تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں


پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملے دو سال کا عرصہ بیت چکا تحصیل پیرمحل کیلئے الگ ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جار ی نہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔شہری درپیش مسائل کے حل کیلئے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکسز کی صورت میں ٹی ایم اے کمالیہ کو ادا کرتے ہیں مگر شہر کی ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سٹرکیں گزشتہ کئی سالوں سے کسی غیبی مسیحا کی منظر ہیںشہر کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود شہری مسائل کے حل کیلئے کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ٹی ایم اے کمالیہ جانے پر مجبور ہیں اورسڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے شہریوں کے کاروبار ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں۔بارش ہونے کی صورت میں مذکورہ بالا سٹرکیں کئی کئی روز تک جوہڑوں کا منظر پیش کرتی رہتی ہیں۔ سماجی فلاحی سیاسی تاجرتنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحصیل پیرمحل کیلئے ٹی ایم اے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
آج وطن عزیز میں ہرطرف ظلم اور فساد ہے چند افراد نے اقتدار پر قبضہ کیا ہو ا ہے،عوام لوگوں پر غربت اور جہالت مسلط کررکھی ہے ان خیالات کا اظہارصوبائی نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے تحصیل آفس غلہ منڈی میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سیاسی بیداری، دیانتدار قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کارکنان رابطہ عوام مہم میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت دیں ممبر بنائیں اور جماعت اسلامی میں شامل کریں۔ اسلامی پاکستان سے ہی ملک سے کرپشن وکمیشن ،تعصب ولسانیت، فرقہ پرستی اور موروثیتی سیاست کاخاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام باربار پارٹیاں بدل کر آنے والوں اور لولی پاپ دینے والوں کو مسترد کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی کو عوام میں مقبولیت واعتماد حاصل ہے۔ اور ہماری خدمت بے لوث اور اللہ کے لیے ہے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ ہم سراج الحق کا پیغام لے کر آئے ہیں کیونکہ سراج الحق غربیوں اور مزدورں کی آواز بن چکے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے تاکہ فلاحی ریاست قائم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ حکمران غریب کے بنیادی مسائل سے بے خبر اور اقتدارکے نشے میں مست ہیں تمام مسائل کا خاتمہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اس موقع پرضلعی امیر رحمت اللہ ارشد، تحصیل پیرمحل کے امیر رانا غلام عباس، محمد اسلم مجاہد، افتخار احمد، سید شمس الحسن ، رانا عمران ، عمر رضا اللہ، ریاض سرگانہ، حاجی رمضان ، چوہدری بشیر احمد ، حاجی انصارخاںسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
طالبہ کا اعزاز فاﺅنڈیشن پبلک سکول کی طالبہ شیز ہ نیئر نے نے اپنی کلاس میں 100میں سے 98نمبر لے کر اے گریڈحاصل کرلیا سکو ل اور وا لدین کا نام روشن کر دیا کارکردگی کا سہرا جملہ اساتذہ کی محنت والدین کی دعاﺅں کا ثمر ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ دیسی شراب کشیدہ کرنے والے دوافراد کو گرفتار کرکے 30 لیٹرشراب40لیٹر لہن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع ایس ایچ او رانا نصیر حسن نے نفری کے ہمراہ موضع کوئل کلاں کی اضافی آبادی میں احاطہ مویشاں پر چھاپہ مارکرشراب کشیدہ کرنے والے دوافراد حسین اور مقبول کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب اور40لیٹر لہن برآمد کرکے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ موضع کوئل کلاں کے مظہر حسین ولد مختار بلوچ سے 40لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
