تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملے دو سال کا عرصہ بیت چکا تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔شہری درپیش مسائل کے حل کیلئے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکسز کی صورت میں ٹی ایم اے کمالیہ کو ادا کرتے ہیں مگر شہر کی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سٹرکیں گزشتہ کئی سالوں سے کسی غیبی مسیحا کی منظر ہیںشہر کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود شہری مسائل کے حل کیلئے کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ٹی ایم اے کمالیہ جانے پر مجبور ہیں اورسڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے شہریوں کے کاروبار ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں۔بارش ہونے کی صورت میں مذکورہ بالا سٹرکیں کئی کئی روز تک جوہڑوں کا منظر پیش کرتی رہتی ہیں۔ سماجی فلاحی سیاسی تاجرتنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحصیل پیرمحل کیلئے ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام آج وطن عزیز میں ہرطرف ظلم ا...