13-03-2018

13-03-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 70 سالوں میں کسی حکومت نے این اے 94میں اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جتنے صوبائی حکومت نے صرف ساڑھے چار سالوں میں مکمل کردیے این اے 113میں 13ارب سے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے،پیرمحل میں تحصیل ہیڈ کوواٹرہسپتال کی تعمیر،سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار کارپٹ روڑز کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی ، واٹر سپلائی پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور رکن صوبائی اسمبلی سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے چک نمبر752گ ب کارپٹ سٹرک اور بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بعدمیں چیئرمین یونین کونسل رانا وارث علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے توانائی بحران پر قابو پا لیا جس سے صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوا اور روز گار کے مواقع بڑھ گئے اسی لیے ملک بھر کے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیںعوام میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے عوام آئندہ انتخابات میں دھرنے...