ایگزیکٹو نادرا سنٹر پیرمحل میں نارمل اور مفت شناختی کارڈ کے اجرا کا کاونٹر قائم کردیا گیا شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی تفصیل کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار کی خصو صی کاوشوں سے پیرمحل میںایگزیکٹو نادرا سنٹر میں نارمل اور مفت شناختی کارڈ کے اجرا کا کاونٹر قائم کردیا گیا ، کاﺅنٹر قائم ہو نے سے تحصیل پیرمحل کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا، کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرم اور سرد موسم میں نادرا سنٹر کے سامنے قطاروں میں کھڑا ہو نے کی صعوبت سے بچایا جاسکے گا۔کاﺅنٹر قائم ہو نے کی خبر پر شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی اور شہریوں نے چوہدری اسد الرحمن اور خالد سردار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
بھسی روڈ پر واقع گاﺅں 671/12گ ب کی اضافی آبادی کے رہائشی محمد شکیل ولد نذیر احمد کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزم عبدالمجید سکنہ ضلع بہاولپور کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مبینہ ملزم کی نشاندہی پر نا جائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
دوشیزہ اغواءکرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گاﺅں 675/16گ ب کے رہائشی محمد عمر ولد محمد اکبر کی ہمشیرہ اسماءکو مسمیان محمد عرفان ،محمد خورشید ،محمد ارشد اور محمد سعید نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اسلحہ کے زور پر اغواءکر لیا تھانہ پیر محل پولیس نے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
چیئر مین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کی طرف سے حلقہ این اے 94 میں کروڑوں روپے سے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہیں ان خیالات کااظہار تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ چوہدری اسد الرحمن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی زیر قیادت علاقہ کی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور چوہدری اسد الرحمٰن کی ذاتی کاوشوں سے تحصیل میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس کا قیام اور نوٹیفکیشن کا اجراء موجودہ حکومت کی تعلیم دوستی کی عظیم مثال ہے کیمپس کے قیام سے علاقہ میں تعلیم پسماندگی کے خاتمے سمیت مقامی سطح پر طلبہ کو ہائر تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دیگر منصوبہ جات شہر کو میٹھے پانی کی فراہمی،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈنگ ،نئے گرلز ہائی سکول کا قیام، انٹر سٹی ون وے روڈاور دیہاتی حلقوں میں ذرائع آمدو رفت کو بہتر بنانے کے لئے کارپٹ سڑکوں کی منظوری چوہدری اسد الرحمٰن کے سنہرے کارنامے ہیں اس موقع پر حکیم محمد رفیق ارشد،اسرار احمد پھلوری ،حاجی محمد جمیل ،مشتاق احمد سعیدی ،چوہدری امان اللہ ،شاہ علی نمبردار، بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ننھے بچوں کے ٹبلو شو نے سماں باندھ دیا تفصیل کے مطابق یوکئیر فاﺅنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے نجی سکول( فاﺅنڈیشن پبلک سکول ) میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، چوہدری خالدمحمود آف یو کے، سابق ڈی سی او میاں کمال الدین، جنید سجانی،ڈاکٹروحید اکبر، میاں اختر جاوید ، مہر ممتاز دولتانہ، تھے بچوں نے ٹیبلو او ر دہشت گردی کے خلاف خاکے بھی پیش کئے گئے دوران تقریب بچوں نے مختلف ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے اور سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔چوہدری سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اور صرف اسے پالش کرنے کی ضرورت ہے اگر سو فیصد شرح خواندگی کا ہدف پورا کر لیا جائے تو ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزماءہونے کے لئے بر سر اقتدار آنے والی حکومت کو شعبہ تعلیم کے لئے انقلابی اصلاحات کرنا ہونگی تاکہ دیہی اور شہری حلقوں کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ایک جیسی سہولیات میسر آ سکیںانہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔جبکہ روزگار کے مناسب مواقع پیدا نہ ہونے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان معاشرہ میں جرائم کے اضافہ کا سبب بھی بنتے ہیں اگر ملک میں تعلیمی ترقی کے ساتھ پڑھے لکھے افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جائیں تو معدنی وسائل سے مالامال پاکستان سونے کی چڑیا بن سکتا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس کے قریب بجلی کے کھمبوں سے ہزاروں روپے مالیت کی تاریں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں اتار کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ دس دیہات ساری رات تاریکی میں ڈوب رہے ایس ڈی او رورل حنیف قادری نے نامعلوم چوروں کے خلاف اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
