10-01-2020

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام

تیز رفتار ہائی ایس کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر تین سگے بھائی زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر شاہد جنرل سٹور کے سامنے تیز رفتار ہائی ایس کوچ نے موٹر سائیکل سوار سگے بھائیوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ارسلان, عبدالرحمن، فیضان شدید زخمی ہو گئے زخموں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے پیرمحل میں یوٹیلیٹی اسٹور کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت، عرفان الحسن چوہدری،چوہدری عبدالمجیداور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں
آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر 6 ارب سے زائد کا ریلیف پیکج دیا گیا جس کے مطابق گھی،چینی،دال اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گرینڈ الائنس گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر وسیم بہار شیرازی اور اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد رضا خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہار اور جیت مقابلے کا حصہ لیکن ہم پر امید ہیں اگر وکلا نے ہمارا ساتھ دیا تو وکلاء کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ہم بار اور کورٹ کے درمیان ہم آہنگی کا کردار ادا کریں گے۔امیدوار جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد رضا خان نے کہا کہ ہم جیت کر بار کے ینگ وکلاء کے چیمبر کے مسائل اور وکلاء کالونی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے ہم اپنی اچھی پالیسی کی وجہ سے پہلے بھی الیکشن جیتے تھے انشاءاللہ اس بار بھی جیت ہمارے گروپ کا مقدر بنے گی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے رضا فاروق لائبریری پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی تفصیل کے مطابقڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار شعیب قریشی اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت، ڈی ایس پی ظفر وڑائچ نےشہریوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے رضا فاروق لائبریری پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہم خود چل کر یہاں آئے ہیں تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور لوگوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ڈی پی او ٹوبہ وقار شعیب قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدحکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں اس موقع ڈی او انڈسٹری رانا خاور ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز دانش اعوان، ایس ایچ او چوہدری فریاد چیمہ، ایس ایچ او مزمل حیات کلیار، چوہدری سرور انجم, میاں اسد حفیظ,حبیب الرحمن شاہد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں ڈی سی اور ڈی پی او نے رضا فاروق لائبریری کے احاطہ میں پودے لگائے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نہر گوگیرہ برانچ سے نامعلوم لڑکی کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی تفصیل کے مطابق پیرمحل شورکوٹ روڈ پر واقع نہر گوگیرہ برانچ سے چک نمبر 320کے قریب شہریوں نے نامعلوم لڑکی کی لاش دیکھی تو فوری طور پر تھانہ چٹیانہ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش کو نہر سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام


چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل انوار احمد نے پریس کلب پیرمحل کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو صاف ستھر ا کرنے کے لیے کوشاں ہیںشہر یوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے، شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہارچیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل انوار احمد نے پریس کلب پیرمحل کے عہدیداران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے۔شہری و تاجر برادری صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں پیرمحل شہر کو ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اس موقع پر صدر چوہدری سرور انجم، چیئرمین میاں اسد حفیظ،سرپرست اعلی اشرف علی خان، جنرل سیکرٹری رانا محمد اشرف اظہار الحق ، قاسم بھٹی سمیت پریس کلب کےعہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