صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی جعلی انتقال کے ذریعے الا ٹی زمینداروں کے نام منتقل کر دی جبکہ1956,57 ءمیں اس وقت کی حکومت نے غیر آباد رقبوں کو آباد کرنے کے لئے مختلف سکیموں کا اجرا ءکرتے ہوئے





 پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
مسلم لیگ (ن) تحصیل پیرمحل کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی کونسل پنجاب چوہدری عبدالشفیق مئیو نے پریس کانفرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری نے بھاری رشوت لے کر صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی جعلی انتقال کے ذریعے الا ٹی زمینداروں کے نام منتقل کر دی جبکہ1956,57 ءمیں اس وقت کی حکومت نے غیر آباد رقبوں کو آباد کرنے کے لئے مختلف سکیموں کا اجرا ءکرتے ہوئے بے زمین افراد کو عارضی بنیادوں پر رقبہ جات الاٹ کئے تھے تا کہ غیر آباد رقبوں کو آباد کیا جا سکے۔سی پلاٹ میں تعینات حلقہ پٹواری نے صوبائی حکومت کی ملکیت کئی ایکڑ اراضی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے عارضی الاٹی افراد سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے فرضی ریکارڈ تیار کر کے دھوکہ دہی سے ان کے نام کر دی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی ایسا ڈائریکٹو جاری نہیں ہو سکا جس کے تحت عارضی طور پر کاشت کرنے والے افراد کو زمین الاٹ کر دی جاتی جبکہ صوبائی حکومت کی ملکیت سرکاری اراضی کئی ہاتھوں میں فروخت ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ کا بھانڈا اس وقت چاک ہوا جب گاﺅں 675/16 گ ب کے سعید احمد میﺅ اور یونس علی نے متعلقہ پٹواری سے انتقال کی کاپی طلب کی تو وہ لیت و لعل سے کام لیتا رہا۔آخر کار بار بار مطالبہ کرنے پر پٹواری نے زرعی فرد جمعبندی حکومت کی ملکیت اراضی کی بنا کر تھما دی اور یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ حلقہ سی پلاٹ پٹواری پیر محل میں تعینات تحصیل دار انوارا لحق لونا مرحوم کے جعلی دستخط کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈ میں ردو بدل کا مرتکب بھی ہو تا رہا ہے اور قبل ازیں بھی کرپشن کیس میں سات ماہ تک جیل میں قید رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلسازی کے ذریعے صوبائی حکومت کی ملکیت فروخت ہونے والی اراضی کا ریکارڈ تحصیل کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ریونیو میں حکومت کی ہی ملکیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور پارٹی کارکن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ دھوکہ دہی سے صوبائی حکومت کی ملکیت زرعی اراضی کے جعلی انتقال کرنے والے پٹواری اور ساتھیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ زمینوں کو کاشت کے قابل بنانے والے زمینداروں کو حقوق ملکیت دینے کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں محکمہ ریونیو کے کرپٹ اہلکاروں سے بچ سکیں۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی جعلی انتقال کے ذریعے الا ٹی زمینداروں کے نام منتقل کرنے والے حلقہ پٹوار ی کو معطل کردیا انکوائری کاحکم جاری تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے واقعہ کا نوٹس لے کر لوگوں سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرتے ہوئے فرضی ریکارڈ تیار کر کے دھوکہ دہی سے ان کے نام کرنے والے سی پلاٹ کے پٹواری گلزار احمد رندھاوا کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے اشیاء ضروریات زندگی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں بھی محض مذاق نظر آنے لگیں۔تفصیل کے مطابق بجٹ اور رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر کے دوکانداروں نے مبینہ طور پر مختلف اشیاءکی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے مہنگائی میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے اشیاءکی خریداری غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والے دوکانداروں نے بھی مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مذکورہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر رکھا ہے اور یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی ریٹ لسٹ میں فروٹ اور سبزی کے فی کلو نرخ درج نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے صارفین اور دوکاندار وں کے مابین تلخ کلامی کے واقعات روز کا معمول بنے ہوئے ہیں۔مہنگائی میں ہوشر با ءاضافہ ہونے کی وجہ سے تحصیل انتظامیہ نے متعدد بار حرکت میں آکر اشیاء ضروریات زندگی فروخت کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج بھی کروایا مگر پھر بھی پھل ،سبزیاں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فروخت کرنے والے بلا خوف و خطرہ حالات کے ستائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔رمضان المبارک میں عوام کو اشیاءضروریات زندگی پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں اور رمضان بازار میں عوام کو سستے داموں معیاری اشیاءفراہم کی جائیں۔سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ آنے والا بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لا رہا ہے حکومت سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں کچھ فیصد اضافہ کرکے اشیاءضروریات زندگی پر سو فیصد ٹیکس بڑھا کر غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لینے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے اگر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق ہمیں اشیاء ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مہنگائی کے ڈرون حملے کم نہ ہو سکیں۔ہماری حکومت وقت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک اور آنے والے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اشیاءضروریات زندگی پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
نامعلوم چوروں کے گروہ نے سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد کی رہائش گاہ مکہ بلاک پر نصب میٹر بجلی چوری کر لیا۔تھانہ پیر محل پولیس نے سیاسی شخصیت کی تحریری درخواست پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں واٹر سپلائی ریکوری کے سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دے دیں تفصیل کے مطابق ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان نے نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں واٹر سپلائی ریکوری کے سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دے دیںجس کی قیادت چیف آفیسر نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل طارق جاوید کمبوہ کریں گے ٹی ایم او نے عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی صارفین کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر واٹر سپلائی کے حوالہ سے اپنے تمام بقایا جات بلدیہ عملہ کے پاس جمع کرائیں اور اس کی رسید حاصل کریں ، سالہا سال سے بل نہ جمع کروانے والوں کےخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور اُن کے کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ، اس سلسلہ میں ایک ہفتہ کا وقت دے رہے ہیں جس میں سب صارفین رضاکارانہ طور پر اپنے واجبات فی الفور جمع کروا دیں ، یکم جون سے کاروائی کا آغاز کیا جائے گا اور پھر اس میں کسی قسم کی رعائت بھی نہ ہو گی ، عوام الناس کو صارفین کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا بلدیہ اہلکار ہر دروازے پر ریکوری کے سلسلہ میں جائے گا اُس کی شناخت کرنے کے بعد اُسے فی الفور واجبات جمع کروائے جائیں۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری اسد الرحمن نے پیرمحل شہر و گر دونواح کے لئے 29کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سیوریج سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29کروڑ روپے کی لاگت سے پیرمحل شہر و گر دونواح کے لئے سیوریج سکیم کا کام شروع ہو گیا ہے 32کروڑ کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبے جون2015 میں مکمل ہو جائے گا جس سے پیرمحل کی عوام کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا انہوںنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اپنی پالیسیوں سے ملک کی خوشحالی اور امن و امان کی بحالی کی راہیں قوم پر کھول رہے ہیں جس کے مثبت نتائج مستقبل قریب میں دیکھے جا سکیں گے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت جنگی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے ، اور آئندہ تین سالوں میں جڑ سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرےں گے ، ہماری فوج نے عوام اور ملک کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں سے ٹکر لے کر اُن کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ، ہمیں اپنی فوج اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر فخر ہے اور ہر ہمہ وقت ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں ، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، چوہدری خالد سردار، چوہدری امان اللہ، محمد صدیق پیارا، حکیم محمد رفیق ارشد، اسر اراحمد پھلوری، مشتا ق احمدسعیدی، چوہدری ریاض الحق، محمد جمیل، عبدالستار ساقی سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں واٹر سپلائی ریکوری کے سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دے دیں تفصیل کے مطابق ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز خان نے نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل میں واٹر سپلائی ریکوری کے سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دے دیںجس کی قیادت چیف آفیسر نان ہیڈ کوارٹر پیرمحل طارق جاوید کمبوہ کریں گے ٹی ایم او نے عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی صارفین کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر واٹر سپلائی کے حوالہ سے اپنے تمام بقایا جات بلدیہ عملہ کے پاس جمع کرائیں اور اس کی رسید حاصل کریں ، سالہا سال سے بل نہ جمع کروانے والوں کےخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے اور اُن کے کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ، اس سلسلہ میں ایک ہفتہ کا وقت دے رہے ہیں جس میں سب صارفین رضاکارانہ طور پر اپنے واجبات فی الفور جمع کروا دیں ، یکم جون سے کاروائی کا آغاز کیا جائے گا اور پھر اس میں کسی قسم کی رعائت بھی نہ ہو گی ، عوام الناس کو صارفین کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا بلدیہ اہلکار ہر دروازے پر ریکوری کے سلسلہ میں جائے گا اُس کی شناخت کرنے کے بعد اُسے فی الفور واجبات جمع کروائے جائیں۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
تحریک انصاف واحدجماعت ہے جس کے قائدعمران خان وطن عزیزکوبحرانوںسے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیںاورپاکستان کاوقارعالمی سطح تک بلندکرسکتے ہیںاورملک وقوم کواس وقت عمران خان جیسے لیڈرکی اشدضرورت ہے ان خیالات کااظہار مہر ممتاز دولتانہ رہنما تحریک انصاف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وطن عزیز سے محبت کرنے والے لوگ عمران خان کاساتھ دیںگے کیونکہ عمران خان ایک ایسالیڈرہے جونہ بکنے والاہے نہ ڈرنے والاہے نہ جھکنے والاہے اوراس کاماضی بے داغ ہے اگرآپ چاہتے ہیںکہ ملک سے دہشت گردی، مہنگائی ،کرپشن،بے روزگاری کاخاتمہ ہوتوآئیںہماراساتھ دیںاورعمران خان کے ہاتھ مضبوط کریںکیونکہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ۔اورہمارے حکمرانوںنے اپنی غلط پالیسوںکی وجہ سے وطن عزیزکوتباہی کے دھانے تک پہنچادیاہے اوربیرونی سرمایاکارپاکستان میںآنے سے گھبراتے ہیںجس سے پاکستان کی معاشی حالت خراب ہوچکی ہے اگرآج ہم ان حکمرانوںکے خلاف اٹھ کھڑے نہ ہوئے توہماری آنے والی نسلیںہمیںکبھی معاف نہیںکریںگی
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
بلدیاتی الیکشن کا بگل بچتے ہی اور حلقہ بندیوں کا پراسس شروع ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لئے صلاح مشورے شروع کردئےے کچھ جماعتےں بلدےاتی امیدواروں اور الیکشن کے حلقہ سے میٹنگز کو خفیہ رکھ رہی ہیں اور یہ سلسلہ گذشتہ چند دنوں سے جاری ہے اس ساری صورتحال میں پارٹی کےلئے ٹکٹوں کی تقسیم چیلنج بن گےا ہے ہرسیاسی پارٹی میں ایک ایک سےٹ پر کئی کئی امیدوار ہیں اگر ایک کو ٹکٹ ملتی ہے تو دوسرا ناراض ہوتا ہے اور یہ بات بالکل حقےقت ہے کہ ناراضگی ضروررہتی ہے مگر سیاسی پارٹےاں اس بات کو نہیں مانتےں آنےوالے دنوں جب حلقہ بندیوں کی لسٹیں لگےں گی یہ سلسلہ مزید تےز ہوگا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
غلہ منڈی کے پاس سے گذرنے والا نالہ گندگی سے بھر گیا ، گندگی اور تعفن سے راہگذر اور مکینوں کا جینا دُشوار ہو گیا ، مکینوں نے ٹی ایم اے سے حالت زار پر رحم کرنے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے وسط غلہ منڈی اور رجانہ روڈ کے سٹالوں کے درمیان سے گذرنے والا نالہ گندگی سے بھر گیا ، اہلیانِ علاقہ کو مکھیوں ، مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض میں مبتلا ہو نے کا اندیشہ ، گندگی اور تعفن نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے گند ے نالہ کو فوری طور پر صاف کیاجائے تاکہ شہریوں کو در پیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔
پیرمحل  اپنا پیرمحل ڈاٹ کام  )
بااثر افراد کی طرف سے نوجوان لڑکی کو چوک میں برہنہ کرنے اور بیٹے اور ماں کو تشد د کرنے 14افراد کے خلاف مقدمہ درج تین گرفتارتفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 323گ ب کی آبادی (ممتازآباد) کے آصف، اس کی بہن رخسانہ بی بی اور ماں کو نظام دین وغیرہ زبردستی گھر سے اٹھا کر چوک میں لاکر اس کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی کوشش کی مظلوم خاندان ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس پہنچ گیاڈی پی او رانا شہزاد اکبر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ میاں اکرم کو ہدایت دی کہ فوری ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے 14افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان نظام دین ، نوراور ارشد کو گرفتار کرلیا
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