ناجائز تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کا آپریشن تفصیل کے مطابق عوامی شکایات پر ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ کی قیادت میں مین بازار ، سبزی منڈی روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیااس موقع پر طارق جاوید نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گااورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے گی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
گندے نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے سے گندہ پا نی دوکانوں میں داخل ہونے سے دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے عقب میںسٹا لوں اور دوکا نوں کے در میا ن گندے پا نی کے نکا س کے لیے نالے بنا ہو ا ہے عرصہ 45 سا ل سے اس کی صفا ئی نہیں ہو ئی ہے نا لے کی صفائی راستہ تنگ ہو نے کی وجہ سے نا ممکن ہے گندے پا نی راستہ بنا کر دوکا نوں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بنیا دوں میں پا نی پڑ نے کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں کسی بھی وقت کو ئی نا خوش گوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے مسلسل گندے پا نی کھڑا ہو نے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کی محفوظ تر ین جگہ ہے اور مچھر کی بہتا ت ہے اور فضا میں بد بو پھیلنے سے اطراف میں تعفن پھیل رہا ہے اور وبا ئی امراض پھیلنے کا شدید خطر ہ ہے غلہ منڈی کے مکینوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر گندے نالے سے صفائی کا انتظام کیاجائے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ عروج پر انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے شہر دیہاتی حلقوں اور شاہراہوں پر قائم پنکچر لگانے والی سمیت پرچون فروش دوکانوں پر ملاوٹ شدہ غیر قانونی مہنگے داموں بوتلوں میں بھرے پٹرول کی فروخت کا دھندہ بلا خوف و خطرہ جاری ہے۔ پٹرول فروخت کرنیوالے ناصرف عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں بلکہ غیر میعاری پٹرول کے استعمال سے گاڑیوں کے انجن بھی تباہ ہو رہے ہیں۔سرعام پٹرول کی فروخت سے انسانی زندگیاں بھی خطرات سے دوچار ہیں مذکورہ غیر قانونی دھندے کو رکوانے کے لئے عوام الناس نے متعدد بار آواز بلند کی مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے اربانب اختیار سے اصلاح حوال کا مطابہ کیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
پچھلے دور اقتدار میں پیپلز پارٹی اور اقتدار میں ن لیگ والوں نے بھی بجلی بحران کا کوئی حل نہ کیا۔ 8,8گھنٹوں کی مسلسل لوڈ شیڈنگ میں اضافہ باعث تشویش ہے ، ملک میں توانائی کی کمی پوری کرنے کے لےے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کےے جا رہے یہ اس حکومت کی بہت بڑی نا اہلی ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مہر ممتاز دولتانہ نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ دھاندلی کی پیداوار نے غریب عوام کو زندہ درگو ر کر دیا ہے ، ن لیگ کی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے ،بحرانوں سے تنگ عوام عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے دور میں خادم اعلیٰ نے مینار پاکستان میں بجلی بحران کے متعلق منصوعی ٹینٹ لگائے رکھا اب وز یر اعظم پاکستان کے دور میں کیا غریبوں کی بد دعائیں لینے میں مصروف ہیں ۔ وفاق اور صوبہ میں برسر اقتتدار رہنے والے حکمرانوں نے ملک و قوم کو تباہیوںاور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، غربت ، بھوک ، افلاس ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، پٹرولیم ،مصنوعات ،کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام کے ساتھ ظلم ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
