Posts

Showing posts from May, 2019

سکول ٹیچر منیر حسین کے اکاﺅنٹ میں کوئی رقم ٹرانفسر نہیں ہو ئی

پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام  سکول ٹیچر منیر حسین کے اکاﺅنٹ میں کوئی رقم ٹرانفسر نہیں ہو ئی صرف بائیومیٹرک کی تصدیق کی وجہ سے لائن مارک اکاﺅنٹ کیا ہوا تھاان خیالات کااظہار نیشنل بنک پیرمحل کے منیجر میاں عمران مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکول ٹیچر منیر حسین کے اکاﺅنٹ میں19کروڑ 99لاکھ 75ہزار 789روپے کی رقم منتقل نہیں ہو ئی صرف بنک نے اکاﺅنٹ کو (لائن مارک)کیا ہوا جس کی وجہ یہ تھی سکول ٹیچر منیر حسین نے اپنے اکاوئٹ کی بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائی تھی بنک کی طر ف سے اکاﺅنٹ کو لائن مارک کیاہو ا لائن مارک اکاﺅنٹ میں نہ ہی کوئی جمع نہ نکلوائی جاسکتی ہے سکول ٹیچر منیر حسین کے اکاﺅنٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اصل رقم 210 روپے صرف ہی موجو دہے
Image
فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے فوائد صارفین تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس ضمن میں حکومت پنجاب کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے۔انہوں نے یہ  بات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔وہ کمالیہ،پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ اوردیگر علاقوں کے رمضان بازاروں میں گئیں۔اسسٹنٹ کمشنرراؤ تسلیم،شہریارعارف ودیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے رمضان بازار کے معائنہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد اعلی اورمعیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی رمضان بازاروں میں انتظامات کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اس سلسلے میں ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے ضرو