحسین اور میاں اسد حفیظ کے ہمراہ شہر کے وسطی اللہ والا چوک میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بیگز تقسیم کئے۔بعدازاں سلمان ظفر نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کے لئے بیگز کا استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی فضاءتعفن پھیلنے سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو تلف کرنے اور گلی محلوں کو صاف ستھرارکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اور سینیٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیاں بھرپور اندازسے سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے قربانی کے موقع پر لوگوںکو رش نہیں کرنے دیا جائے گا تا کہ مہلک وائرس سے بچا جاسکے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر ہمراہ چیف آفیسرانوار احمد مرکزی عیدگاہ اقبال پارک کا دورہ کرکے نماز عید کے لیے ایس اوپیز کے تحت کیے گئے اقدامات اور صفائی چیک کیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفرکا قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ رفیقی ایئر بیس کے ملحقہ دیہات کے میںکھلے عام آلائشوں کو پھینکنے پر پابندی عائد تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی طر ف سے چار کولیکشن پوائنٹ قائم کرکے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کے لیے شہری حدود سے باہر ڈمپنگ پوائنٹ قائم کردیا گیا جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر اور چیف آفیسر رانا انواراحمد کریں گے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفرنے ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کرکے جانوروں کی باقیات کو تلف کرنے کے سسٹم کا جائزہ لیا اور رفیقی ایئر بیس کے اردگر د کے چکوک میں جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے پر پابندی عائد کرکے چکوک کے نمبرداروں اور محکمہ مال کے پٹواریوں کو کڑی نگرانی کرنے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع مجاز اتھارٹی کو دینے کا حکم دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر نے کہاجہاز ہمارا قیمتی اثاثہ ہے پرندوں کے ٹکرانے سے جہازوں کو ناقابل تلافی پہنچنے سمیت ہوابازوں کی جان کو خطرات لاحق ہے اس لیے کھلے عام جانوروں کی آلائشوں کو نہ پھینکیں تاکہ جانور ان آلائشوں پر آنے کے باعث جہازوں کو نقصان نہ پہنچاسکیں انہوں عوام الناس سے اپیل کی کہ جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام نہ پھینکیں بلکہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کے سپر دکریں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بلدیہ کے عملہ سے مکمل تعاون کریں یہ ہمارا قومی فریضہ اوراولین ذمہ داری بھی ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
حرام کاری کی نیت سے شادی شدہ خاتون اغوا تفصیل کے مطابق چک 702/44گ ب کے رہائشی محمد فاروق ولد محمد رفیق کی بیوی سوہنیا عر ف مشعل اختر ولد اشرف قوم جٹ چک313ج ب گوجرہ ، اللہ رکھا ولد اکبرقوم جٹ پیڑے والا سٹاپ ہمر اہ تین کس نامعلوم حرام کاری کی نیت سے اڑھائی سالہ بچے احمد سمیت اغواکرکے لے گئے بچے کو نہر کے کنارے چھوڑ گئے جبکہ گھر سے طلائی زیورات دوتولے ،نقد ی 50ہزار روپے دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے قانونی کاروائی کاآغاز کردیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی ہدایت پر تھانہ صدر،چوکی پولیس پیرمحل اور تھانہ اروتی پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ تفصیل کے مطابق چوکی انچارج امداد اسلم کی سربراہی میں پیرمحل شہر کی اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا گیا جس میں تھانہ صدر سے غوثیہ چوک،لاری اڈا ،رجانہ روڑ اللہ والا چوک،واپڈا چوک ۔ملک چوک ریلوے روڑ سبزی منڈی روڑ سے ہوتا ہوا چوکی پولیس پیرمحل پر اختتام پذیرہوا فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس۔ایلیٹ فورس پٹرولنگ پولیس ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا سندھلیانوالی اور اروتی میں تھانہ اروتی پولیس نے فلیگ مارچ کرتے ہوئے پنڈی غازی آباد سے سندھلیانوالی مین چوک تا کمالیہ روڈتا پیرمحل روڈ پر چکر لگاکر اہم شاہراہوں پر امن امان کے قیام کے لیے گشت کیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمرفاروق نے 22پولیس شہداءکے خاندانوں کے گھر جا کر عیدی اور گفٹ تقسیم کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔اس موق پر راناعمرفاروق نے شہداءکے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہیں کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔محکمانہ امور میں شہادت حاصل کرنے والے آفیسران اوراہلکار ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس کی کامیاب کارروائی،2200گرام چرس برآمد کرلی گئی۔