گورنمنٹ عثمانیہ پرائمری سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی



پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ عثمانیہ پرائمری سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت میاں اسد حفیظ تھے اس موقع پرہیڈ ماسٹر محمد علی، ٹیچرز ظہور احمد، اسحاق ،جاوید ،سٹاف اور والدین نے شرکت کی تقریب کے دوران سکول میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءمیں میڈلز اور اعزازی ٹرافیاںتقسیم کیں۔میاں اسد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، موجودہ دور میںبچوں کو جدیدتعلیم کے ساتھ اخلاقی اور مذہبی تربیت کی بھی خاصی ضرورت ہے، تعمیری سوچ کو فروغ دینا ہر فرد پر لازم ہے نئی نسل کی تعمیر و ترقی کے حصول کو یقینی بنانے میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم پر گرفت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جبکہ استاداور والدین ملکر بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کا میاب ہونے والے طلباءاور ان کے اساتذہ کو مبارک باد بھی دی۔ہیڈ ماسٹر محمد علی نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت ایسے ہی ہے جیسے زندگی کے لئے آکسیجن۔ جو قومیں علم کے بغیر کامیابی کے خواب دیکھتی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہیں۔ ہم معیار ی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں، سینئرٹیچرظہور احمد نے کہاکہ معیار تعلیم ہی ہماری پہچان ہیں۔ تعلیم کے معیار پر کسی بھی صورت سودے بازی نہیں کی جائے گی، تعلیم کو تجارت نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر فروغ دینا چاہتے ہیں۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کریانہ مر چنٹس ایسوسی ایشن پیرمحل کی جانب سے شٹر ڈﺅان ہڑتال کی گی تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف ضلعی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی کال پر پیرمحل کی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل طور پر شٹر ڈﺅان ہڑتال کی گی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی روکنے کی آڑ میں دکان داروں کے بلاجواز چالان اور جرمانے کر رہی ہے جس سے شہر بھر کے کاروباری طبقے میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ، یہ سلسلہ بند نہ ہونے پر ہم ضلعی تنظیم کی کال پر مکمل شٹر ڈاو ¿ن کر دیں گے۔اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہڑتال جاری رہے گیمرکزی انجمن تاجران کی صدر میاں طارق کوٹلی والے نے کہاکہ ہم کریانہ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں ضلعی انتظامیہ اپنی مرضی سے اشیاءخوردنوش کے ریٹ دیتی ہے جبکہ تھوک مارکیٹ سے ریٹ نہیں لیتی اپنی من مرضی کرتی ہے جس کی وجہ سے تمام تاجر پریشان ہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہبازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک ایکشن لے کر فوری کاروائی کریں
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کسی شخص کو بھی قانون ہا تھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے ،پولیس کے نوجوان ہر وقت عوام کے تحفظ کیلئے ڈیو ٹیا ں سر انجام دے رہے ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کا خا تمہ میر ی اولین تر جیح ہے ،عوام کیلئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا رتھانہ پیرمحل میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا نصیر حسن نے پریس کلب کے وفد سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ تمام اے ایس آئیز کو جر ائم کے خا تمہ کیلئے ہدایا ت کر دی گئیں ہیں اور جو شخص بھی کسی غیر قا نو نی دھند ے میں ملو ث پا یا جا ئے اسکے خلا ف سخت سے سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے۔پیرمحل شہراور گر دونو اح میں امن واما ن کو کنٹرول کر نے کیلئے پو لیس کے نو جوان ہر وقت تیا ر ہیں اور گشت کے نظا م کو مز ید بہتر کیا جا رہا ہے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کا گھیرا مز ید تنگ کیا جا ئے کسی شخص کو بھی غیر قا نو نی کا م کر نے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی اور جو بھی عنا صر قا نو ن کو ہا تھ میں لینے کی کو شش کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میر ے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں زیر تعلیم متاثرہ سماعت ، نابینا، ذہنی پسماندہ اور جسمانی ناہموار بچوں کے سالانہ جائزہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، انچارج داخلہ و
آگاہی مہم سینئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر بشیر احمد ربانی نے سپیشل بچوں کے نتائج کا اعلان کیا، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل وقاص چوہدری ، متاثرہ سماعت ٹیچر حمیرہ صدیقہ امین،ایڈمن آفیشل ممتاز حسین اور سپیشل بچوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے، وقاص چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل بچوں کو معاشرے کے مفیداور ذمہ دارشہری بنانے کے لئے تعلیم و تربیت اور کردارسازی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، سپیشل ایجوکیشن ٹیچرز کا کردار قابل تعریف ہے۔ بشیر ربانی نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن اداروں
میں سپیشل بچوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والے تین دوکاندار پر الگ الگ مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول چوہدری منظر حفیظ اورطارق جاوید کمبوہ نے دوکانداروں کے نرخ نامے چیک کئے - چیکنگ کے دوران مہنگے داموں گھی فروخت کرنے والے دوکانداروں جن میں محمد ہارون ، محمد رمضان ولد خوشی محمد،راشد حمید ولد عبدالحمید کو گرفتار کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا سپیشل مجسٹریٹ چوہدری منظر حفیظ نے صحافیوں کو بتایا کہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے گی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بھائی سے جھگڑ کربہن نے پسٹل سے گولی مارکرخودکشی کرلی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 753گ ب کے رہائشی شیر محمد کی جوان سالہ بیٹی صائمہ بی بی کی کسی بات پر اپنے سگے بھائی سے جھگڑ ہو گیاصائمہ بی بی نے گھر میں موجود پسٹل سے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی تھانہ اروتی پولیس کے ایس ایچ او چوہدری مختار احمد نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ناقص سیکورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکار کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے معطل کردیا تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں تعینات سیکورٹی اہلکار راشدنوید کو ناقص سیکورٹی ڈیوٹی انجام دینے پر ڈی پی او رانا شہزاد اکبر نے معطل کردیا اس کی جگہ پر عبدالشکور کو تھانہ پیرمحل میں تعینات کردیا ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

31-01-2018