موبائل کمپنیوںکی فرنچائز بائیو میٹرک کے نام پر صارفین سے لوٹ مار کرنے میں مصروف بائیو میٹرک تصدیق کے باوجود متعدد شہریوں کی سمیں بند شہری خوار ہو کر رہ گئے عملہ سنی ان سنی کرنے لگا شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت موبائل صارفین کو اپنی سموں کی تصدیق کیلئے دو ماہ کا ٹائم دیا گیا تھا جس پرپیرمحل کے لاکھوں صارفین نے سموں کا تصدیقی عمل مکمل کروایا گذشتہ روز سم تصدیق کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے باوجود سینکڑوں شہریوں کی سمیں اچانک بند ہو گئیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کے دوبارہ فرنچائز پر رابطہ کرنے پر انہیں چوبیس سے چھتیس گھنٹے کا دوبارہ ٹائم دے دیا گیا جس کے باعث شہری اپنے روابط کے بارہ میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور کئی ایک کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچ گیا شہریوں نے مختلف موبائل کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بائیو میٹرک تصدیق شدہ سمیں کھولی جائیں اور ہمیں مزید خوار ہونے سے بچایا جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
تیز رفتارلوڈ ررکشہ اور دو موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق درکھانہ پر سی پلاٹ کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ نمبری TSL 4081 جس کو مقصود احمد ولد حسین چل رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نمبری TSk 7137ٹکرماردی قریب ہی آنے والادوسرا موٹر سائیکل بھی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور مقصودا حمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ نسر ین زوجہ ظہور،دﺅاد ولد شیر اوڈ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسیکو1122 کے عملہ نے طبی امداد کے بعد سول ہسپتال پیرمحل پہنچایا جہاں پران کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
سپیشل بچے معاشرہ کا اہم حصہ ہےں۔ اور سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار پرنسپل بشیر ربانی سپیشل سکول پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بچے کسی بھی صورت میں عام بچوں سے کم نہیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان میں بہتر صلاحیتیں پیدا کی ہےں۔ اگر انہیں کسی ایک صلاحیت سے محروم رکھا ہے تو انہیں دوسری صلاحیتوں سے انہیں مالا مال کیا ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ سپیشل بچوں کی سرپرستی کریں۔ تاکہ ےہ بچے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
پیرمحل خوبرو بھکارنوں نے سرِ عام دعوتِ گنا ہ دینا شروع کر دی۔ تفصیل پیر محل شہر اور ملحقہ علا قوں میں بھکا ری حسینائیں چلتی پھرتی فحا شی کی دوکا نیں بن چکی ہیں۔ مو با ئل فحا شی کا یہ زہر نو جوان نسل کو تبا ہ کر رہا ہے۔پیرمحل کے قر یب ہی بستیوں خان جوان، بی پلاٹ، سی پلاٹ و گردو نواح میں رہنی والی یہ بھکا رن حسینا ئیں صبح سویر ے اپنے دھندے پر نکلتی ہیں اور سر شام ہی غائب ہو جا تی ہیں۔ ہا تھ میں مو با ئل ، دلفریب لباس اور مصنوعی میک اپ جیسی تما م حشر ساما نیوں کے ساتھ یہ لشکر جب نکلتا ہے تو کئی منچلے اپنے دل کے ہا تھو ں مجبور ہو جا تے ہیں پیرمحل کے عوامی ، سماجی، سیاسی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھکارن حسینا و ¿ں کا محاسبہ کیا جا ئے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت بی ایڈ کے امتحانات 28اپریل سے ہوں گے تفصیل کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوین یونیورسٹی ڈاکٹر عارف سلیم عارف کی اطلاع کے مطابق خزاں 2014کے تحت بی ایڈ کے امتحانات 28اپریل سے شروع ہوں گے،ان امتحانات کے لئے ضلع بھر میں گیارہ امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ،اور عملہ کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے تمام طلباءو طالبات کی اسی ہفتے ان کی ایڈریس پر رول نمبر سلپس ارساں کردی جائیں گئیں تاہم اگر کسی طالب علم کو 21اپریل تک رول نمبر سلپ نہ موصول ہو تو وہ اپنی رول نمبر سلپ نیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں مزید معلومات و راہنمائی کے لئے ریجنل سنٹر کے فون نمبر046-3367744، 046-2005954 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر محکمہ مال ، پولیس ، ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے سرکاری نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گندم کو تحویل میں لے کر سرکاری بقایا جات وصول کرلئے