تھانہ چٹیانہ میں تعینات سب انسپکٹر محمد اعظم نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حق نواز ولد محمددین سکنہ 336گ ب سے 2پیکٹوں میں موجود 2200گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والا شخص حوالات پہنچ گیا۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب کے اہلکاروں نے کلیم احمد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والے شخص عابدحسین ولد غلام مصطفی سکنہ موضع شاہ پور کو حراست میں لیکر ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سیکیورٹی کے ناقص انتظامات،پٹرول پمپ منیجر قانون کی پکڑ میں آگیا۔تھانہ چٹیانہ پولیس نے البرکت پٹرول پمپ نزد318گ ب پر مبینہ طور پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ہونے کی بناءپر مذکورہ پٹرول پمپ کے منیجرمحمد اسرار کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمرفاروق نے اچانک تھانہ سٹی پیرمحل اور جاکھڑا چوکی کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعدحوالات میں بند ملزمان سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔بعدازاں راناعمر فاروق نے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایاجائے۔شاہراہوں پر پولیس گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکوں کاانتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے کہ تفتیشی آفیسران کسی بھی دباﺅ کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقدمات کا اندراج صرف اور صرف میرٹ پر یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بیٹے کا بیوی کیساتھ ملکر باپ پر تشدد،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔تفصیل کے مطابق گاﺅں 681/22گ ب کے عبدالمجید نے اپنی بیوی عذرا بی بی کیساتھ مبینہ طور پر باہم صلاح مشورہ ہوتے ہوئے مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے حملہ آور ہوتے ہوئے اپنے باپ غلام محمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔مضروب کا میڈیکل لیگل جاری ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
احاطہ پر قبضہ کی کوشش میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3افراد قانون کی گرفت میں آگئے۔تھانہ صدر پولیس نے کمالیہ روڈ پر واقع گاﺅں 663/4گ ب کے محنت کش محسن عباس کے احاطہ مویشیاں پر قبضہ کی کوشش میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان حنیف،محمد خلیل اور محمد شفیق وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اشتہاری سالے کو فرار کروانے پر بہنوئی حوالات پہنچ گیا۔مقامی پولیس نے خطرناک اشتہاری امجد ولد منصب سکنہ موضع خان جوان کو فرار کروانے پر مذکورہ اشتہاری کے بہنوئی محمد اسحق سکنہ حارث آباد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2افراد قانون کی پکڑ میں آگئے۔تھانہ صدر پولیس نے رکشہ اور موٹرسائیکل پر اونچی آواز میں فحش گانے چلانے کی پاداش میں محمد جمیل سکنہ ضلع خانیوال اور فیصل جاوید سکنہ 663/4گ ب کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس کا منشیات فروش کو دھرلیا۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اسلم نے دوران ڈیوٹی مسمی ذاکرولد رفیق سکنہ ضلع ساہیوال سے دوران تلاشی 110گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس انسپکٹر رستم علی خاں میﺅ کا بقضائے الٰہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاﺅں 755گ ب میں اداکی گئی جس میں پولیس آفیسران کے علاوہ ہرمکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر دھوتھڑ کی دبنگ انٹری اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر دھوتھڑ کی سربراہی میں نائب تحصیلدار خالق داد ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انوار احمد ، پولیس ، سول ڈیفنس ، عملہ میونسپل کمیٹی نے کاروائی کرتے ہوئے سابق چدھڑ پٹرولیم والے سرکاری رقبہ کو واگزار کروالیا ، گزشتہ ہفتہ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے مذکورہ جگہ کی کامیاب بولی کروائی تھی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر نے مویشی منڈی کا دورہ کرکے مویشی منڈی میں کیے گئے انتظامات کا جائز ہ لیا اور نائب تحصیلدار خالق داد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا انوار احمد، انسپکٹر شکور احمد بھی ہمراہ تھے ویٹرنری سٹال کو چیک کرتے ہوئے آنے والے بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے جگہ اور جانور وں کے لیے سایہ دار جگہ کا بندوبست کرنے کے احکامات دیے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا چوکی پولیس پیر محل اور چوکی جاکھڑا کا دورہ چوکیوںمیں صفائی سمیت حوالات میں موجود لوگوں کے بات چیت کی ڈی پی او نے چوکیات میں آئے سائلین کی شکایات بھی سنیں اور انکے مسائل کے حل کے موقع پر احکام دیے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے دوران چیکنگ پولیس افسران کو دی جانی والی درخواستوں کو فوری سن کر انکی میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم دیا اور چوکی انچارج امداد اسلم سمیت دونوں انچارجوں کو اپنے علاقے میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے اور عید الاضحی کی آمد کے سلسلہ میں جانور چوری کی وارداتوں پر خصوصی اقدامات کرنے کاحکم صادر کیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایس ایچ او تھانہ صدر پیر محل انسپکٹر صفدر احمد کی کاروائی خاتون کا قاتل گرفتار تفصیل کے مطابق چک نمبر741گ ب موضع شہابل شاہ علاقہ تھانہ پیر محل کی رہائشی خاتون شمائلہ بی بی کوملزم نور شاہ عرف نورا ولد کروڑی شاہ گیلانی سکنہ چک نمبر741گ ب قتل کر کے فرار ہوگیا تھا خاتون کے قتل کا پر مقدمہ نمبر562/20بجرم302/34ت پ تھانہ پیر محل میں درج کیا ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی اوٹوبہ کے حکم ایس ایچ او تھانہ صدر پیر محل انسپکٹر صفدر احمدنے ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے ملزم نور شاہ عرف نورا ولد کروڑی شاہ گیلانی کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے شمائلہ بی بی زوجہ انتظار شاہ کو ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پرائس مجسٹریٹ محمد طارق کی سبزی منڈی پیرمحل میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی مجوزہ نرخ سے زائد پر سبزی فروٹ فروخت پر نقد جرمانے تفصیل کے مطابق محمد طارق زراعت آفیسر پرائس مجسٹریٹ نے پرائیویٹ سبزمنڈی پیرمحل میں کاروائی کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مجوزہ نرخ سے زائد پر سبزی فروٹ فروخت کرنے پر دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نقد جرمانے عائد کرکے انہیں دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا عندیہ دیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میاں اسد حفیظ چیئرمین پریس کلب پیرمحل کا بیوائوں اور یتیم بچوں کیلئے عید پیکج خدمت خلق گروپ پیرمحل کے جنرل سیکرٹری منور افتخار عہدیدان و ممبران کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق غربا مساکین کو عیدکی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے میاں اسدحفیظ چیئرمین پریس کلب نے عید پیکج کے تحت نقدی خدمت خلق گروپ پیرمحل کے جنرل سیکرٹری منور افتخار عہدیدان و ممبران کے حوالے کرکے کہا کہ مخیر حضرات قربانی کے ساتھ ساتھ مستحق اور غریب لوگوں کی عید کے پیش نظر ضروریات کابھی خیال رکھیں تاکہ عید سعید کی خوشیوں میں سب شامل ہوسکیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے اور قر بانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات بروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ''عید صفائی پلان'' کو حتمی شکل دے دی ہے ان خیالات کا اظہار چیف آفیسررانا انوار احمد نے عیدالاضحی کے ایام میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اکٹھا کرنے اور بہترین طریقے سے منتقل کرکے تلف کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات پر آگاہی بیان میں کیاانہوںنے کہا عید الضحیٰ کے تینوں ایام میں تمام افسران اور سینیٹری سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی ورکرز اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیںگے عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں اہم مقامات پر آلائش سنٹر قائم کردیے گئے ہیں جہاں پر سینیٹری انسپکٹر کے علاوہ ورکرز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے ۔جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات کوبروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی گاڑیوں کے علاوہ اضافی گاڑیاں بھی کرائے پر حا صل کی جا رہی ہیں تاکہ جانوروں کی باقیات کو صحیح طریقے سے زمین میں دفن کیا جا سکے عوامی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے کنٹرول روم عید کے تینوں ایام میں 24گھنٹے کھلا رہے گا اور ہیلپ لائن046-3361421 مکمل طور پر متحرک رہے گی جہاں بلدیہ پیرمحل کے ملازمین چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لیے موجود رہیں گے رانا انوار احمد نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر میونسپل کمیٹی پیرمحل کی اولین ترجیح جانوروں کی آلائشیں بروقت منتقل کرکے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے ہر طرح کی سہولیات کو بروئے کار لایا جائے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عید الضحیٰ مسلمانوں کو ایثار ومحبت اور قربانی کا درس دیتی ہے۔