12-07-2015


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
طالبہ کا اعزاز
فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ایس ایس سی پارٹ ون (نویں کلاس ) کے امتحان میں فضائیہ ڈگری کالج کی ہونہارطالبہ عائزہ ناصردختر چوہدری ناصرمحمود نے 495میں سے 483 نمبر لے کر فضائیہ ڈگری کالج میں اول پوزیشن حاصل کی ۔ یادرہے کہ عائزہ ناصر پروفیسرچوہدری ناصر محمود کی صاحبزادی ہیں جوکہ گورنمنٹ فریدبخش سائنس ڈگری کالج میں شعبہ انگریزی کے ہیڈ انچارج ہیں ، عائزہ ناصر نے فضائیہ ڈگری کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے عائزہ ناصر نے مستقبل میں لڑاکا پائلٹ بننا چاہتی ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو قبضہ گروپوں نے کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ،، انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری املاک شدید نقصان سے دو چار،، عوام کا حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد قبضہ مافیا کے گروپوں نے سرکاری پر دھاوا بول دیا شہر کے گردو نواح میں صوبائی حکومت کی ملکیت کروڑوں روپے کی اراضی پر ڈیرے ڈال لئے ہیں جبکہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابض ہونے کی بنا پر تحصیل انتظامیہ نے متعدد جگہوں پر 32/34کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائے مگر پھر بھی قبضہ مافیا کے ہاتھوں سرکاری اراضی محفوظ نہیں ذرائع کے مطابق شاد مان کالونی کے ملحقہ جگہ پر سپورٹس کمپلیکس کے لیے پلے گراﺅنڈ پر بھی قبضہ مافیا کے گروہ نے مکانات کی تعمیر شروع کر رکھی ہے مذکورہ کالونی کی کرسچین کمیونٹی نے ارباب اختیار کی خدمت میں اپنی کالونی کی اراضی کو قبضہ مافیاسے واگزار کروانے کے لئے درخواستیں بھی گزاریں مگر ضلعی مشینری قبضہ مافیا کے خلاف حرکت میں نہیں آ سکی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے قبضہ مافیا کا ناسور اس حد تک زور کر چکا ہے کہ با اثر افراد اور انتظامیہ افسران کی آشیرباد سے قبضہ مافیا نے پلاٹوں کی صورت میں اراضی پر قابض ہوتے ہوئے قبضہ مافیا کے ارکان عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر کے سادہ لوح لوگوں کو اشٹام پیپروں پر احاطوں کی صورت میں سرکاری اراضی فروخت کر کے کروڑ پتی بن بیٹھے ہیں جبکہ حکومت پنجا ب صوبہ سے قبضہ مافیا کے خاتمہ کا واویلا کر رہی ہے مگر تحصیل پیرمحل میں نشاند ہی کے باوجود سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے محفوظ نہیںہے اور حکومت سے کاشت کے لئے لی گئی لیز پراراضی پر بھی قبضہ مافیا کے ارکان نے مبینہ طور پر اپنے ڈیرے بنا رکھے ہیں عوامی شکایات پر انتظامیہ وقتی طور پر حرکت میں آتی ہے مگر بعد ازاں بااثر افراد کی طرف سے مبینہ رشوت کے عوض کاروائی کو بند کر دیا جاتا ہے اگر حکومت قبضہ مافیا کا سر کچلنے کے لئے جناح آبادیوں کے قیام کا اعلان کرتی ہے تو قبضہ مافیا کے گروہ را توں رات اپنے عزیزواقارب کے نام کی فائلیں جمع کروا ڈالتے ہیں اور بیشتر اصل مستحقین نسل در نسل بغیر چھت کے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں اگر حکومت پنجاب کروڑوں روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے بچانا چاہتی ہے تو سرکاری طور پر عوام کے لئے رہائشی کالونیوں کا قیام عمل میںلایا جائے تاکہ ملکی خزانہ کو بھی فائدہ ہو سکے ورنہ قبضہ مافیا کے گروہ گدوں کی طرح للچائی نظروں سے سرکاری اراضی پر قابض ہونے کے لئے ہما وقت تیار بیٹھے ہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری املاک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تریموں سند ھائی لنک کینال سے پانی کے رساو ¿ پر کاشتکاروں کا احتجاج کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، نہر کو فی الفور پختہ کیا جائے ، تفصیل کے مطابق تریموں سدھنائی لنک کینال سے پانی کے رساو ¿ پر درجنوں کاشت کاروں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت کسان رہنما شفقت رسول ایڈووکیٹ اور چوہدری افضال طاہرنے کی۔