تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

 تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح


تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل اعجاز عبدالکریم نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کرکیا ۔


اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم ، ویکسین انچارج طارق محمود اور محکمہ صحت کے دیگر افسر موجود تھے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے کہا والدین کے تعاون سے ہی اس قومی فریضہ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔


تحصیل بھر میں انسداد پولیو مہم کی سخت ترین مانیٹرنگ کی جائیگی تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم نے کہا تحصیل پیرمحل میں 79ہزار 376بچوں کوقطرے پلانے کیلئے 260 ٹیمیں فعال رہیں گی ،پولیو مہم کے دوران 42 ایریا انچارجز، 235موبائل ٹیمیں،18فیکسڈ،7 ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی انہوں نے مزید کہا  انسداد پولیو مہم پر کامیاب عملدرآمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