اس موقع پر ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے غریب ناداراور مستحق بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں انوار الحق نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عیدا لضحیٰ کا مقصد صرف جانوروں کی قربانی کرنا نہیں بلکہ اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی راہ میں اُس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو ذبح کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اسی طرح ہمیں بھی اسلام کی سربلندی کے لیے ہر وقت اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے انہوںنے کہا بحیثیت مسلمان اپنے غریب ناداراور مستحق بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بلڈپریشر عارضہ قلب کے مریض قربانی کے گوشت کو اعتدال سے چبا کر کھائیں قربانی کے جانور کا گوشت ذبح ہونے کے چند گھنٹے بعد استعمال کریں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر معروف معالج نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا صحت مند افراد کیلئے دن بھر میںسو گرام گوشت کا استعمال نقصان دہ نہیں جبکہ اس سے زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔گوشت کو نقصان دہ یا غیر نقصان دہ سمجھنے کی بجائے یہ سمجھنا زیادہ اہم ہے کہ غیر متوازن غذامرض اور متوازن غذا صحت کی علامت ہے عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کھانے میں بے اعتدالی اور غیر محتاط رویہ اختیار کرنے کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی 'ڈائریا'پیٹ درد'بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر'آرتھرائٹس'امراض قلب'کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔زیادہ گوشت کا استعمال دیگر امراض کے ساتھ ساتھ کیلشیم کی کمی کا باعث بنتا ہے۔کیلشیم کی کمی سے ہڈیاں ہلکی اور بھر بھری ہو جاتی ہیں جس سے فریکچربا آسانی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ گوشت زیادہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے'پیٹ بڑھنے سے پیٹ کے نیچے لبلبہ ڈی پریس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین بننے کی رفتار کم ہوکر خدانخواستہ شوگر ہو سکتی ہے گوشت اللہ تعالیٰ کی نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے۔جس کا اعتدال کے ساتھ استعمال پروٹین کی کمی پوری کرتا ہے اور خون میں سرخ خلئے بناتا ہے۔ گوشت کے استعمال کے ساتھ ساتھ موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کرنا چاہئے تاکہ غذا متوازن ہو سکے ۔گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں۔گوشت ہضم کرنے کیلئے کولڈ ڈرنکس کا استعمال سخت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پرائس مجسٹریٹ ساجد حسین سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی سندھلیانوالی میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی نقدجرمانے تفصیل کے مطابق ساجد حسین پرائس مجسٹریٹ نے سندھلیانوالی میں پھل فروشوں ، کریانہ شاپ ، سگریٹ شاپ سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے پر نقدجرمانے عائد کرکے موقع پر وصول کرکے آئندہ خلا ف ورزی پر سخت کاروائی کی وارننگ جاری کی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت اور رانا محمد شفیق تحصیلدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں خالق داد نائب تحصیلدار پیرمحل رانا انوار احمد چیف آفیسر ، ، قانونگو ز چوہدری طارق محمود ، اشرف نوناری ، اعجاز تھہیم ایڈوکیٹ ملک شبیر حسین، محمد رفیق ، سجاد کھمان جاوید اقبال ، نصیر اقبال ، اللہ دتہ ، بشیر سیال سمیت محکمہ مال کے عملہ نے شرکت کی دونوں افسران کو تحائف پیش کیے مرحبا نعمت نے کہا کہ عملہ ریونیو ، تحصیل کونسل کے تعاون سے ایک سال کے اندر ہم نے سوفیصدر یکوری کو یقینی بنایا سرکاری رقبہ واگذا ر کروانے سمیت پولیو مہم ، گندم خریداری ٹارگٹ ، کو سوفیصد پورا کیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں نماز عیدالاضحی کے اوقات مرکزی عید گاہ اقبال پارک پیرمحل میں عید الا ضحی کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی عید کی نماز مولانا حافظ محمد عبداللہ چشتی پڑھائیں گے مرکزی سنی جامع مسجد غلہ منڈی میں عید کی نماز سات بجے اداکی جائے گی عید کی نماز مولانا حافظ نعیم الدین پڑھائیں گے جامع مسجد