غوثیہ چوک سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”قاتل نہر کو پختہ کرو، ہمارا معاشی قتل بند کرو“ اور ”زمینوں کو بنجر ہونے سے بچاو ¿“ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اللہ والا چوک میں احتجاج کرتے ہوئے شفقت رسول ایڈووکیٹ نے کہا کہ تریموں سدھنائی لنک کینال سے پانی کے رساو ¿ کے باعث پیر محل، شور کوٹ اور کبیر والا کے سینکڑوں دیہات طویل عرصہ سے زیر آب چلے آ رہے ہیں اور پانی رہائشی علاقوں میں بھی داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کاشت کاروں کی فصلیں تباہ، اراضی بنجر اور مکانات منہدم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے نہر کو فی الفور پختہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ تریموں سدھنائی لنک کینال جسے کسانوں کے معاشی قتل کی وجہ سے قاتل نہر قرار دیا جاتا ہے اسکی فی الفور پختگی کی جائے اور 2ارب روپے کی جو خطیر رقم اس نہرکی پختگی کیلئے مختص ہے اسے نہر کی سیم کو روکنے کیلئے فی الفور استعمال کیا جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
آل پنجاب مہر عبدالرحمن سرگانہ میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیاگورنمنٹ ہائی سکول نواب بھوتی کے گراونڈ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میںمختلف اضلاع کی 52ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میں پہنچنے والی ایم سی سی مخدوم پور کرکٹ کلب اور ینگ کرکٹ 750گ ب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ینگ کرکٹ 750گ ب نے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن تھے ان کے ساتھ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسدعباس شاہ،ڈاکٹر رمضان چوہدری ، مہر شاہد زیب سرگانہ ، میاں اسد حفیظ، مہر طالب حسین سرگانہ،مہرسردول گرو،چوہدری اصغر چیئرمین ، الطاف حسین موجود تھے،چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے، نوجوانوں میں امن اور تعمیری سوچ بیدار کرنے کیلئے کھیل سب سے اہم ذریعہ ہیں۔تقریب کے اختتام پرفائنل میچ کی ونر ٹیم کو 30ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی اور ر نراپ ٹیم کو 15ہزار وپے بمعہ ٹرافی انعام دیا گیا اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق کونسلر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پیرمحل چوہدری عبد الغفارنے علی سٹیڈیم میں افطار ڈنر دیا جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن، چوہدری خالد نواز باجوہ، چوہدری خالد سردار ، چوہدری سلطان احمد ، چوہدری امان اللہ،چوہدری ریاض الحق،چوہدری عمر نواز باجوہ، ڈاکٹر عارف سلیم عارف، مفتی عابد فرید،چوہدری ارشد رشید،ڈی ایف جاوید گل،آصف حفیظ،آصف جاوید،ذکی سپرا،چوہدری سرور انجم، محمد خرم شہزاد بھٹی،میاں اسد حفیظ،چوہدری محمد سعید،چوہدری نعیم ،حکیم محمد رفیق ارشد، اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل ، مشتا ق۱حمد سعیدی، رمضان انجم ، صدیق پیارا، محمد بلال ، عامر غفارسمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مہنگائی ،بے روز گاری ،کرپشن ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ،عدم تحفظ کا شکار عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں،ن لیگ کے جھوٹے وزراءکی بیان بازیوں سے عوام اکتا چکے ہیں ،دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلعی آرگنائز رڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے تنظیمی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے بھی غریب عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نکالنے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے اور غریب عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں اور ملک کو لوٹ کر ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی باری باری کی سیاست کا خاتمہ کر دیں عمران خان حقیقی معنوں میں اس ملک کے عوام کی خدمت کرنے سر بکف ہیں آنے والے وقت میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف اقتدار میں آکے ملک کے لٹیروں کا احتساب کرے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت کا وثیرن کے مطابق عوام کو ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کو عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ جنون کی حد تک ہے، وہ دن رات عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، رمضان بازارپیرمحل ایک مثالی رمضان بازار ہے ان خیالات کا اظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوةراجہ اویس خان کیانی نے سستے رمضان بازار کے دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت آٹے ، گھی ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر کرورڑوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تا کہ عوام کو ریلیف ملے۔پیرمحل میں رمضا ن بازار میں لگا ئے گئے چینی ، آ ٹے ، کر یا نہ ، سبزیو ں ، پھلو ں ،مشروبا ت ، فیئر پر ائس شا پس گرین چینلز ،پولٹر ی اور گو شت کے سٹالز پر اشیا ءخوردونو ش کی کوا لٹی اور نر خو ں کو چیک کیا۔انہو ں نے رمضا ن بازارو ں میں سیکو رٹی کی صورت حا ل کا جا ئز ہ بھی لیا۔ڈ یوٹی پر تعینا ت افسرا ن ، اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور انتظا ما ت کو تسلی بخش قرار دیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چور چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی محمد سعید ولد محمد صدیق کی موٹرسائیکل گھر کے سامنے کھڑی کی ہو ئی تھی جس کو نامعلوم چوروںنے چوری کرلیا پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس کا اے ایس پی کی قیادت میں جوئے کے اڈا پر چھاپہ ایک ملزم گرفتار نقدی چٹھے اور سازوسامان برآمدمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چوکی پولیس پیرمحل نے اے ایس پی محمد عثمان کی قیادت میں غوثیہ آباد پیرمحل میں جوئے کے اڈا پر چھاپہ مارکر وحید احمد ولد عبدالرشید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جوئے کے اڈا سے فیکس مشین لاکھوں روپے چٹھے تین عدد سام سنگ تین آئی فون نقدی85ہزار روپے برآمد کرکے 5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
منشیات فرو ش گرفتارہزاروں روپے کی ہیروئن برآمد تفصیل کے مطابق علمدار حسین سب انسپکٹر نے چک نمبر680/21گ ب میں چھاپہ مارکر منشیات فروش شفیق مسیح ولد رحمت مسیح کو گرفتار کرکے 210گرام ہیروئن برآمد کرکے 9Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ چک نمبر684/25گ ب میں چھاپہ مارکر احاطہ میں شراب کشید کرتے ہوئے چالوبھٹی شراب سمیت 30لٹر تیار شراب 60لٹر خام شراب برآمد کرکے دوملزمان جاوید ولد نواز ،سر فراز ولد امدا د کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اوباش شخص نے سات بچی کو برف دینے کے بہانے بے آبر وکرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق 700/42گ ب کے رہائشی عبدالغفار ولد حاکم علی انصار ی کی سات سالہ بچی ایمان فاطمہ کو برف دینے کے بہانے ملزم مقصودولد فیض نے گھر میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد اور ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کا سستے رمضان بازار کادورہ تفصیل کے مطابق ا یڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم جیلانی اورایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خورشید علی زید ی نے سستے رمضان بازار پیرمحل کا دورہ کیا اور سستا رمضان بازار میںآٹے ،چینی، پھلوں ، سبزیوں، گھی، آئل، گوشت اور چکن کے سٹالوں کا خاص طور پر معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، تحصیلدار منظر حفیظ، حاجی منیر