01-03-2018

01-03-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 پولیوکے قطرہ پینے سے13دن کی بچی جاں بحق ہوگئی تفصیل کے مطابق موضع شاہ پور کے رہائشی وسیم کی تیرہ دن کی بیٹی نثاءکو ویکسینٹر جاوید نے پولیوکے قطرے پلائے جس کے بعد حالت خراب ہو گئی تھی اس فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر سندھیلیانوالی لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ہیلتھ پیرمحل ڈاکٹر بالک نے بتایا کہ ویکسین نیٹر جاوید نے بچی کو پولیو کے قطرہ پلائے تھے آج 18بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گئے ہیں پولیو ویکسین کی ڈبی پر Expriy کی تاریخ 2019درج ہے ویکسین بالکل ٹھیک ہے
بچی کی موت کا پتہ چلنے کی کوشش کی جارہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ علی رضاٹاون ،ذوالفقارٹاون ، خانجوان اضافی آبادی میں سرچ آپریشن کیاگیاسرچ آپریشن کے دوران45گھروں کی تلاشی80افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس کاشادی کی تقریب پر چھاپہ مجرا کرنے پر 2خواتین ڈانسروں سمیت 5افراد گرفتار 8افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبرچوکی اشرف شہید پولیس کو اطلاع دی کہ محمد ارشدولد فقیر محمد سکنہ 697/39گ ب کے بیٹے محمد فاروق ولد محمد ارشد کی شادی پر 2ڈانسر خواتین حمیر ا اختر اور شبانہ اختر ساﺅنڈ سٹم سپیکر چلا کر مجراکررہی ہیں پولیس نے چھا پہ مارکر حمیر ا اختر اور شبانہ اختر، معشوق ، مداح حسین ، ذوالفقار کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ محمد ارشد، فاروق، خاور رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے تھانہ اروتی پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون ، ساﺅنڈ سٹم ، ساﺅنڈ سپیکر، اور نقدی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 پولیس نے غیرقانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 672/13 گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریفلنگ کر نے پر دکاندارافضل ولدصادق کو پکڑ لیا اور اس کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر گدھا گاڑی سے جا ٹکرایا موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطا بق بھسی روڈ پر 728گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوار صابر ولد انور گھر جارہا تھا کہ بے قابو ہوکر گدھا گاڑی سے جا ٹکراجس سے وہ موقع پر دم توڑگیا پولیس نعش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی موسم خوشگوار ہوگیا






Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