تحصیل کملکپیس میں نماز 6:15 پر ادا کی جائے گی جامع خالقیہ زراقیہ مکی مسجد واپڈا چوک میں نماز06:30 پر ادا کی جائے گی ، مفتی محمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے جامع مسجد عثمانیہ میں نماز 7 بجے ادا کی جائے گی مولانا عبدالحنان صدیقی پڑھائیں گے جامعیہ مسجد چراغیہ نزد ریسٹ ہاس میں نماز 07:30 بجے ادا کی جائے گی مولانا رمضان سعیدی پڑھائیں گے جامعہ مسجداہلحدیث عید کی نماز06:30 بجے ادا کی جائے گی جامعہ مسجد سردار پٹرولیم غوثیہ چوک عید کی نماز 6:30ادا کی جائے گی نمازخطبہ مفتی عابد فرید پڑھائیں گے جامع مسجد صحراے مدینہ سول ہسپتال پیرمحل میں عید کی نماز7:00بجے دا کی جاے گی مسجد ادریسیہ لوئر کالونی کچی کوٹھی میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ہوگی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیر محل کی عوام الناس کے لیے عوام دوست اقدام78لاکھ روپے سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لئے سکر مشین کو خرید کر لیا گیاتفصیل کے مطابق پیرمحل میں زیر زمین سیوریج کا وسیع تر نظام موجو د کے باوجود صفائی کے لیے کوئی انتظام سازوسامان نہ تھا سیوریج کی صفائی کے لیے کمالیہ سے سکر مشین منگواکر بند سیوریج کی صفائی کرنا پڑتی تھی مرحبانعمت اسسٹنٹ کمشنر نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل78لاکھ روپے میں سکر مشین کوخرید کرکے قبل از مون سون بارشوں سے باشندگان پیرمحل کے لئے فعال کر دیا گیا ہے۔ اب دوران مون سون جہاں میونسپل کمیٹی پیرمحل کو میونسپل کمیٹی کمالیہ سے سکر مشین منگوانے سے نجات ملنے سمیت عوام کے دیرینہ مطالبہ کو مرحبانعمت نے ترجیحی بنیاد پر حل کروایا ہے اوراپنے تبادلہ کے بعد چارج چھوڑنے سے پہلے سکر مشین کو عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے حوالے کردیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کا پیر محل کی عوام الناس کے لیے عوام دوست اقدام78لاکھ روپے سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لئے سکر مشین کو خرید کر لیا گیاتفصیل کے مطابق پیرمحل میں زیر زمین سیوریج کا وسیع تر نظام موجو د کے باوجود صفائی کے لیے کوئی انتظام سازوسامان نہ تھا سیوریج کی صفائی کے لیے کمالیہ سے سکر مشین منگواکر بند سیوریج کی صفائی کرنا پڑتی تھی مرحبانعمت اسسٹنٹ کمشنر نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل78لاکھ روپے میں سکر مشین کوخرید کرکے قبل از مون سون بارشوں سے باشندگان پیرمحل کے لئے فعال کر دیا گیا ہے۔ اب دوران مون سون جہاں میونسپل کمیٹی پیرمحل کو میونسپل کمیٹی کمالیہ سے سکر مشین منگوانے سے نجات ملنے سمیت عوام کے دیرینہ مطالبہ کو مرحبانعمت نے ترجیحی بنیاد پر حل کروایا ہے اوراپنے تبادلہ کے بعد چارج چھوڑنے سے پہلے سکر مشین کو عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے حوالے کردیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کا پیر محل بیوٹیشن پلان کے تحت غوثیہ چوک پیرمحل میں بنائی گئی آبشار کا افتتاح 20 اگست تک غوثیہ چوک کے اطراف ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کو بھی ٹھیک کر دیا جائے گاتفصیل کے مطابق مرحبانعمت اسسٹنٹ کمشنر نے ہمراہ چیف آفیسر رانا انواراحمد، شبیر احمد ، عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ بطورایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل بیوٹیشن پلان کے تحت غوثیہ چوک پیرمحل میں بنائی گئی آبشار کا افتتاح کر دیا اور 20 اگست تک غوثیہ چوک کے اطراف ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کو بھی ٹھیک کرنے کے لیے ٹھیکیدار وعملہ میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کی شہریوں نے خوبصورت اور اچھی کاوشوں پر مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں تبدیل ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت اور رانا محمد شفیق تحصیلدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں خالق داد نائب تحصیلدار پیرمحل رانا انوار احمد چیف آفیسر ، ، قانونگو ز چوہدری طارق محمود ، اشرف نوناری ، اعجاز تھہیم ایڈوکیٹ ملک شبیر حسین، محمد رفیق ، سجاد کھمان جاوید اقبال ، نصیر اقبال ، اللہ دتہ ، بشیر سیال سمیت محکمہ مال کے عملہ نے شرکت کی دونوں افسران کو تحائف پیش کیے مرحبا نعمت نے کہا کہ عملہ ریونیو ، تحصیل کونسل کے تعاون سے ایک سال کے اندر ہم نے سوفیصدر یکوری کو یقینی بنایا سرکاری رقبہ واگذا ر کروانے سمیت پولیو مہم ، گندم خریداری ٹارگٹ ، کو سوفیصد پورا کیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں نماز عیدالاضحی کے اوقات مرکزی عید گاہ اقبال پارک پیرمحل میں عید الا