احمد، حاجی شفقت رسول ، مستیزاحمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم جیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیائے خوردو نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ماہ مقدس کے دوران آٹا ، چینی ،گھی، دالیں، گوشت ،مشروب وغیرہ مارکیٹ سے انتہائی سستی اور معیاری فروخت ہورہی ہیں اور آٹے کی کوالٹی کو روزانہ باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل میں دونمبرلیمن سوڈا کی فیکٹریوں پرچھاپے بھاری مقدار میں معروف برانڈ کی بوتلیں برآمد چارفیکٹریاں سیل تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کی طرف سے جعل ساز ی اور دونمبراشیاء بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیرمحل ڈاکٹر باہلک علی نے دونمبرلیمن سوڈا کی فیکٹریوں پرچھاپے مارکر بھاری مقدار میں معروف برانڈ کی بوتلیں برآمد ہونے پر چارفیکٹریاں جن میں عمران لیمن سوڈا واٹر ، ہارون ٹریڈرز ،غلام علی لیمن سوڈا واٹر ، عاشق علی سیلز پوائنٹ شامل سیل کردیں چھاپے کے دوران معروف برانڈ کی بوتلوںمیں دونمبرغیر معیاری مضرصحت سوڈا واٹر تیار کیاجارہا تھا موقع سے چار افراد کو حراست میں گرفتارلے لیااس موقع پر طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار بھی ہمراہ تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شہری پریشان ، روزہ دار تڑپ اٹھے، گھروں میں پانی کی قلت ، شدیدا حتجاج۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر و گردونوا ح کے مختلف علاقوں میں علی الصبح سے بجلی بند ہو گئی جو کہ کم و بیش 8 گھنٹے تک بند رہی۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی میں روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ساتھ گھروں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔ لوگ دوسرے علاقوں سے پانی بھر بھر کر لاتے رہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے کہا کہ ریسکیو1122کا دائرہ کارملک بھر میں تحصیل سطح تک بڑھایا جائے سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینس سروس ،ادویات کی فراہمی،ٹیسٹوں ،ایکسرے اور دیگر ضروریات سمیت ڈاکٹروں کی حاضری کوہر ممکن یقینی بنایا جائے حادثات کی صورتحال میں در پیش مسائل اور ان کے حل کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تعلیم،صحت،امن و امان،بے روزگاری جیسے مسائل کو تر جہی بنیادوں پر حل کیا جائے افسوس کے محکموں میں کرپشن بے ضابطگیوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ن لیگ کی حکومت نے مایوس کیا تو پھر قوم برداشت نہیں کرئے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عید کی آمد آمد ،شہر کے مختلف بازاروںمیں نا جا ئز تجا وزات کی بھرمار ، با زار سکڑ گیا رش کی وجہ سے خواتین کا بازار میں پیدل چلنا مشکل ہوگیا جبکہ بھونڈوں نے بھی ڈیرے ڈال لیئے عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کااحتجاج ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق عید کی آمد ہے اور مین بازار ، صدر بازار ،رجانہ روڈ ، سبزی منڈی روڈ پر تجا وزات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے خریدار خواتین نے بازار آنا چھوڑ دیا اور بھونڈوں ،جیب تراشوں کی وجہ سے بازار میں وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیںشہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطر کی آمد آمد ہے لہٰذا بازار سے تجا وزات کا خاتمہ کیا جا ئے گزشتہ سالوں کی طر ح اس سال بھی بازار میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا ئیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل کے سستے رمضان بازار کا اچانک دورہ ، سبزیوں ، پھلوں ،چینی ، آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں ،کوالٹی اور سپلائی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ نجیب کے ہمراہ سستے رمضان بازار کے دورہ کیا اور صارفین سے اشیاء کی کوالٹی عام مارکیٹ سے سستے رمضان بازار میں قیمتوں کے فرق اور اشیاءکی دستیابی سے متعلق دریافت کیا۔ ڈی سی اونے سبزیوں ، پھلوں ، گرین چینل شاپس ، دالوں ، انڈوں ، گوشت ، مشروبات اور دیگر اشیاء کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے تازہ سٹاک کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ ناقص معیار کی اشیاء ہر گز نظر نہیں آنی چاہیں۔ انہوں نے رمضان بازار میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستیزاحمد،طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کی طرف سے کئے گئے انتظامات ،معیاری اور سستی اشیائے کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ماہ رمضان المبارک میں بھکاریوں کے گروہوں کی شہر پر یلغار، شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر شہری تاجر سخت پریشان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نامعلوم مقام سے آئے ہوئے بھکاریوں کے گروہ جس میں بوڑھی عورتیں اندھے نابینا مرد وں کے ہاتھ تھامے خوبرو دوشیزائیں اپنی بے بسی کارونا روتے ہوئے زکوة فطرانہ خیرات مانگنے کے بہانے شہریوں کوسرعام لوٹ رہے ہیں جبکہ یہ منظم گروہ جس میں چالیس سے پچاس مرد خواتین شامل ہوتی ہے ایک دن میں دوسے تین شہر وں میں اپنا دھندہ کرکے جگہ اپنے پیچھے آنے والے گروہ کے لیے خالی کرکے چلے جاتے ہے جبکہ ان گروہوں کے خلاف بھکاری ایکٹ 2015کوئی بھی سرکاری ادارہ کاروائی کرنے کے لیے تیار نہ ہونے کے باعث عوام کو لوٹنے کا سرعام دھندہ جارہی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ فی الفور بھکاریوں کے اس منظم نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے کاروائی کی جائے کیونکہ تاجراور دکاندار جوکہ پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہے خدا اور رسول کے واسطے کے باعث مہینے بھر کا منافع ایک دن میں اس گروہ کے ہاتھ دینے پر مجبور ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
قتل کے اشتہاری کو پناہ دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پولیس کو مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم خالد ولد اللہ یار ساکن چک نمبر734گ ب کو اپنی بیٹھک میں پناہ دینے پر اور فرارکروانے پر پولیس نے محسن رضا ولد قلب علی ساکن چک734گ ب کے خلاف زیر دفعہ 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تاش پر جوا کھیلتے ہوئے جواءمالک سمیت 8افراد گرفتار مقدمہ درج فرارکی کوشش پر دیوار پھلانگتے ہوئے ایک شخص زخمی تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر علمدار حسین نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر319گ ب میں عبدالحمیدکے اڈا پر چھاپہ مارکرجواکھیلتے ہوئے نعیم رفیع ، آصف ، طاہر جاوید، عبدالحمید ، نعیم اقبال ، عامر عباس ، خورشید موقع سے گرفتار کرلیے تھانہ پیرمحل پولیس نے 5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گیس ری فلنگ کرتے ہوئے دکاند ارگرفتار گیس سلنڈر اور ری فلنگ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی حماد شوکت نے سبزمنڈی روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان بنارکھی ہے گیس ری فلنگ کرتے ہوئے علمدار حسین سب انسپکٹر نے چھاپہ مارکر رنگے ہاتھوں دکاندا رکو گیس ری فلنگ کرتے ہوئے ری فلنگ مشین اور گیس سلنڈر سمیت پکڑکر زیر دفعہ 285/286ت پ مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور دکان کی چھت میں نقب لگاکر ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون کارڈ اور نقدی چوری کرکے لے گئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب کے رہائشی علی جاوید ولد غلام رسول نے کریانہ کی دکان بنارکھی ہیں رات کے وقت نامعلوم چوروںنے دکان میں نقب لگاکر موبائل فون کارڈ ، نوکیاموبائل کل رقم 82ہزار روپے چوری کرکے لے گئے