صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی جعلی انتقال کے ذریعے الا ٹی زمینداروں کے نام منتقل کر دی جبکہ1956,57 ءمیں اس وقت کی حکومت نے غیر آباد رقبوں کو آباد کرنے کے لئے مختلف سکیموں کا اجرا ءکرتے ہوئے

پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام ) مسلم لیگ (ن) تحصیل پیرمحل کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی کونسل پنجاب چوہدری عبدالشفیق مئیو نے پریس کانفرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری نے بھاری رشوت لے کر صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی جعلی انتقال کے ذریعے الا ٹی زمینداروں کے نام منتقل کر دی جبکہ1956,57 ءمیں اس وقت کی حکومت نے غیر آباد رقبوں کو آباد کرنے کے لئے مختلف سکیموں کا اجرا ءکرتے ہوئے بے زمین افراد کو عارضی بنیادوں پر رقبہ جات الاٹ کئے تھے تا کہ غیر آباد رقبوں کو آباد کیا جا سکے۔سی پلاٹ میں تعینات حلقہ پٹواری نے صوبائی حکومت کی ملکیت کئی ایکڑ اراضی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے عارضی الاٹی افراد سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے فرضی ریکارڈ تیار کر کے دھوکہ دہی سے ان کے نام کر دی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی ایسا ڈائریکٹو جاری نہیں ہو سکا جس کے تحت عارضی طور پر کاشت کرنے والے افراد کو زمین الاٹ کر دی جاتی جبکہ صوبائی حکومت کی ملکیت سرکاری اراضی کئی ہاتھوں میں فروخت ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ کا بھانڈا اس وقت چاک ہوا جب گاﺅں 675/16 گ ب کے سعید اح...