02-07-2005


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل کے حکم پر محکمہ مال کے عملے نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی، سند ھیلیانوالی روڈ پر 32/34کی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپوں کی قیمتی سرکاری اراضی کو واہ گز ار کروا لیا ۔ اس کاروائی کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے صحافیوں کو بتایا کہ بااثر قبضہ مافیا گروپ نے سرکاری اراضی پر راتوں رات تعمےرات بنا کر قابض ہونے کی کوشش کی تھی ہم نے کاروائی کرتے ہوئے قبضہ کو ختم کردیا ہے اگر کوئی بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف فوجداری کاروائی بھی عمل مےں لائی جائے گی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایڈیشنل سیکرٹری سکولز پنجاب نے سستے رمضان بازار معائنہ کیاتفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سکولز پنجاب خورشید علی زیدی نے پیرمحل میں قائم سستے رمضان بازار کے معائنہ کے دورا ن پھل اور سبزیوں کی کوالٹی اورنرخ کاجائزہ لیا۔ فیئر پرائس شاپس میں موجود اشیاء کو چیک کیں اور چینی کے کاو ¿نٹرز میں صارفین کو سبسڈی نرخ پر دی جانے والی چینی کی فروخت کا عمل دیکھا رمضان بازار میں کریانہ ،مشروبات چکن سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیاءکے اسٹالز بھی دیکھے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے ہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ رمضان بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زائد نرخ پر فروخت کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیںاس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، سیکرٹر ی مارکیٹ مستیز احمدچیف آفیسر بلدیہ پیرمحل طارق جاوید کمبوہ، ڈاکٹر فضل الرحمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی کمرے میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا تفصیل کے مطابق محلہ لوئرکالونی کے رہائشی سابق کونسلر مہر ریاض سرگانہ کے گھر کی بیٹھک میں موجود یو پی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھا ہی دیکھا کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کمرہ میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پایا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کامکم وزن آٹا سپلائی کرنے پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر کا پیرمحل فلو رملزپر چھاپہ 60ہزار روپے جرمانہ تفصیل کے مطابق رمضان بازار پیرمحل کو سپلائی کے لیے آٹا کا وزن کم ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خورشید زیدی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے سندھلیانوالی روڈ پر فلور ملز پر چھاپہ مار کر فلو رملز جنرل منیجر محمد منیر ولد چراغ دین قوم جٹ سے نقدجرمانہ 60ہزا رروپے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیا جبکہ رمضان بازار میں صوفی گھی کے سٹال مالک کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
حکومت پنجاب کے سستے رمضان بازار مےں عوام کو بہترےن اشےائے خور دونوش اور رےلےف فراہم کےا جا رہا ہے ان خےالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدا لرحمن نے سستا رمضان بازار کے دورہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب،مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد، چوہدری امان اللہ، سٹی صدر حکیم محمد رفیق ارشد، حاجی شفقت رسول، عبدالستار ساقی، طارق جاوید کمبوہ ودیگر بھی موجود تھے۔چوہدری اسد الرحمن نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہےنہ نےکےوں کا موسم بہار ہے اور اللہ تعالی روزے دار پر بڑا راضی ہوتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ہدایات پرپنجاب حکومت رمضان بازاروں مےں عوام کو مکمل رےلےف فراہم کر رہے ہےں اور انشاءاللہ تعالی پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والوں کو عوام گرےبان سے پکڑےنگے ۔عوامی خدمت مےاں برادران کا مشن ہے ۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث قومی معےشت بہترہوئی ہے ۔تجارتی ،معاشی سرگرمےوں اورسرماےہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پےدا ہوئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ شرح ترقی مےں اضافے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات بھی بارآور ثابت ہورہے ہےں ۔ مسلم لےگ(ن) کی حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کےلئے بھی سنجےدگی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کےا جارہا ہے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