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، حاجی منیر احمد، ایس ایچ ا و تھانہ پیرمحل رانا نصیر احمد اور چیف آفیسر طار ق جاوید کمبوہ نے بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 50لاکھ روپے سے زیادہ کی گندم تحویل لے کر سرکاری بقایا جات وصول کرلئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے صحافیوں کو بتایا کہ نواحی گاﺅں 321گ ب میں نذر حسین ، محمد شفیق ، محمد فیاض ولد بوٹا، ارشد ولد سردار، ارشد ولد عبدالحق نے 15سالوں سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کررکھا تھا ان افراد کے ذمے حکومت کے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا تاوان کی مد میں بقایا جات تھے ہم نے کاروائی کرتے ہوئے 100ایکٹر سے زیادہ رقبہ پر کاشت گندم کو تحویل میں لے کرتقریبا50لاکھ روپے سے زیادہ کی گندم تحویل میں لے لی ہے ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے انہوں کہا کہ کسی بھی سیاسی یا بااثر شخصیات کا پریشر نہ لیتے ہوئے اپنے فرض کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاﺅں گا ، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہر کام میرٹ پر کرواں گا انہوں نے کہاکہ ریونیو سٹاف بقایا جات کی ریکوری میں معمولی سی کوتاہی بھی نہ برتیں اور ہر مہینہ کاہدف ہر صورت میں حاصل کریں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
سانحہ تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نہتے بے گناہ مزدوروں کی المناک ہلاکت، سفاک دہشت گردوں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کو قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گردی میں جا ں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) پیرمحل کے راہنماﺅں چوہدری خالدسردار، محمد صدیق پیارا، چوہدری امان اللہ، حکیم محمد رفیق ارشد، چوہدری عبدالغفار، محمد جمیل ، مشتا ق احمد سعیدی، عبدالستار ساقی ، مرزا محمد شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ا نہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو غم اور دکھ بھری گھڑیوں میں صبر کرنے کی توفیق عطا کرے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
پیرمحل شہر اور گر دو نو اح کی دوکا نوں اور بیکر یو ں پر زائدالمعیا د اشیا ءخو ر د ونو ش کی کھلے عا م فرو خت جا ری زائد المعیا د مضر صحت میں جو س ،کیچب ،چپس ،سلا نٹی ،بر یڈ سمیت دیگر اشیا ءشا مل ہیں انتظا میہ شہر سے با ہر گردو نو اح کی دو کا نو ں پر بھی چھا پے ما رے شہر یو ں اور عو ام کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق پیرمحل شہر اور گر دونو اح کے بازا رو ں کے اندر دو کا ندا ر کھا نے پینے کی ز ائد المعیا د اشیا ءکھلے عا م فرو خت کر رہے ہیںزا ئد المعیا د اور مضر صحت اشیا ءکھا نے پینے سے لو گ مختلف بیما ریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظا م نہ ہو نے کیو جہ سے دو کا ندار کھلے عا م کھا نے پینے کی زائدالمعیا د اشیا ءفروخت کر رہے ہیں عوا می اور شہر ی حلقو ں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا کہ بازارو ں کی چیکنگ کا مو ثر نظا م قائم کیا جا ئے گلی محلو ں کے اندر قائم چھو ٹی چھو ٹی دو کا نو ں اور بیکر یو ں پر بھی چیکنگ کی جا ئے اور کھا نے پینے کی اشیا کا معیا ر بہتربنا یا جا ئے اور کھا نے پینے کی زا ئد العمیا د اور مضر صحت اشیا ءفر وخت کر نے والو ں کے خلا ف سخت کا رروا ئی عمل میں لا ئی جائے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
پیرمحل میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام کارو بار کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کئی کاروباری افراد نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث اپنے کاروبارکو بڑے بڑے تالے لگاکر بند کر دیا ہے اور کئی غریب محنت کش بے روز گار ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی نے مستقل ڈیرے ڈال دیئے ہیں عوام مکمل ذہنی مریض بن چکا ہے جبکہ گھریلو صارفین بھی اپنی جان سے بیزار بن گئے ہیں چھو ٹے کاروباری افراد کے چو لہے کا فی عرصے سے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