سیالکوٹ میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے حوالدار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیافوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی کی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 321گ ب کا رہائشی محمد علی ولد عمر دراز فوج میں بطور حوالدار ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ سیالکوٹ میں دوران ڈیوٹی ٹریفک کے ایک حادثہ میں شہید ہو گیا جس کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ 321گ ب کے قبرستان میں نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا جہاں پر بلوچ رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہید کی قبر پر قومی پرچم لہرایا اس موقع پر لیفٹینٹ منہاس نے چیف آف آ رمی سٹاف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کیاس موقع پر فوجی افسران سمیت دیہاتیوں اور عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
کارسرکار میں مداخلت کرنے والے شخص اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ہاﺅسنگ کالونی کے رہائشی مسمی ڈاکٹر عابدحسین گجر نے اقبال رو ڈ پر صوبائی حکومت کی ملکیت کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر ناجائز تعمیرات کر رکھی تھیں کہ عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا مگر بعدازاں عابد حسین گجر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ باہم صلاح مشورہو کر کارسرکار میں مداخلت کرڈالی۔تھانہ پیرمحل پولیس نے تحصیل آفیسر ریگولیشن راﺅ شفیق الرحمن کی مدعیت میں کارسرکار میں مداخلت کے مرتکب ملزمان کے خلاف مقدمہ کااندراج کر دیاتھا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
نامعلوم چوروں کے گروہ نے شہر کی مضافاتی بستی Bپلاٹ کے رہائشی مسمی منیر احمد ولد محمد حنیف گھر کے باہر نصب میٹر سوئی گیس اڑا لیا۔تھانہ پیرمحل پولیس نے متاثرہ کی تحریری درخواست پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیاتھا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
نواحی گاﺅں 334گ ب رجووال میں ہلاک ہونے والے مویشیوں کی اموات کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہو پا رہی تھیں بلکہ مویشیوں کو کوئی نامعلوم شخص گندم میں رکھنے والی گولیاں چارہ میں ڈال کر کھلا رہا تھا ان خیالات کااظہار سینئر ویٹرنری ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مویشیوں کو زہریلی گولیاں کھلانے والے شخص کا پتہ لگانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں مویشیوں کی اموات سے مذکورہ گاﺅں کے مکینوں کو تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ مویشیوں کی اچانک اموات سے یہ بات ظاہر ہو رہی تھی کہ ان کی اموات زہر کی وجہ سے ہو رہی ہیں مویشیوں کی ہونے والی اموات کے بعد سیکرٹری لائیو سٹاک سمیت دیگر افسران بالا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقہ بھر میں ویکسی نیشن بھی کروائی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد بیماری کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر نمونہ جات بھی حاصل کئے گئے تھے اہل دیہہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درجنوں مویشیوں کو زہریلی گولیا ں کھلا کر ہلاک کرنے والے شخص کا پتہ لگانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں اور حکومت بھی مالی لحاظ سے کمروز افراد کی مدد کو یقینی بنائے تاکہ وہ نئے سرے سے مویشی خرید کر اپنا پیٹ پال سکیں کیونکہ بعض ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا گزر اوقات بھینس اور گائے کا دودھ فروخت کرنے کے بعد ہوتا تھا ہم ان افراد کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ویکسینیشن کے عمل میں دن رات ہمارے شانہ بشانہ کئی ماہ تک جدوجہد کی اور امید ہے کہ مویشیوں کو ہلاک کرنے والے شخص کا سراغ بھی لگا لیا جائے گا۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
ضلع بھر کے پولیس قومی رضا کار کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس کے لئے مشکل حالات میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینکڑوں رضا کار مسلسل کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے مذکورہ پولیس رضا کاروں کے لئے گھر کے امور چلا نا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے جبکہ بیشتر رضا کاروں کے سکول جاتے بچے بھی اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں رضا کاروں نے بتایا ہم نے ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے کا فریضہ سر انجام دیا ہے پہلے تو ہم تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے تھے مگر اب کئی ماہ سے ہمیں تنخواہ ہی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے ساتھ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
