28-12-2019









پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مس مرحبا نعمت نے کہا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی قمیت پنجاب ایپ (Qeemat Punjab) کو اپنے موبائل فون میں انسٹال کریں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دکانداروں کے طرف سے اشیائے خورونوش، پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی قیمت میں من مانے اضافے کی روک تھام اورقیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے تدارک کے لئے متعارف کروائی گئی اس موبائل ایپ کی مددسے شہری اپنے فون پراشیا خور و نوش، پھلوں، سبزیوں اورگوشت کے تازہ ترین سرکاری ریٹ دیکھ سکتے ہیں، صارفین ریٹ کے متلعق شکایات کا بھی اندراج بھی کرواسکتے ہیں جس پر فوری طور پر کاروائی ہوگی انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ حکومت کی اس سہولت سے فایدہ اٹھائیں اور گراں فروش کے خلاف کاروائی میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مہنگائی کے اس طوفان کو ختم کرسکیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سبزی منڈی کا معائنہ کیا۔پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ کاشتکاروں اور آڑھتیوں سے ملاقات کی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کسانوں کی فلاح اور غریب صارف کو معاشی ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کا مقصد قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے زمیندار اور آڑھتی اپنا منافع و کمیشن رکھیں تاکہ مارکیٹ میں غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسک

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل اور گرد و نواح میں شدید دھنداور سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر،سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ سوئی گیس کا غائب رہنما معمول بن گیا،لوگ مہنگے داموں لکڑی اور گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سردی سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیر محل پولیس کی کامیاب کاروائی 1ملزم گرفتار 1کلو سے زائد چرس برآمد تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر محل فریاد حسین ،اور رانا شمشاد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملز م محمد پرویز ولد خادم حسین سکنہ غوثیہ آباد پیرمحل کو بھسی روڈ بائی پاس سے گرفتار کیا جس سے چرس 1175 گرام برآمد کرلی اور ملزم کے تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ڈی پی او وقار قریشی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد میں پیرمحل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے بے نظیربھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے شیخ محمد اکرم کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح سیاسی زندگی میں بھی بے نظیر رہیں۔ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز رکھنے والی بے نظیر بھٹو کے دل میں ملک و قوم کا درد تھا۔ ان کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مشرف غوث نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کی سیاسی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے پسٹل سے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں ابرارنگر سندھیلیانوالی کارہائشی محمدعلی ولد ذوالفقار نے گھریلو ناچاقی پر پسٹل سے خودکو فائر مارکر خودکشی کرلی تھانہ اروتی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی اور قانونی کاروائی شروع کردی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں مسیحی برا دری کرسمس کا تہوار روائتی جوش خروش سے منارہی ہے مسیحی برادری نے اپنی عبادت گاہ کیتھو لک چرچ کو رنگ برنگے قمقمو سے سجا کر عبادات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مختلف پرگرامز کا انتظام کیا کرسمس تقریب میں مسیحی برادری کے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں سمیت کثیر افراد نے شرکت کی گرجاگھروں میں خصوصی عبادات کی تقریبات ،مرد و خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت ‘ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیںکرسمس کے موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور شہر کے تمام چرچوں کے باہر سارا دن پولیس کے مسلح دستے حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے پولیس کی موبائل گاڑیاں بھی گشت پر مامور رہیں اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا کرسمس کے موقع پر مسلم برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی کیتھو لک چرچ میں فاردر ندیم جان شاکر، چوہدری خالد سردار ،حافظ عبید ارشد، سعید انور،میاں اسد حفی

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