نامعلوم چوروں کے گروہ نے رات کے وقت سندھیلیانوالی فیڈر سے منسلک پانچ کھمبوں سے بجلی کے تار گیارہ سو باون میٹر اتار لئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔بجلی کے تار چوری ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے گزرنے پر بھی درجنوں دیہات کو بجلی کی سپلائی تا دم تحریر بحال نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔فیسکو سب ڈویڑن آفیسر کی رپورٹ پر تھانہ پیر محل پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
دھوکہ دہی سے زرعی اراضی پر قبضہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گاﺅں 327گ ب کے زمیندار محمد بوٹا ولد فضل محمد کے دو بھائی محمد منظور اور عبدالغفور نے گاﺅں 701 گ ب میں پانچ سالہ سکیم کے تحت الاٹ شدہ ٹینڈر پر فصلیں کاشت کررہے تھے کہ گاﺅں 324گ ب کے مسمیان محمد حنیف ولد محمد صادق اور محمد اشرف ولد غلام محمد نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مسمی محمد منظور کے نام سے دیگر شخص کو پیش کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ لگا کر مختار نامہ رجسٹرڈ نمبر 7-4-2-98مورخہ 4-2-1998بحق محمد حنیف حاصل کر لیا ہوا تھا کہ اسی دوران محمد منظور روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک چلا گیا کہ کچھ روز قبل مبینہ طور پر جعلی مختار نامہ کے ذریعے ٹینڈر ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔تھانہ پیر محل پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے حکم پر فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
مسلم لیگ (ن) تحصیل پیرمحل کے جنرل سیکرٹری عبدالشفیق میﺅ نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ گاﺅں 321گ ب میں ایک سو پچیس ایکڑ پر بائیس افراد گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری اراضی پر قابض ہو کر فصلیں کاشت کرتے چلے آرہے تھے اور مذکورہ سرکاری اراضی پر کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی فصل گندم کو تحویل میں لے کر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب نے انتہائی احسن اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ملکیت اراضی پر قابض افراد نے کئی سالوں سے زرعی ٹیکسز اور لگان بھی حکومت کو ادا نہیں کئے تھے اور یہ قبضہ گروپ سیاسی افراد کی آشیر باد پر ملکی خزانہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا تا چلاآرہا تھا۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کو خصوص ایوارڈ سے نوازا جائے تا کہ وہ مستقبل میں بھی ناجائز قابضین کے خلاف بلا خوف وخطرہ کارروائی کرتے رہیں تا کہ قبضہ مافیاء گروہوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ بااثر قبضہ گروپ کے خلاف اتنی بڑی کارروائی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ کا واحد واقعہ ہے اور میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ تادم تحریر غیر قانونی فصل کاشت کرنے والوں کے خلاف عمل جاری تھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
سابق گورنر پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کی احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور رکن کور کمیٹی تحریک انصاف چوہدری محمد سرور سے رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر کشف ریاض ا للہ کی رہائش گاہ یو کے ٹاﺅن پر گنے کے کاشتکاروں نے ضلعی صدر کسان ونگ مہر محمد ممتاز دولتانہ اور تحصیل صدر میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ گنے کی بر وقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ان کا معاشی قتل جاری ہے جبکہ مالی وسائل کم ہونے کی وجہ سے دیگر فصلوں کی پیدا وار بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے کاشتکاروں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی ضلعی قیادت ہمارے حقوق کی جنگ انتہائی احسن انداز سے لڑ رہی ہے مگر شوگر ملز انتظامیہ کمالیہ ایک منظم سازش کے تحت گنے کی ادائیگیاں روک کر ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری اور ساری ہے۔ کاشتکاروں کو درپیش مسائل سننے کے بعد چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ اگر 20اپریل تک شوگر ملز انتظامیہ کمالیہ نے گنے کی ادائیگیاں کرنے کے لئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو یکم مئی یوم مزدوراں کے موقع پر ضلع بھر کے کاشتکار ڈی سی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے لئے تیار ہو جائیں اور میں خود بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہوں گا۔کسانوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے تحریک انصاف کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے باوجود بھی ادایئگیاں نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور عطائیت کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کااظہارڈپٹی ڈی ایچ او محکمہ صحت ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور عطائیت کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے محکمہ صحت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے۔شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا بنا کر موذی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے محکمہ صحت کے شانہ بشانہ اپنا فعال کردار ادا کریں کیونکہ حکومت پنجاب عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے تحصیل پیر محل سے ڈینگی کا کوئی بھی مریض سامنے نہ آنا محکمہ صحت اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے بچاﺅ کے لئے محکمہ صحت وقتاً فوقتاً واک کا اہتمام بھی کر رہا ہے تا کہ کم تعلیم یافتہ لوگوں میں موذی امراض سے بچاﺅ کے لئے شعور آگاہی کو پیدا کیا جاسکے۔معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں جبکہ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہارون مجید اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا اختر علی بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر کا گنجان آباد محلہ گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پیر محل کو با قاعدہ تحصیل کا درجہ دیا گیا تو شہریوں کو امید کی کرن پیدا ہو چلی تھی کہ ان کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے اور اپنے مسائل کے حل کے لئے پیر محل کے عوام ٹی ایم اے کمالیہ کو سالانہ عائد کروڑں روپے کے ٹیکسز بھی ادا کرتے ہیں مگر پھر بھی شہریوں کو درپیش مسائل حل نہ ہونا حلقہ سے منتخب سیاسی نمائندوں اور تحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شدہ سڑکیں ،کھلے مین ہول ،گلیوں اور بازاروں میں کھڑا گندہ پانی شہر کی پہچان بن گیا ہے اگر شہر کی زیادہ آبادی رکھنے والے محلہ مدینہ بلاک کا جائزہ لیا جائے تو شہری درپیش مسائل کے حل کے لئے خوار ہو کر رہ گئے ہیں مذکورہ محلہ میں شہریوں کے مطابق مسلسل کئی روز تک سنٹری ورکرز کی جانب سے صفائی نہ کرنا تحصیل انتظامیہ کی غفلت کو صاف ظاہر کر رہا ہے۔گلی محلوں کی صفائی کروانے کے لئے شہریوں کو با اثر افراد کی سفارشات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے محلہ میں روز بروز بڑھتی گندگی اور غلاظت کی وجہ سے کمسن بچوں سمیت درجنوں شہری ملیریا اور گیسٹرو جیسے موذی امراض کا شکا ر ہو چکے ہیں محلہ کی سماجی شخصیات نے بتایا کہ مدینہ بلاک کی گلی نمبر 1میں چند ایک گھر آباد ہیں چھوٹی سی گلی میں چار گندے پانی کے نکاس کے لئے گٹر بنائے گئے ہیں بھرنے کی صورت میں سنیٹری ورکرز ان گٹروں سے نکالی گئی گندگی اور غلاظت نکال کر اٹھانے کی بجائے نالیوں میں پھینک کر غائب ہو جاتے ہیں۔تعفن پھیلنے کی وجہ سے ہمارا سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے اگر سینٹری ورکرز کو گندگی اٹھانے کے لئے کہا جائے تو وہ بھتہ مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔شہریوں نے مزید بتایا کہ گلی نمبر 1میں اگر سیوریج سسٹم کو بہتر کر دیا جائے تو پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔محلہ کی دیگر گلیوں میں کھلے گٹروں کی وجہ سے متعدد شہری گر کر اپنی ہڈیاں بھی تڑوا چکے ہیں تمام تر مشکلات اور درج شکایات کے باوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔ہمارا کمشنر فیصل آباد اور ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھرپور مطالبہ ہے کہ شہر کے گنجان آباد محلہ کے عوام کو درپیش مسائل ترضیحی بنیادوں پر حل کروانے کے ساتھ غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کرنے والے تحصیل انتظامیہ کے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 









Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