ناجائز تجاوزات کی بھرمار ،دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضہ کرکے پیدل گزرنے والوں کے راستے بھی مسدود کردیئے خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ خرید و فروخت اور دیگر ضروری کاموں کے سلسلہ میں پیرمحل آتے ہیں لیکن ناجائز تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تجاوزات مافیا نے شہر کی گذر گاہوں پر قبضہ جما کر راستوں کو مسدود کردیا ہے شہر کا کوئی بازار اور مرکزی چوراہا تجاوزات کی زد میں آنے سے محفوظ نہیں رہ سکا جبکہ ذیلی گلیاں اور بازار بھی تجاوزات سے اٹے ہوئے ہیں مین بازار ، صدربازار، رجانہ روڈ ، سبزی منڈی روڈ ، اللہ والا چوک سمیت تمام تجارتی مراکز میں لوگوں نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھے ہیںاور تجاوزات مافیا کی دیدہ دلیری کا سلسلہ بدستور جاری ہے رجانہ روڈ100فٹ سے زائد چوڑی سڑک پر دکانداروں نے سڑک کے دونوں اطراف میں قبضہ جما کر اپنا سامان فروخت کے لئے سجا رکھا ہے اور دکانوں کے اندر رکھا ہوا مال باہر سڑکو ں پر رکھ دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے سڑک کے دونوں طرف دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے قبضے کی وجہ سے ٹریفک ہر وقت جام رہتی ہے شہر کے کھلے بازار اور سڑکیں تجاوزات کی وجہ سے سکڑ کر رہ گئی ہیں اور پیدل چلنے والوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر اورتحصیل بھر سے آنے والی خواتین کو خریداری میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ریڑھی بان اور دکاندار خواتین پر آوازیں کستے اور اور انہیں تنگ کرتے ہیں جبکہ بعض دکانداروںنے اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھیاں کھڑی کرکے ان سے ماہانہ ہزاروں روپے وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گوشت اور مرغ فروشوں کے پھٹے سڑک کے درمیان میں رکھے جانے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ آلائشوں اور تعفن سے علاقہ مکینوں کا جینا دشوار ہو کر رہ گیا ہے رہی سہی کسر مختلف پرائیویٹ اداروںشاپنگ سنٹروںپلازوں اور کمرشل عمارتوں کے باہر سڑکوں اور چوکوں میں بڑے بڑے جنریٹرز رکھ کر پوری کر دی گئی ہے جہاں فٹ پاتھ سرے سے غائب ہو چکی ہے جبکہ سڑک کا بڑا حصہ جنریٹروں کی نذر ہو کر رہ گیا ہے اور جنریٹروں کے شور اور ان سے نکلتا زہریلا دھواں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سماعت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے سماجی وفلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں ناجائز تجاوازت کے خاتمے کے لئے وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور کھلا بنانے میں مدد مل سکے
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پریس، پولیس اور دیگر محکمہ جات کی نمبرز پلیٹس نہ لگائی جائیں پریس اور پولیس کی نمبر پلیٹوں کی آڑ میں جرا ئم پیشہ اپنے مقا صد پو رے کر نے کے لئے کو شا ں جس کی رو ک تھا م کے لئے صحا فی حضرا ت تعاو ن کر یں ان خیا لا ت کا اظہا رڈی ایس پی کمالیہ حاجی جاوید انور نے میڈ یا نما ئند گا ن سے ایک میٹنگ کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ پرا ئیو یٹ گاڑیو ں اور مو ٹرسا ئیکلو ں پر پر یس،پو لیس ،سیا سی پا رٹیو ں اور دیگر سرکا ری محکمہ جا ت کی غیر ضروری نمبر پلیٹو ںکی بھر ما ر کی نشا ند ہی کی گئی ہے جس پر پرا ئیو یٹ گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں پر آویز اں میڈ یا ،پو لیس سمیت دیگر غیر ضروری نمبر ز پلیٹو ں کے خا تمے کے لئے مشاورت شرو ع کی ہے میڈ یا اس میں تعاون کر تے ہو ئے پر یس کی نمبر پلیٹس از خو د اتا ر دیں تا کہ دیگر افراد بھی اس کی تقلید کر سکیں انہو ں نے کہا کہ بہت جلد گر ینڈآپر یشن کر کے پو لیس اور دیگر سر کا ری محکمہ جات، پسند ید ہ نا مو ں کی آویز اں کی گی نمبر ز پلیٹس اتا ردی جا ئینگی اور کسی کو بھی گا ڑی کی رجسٹر یشن نمبر کے علا وہ دیگر غیر ضروری پلیٹس لگا نے کی اجا زت نہیں دی جا ئیگی
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
پیسٹی سائیڈ ڈیلر اچھی اور معیاری کمپنیوں کے ساتھ کا روبار کریں حکومت پنجاب نے سات کمپنیوں کومکمل طور پر بین کردیا ہے ڈیلران کے ساتھ کام نہ کریں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سید شاہد بخاری نے محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں پیسٹی سائیڈز ڈیلروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت پنجا ب نے سات کمپنیوں کو اپنے لائنس کو تجدید نہ کروانے پر پنجاب میں بین کردیا جس میں پین سٹار کیمیکلز، نایاب کیمیکلز، پرل ویو انٹرنیشنل، این ایچ پیسٹی سائیڈزگروپ انٹر نیشنل ،انٹر نیشنل فارمنگ کونسپٹ،ای وی اے انٹرنیشنل ،پیسفک ایگرو کیمیکلز کارپوریشن شامل ہیں ڈیلرحضرات ان کمپنیوں کے ساتھ اپنا لین دین مکمل طور پر ختم کردیں،انہوں نے کہاکہ پیسٹی سائیڈآرڈیننس کے قوانین کے تحت اپنا اپنا کاروبار کریں۔ورنہ محکمہ زراعت کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔اپنی دکانیں مجو زہ قانون کے تحت بنا ئیں کوالٹی اور معیار کو اپنا تے ہوئے اچھی اور معیاری کمپنیوں کے ساتھ کا روبار کیا جائے اور پیسٹی سائیڈ ڈیلر حضرات زمیند ار وں کی رہنما ئی میں تعاون کر تے ہوئے ملکی پیداوار میں اضا فہ کر نے کی کو شش کر یں۔ملکی زرعی اجناس نے جد ید زراعت کو مد نظر رکھتے ہوئے خا طر خوہ اضافہ کر یں انہوں نے کہاکہ گندم والی زہریلی گولیاں کھانے سے لوگوں میں خود کشی کا رجحان دن بدن بڑھ رہاہے اور اس کے تدارک کیلئے غیر قانونی طور پر زہریلی گولیاں فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کی فراہمی کے لئے زرعی ادویات ڈیلروں کا کردار اہم ہے۔کیونکہ زمینداروں کی اکثریت ادویات کے متعلق وہ علم نہیں رکھتی جو ان کو حاصل ہوتا ہے اور زیادہ تر کاشتکاران پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے ڈیلروں کی وجہ سے پیداواربہتر ہوسکتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کمالیہ خالدمحمود،میاں محمد رفیق ، کامران ، میاں اسدحفیظ، محمد رفیق ساجد، عدنان ، ملک جاوید بھی مو جود تھے
 
