13-03-2018

13-03-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
70 سالوں میں کسی حکومت نے این اے 94میں اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جتنے صوبائی حکومت نے صرف ساڑھے چار سالوں میں مکمل کردیے این اے 113میں 13ارب سے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے،پیرمحل میں تحصیل ہیڈ کوواٹرہسپتال کی تعمیر،سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار کارپٹ روڑز کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی ، واٹر سپلائی پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور رکن صوبائی اسمبلی سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے چک نمبر752گ ب کارپٹ سٹرک اور بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بعدمیں چیئرمین یونین کونسل رانا وارث علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے توانائی بحران پر قابو پا لیا جس سے صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوا اور روز گار کے مواقع بڑھ گئے اسی لیے ملک بھر کے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیںعوام میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے عوام آئندہ انتخابات میں دھرنے اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف 25مارچ کو کمالیہ میںجلسہ عام سے خطاب کریں گے این اے113کے عوام مسلم لیگ (ن) سے محبت کا ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی ہدایت بھی کی اس موقع پر مہر رفیق نوہانہ ، مہر مشتا ق گرو، چوہدری خاور سلہری ، غلام شبیر وڑائچ نے بھی خطاب کیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فریدآباد میں امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے70 طلبا ءکو قاضی عطااللہ ، فریدبخش اور حاجی محمد اشرف
ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں محمد رفیق ، عرفان الحسن چوہدر ی، چوہدری رمضان پرویز ، قاضی قاسم ابراہیم 
ڈاکٹر احمد منیر UK،،پرنسپل ڈاکٹر الطاف حسین ، چوہدری اشرف، چوہدری خورشید،،پروفیسر ناصر محمود، پروفیسر طارق محمود، پروفیسر سرفراز تھے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد رفیق نے کہا کہ علاقہ کے عظیم بزرگ بابافرید بخش نے اپنی ذاتی زمین دے کر1908ءمیں پرائمری سکول کی بنیاد رکھی آج یہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈگری کالج تو بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کی بہتری اور طلبا وطالبات کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے وسائل کی فراہمی خرچہ نہیں بلکہ سودمند سرمایہ کاری ہے یہ نوجوانوں کا حق ہے جو پنجاب حکومت نے بطریق احسن انہیں دیا ہے کالج کے پہلے پرنسپل قاضی عطااللہ اور سابق پرنسپل حاجی اشرف کے نام سے ٹیلنٹ سکالر شپ ایوارڈ دینے سے ہونہار طلباءکی حوصلہ افزائی ہو گئی امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے70 طلبا ءمیں 175000روپے نے سکالر شپ ایوارڈ تقسیم کئے گئے چوہدری رمضان پرویز، ڈاکٹر احمد منیر UK کی جانب ایک ایک لاکھ روپے ،عرفان الحسن چوہدری کی طرف سے ایک لاکھ اور دو بسیوں قاسم ابراہیم صاحب نواسہ قاضی عطا اللہ کی طرف دو لاکھ روپے سکالر شپ کے لیے اعلان کیا تقریب سے عرفان الحسن چوہدری، چوہدری رمضان پرویز د ویگر نے بھی خطاب کیاتقریب میں طلباءسمیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
غیر قانونی طو ر پرگیس ری فلنگ کرنے والے دو دو کاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیاگیا تفصیل کے مطابق واہگی اڈا پر تھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے محبوب اور محمد شفیق کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 سالانہ عرس پاک حضرت پیر سید خوشی محمد شاہ نقوی چشتی نظامی( رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت پیر سید محمد موسی شاہ نقوی چشتی نظامی (رحمتہ اللہ علیہ) مورخہ 13 مارچ بروز منگل بمقام 642مسجد بلا ک پیرمحل منعقد ہورہا ہے۔ جس کے منتظم اعلیٰ سید محمد عرفان شاہ ہ نقوی سید ذیشان شاہ نقوی ہونگے پروگرام ختم شریف اور لنگرعام بعداز نماز عصرہوگا محفل سماع بعداز نماز عشا اختر عطاءمحمد آف لاہور قوال محفل سماع پیش کریں گے 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 125سالہ قدیم سائیں محمدشریف میموریل میلہ ٹورنامنٹ بتاریخ15تا19مارچ بروزجمعرات تاسوموار بمقا م چک نمبر320گ ب منعقدہورہاہے جس کا افتتاح سائیں خالد شریف سجادہ شنین دربارعالیہ کریں گے 15مارچ کو میلہ چراغاں ہوگا 16 مارچ بخشی جاوید سلامت انٹرنیشنل قوال اکرم فرید ی اوراونٹ ڈانس ہوگا 17 مارچ کو نصرت سردول سنگھ ، میڈم صائمہ جہاں ،شیر علی مہر علی قوال ہمنوا فٹ بال ٹورنامنٹ ہوگا 18مارچ کو زمان راحت قوال اور مراتب علی ، کبڈی پروگروام گھوڑا ڈانس ہوگا 19مارچ کو شام فٹ بال کبڈی میں اول دوم سوم آنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پلے گراونڈ نہ ہونے سے بچے گلیوں میں کھیلنے پر مجبورتفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 759 گ ب علی نگر میں پلے گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں،پلے گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی صحتمندانہ سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، اس سے ملکی لیول پر بھی کھیلوں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا، شہریوں نے کہاکہ گاو ¿ں کیساتھ سرکاری زمین بھی نہیں ہے، ہمارے گراونڈ کے لئے بھی خرید کر ہمیں کھیلوں کا میدان دیا جائے، 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پیر محل رانا غلام عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جوتے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر انتہائی نامناسب اور افسوسناک ہے جس کو اسلام اور مہذب معاشرہ کسی صورت پسند نہیں کرتا۔ عوام اگر کسی کو ناپسندیدکرتے ہیں تو اس کا ایک آئینی طریقہ موجود ہے اور وہ ووٹ کا استعمال ہے ایسے لوگوں کو اپنے ووٹ کی قوت سے اقتدار اور اختیار سے الگ کرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ ایسے غیر مہذب اور ناشائستہ رویوں کے خاتمہ کی بات کرتی رہی ہے انہوں کہاکہ حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں پر جوتے پھینکنا تہذیب سے گری ہوئی حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے اور اگر یہ کلچر جاری رہا تو پھر کسی کا بھی عزت و وقار قائم نہیں رہے گا اس لیے تمام سیاسی قائدین نے اس کی کھل کر مذمت کی ہے۔ ملک کو انتشار اور انارکی سے بچانے ، سنجیدہ اور مہذب سیاسی کلچر کو پروان چڑھانے اور فروغ دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کو اپنے کارکنان کی تربیت کرنی چاہیے اور برداشت کے کلچر کو رواج دینا چاہیے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری محمد خالد گجرکے حکم پرتحصیلدار حاجی محبوب الحق لادی حلقہ پٹوار محمد بابر نوناری اور ظہور احمد نوناری نے سی پلاٹ پیرمحل میں کروڑوں روپے کی ایک سوکنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ڈی ایس پی سرکل کمالیہ عاطف معراج کی آج ہونے والی کھلی کچہری منسوخ کردی گئی تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کمالیہ عاطف معراج کی میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میںآج ہو نے والی کھلی کچہری کو نامعلوم وجوہات کی بناءپر منسوخ کردی گئی 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 دونامعلوم ڈاکوﺅں اسلحہ کے زور دن دیہاڑے آڑھتی سے 10لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق کمالیہ روڈ پر پیرمحل کے آڑھتی لیاقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چیچہ وطنی جارہا تھے کہ بائی پاس پیرمحل کے قریب دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر روک کاتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 10لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دوسری واردات میں درکھانہ روڈ پردونامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر اروتی کے رہائشی لیاقت کو روک پر ایک لاکھ 35ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پیرمحل اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف پایا جاتا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو نے پر مجبور ہو گئے شہری، کاروباری تنظیموں کے عہدیدارنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتیو ں کے روک تھا م کے لئے ٹھو س اور مو ثراقدام کریں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پیدل چلنا بھی محال، طلبا وطالبات اور شہریوں کو مشکلات کاسامناتفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں 759 گ ب ددیگر گاﺅں کا جانے والی سٹرک جس پر پرائمری سکول، بی ایچ یو ہسپتال، اور یونین کونسل کا دفتر موجود ہے، ناصر نگر تا خورشید آباد روڈ عرصہ دارز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے طلبا و طالبات اور سرکاری عملے کو پریشانی کا شدید مشکلات کا سامناہے سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹرک کو دوبارہ تعمیر کروا یاجائے 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
عوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے چک نمبر 665/6گ ب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ءمیں ملک کو درپیش توانائی بحران سمیت دہشت گردی اور اقتصادی صورتحال کے بڑے چیلنجز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں حل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخابات میں اپنے ہدف کو حاصل کیا ہے اور اب وہاں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخالفین سیاسی میدان میں تو ہماری جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے غیر آئینی طریقوں کو اپناتے ہیں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، چوہدری اصغرچیئرمین، مہر امان اللہ ہراج، عامر ہر اج بھی موجود تھے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر بالک علی نے سندھیلیانوالی رورل ہیلتھ سنٹرکا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 پیرمحل میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں نے لوگوں کے دن کا سکھ رات کی نیندیں چرالی ہیں لوگ سرشام سٹرکوں پر لوٹ لیے جاتے ہیں عوام میں تشویس کی لہر ڈور گئی لوگ گھروں میں محصور ہو نے پر مجبور ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل کی حدود میں آئے روز پیرمحل و گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں گزشتہ روز مکہ بلاک میں سابق کونسلر طارق فرید کے بیٹے سے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے،پرانا واپڈ ا چوک سے میڈیکل سٹور کے مالک اصغر اور گاہک رئیس حسن سے 18ہزاروپے نقد، درکھانہ روڈ پر اروتی کے رہائشی سے لیاقت علی موٹر سائیکل ، نقدی رقم ایک لاکھ 35ہزار روپے، کمالیہ روڈ پر وسیم اور عباس سے موبائل فونز، ایکسچینج روڈ پرجیلانی مسجد کے امام مولانا وسیم سے 18ہزار وپے نقد،مکہ بلاک میں خالد محمود کے احاطہ مویشیاں سے 4عد دبکرے مالیت 2لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس ڈکیتوں کے گینگ کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی 
ادھر عوام النا س میں خوف وہراس کی لہر طاری ہو گئی اور دن دیہاڑے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگ گئے ہیں شہری، کاروباری تنظیموں کے عہدیدارنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتیو ں کے روک تھا م کے لئے ٹھو س اور مو ثراقدام کریں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کے حکم پر آپریشن ردالفساد کے تحت ایس ایچ او عبد المجید گجر نے حساس اداروں کے ہمراہ اپرکالونی میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 27گھروں کی تلاشی لی گئی اور52افراد کے شناختی کارڈ ز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور کرایہ داران کے کوائف چیک کیے گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پالتوکتے کے کاٹنے سے بچی زخمی ہو گئی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 681/22گ ب میں ممتاز کی بیٹی فرزانہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ پالتوکتے کاٹنے سے زخمی ہوگئی زخمی بچی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 محکمہ صحت کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے عطائیت کے کاروبار میں اضافہ ہورہا ہے معمولی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں نے عطائیت کا پیشہ اپنا رکھا ہے عطائی نوجوان قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔محکمہ صحت کی نااہلی ،عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،غلط علاج سے متعدد شہری لقمہ اجل بن گئے ،کئی معذوری کی زندگی گزاررہے ہیں تفصیل کے مطابق سندیلیانوالی اور اس کے گردونواح میں متعدد مقامات پر عطائی و ناتجربہ کار معا لجین نے کلینک قائم کر رکھے ہیں ،جہاں جہازی سائز کے بل بورڈ اور خوشنما فلیکسر پر درج ڈگریاں مریضوں کو گھیرنے کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ غیر قانونی آپریشن تھیٹر