ضحی کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی عید کی نماز مولانا حافظ محمد عبداللہ چشتی پڑھائیں گے مرکزی سنی جامع مسجد غلہ منڈی میں عید کی نماز سات بجے اداکی جائے گی عید کی نماز مولانا حافظ نعیم الدین پڑھائیں گے جامع مسجد تحصیل کملکپیس میں نماز 6:15 پر ادا کی جائے گی جامع خالقیہ زراقیہ مکی مسجد واپڈا چوک میں نماز06:30 پر ادا کی جائے گی ، مفتی محمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے جامع مسجد عثمانیہ میں نماز 7 بجے ادا کی جائے گی مولانا عبدالحنان صدیقی پڑھائیں گے جامعیہ مسجد چراغیہ نزد ریسٹ ہاس میں نماز 07:30 بجے ادا کی جائے گی مولانا رمضان سعیدی پڑھائیں گے جامعہ مسجداہلحدیث عید کی نماز06:30 بجے ادا کی جائے گی جامعہ مسجد سردار پٹرولیم غوثیہ چوک عید کی نماز 6:30ادا کی جائے گی نمازخطبہ مفتی عابد فرید پڑھائیں گے جامع مسجد صحراے مدینہ سول ہسپتال پیرمحل میں عید کی نماز7:00بجے دا کی جاے گی مسجد ادریسیہ لوئر کالونی کچی کوٹھی میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ہوگی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
جگہ جگہ کتوں کے غول شہر ی آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری بزرگ خواتین زخمی فی الفور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں آوارہ کتوں کی مہم نہ چلانے کے باعث جگہ جگہ آوارہ کتوں کے غول بزر گ شہریوں بچے خواتین اور نمازیوں کو زخمی کرنے کا باعث بن رہے ہیں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اور پارکس کے اندر آوارہ کتوں کامسکن میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بناہوا ہے میونسپل کمیٹی پیرمحل انتظامیہ افسران کے سامنے آوارہ کتوں کے غول پھرتے نظر آتے ہیں مگر ان کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ کیے گئے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل سے آوارہ کتوںکو تلف کرنے کامطالبہ کیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عیدالاضحی کی آمد،سویٹ شاپس اور بیکریزمالکان مہنگے داموں ناقص اشیاءفروخت کرکے بیماریاں بانٹنے لگیں ، اشیاءسے کیڑے مکوڑے نکلنا روز کا معمول بن گیا۔ شہر کے گلی محلوں میں مٹھائی اور بیکریز کی اشیاءتیار کرنے والے متعدد کارخانے قائم ہیں جن میں مبینہ طور پر صفائی کے انتظامات کسی صورت بھی تسلی بخش نہیں ۔جب مٹھائی اور دیگر اشیاءمذکورہ کارخانوں سے تیار کر کے دکانوں پر لائی جاتی ہیں تو ان پر پڑنے والی زہریلی گردوغبار شہریوں میں موذی امراض کے پھیلنے کا موجب بنتی ہے۔اگر جائزہ لیا جائے تو مٹھائی اور بیکریز تیار کرنے والے کارخانے گندگی اور غلاظت کی وجہ سے کباڑ خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیںاور بیشتر میں کتے اوربلیاں بھی گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بدبو اور تعفن کی وجہ سے کارخانوں کے قریب رہائش پذیر لوگوں کی زندگی کسی عذاب سے کم نہیں ۔مٹھائی اور دیگر اشیاءسے کیڑے مکوڑے نکل آنا بھی روز کا معمول بن چکا ہے ۔ عیدالاضحی کو مدنظر رکھتے ہوئے مٹھائی کا کاروبار کرنے والوں نے مٹھائی اور بیکریز کی دیگر اشیاءکی قیمتوں میں بے جااضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنے کا عمل بھی شروع کررکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمحکمہ فوڈ اتھارٹی کے آفیسران بالا سے پرزور مطالبہ ہے کہ مٹھائی تیار کرنےوالے کارخانوں میں صفائی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوںپر بہتر بنوایا جائے تاکہ مٹھائی کھانے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنر پنجاب کا آبائی شہر فائر بریگیڈ جیسی سہولت سے تاحال محروم،تحصیل میں آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات بھی ذمہ داران کو نیند خواب خرگوش سے بیدار نہ کرسکے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل 422331افراد پر مشتمل آبادی رکھنے والی صوبہ کی قدیم تحصیل ابھی تک فائر بریگیڈ جیسی بنیادی سہولت سے محروم چلی آرہی ہے ۔مذکورہ شہر کے لوگ درپیش مسائل کے حل کے لئے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکسز کی صورت میں ادا کرتے ہیں مگر عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ حیران کن امر ہے ۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر تمام امور سر انجام دینا پڑتے ہیں ۔ماضی میں گھروں اور دکانات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو کمالیہ یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے طلب کیا جاتا رہا ہے۔کئی کلو میٹر کی مسافت طے کرنے پر کاروباری مراکز اور گھروں میںہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا کسی صورت بھی آسان نہیں ۔