آل پنجاب مہر عبدالرحمن سرگانہ میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیاجارہا ہے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں اروتی اڈا پر پہلے آل پنجاب مہر عبدالرحمن سرگانہ میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی انٹری جاری ہے۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز ر مہر شاہد زیب سرگانہ نے بتایا کہ2جولائی سے شروع ہو رہا ہے5جولائی تک جاری رہے گا جس میں مختلف اضلاع سے کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹیم کی انٹری فیس ایک ہزار روپے ہے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپے جبکہ رنر اپ کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔فائنل کے مہمان خصوصی ایم این ا ے چوہدری اسد الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب ہو نگے جب کہ دیگرمہما نوں میں سابق ضلعی ناظم چوہدری خالدسردار، چوہدری سلطان احمد، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، مہر عمر اللہ سیلم پوری ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے دیہات کی سطح پر ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔'تمام میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے جنریٹر وغیرہ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔'امپائر کا فیصلہ حتمی ہو گا اور جھگڑا کرنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا جائے گا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
قومی امن کمیٹی برائے بین المذہب ہم آہنگی تحصیل پیرمحل کا اجلاس رہائش گاہ پیرسید صفدر علی شاہ پر زیر صدرات رانا محمد احمد خان آزاد ایڈوکیٹ منعقد ہوا ، اجلاس میں
پیرمحل سٹی کے لیے وائس چیئرمین سید علیم الحسن شاہ نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کیااجلاس میںشرکت تمام عہدیداروں اورکارکنوں نے علیم الحسن شاہ کو وائس چیئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوةراجہ اویس خان کیانی نے سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور صارفین کو مہیا کی جانے والی اشیاءکا معیار چیک کیا راجہ اویس خان کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے معیاری اشیاءفراہم کیں نیز ان کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت پنجا ب عوام کی سہو لت اور ر یلیف کے پیش نظر سبسڈی پر آٹے ،چینی ،دال ،بیسن و د یگر اشیا ءکی فراہمی کے لیے ہر ممکن ا قدامات کر ر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تا جر برداری اس با بر کت ماہ میں جا ئز ما لی نفع کے ذریعہ اللہ کی خو شنو دی حا صل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں فرسٹ ایڈ کے لئے ریسیکو 1122کے عملہ کو تعین کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ ان کی فوری شکایت کا ازالہ کرے گی۔بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب، تحصیلدارچوہدری منظر حفیظ ، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستیز احمدکے ہمراہ اشیاءخورد ونوش کے تمام سٹالوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اشیاءکے معیار اور فراہمی پر تحصیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ 14گھنٹے آگ برساتا سور ج واپڈا کی بے حسی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ درجنوں بچے بوڑھے خواتین گرمی کے باعث ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہرتین گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی کاروباری زندگی معطل ہسپتالوں میں آپریشن سمیت تمام امور معطل کاروبار بند ہونے کے باعث مزدور پیشہ افراد فاقوں پر مجبور تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ14گھنٹے تک پہنچ گیا ہر تین گھنٹے بعد صرف ایک گھنٹہ بجلی کی فراہم کی جارہی ہے جس سے نہ کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ساری رات بچے بوڑھے خواتین مرد جاگنے پرمجبور ہے جبکہ ہسپتالوں میں آپریشن نہ ہونے کے باعث مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں جبکہ وولٹیج کی کمی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا معائنہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، مرکزی صدرانجمن آڑھتیاں میاں جاوید، ذوالفقار علی بھٹو،شیخ محمداکرم، سیکرٹری مارکیٹ مسیتزا حمد،و دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجودتھا۔حافظ نجیب نے کہاکہ حکومت پنجاب ماہ رمضان کے دوران عوام الناس کو پھل سبزیاں اور دالیں سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے بولی اور نیلاموں کے عمل کوشفاف رکھنے اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی شے کی قلت پید انہ ہو ، انہوں نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں معیاری اور سستی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
روزہ رکھنے سے انسان صحت مند اور ایمان افروز ہو جاتا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں کسی کی مدد کرنے والے کی حاجت اللہ تعالیٰ پوری کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم مولانا تصدیق حسین گل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضورﷺ پورا سال بہت کم سوتے اور بہت کم کھاتے۔ اکثر روزے سے رہتے۔ روزہ دار اپنے رب کا سچا عاشق ہے۔ اس کے منہ کی ہوا خالص مشک اور کستوری سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا بخشش اور تیسرا مغفرت کا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں جتنی زیادہ زکٰوة ، خیرات اور خرچ کیا جائے اتنا زیادہ اجر ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارکہ میں غریبوں کی امداد کے ساتھ ساتھ اسلامی مدراس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی مدد کرنا چاہیے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کروڑوں روپے مالیت کا 1430 کنال سرکاری رقبہ نائب تحصیلدار کے جعلی دستخط اوربغیر مقابلہ گرداور پاس کرکے سنگین بے ضابطگی بدعنوانی پر پٹواری ملازمت سے برخاست تفصیل کے مطابق موضع سی پلاٹ میں 1430کنال سرکاری رقبہ پٹواری گلزا راحمد نے نائب تحصیلدار میاں انوارالحق لونہ مرحوم کے جعلی دستخط اوربغیر مقابلہ گرداورکے پاس کرکے سنگین بے ضابطگی بدعنوانی کامرتکب ہوا جس پر پٹواری گلزا راحمد کو پیڈا ایکٹ 2006کے تحت اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے جعل سازی ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کردیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل کے ریونیو افسران پٹواریاں کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی صدارت میں اجلاس زرعی انکم ٹیکس کی مد 18لاکھ روپے کی ریکوری مزید ریکوری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے تفصیل کے مطابق زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری کے لیے تحصیل پیرمحل کے ریونیو افسران کا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحصیلدار منظر حفیظ سمیت نائب تحصیلدار ان قانونگوء پٹواریاں نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل بھر سے 18لاکھ روپے سے زائد ر قم و صول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرادی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے تمام محکمہ مال کے افسران پٹواریاں کو ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری کے لیے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے ریکوری کو سوفیصد یقینی بنائیں سر کا ری واجبات کی و صو لی کو یقینی بنانے کے لیے مستعدی سے کام کریں اورفیلڈمیں نکلیں30جون سے قبل باقی ماندہ ہدف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا علاوہ ازیں غیر قا نو نی ہا ﺅ سنگ سکیموں کے خلاف ا یکشن لے کر اور ان کے مالکان کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے رجسٹریشن کا پابند بناکر واجبات سرکار وصول کیے جائیں گے یادرہے کہ تحصیل پیرمحل اس سے قبل ضلع بھر میں زرعی انکم ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں پہلے نمبر پر ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ سرعام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل مالک گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے غلہ منڈی پیرمحل میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل مالک رحمان رسول کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رمضان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے لئے معیاری اشیاءخوردو نوش ارزاں قیمت پر فر و خت کے لیے رکھی جائیں تا کہ حکو مت کی جا نب سے دی گئی سبسڈی سے عوام بھر پور طر یقہ سے مستفیدہو سکیں ان خیالات کا اظہار ا یڈ یشنل کمشنر رابطہ ملک خا دم حسین جیلانی نے سستا رمضان بازار پیرمحل کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں بلکہ انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ، تحصیلدار منظر حفیظ، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، سیکرٹری مارکیٹ مستیزاحمد، رانا محمد صدیق ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر فضل رسول ودیگر افسران ان کے ہمراہ تھےانہوں نے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن اشیا ء پر حکو مت نے سبسڈی دی ہے ان کے سٹاک میں کمی نہیں ہو نی چاہیے۔ انہوں نے بازار میں مختلف سٹا لز کا معا ئنہ کیا۔فےئر پر ائس شا پ پر آٹے اور چینی کے تھیلوں کے وزن، کو الٹی اور نر خوں کی پڑتال کرتے ہوئے دکا نداروں کو ہدایت کی اشیاءکے نر خ نا مے نمایا ں جگہ آویزاں کریں