بغیر ڈاکٹروں کے ہسپتال قائم ہیں عطائی نوجوان دل،جگر،معدہ،بلڈ پریشر،شوگر وغیرہ کا دھڑلے سے علاج معالجہ کر رہے ہیں،اسقاط حمل کا دھندہ بھی عروج پر ہے،محکمہ صحت کے چند اہلکاروں اور ڈرگ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے یہ غیر قانونی دھندہ جاری ہے،محکمہ کے اہلکا رمفادات حاصل کررہے ہیں ڈرگ انسپکٹر نے ان کیخلاف آج تک کوئی موثر کاروائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی ہسپتال یا کلینک سیل کیا گیا ہے، سیاسی و سماجی ، فلاحی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کو نااہلی کی وجہ سے فی الفور معطل کیا جائے،غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کو بھی معطل کیا جائے اور سندھیلیانوالی میں اسقاط حمل کے دھندہ کا فوری خاتمہ کیا جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پریس کلب پیرمحل کا تغریتی اجلاس چوہدری محمد سرور انجم کی زیر صدرات منعقد ہو ا اجلاس میں ڈی ایس پی کمالیہ عاطف معراج کی خوش دامن اور میونسپل کمیٹی کے ہیڈ کلرک منورحسین 
کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاگیا دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اجلاس میں 
محبوب اخترخان ، میاں اسد حفیظ، اظہار الحق، امجد علی ، سعد الدین رضوی، خرم شہزاد بھٹی ، حبیب الرحمن شاہد ، شاہد حسین ، آصف مٹھو، سمیع الرحمن خان ، اسد قادری ، قاسم بھٹی و دیگر 
ممبران نے شرکت کی 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
نجی سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہو ئی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ملتان شہزاد حسین ، سٹیٹ بنک آف پاکستان کے آپر یشنل منیجر محمد احسان، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد ، میاںاختر جاوید ایڈوکیٹ، مہر ممتاز دولتانہ، پروفیسر شبیر، پرنسپل سکول ملک ارشد جاوید تھے تقریب میں بچوں نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کیے اورحاضرین سے خوب داد وصول کی نمایاں کارکردگی کا دیکھنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر شہزاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول بچوں کو اعلی تعلیم کم خرچ پر مہیاکررہا ہے۔ سکول سٹاف کی بدولت فیصل آباد بورڈ اور دیگر امتحانات میں سکول کے اچھے انتہائی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ سکول کا رزلٹ 100فی صدآرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خواہش کے مطابق اچھی سے اچھی تعلیم بچوں کو مہیا کررہے ہیں چوہدری سلطان احمد نے کہاکہ سکول علاقہ میں لوگوں کی تعلیم کے ذریعے بہت خدمت کررہا ہے اور یہ سکول بڑے بڑے لوگ پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں تعلیم کی جتنی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ہمیں اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے پرنسپل ملک ارشد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول رزلٹ کی شاندار کارکرگی تمام سٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر صحافیوں ، بچوں کے والدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ٹریفک قوانین پر عمل درآمدکے لئے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب آگاہی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس پیرمحل کے میاں اجمل اے ایس آئی ، محمد آصف اے ایس آئی نے لاری اڈ ہ پیرمحل کے قریب لگائے گئے میں لوگوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ اوور لوڈنگ پریشر ہارن کا استعمال اور ون ویلنگ سے گریز اوراشاروں کے استعمال کریں انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ کے دوران لائن اور لین کا استعمال کریںون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اوور لوڈنگ سے اجتناب کیا جائے کم عمر ڈرائیور جان کا خطرہ ہیں اپنی اور دوسروں کی جانوں کا خیال کریںپریشر ہارن ممنوع ہیں اور اشاروں کا استعمال کریںدوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے مہذب قومیں ڈرائیونگ قوانین کا احترام کرتی ہیں کی تحریروں والے بینرز اور فلیکس بھی آویزاں کئے گئے آگاہی کیمپ میں گاڑیوں پر تیز رفتاری سے بچاو ¿ اور قوانین کے سٹیکرز بھی لگائے گئے موقع پر منور رفیق ، محمد ایاز،اختر عباس شاہ بھی موجودتھے













Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