چوکی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف 457/380ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد دسید منور شاہ رکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ مدینہ بلاک پیرمحل میں پرانی مسجد کو شہید کر کے نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور مسجد کو مزید وسیع و کشادہ کیا جائے گا اس کار خیر میںشہر بھر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتمام دوست احباب کو اللہ پاک جزائے خیر عطا فر مائے اس موقع پر حاجی امجدعلی،عبدا لغفار خان، شیخ محمد شریف ، ڈاکٹر آصف ندیم،سعید خان فہیم عطاری، شاہد عطاری، چوہدری ذوالفقار ، بلال انجم بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
واپڈا نے جون کے مہےنہ کے بجلی بلوں مےں لائن لاسز کی آڑ مےں زائد ےونٹس ڈال کر صارفےن کی چےخےں نکلوا دےں صارفےن بجلی کا شدےد احتجاج تفصےلات کے مطابق فسیکو نے تحصیل بھرکے صارفےن کو بجلی بلوں مےں لائن لاسزپورے کرنے کےلئے زائد ےونٹس ڈال کر ان کو کنگال کر دےا مےٹر رےڈر گھر بےٹھ کر ہی زائد ےونٹس لکھ کر صارفےن بجلی کو ہر ماہ ہی لاکھوں کا ٹےکہ لگا دےتے ہےںصارفےن بجلی بل کی درستگی کے لئے واپڈا دفتروں کے چکر لگا کر تھک ہار جاتے ہےں مگر ان کے بل درست نہیں کئے جاتے اور ساتھ ہی محکمہ فسیکوکابجلی بل اسی ماہ جمع نہ کروانے پر صارفےن کے مےٹر کنکشن کاٹنے کی دھمکیاں معمول بن گیا ہے صارفےن بجلی کا واپڈا کے نا مناسب روےہ اور اسکی لوٹ مار کےخلاف شدےد احتجاج اور اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجراءبھی میں دو نگا ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے علماءبورڈ کے وائس چیئرمین مفتی محمد اکبر رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک نازل کیا اس مہینہ کی برکتوں اور رحمتوں کو سمیٹنا چاہیے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کا تقدس و احترام ہر مسلمان پر قرض ہے روزہ رکھنا سے صرف ثواب نہیں ملے گا بلکہ روزہ کی اصل روح کو پانے کیلئے اور حقیقی ثواب حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھنے کی تمام شرائط پوری کرنا ہو گی رمضان المبارک برکتوں،رحمتوں والا مہینہ ہے اس مہینہ میں عبادت کا ثواب دوسرے مہینوں کی نسبت 70گنا زیادہ ملتا ہے، انہوںنے کہا کہ آنکھ،کان ،منہ حتیٰ کہ جسم کے ہر حصے کا روزہ ہوتا ہے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے رز ق میں اضافہ فرما دیتے ہیں انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں غریبوں ،یتیموں ،مساکین اور نادار لوگوں کا خصوصی خیا لر کھنا چاہیے ۔انہوںنے مزیدکہا کہ روزہ انسان کو تقویٰ کا درس دیتا ہے اللہ تعالیٰ خو د فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دوںگا۔رمضان المبارک تمام مہینوں سے افضل اور بابرکت ہے اس ماہ میں کی جانے والی عبادت دوسرے مہینوں سے 70گنازیادہ ثواب ملتا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتےں سمےٹنے کا مہےنہ ہے تقوی اور پرہےز گاری روزے کی حقےقی روح ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ روزہ مےرے لےے ہے اور مےں اس کی جزا دونگا تقویٰ اور پرہیز گاری کی بدولت ہی بندہ ان اعمال سے باز رہتا ہے جو خواہشات کو بڑھانے اور انسانی جذبات کو بے لگام کرنے والی ہےں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے اور سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ رمضان المبارک غرباءمساکےن اور ےتےموں کے ساتھ خےرو بھلائی کا درس دےتا ہے اس ماہ مقدس مےں اجرو ثواب کی خاطر جہا ں تک ممکن ہو غرےبوں مساکےن کی بھلائی تاکہ راب راضی ہو جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک انسان مےں برداشت حوصلہ جےسے اوصاف پےد ا کرتا ہے ماہ مقدس مےں زےادہ سے زےادہ نےکےاں کرکے ثواب کماےا جائے












Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