2013ءمیںتحصیل کا درجہ ملنے کے بعد یہ امید پیدا ہو چلی تھی کہ پیرمحل کے بنیادی مسائل کچھ حد تک کم ہو جائیں گے مگر مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں روز بروز اضافہ منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے حالانکہ اس مسائل زدہ شہر سے ایسے چہرے بھی منتخب ہو کر اسمبلیوں تک پہنچے جن کا کردار ملکی سیاست میں بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔موجودہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا تعلق بھی پیرمحل سے ہی ہے ۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اور حلقہ سے منتخب اراکین اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل کو ہنگامی بنیادوں پر فائر بریگیڈ کی سہولت فراہم کی جائے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں لگے ایمبولینس نماءہوٹرز اور پریشر ہارن شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے۔تفصیل کے مطابق مسافر گاڑیوں ،ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں میں لگے ایمبولینس نماءہوٹرز اور پریشر ہارنوں کو تلف کرنے کے لئے عوامی حلقوں نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ آفیسران کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کیا مگر تا حال کسی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔مذکورہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں نصب غیر قانونی ہارن اس قدر طاقت ور ہیں کہ کان پڑی آواز بھی سنائی نہیں دیتی اور پھنسی ٹریفک میں بار بار ان ہارنوں کا گونجنا کسی عذاب سے کم نہیں اور بیشتر گاڑیاں اور موٹر سائیکل ایسے بھی ہیں جن پر سرکاری گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے ہوٹرز بھی گونجتے سنائی دیتے ہیں اور یہ مشق شہر میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری و ساری ہے ۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے آفیسران بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس نے منشیات فروش کو دھرلیا۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اسلم نے دوران ڈیوٹی مسمی ذاکرولد رفیق سکنہ ضلع ساہیوال سے دوران تلاشی 110گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
قانون شکن مالک مکان حوالات پہنچ گیا۔مقامی پولیس نے سرکاری اجازت نامہ حاصل نہ کرنے پر مالک مکان نورمحمد عتیق سکنہ 771گ ب کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
معروف ماہرقانون سبطین رضا خاں گادھی ایڈووکیٹ کو انصاف لائرز فورم ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تحصیل نائب صدر منتخب ہونے پر سید ثقلین شاہ ایڈووکیٹ،چوہدری رضوان باجوہ ایڈووکیٹ،میاں اسد حفیظ،میاں شاہد حسین اور سردار کامران عباس خاں گادھی سمیت دیگران نے مبارکباد پیش کی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پینا فلیکس اور دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی تحصیل پیرمحل میں بجلی کے پولوں پر سرعام پبلسٹی کے لٹکتے پینا فلیکس انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھولنے لگے فی الفور پینا فلیکس وال چاکنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پینا فلیکس اور دیواروں پر وال چاکنگ پرمکمل پابندی عائد ہے مگر تحصیل پیرمحل بھر کے شہراور بازاروں میں لگے ہوئے بجلی کے پولوں اور جگہ جگہ دیواروں اور چوراہوں پر سیاسی اور کاروباری اور پراپرٹی ڈیلر وں کے لگائے گئے پینا فلیکس پینا فلیکس کی سرعام خلاف ورزی کررہے ہیں جس سے آئے روز بجلی کے پول شارٹ ہونے سمیت شہر کا حسن برباد کررہے ہیں سماجی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نجی تنظیم خدمت خلق کے زیر انتظام چک نمبر673/14گ ب کے قبرستان کی اپنی مدد آپ کے تحت صفائی شجرکاری تفصیل کے مطابق مہر مسعود احمد خان نمبردار چک673/14 گ ب حارث آباد کی زیر نگرانی نجی تنظیم خدمت خلق گروپ اور گائوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں میں صفائی مہم کا آغاز کردیا مہم کا آغاز جنازہ گاہ اور قبرستان کی صفائی مہم سے شروع کیا گیاگائوں کے مکینوں اور نجی تنظیم خدمت خلق گروپ کے ممبران ڈاکٹر کاشان مظہر، انیق ظفر گولڑوی،ساجد ریاض اور آصف ندیم اور جاوید نیازی،محمد عامرنے بڑھ چڑھ کر صفائی مہم میں حصہ لیا اور گائوں میں شجرکاری ، کلین گرین کرکے مثالی بنانے کا عزم کیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پٹرولنگ پولیس کی کاروائی نیلی بتی لگاکرموٹرسائیکل پر گھومنے والا گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد نعمان خاں پٹرولنگ پولیس آفیسر