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
جا معہ نعیمیہ قمرالاسلا م میں سالانہ امتحا نا ت جاری تفصیل کے مطابق تنظیم المدارس پا کستا ن کے زیر انتظام جامعہ نعیمیہ قمراسلام پیر محل سنٹر میں درس نظامی کے سالانہ امتحانات شروع ہو چکے ہیں جن میں طلبا کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے علامہ غلام عباس ناظم امتحانات نے میڈیاکو بتایا کہ تنظیم المدارس اہل سنت کا عملہ امتحانی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ہم سب کی کوشش ہے کہ طلباءکرام اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھر پور محنت کریں تاکہ مستقبل میں اپنے مذہب اسلام اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے بہتر کردار ادا کرسکیں۔مفتی وسیم سیالوی نے کہاکہ اس سال پیرمحل سنٹر میں 200سے زائد طلبا ءامتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔(تصویر ہمراہ ہے)
 
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
معراج مصطفےٰ ﷺ عروجِ انسانیت کا بے مثل مظہر ہے ۔معراج مصطفےٰ ﷺ سے پروازِ عبدیت کا اظہار ہوا ۔ارکانِ اسلام میں نمازوہ عظیم تحفہ ¿ معراج ہے جو تا قیامت عروجِ محمدی ﷺ کے ترانے الاپتا رہے گا۔ آج بھی اگر انسان حقیقی عبدیت سے روشناس ہو کر لذتِ معراج حاصل کرنا چاہتا ہے تو نماز کی پابندی کرے ۔ان خیالات کااظہارمفتی محمد اکبررضوی نے جامع مسجدسنی رضوی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم اُمّہ کی فلاح عظمتِ رسول ﷺ کی پاسبانی میں ہے ۔معراج النبی ﷺ کا تصدیق کرنے والا سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بنتا ہے اور انکاری ابو جہل لعین بنتا ہے ۔ انکارِ عظمتِ رسول ﷺ کرنے والے سمجھ جائیں شانِ رسالت ﷺ عقلِ انسانی سے وراءہے ۔معجزہ ¿ معراج النبی ﷺ محب و محبوب کے درمیان راز و نیاز کا اظہار ہے ۔عاشقانِ رسول ﷺ تا حشر جشن معراج و میلاد مناکر محبتِ رسول ﷺ کے چراغ انسانیت کے دلوں میں روشن کرتے رہیں گے ۔
 
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
تحصےل پیرمحل مےں زرعی انکم ٹےکس نادہندگان کو ادائےگی کے نوٹس جاری کردے ہیں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے صحافیوں کو بتاےا کہ تحصےل پیرمحل مےں104 افراد کے ذمہ زرعی انکم ٹےکس کی مد مےں 60لاکھ روپے واجب الادا ہےں, واجبات ادا نہ کرنےوالے نادہندگان کے خلاف کرےک ڈاﺅن کا آغاز کر دےا گےا ہے ۔ تحصےل کے تمام باقی داران کو دو ماہ قبل زرعی ٹےکس کی ادائےگی کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہےں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹےکس ادا نہ کرنےوالے باقی داران کو ہداےت کی کہ وہ اپنے ذمہ واجبات بلا تاخےر ادا کردےں ورنہ کاروائی کے لئے تےار رہےں۔
 
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
بے نظیر پارک سیاست کی نظر ہو گیا، پانچ کروڑ 62لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے یہ پارک ایک سال کی مدت میں مکمل ہو نا تھا۔ لیکن پانچ سال کا عرصہ گرزنے کے باوجود یہ پارک پایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکا،، عوامی سیاسی فلاحی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پارک کو مکمل کیا جائے تفصیلات کے مطابقسابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شہر کے عوام کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کمالیہ روڈ پرپانچ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے بےنظیر شہید پارک کی تعمیر شروع کی گئی تھی نئی حکومت بر سر اقتدار آنے سے قبل ہی پارک کا تعمیری کام روک دیا گیاتحصیل انتظامیہ کی عد م توجہی کی وجہ سے پارک میں اگنے والی خود رو جھاڑیوں نے اس کی خوبصورتی کو ماند کر دیا ہےاگر پارک کی تعمیر کابغور جائزہ لیا جائے تو پانچ کروڑباسٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم مبینہ طور پر خرچ ہوئی نظر نہیں آتی ہے پارک کے ٹھیکیدار میاںمحمد اجمل نے صحافیوں کو بتایا کہ پارک کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جس میں پختہ سڑک، پارک کی چار دیواری، کمرہ جات، اور جھیل، کیف ٹیریا، اور پید ل چلنے والوں کے لئے پختہ راستے اور گیٹ تعمیر ہو چکے ہیں صرف 10فیصد کام نا مکمل ہے اگر حکومت فنڈز دے دیںتو ایک ماہ کے اند رمکمل ہو جائے گاعوامی سیاسی فلاحی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر پارک پیرمحل کی تعمیر کے لئے باقی ماندہ فنڈزکوفی الفور ریلیز کروا کے اس منصوبہ کو مکمل کیاجائے تاکہ پیرمحل کے شہری اس عوامی منصوبہ سے مستفید ہو سکیں۔
 

پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
آتش بازی کا سامان کھلے عام فروخت انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات کی پروا ء کئے بنا پیرمحل میں انسانی زندگیوں کو خطرات میں دھکیلنے والے عناصر کھلے عام آتش بازی کا سامان فروخت کر کے تحصیل انتظامیہ کی ناک نیچے حکومتی احکامات کا مذاق اڑا رہے ہیں جب کہ آتش بازی کی وجہ سے ماضی میں متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگ کسی کی جان و مال کے تحفظ کی پرواء کئے بناء بے دریغ آتش بازی اور گولے بارود کا استعمال کر رہے ہیں۔شہریوں نے متعدد بار آتش بازی تیارکرنے والی فیکٹریوں کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں جب کہ آتش بازی کے استعمال سے دیگر لوگ بھی سکون کی نیند نہیں سو سکتے۔اگر آتش بازی تیار کرنے والی فیکٹریوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ انسانی آبادیوں سے دور نہیں اگر کوئی حادثاتی صورتحال پیدا ہوئی تو سینکڑوں انسانی زندگیوں کے چراغ گل ہوجانے کے امکا ن رد نہیں کیا جاسکتا۔آتش بازی کا استعمال نہ صرف انسانی زندگیوںکیلئے خطرہ ہے بلکہ گولہ بارود فروخت کرنیوالے کم تعلیم یافتہ لوگوں کی جیبوں پر بھی ڈاکے ڈال رہے ہیں۔شہر ی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
 
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
مسلم لیگ(ن) کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے‘وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کی انتھک محنتوں اور کاوشوں سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ان خیالات کااظہار مشتا ق احمد سعید ی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) لیبرونگ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے منصوبے عوامی خدمت کی واضح دلیل ہے ۔سیاسی مخالفین کے منفی پروپےگنڈا اور واہ ویلا کی سیاست کے باوجود حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے گامزن ہیں ۔ دو سالوں میں جو ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہے۔ اس سے مخالفین کے تمام پراپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ دہشت گردی نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کیلئے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
پا کستان کوغیر مستحکم کرنادشمنوںکاایجنڈاہے اورپا کستان کوترقی یافتہ اورکوشحا ل نہیںدیکھنا چا ہتے حکومت اورعوام مل کران کے عزائم خاک میںملا دیںگے ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا نہوں نے کہا سانحہ صفوراتکلیف دہ واقعہ ہے ۔دہشتگردوںکے عزائم پورے نہیںہوںگے۔حکومت کی مثبت تبدیلیوںکی بدولت توانا ئی بحران کے خاتمہ اورملکی معاشی استحکام میںواضح کامیابیاںمل رہی ہے۔دہشت گردوںکے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کومتحدہوکرملک دشمن عناصر سے لڑنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی پرہونے والے حملہ سے ہمیںسخت دکھ پہنچا ہے۔حکومت اس کمیونٹی کومکمل تحفظ فراہم کرے گی اوراس مشکل گھڑی میںانہیںتنہانہیںچھوڑا جا ئےگا۔ (ن) لیگ کی حکومت میاں محمدنوازشریف کی قیادت میںکراچی کوامن گہوارہ بنا نے کے لئے پرعزم ہے اور سیا سی و عسکری قیادت مل کردہشت گردوںکاصفایا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوںکی بزدلا نہ کاروائیاںقوم کے عزم کومتزلزل نہیںکرسکتیں۔سفا ک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیںاوردہشت گردوںکے ٹھکانے تبا ہ کرنے کے لئے پاک فوج کاآپریشن ضرب عضب کامیا بی سے جاری ہے۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
بلدےاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پلےٹ فارم پر بھرپورتےاری کے ساتھ حصہ لےں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل میں مکمل پینل سامنے لائےں گے جس میں باکردار مخلص اور محنتی امیدوار ہونگے انشاءاللہ فتح یاب ہونگے اور قائد ین کو تحضہ دیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ووٹروں ،سپورٹروں اورکارکنوںکے ساتھ مشاروت جاری ہے آنےوالے الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گےPTIکے پلےٹ فارم پر مکمل پینل کے ساتھ حصہ لیں گے۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