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کرنے والی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے ان خیالات کا اظہار مہر ممتازدولتانہ ضلعی رہنما تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے ہلاکتیں حکومت کی بیڈ گورننس کے باعث ہیں توانائی بحران کا خاتمہ حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن بجلی کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے جنگلہ بس ، لیپ ٹاپ ،اور اب میٹروٹرین منصوبے شروع کرکے قومی دولت ضائع کی جارہی ہے اگر یہی رقم بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے خرچ کی جاتی تو ملک لوڈ شیڈنگ سے نجات پاسکتا تھا اور کراچی میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا سانحہ رونما نہ ہوتا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی گنا زیادہ آنے والے بلوں نے شہریوں کے اوسان خطا کر دئیے ، شہریوں کا بجلی کے بل ہاتھوں میں اٹھا کراوور بلنگ کے خلاف فیسکو ڈوثیرن آفس پیرمحل کے سامنے احتجاج تفصیل کے مطابق فیسکو آفس پیرمحل کی طرف سے کی جانے والی اوور بلنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، جس پر شہر و گردونواح کے گاﺅں کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں نے فیسکو آفس پیرمحل کے سامنے زبردست احتجاج کرتے ہوئے فیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ بجلی کے بلوں کی اوور بلنگ نے تو انکے اوسان ہی خطا کر دئیے ہیں اور اس ماہ فیسکو کی طرف سے بھجوا ئے جانے والے بلوں کی مالیت گزشتہ بلوں کی نسبت دو گنا ہے۔انہوں نے اس امر پر پریشانی کا اظہار کیا کہ وہ اب بل ادا کریں یا اپنے گھروں کا نظام چلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں تو غر یب عوام کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا ہے ،احتجا جی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پیرمحل پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ایس ڈی او راﺅعابد بشیر نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ آپ کے بلوں میں جوبھی اورربلنگ ہو گئی اس کو ختم کیا جائے گا جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیااور منتشر ہوگئے۔ ایس ڈی او راﺅعابد بشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سال بجلی کی سپلائی 18گھنٹے دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے بلوں میں اضافہ ہو ا ہے اگر کسی کے بل میں اووربلنگ ہو گی اس کو کم کیا جائے پچھلے سالوں میں بجلی کی لوڈ شیدنگ 16گھنٹے تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو بل کم آتے تھے اس سال صر ف 6گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے اس کی وجہ سے بلوں میں اضافہ ہو ا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مسلم لےگ ن کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین استحقاق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ حکومت پنجاب نے زرعی اجناس کی سستی نقل و حمل کے لئے صوبے بھر کے یہی علاقوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایک سو پچاس ارب روپے کی مالیت سے نئی سڑکیں تعمیر کرنے اور پرانی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کا ایک عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے ، یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ زرعی سڑکوں کی تعمیر کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا ۔ اس پروگرام کے تحت بننے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر کارپیٹڈ ہو ں گی
حکومت نے اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں باون ارب روپے مختص کیے ہیں ۔ حکومت نے گزشتہ برسوں میں اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کئی اہم اقدامات کیے جن کے بہتر اور حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی چیف آرگنائز ر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کہاکہ کراچی اور سندھ میں انسانی جانیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورپانی کی قلت کی وجہ سے ہورہی ہیں جو کہ نہایت افسوس ناک ہے حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، حکمران لوٹ مار کی پالیسی پر گامزن ہیں حکمران ہر وہ کام کررہے ہیں جس میں ان کو کمیشن ملے غریب آدمی کے لیے حکمرانوں کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے غریب آدمی غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کی وجہ سے مررہے ہیں حکمران میٹرو جیسے ناکام منصوبوں پر لگے ہوئے ہیں ملک میں انرجی کا بحران دن بدن بڑھ رہا ہے مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا ہے ،حکمران غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشیاں کررہے ہیں ملک غربت کے اندھیروں میں ڈوب رہا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گرمی سے ہلاکتوں کی بڑی تعداد قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ا ن خیالات کااظہا جماعت اسلامی تحصیل پیرمحل کے امیررانا غلا م عباس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے مزید سینکڑوں زندگی کے چراغ گل گئے ہیںحکومت کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورعوام کے اقتصادی مصائب دورکرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن قبول کرنے میں موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ عوام کی نمائندہ اورمنتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی آزادانہ اور خودمختار فیصلے آنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق موجود نہیں ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی کا جن بوتل سے آگیا، روزمر اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں سستا رمضان نے عوام کی چیخیں نکال دیں خادم اعلی پنجاب کا ریلیف پیکج کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ، بے ہنگم ٹریفک اور سڑک کے درمیان لگی ریڑیاںعوام کیلئے وبالِ جان بن گئیں ، رمضان المبار ک سے پہلے سبزی پھل فروٹ کے ریٹ کئی گناءکم تھے اور اب انکی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں انتظامیہ کے افسران سستے بازار تک محدود ہیں، عام بازاروں کے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاک فوج ملکی سلامتی اور دفاع کا ضامن ادارہ ہے ، پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے قومی وقار کی علامت ادارے کےخلاف بیان بازی قابل مذمت ہے ، اِن خیالات کا ظہار
مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر محمد جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہم پاک فوج کی قوم اور ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے ہمہ وقت شانہ بشانہ ہیں ، پاک فوج کے خلاف بیان بازی اور اُس کی کردار کشی انتہائی افسوس ناک ہے ، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو پاک فوج کےخلاف بیان دینے سے قبل یہ سوچ لینا چاہیے کہ اس سے پاکستان کے دُشمن خوش ہونگے ، ہم پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان بازار محض ڈھونگ اور دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ،پنجاب کی بیوروکریسی اچھی طرح جانتی ہے کہ اس سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا،رمضان بازار میںاشیاءکے نرخ بازار سے 5یا 10روپے کم قیمت رکھنے کے حوالے سے لاکھوں روپے کی ایڈورٹائزنگ کی جا رہی ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماوںچوہدر ی سعید احمد سعیدی، مہر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، مہر ممتاز دولتانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ،اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اتنی کمی تو عام دوکاندار پہلے سے ہی گاہکوں کو دے رہے ہیں حکومت پنجاب نے کیا معرکہ سر انجام دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مقامی تاجروں کو مجبور کر کے رمضان بازاروں میں سٹال لگوائے جاتے ہیں اور حکومتی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں تاجر ناقص اور غیر معیاری اشیاءرمضان بازاروں میں فروخت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے آج تک عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات نہیں کئے محض کام چلاﺅ پالیسی کے تحت اقدامات کئے جاتے ہیں اور پوری انتظامیہ کو رمضان بازار کی ڈیوٹیوں پر لگا دیا جاتا ہے اور سرکاری آفسر خدا خدا کر کے یہ مہینہ گزارتے ہیں ،اور پاکستانی عوام کا پیسہ خوامخوہ برباد کیا جا رہا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان المبارک کی پہلی باران رحمت پیرمحل شہر اور گردونواح میں برسنے سے موسم خوشگوارہو گیا ،ہر چہرے پر مسکراہٹ ،گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی ستائی عوام نے باران رحمت برسنے سے سکھ کا سانس لیااور رب کائنات کا شکر ادا کیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
روزے سے انسا ن تازہ دم ہوتا ہے ۔انسان کوروزے کے ذریعے جسمانی،روحانی،اخلاقی،نفسیاتی بیماریوںسے بچانا مقصود ہوتا ہے۔روزہ رکھ کرانسان اپنے نفس کو قابوکرکے پرہیزگاربن جاتا ہے۔متقی پرہیزگارہی جنت کاحقدارہوتا ہے۔ان خیا لات کا اظہار مولانا تصدیق حسین گل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ طبی نقطہ نگا ہ سے سحری وافطاری میںبسیار خوری سے پرہیزکیا جائے اورزودہضم غذائیںاستعمال کریں۔عبادات کے ذریعے اپنے رب کوراضی کرنے کابہترین موقع ہے۔اس ماہ مبارک میںچھوٹی سے چھوٹی عبادت نیکی کوبڑھاچڑھا کراس پرانعامات عطا کئے جاتے ہیں۔اس برکتوںوالے ماہ میںتھوڑاخرچ کرکے اللہ تعالیٰ سے زیادہ منافع حاصل کیا جاتا ہے۔













Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