اڈا واہگی پوسٹ نے دوران گشت موٹرسائیکل نمبرTSK-8390پر سوار رحمان علی ولد محمد ارشدساکن چک 671/12گ ب کو نیلی بتی لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 171ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ پر دودکانداروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی معہ محمد سلیم اے ایس آئی وملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شاہ ولد عاشق شاہ کوغیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا غلام رسول اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملز م برکت علی شاہ کوغیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ آف دی پنجاب سروس جنرل ایڈمنسٹریٹر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحباءنعمت کو ٹرانسفر کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن ونگ لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ پرائمری ہیلتھ کئیر سے سکیشن آفسیر سلمان ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجبکہ تحصیلدار رانامحمد شفیق کابھی پیرمحل سے میاں چنوں تبادلہ کردیا گیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 562/20بجرم 302/34میں گرفتار ملزم مسمی نورحسین عرف نورا قوم سید سکنہ 741گ ب کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔واضح رہے کہ ملزم نے شمائلہ نامی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ویٹرنری ہسپتال میں کئی ماہ سے ڈاکٹر کا عہدہ خالی،زمینداروں اور کسانوں کو پریشانی کا سامناجبکہ قصابوں کی بھی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں۔تفصیل کے مطابق سول ویٹرنری ہسپتال پیرمحل میں ڈاکٹر کا عہدہ 6ماہ سے خالی ہونے کی وجہ سے جانوروں کے علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے زمینداروں اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث قصابوں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہوئے پانی بھرے اور مضرصحت گوشت کی فروخت کا دھندہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے شہری پیٹ کی موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ایک سروے کے دوران متاثر ہ افراد نے بتایا کہ ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے مال مویشی کے علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہونے کیساتھ بروقت علاج نہ ہونے سے متعدد مویشی موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوواسٹاک کے آفیسران بالاہماری حالت زار کو دیکھتے ہوئے سول ویٹرنری ہسپتال پیرمحل میں فی الفور ڈاکٹر کی تعیناتی کے احکامات جاری کروائیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والا شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب میں تعینات اہلکاروں نے دوران گشت محمد یوسف کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والے شخص محمد خالدولد عبدالعزیز سکنہ محلہ اپرکالونی کو گرفتارکرکے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب رہنا روز کا معمول ، قیامت خیز گرمی میںصارفین رقوم کے حصول کے لئے خوارہو کر رہ گئے۔تفصیل کے مطابق تحصیل سرکل میں قائم تمام سرکاری اور نجی بنکوں میں نصب اے ٹی ایم مشینیں مبینہ طور پر آئے روز خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کا رقوم کے حصول کے لئے قیامت خیز گرمی میں خوار ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ۔بروقت رقوم نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں صارفین کو خرید وفروخت کے امور سرانجام دینے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ تاہے۔ ہفتہ وار بنکوں میں ہونے والی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سے روپے نکلوانے کے خواہش مند صارف اے ٹی ایم کارڈز مشین میں پھنس جانے کی وجہ سے مسلسل کئی گھنٹوں تک اے ٹی ایم مشینوں کے پاس پہرہ دیتے نظر آتے ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ جب اے ٹی ایم کے خراب ہونے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو بنکوں میں تعینات ملازمین کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے ۔اگر اسٹیٹ بنک اپنے احکامات پر عمل درآمد نہیں کروا سکتی تو چھٹی کے روز بنکوں کے اے ٹی ایم کھلے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔یکمشت کئی بنکوں کی اے ٹی ایم خراب ہونا بنکوںکی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ بنک صارفین نے گورنر آف اسٹیٹ بنک سے فوری نوٹس لینے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔






Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