سانحہ کراچی پر وکلاءبرادری کا اظہار تشویش اظہار مذمت غیرملکی سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے کے لئے سندھ حکومت بھی کوئی عمل اقدام کرے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس پسماندگان کے ساتھ تعزےت بھی کیا گےا اظہار مذمت کرنےوالوں میں مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ طالب جعفری، میاں نثار احمد ، نسیم عباس بخاری۔ چوہدری طاہر رضا ،، نذیر احمد نوہانہ، سعید احمد رضا ، منیر احمد شیخ ،ہرسعیدصفوری ،مہر اقبال رفیق ہمجانہ اور دےگر وکلاءشامل ہیں۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
شوگرملزکی طرف سے زمیندارکو بوگس چیک دینے پر جی ایم پراجیکٹ ، فنانس منیجر، جی ایم کین کے خلاف مقدمہ تفصیل کے مطابق کمالیہ شوگر ملزکی طرف سے زمیندار خضرحیات
ولد اللہ بخش کو گنا کی رقم کی ادائیگی کے لئے چیک دیا لیکن مقررہ تاریخ پر چیک کیش نہ ہو سکازمیندار کی تحریری درخواست پر جی ایم مقصود انور قریشی ، فنانس منیجر یسین،جی ایم کین خالد گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ،
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
کمپیوٹرائزڈلینڈ ریکارڈ سنٹر پیرمحل میں عوام کی سہولیات کےلئے کو ئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جوکہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،لاکھوں کی مد میں ٹیکسز اکٹھے کرنے والی جگہ پر عوام کو ہر وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے تفصیل کے مطابق کمپیوٹرائزڈلینڈ ریکارڈ سنٹر پیرمحل کی نئی تعمیر ہو نے والے عمارت میں سائلین کو بہت زیادہ پریشانی سامنا ہے ، بیٹھنے کے لئے کوئی چیز موجود نہیں ہے ، سائلین سارا سارادن کھڑے رہتے ہیں ، پینے کے صاف پانی بھی میسر نہیں ہے عملہ کی کمی کی وجہ سے سائلین کو بہت زیادہ پریشانی اور دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ٹوکن لینے کے باوجود سائلین کو پورا پورا دن انتظار کرنے کے بعد کوئی نہ کوئی غلطی نکال کر ان کو پٹواری حضرات کے پاس یا درخواست دینے کےلئے ریونیو آفسرز کے پاس دھکے کھانے کےلئے بھیج دیا جاتا ہے اور سائلین کو کچھ سمجھ نہیں آتا اور بمشکل باری آنے کے بعد فرد دینے کی بجائے سائیلین کو مشورے دےکر ٹال دیاجاتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات دینے کی بجائے کمپیوٹرائزلینڈ ریکارڈ سنٹر پیرمحل میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پوراعملہ تعینات کیا جائے اور تمام سہولتیں فراہم کی جائے
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
دہشت گردوں نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکادیاہے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دہشت گردوں کوسرعام سزائیں دی جائیں کراچی میں دہشتگردی کاواقعہ افسوسنا ک اوردردناک ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد صدیق پیار ا نے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سوگ میں ڈوب گئی ہے ،دہشتگردی کامقصدملکی معیشت کو مفلوج اورملک کوعدم استحکام کاشکارکرناہے پاکستان دہشتگردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہے- معصوم لوگوںکونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔ ہم سوگوارخاندانوںکے دکھ وغم میںبرابرکے شریک ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج اوردیگرعسکردی اداروں کی پشت پرہے پاک فوج اورسیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں کریں کراچی میں جس نام سے بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے۔
پیرمحل ( اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
صحافت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے۔ ایک سچا صحافی معاشرہ میں اعلیٰ شعور و اقدار کو فروغ دے کر قومی یکجہتی کے پُر وقار جذبہ کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہو تا ہے۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور مختلف معاملات و واقعات کو ان کے صحیح تناظر میں بیان کرنا ہی ایک کھرے صحافی کا حقیقی منصب ہے ان خیالات کااظہارمیاں اسدحفیظ تحصیل صدر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی کا بنیادی فریضہ معاشرہ میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی و سماجی شعور کو بڑھا وا دینا ہے۔ دورِ حاضر میں میڈیا معاشرہ کی بنیادوں کا کام دے رہا ہے۔ پاکستان تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال لوگوں کی سرزمین ہے۔ صحافت دراصل آزادی ¿اظہار کا نام ہے۔ سچ بولنا شیوہ ¿ مردانگی ہے۔ صحافت میں سچ کی روایت کو پروان چڑھا کر پاکستان میں قومی یکجہتی کی بنیادوں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ ایک سچا صحافی معاشرہ و قوم کے لےے دیدہ ¿ بینا کی حیثیت رکھتا ہے۔ دورِ حاضر میں میڈیا معاشرتی سوچ کے دائروں کو متعین کرتا ہے۔ موجودہ دور میں ایک سچے صحافی کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔ میڈیا کا کردار تمام شعبہ جات میں رسوخ حاصل کر گیا ہے۔ زندگی کاکوئی پہلو بھی میڈیا کے اثرات سے خالی نہیں رہا۔ میڈیا جمہوری اقدار کا محافظ اور پاکستان کی قومی یکجہتی کا ضامن ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