فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام)
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے فوائد صارفین تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس ضمن میں حکومت پنجاب کی تمام انتظامی مشینری متحرک ہے۔انہوں نے یہ  بات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔وہ کمالیہ،پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ اوردیگر علاقوں کے رمضان بازاروں میں گئیں۔اسسٹنٹ کمشنرراؤ تسلیم،شہریارعارف ودیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے رمضان بازار کے معائنہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد اعلی اورمعیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی رمضان بازاروں میں انتظامات کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اس سلسلے میں ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کا جامع انعقاد کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے صارفین سیاشیاء کے معیار،قیموں اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں رمضان بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ جا ری رہے گا۔انہوں نے  سستے آٹے اورچینی کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لئے  وزیر اعلی پنجاب کے رمضان پیکج کے ثمرات غریب عوام تک پہنچائے جائیں۔صوبائی وزیر نے بازاروں میں بزرگ شہریوں وخواتین کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اورکہا کہ سہولیات میں کسی لمحہ بھی تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ کا بھی دورہ کیا اور عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب اشیاء کے معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے رمضان بازار کے انتظامات سے آگاہ کیا۔بعدازاں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے پیر محل کا دورہ کیا اور ماڈل بازار پیر محل میں اشیاء کی دستیابی اور عام مارکیٹ سے قیمتوں کے فرق کو چیک کیا۔


فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام)
حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیل جڑانوالہ کو ضلع کادرجہ دینے کے مطالبہ کا جائزہ لینے سے متعلق محکمانہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کو درخواست کی تھی کہ آبادی اور انتظامی امور کے اعتبار سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے جس پر یہ معاملہ نئے اضلاع‘ تحصیلوں کی حدود کا جائزہ لینے سے متعلق قائم کردہ ٹاسک فورس کے حوالے کر دیا گیاہے جس کی طرف سے مروجہ قوانین‘ قواعد و شرائط‘ پالیسی و میرٹ کے مطابق اس معاملے کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کی جائے گی۔


فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام)
محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ نے چنیوٹ میں کامیاب چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں غیر قانونی اور زائد المعیاد زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں اور چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر عامر رسول کی زیر نگرانی ٹیم نے جامع آباد چنیوٹ میں جعفر علی میسرز الرحمت ٹریڈرز کو چیک کیا تو وہاں جعلی وملاوٹی زرعی ادویات فروخت کی جارہی تھیں۔ٹیم نے چار افراد کو موقع سے پکڑ کر حوالہ پولیس اور 10 لاکھ 54ہزار روپے مالیت کی ادویات قبضہ میں لے لیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے غیر معیاری اور ملاوٹی زرعی ادویات تیار وفروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام)
وزیراعلیٰ فیصل آباد( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر اور سی پی او اظہر اکرم نے علی الصبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصورنیازی،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجودتھے۔کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او مختلف شیڈزاورسٹالز میں گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کاجائزہ لیتے ہوئے مختلف پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں اوران کی مقدارکو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اوربلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بے جا مہنگائی کے رحجان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلاجواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ تھوک قیمت بڑھنے سے پرچون میں عام صارف کی قوت خرید متاثرہوتی ہے اور اس منفی رحجان کو سختی سے روکیں گے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ نیلامیوں کے تمام عمل کی نگرانی کرکے شفافیت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے روزانہ کے ریٹس کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کے نرخ نامے صبح سویرے جلدی جاری کئے جائیں تاکہ لوگوں کو خریداری میں دقت نہ آئے۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارد گرد کے علاقوں میں پولیس گشت جاری رہنا چاہیے  تاکہ سبزی منڈی کے کاروباری افراد کو تحفظ حاصل رہے اور خریداری کے لئے آئے ہوئے دکانداروں کو بھی منڈی کے راستے میں تحفظ کا احساس رہے۔
۔

فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام)
 سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر اور سی پی او اظہر اکرم نے علی الصبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصورنیازی،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجودتھے۔کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او مختلف شیڈزاورسٹالز میں گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کاجائزہ لیتے ہوئے مختلف پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں اوران کی مقدارکو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اوربلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بے جا مہنگائی کے رحجان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلاجواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ تھوک قیمت بڑھنے سے پرچون میں عام صارف کی قوت خرید متاثرہوتی ہے اور اس منفی رحجان کو سختی سے روکیں گے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ نیلامیوں کے تمام عمل کی نگرانی کرکے شفافیت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے روزانہ کے ریٹس کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کے نرخ نامے صبح سویرے جلدی جاری کئے جائیں تاکہ لوگوں کو خریداری میں دقت نہ آئے۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اورسیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارد گرد کے علاقوں میں پولیس گشت جاری رہنا چاہیے  تاکہ سبزی منڈی کے کاروباری افراد کو تحفظ حاصل رہے اور خریداری کے لئے آئے ہوئے دکانداروں کو بھی منڈی کے راستے میں تحفظ کا احساس رہے۔


فیصل آباد(اپنا پیرمحل ڈاٹ کام )
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں انڈوں اورمرغی کے گوشت کے معیار کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے پولٹری اورچکن شاپس پرصفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کوہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائیت سے بھرپور گوشت اورانڈے فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے 36رمضان بازاروں میں انڈے وگوشت فروخت کے لئے موجود ہیں۔








Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