Posts

تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

 تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل اعجاز عبدالکریم نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کرکیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم ، ویکسین انچارج طارق محمود اور محکمہ صحت کے دیگر افسر موجود تھے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے کہا والدین کے تعاون سے ہی اس قومی فریضہ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تحصیل بھر میں انسداد پولیو مہم کی سخت ترین مانیٹرنگ کی جائیگی تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم نے کہا تحصیل پیرمحل میں 79ہزار 376بچوں کوقطرے پلانے کیلئے 260 ٹیمیں فعال رہیں گی ،پولیو مہم کے دوران 42 ایریا انچارجز، 235موبائل ٹیمیں،18فیکسڈ،7 ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی انہوں نے مزید کہا  انسداد پولیو مہم پر کامیاب عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

01-08-2020

Image
01-08-2020 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد, چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا انوار احمد،سینئر صحافیوں میاں شاہدحسین اور میاں اسد حفیظ کے ہمراہ شہر کے وسطی اللہ والا چوک میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بیگز تقسیم کئے۔بعدازاں سلمان ظفر نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کے لئے بیگز کا استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی فضاءتعفن پھیلنے سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو تلف کرنے اور گلی محلوں کو صاف ستھرارکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اور سینیٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیاں بھرپور اندازسے سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے قربانی کے موقع پر لوگوںکو رش نہیں کرنے دیا جائے گا تا کہ مہلک وائرس سے بچا جاسکے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر پیرمحل سلمان ظفر ہمراہ چیف آفیسرانوار احم