10-01-2016

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیز رفتاری کار بے قابو ہو کر سٹرک کنارے کھڑی گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جاگھسی ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی سرفراز ولد غلام رسول اپنے بیوی ندابی بی اور دو کم سن بچوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کرملتان سے فیصل آباد جارہاتھا کہ عبدالحکیم روڈ پر بائی پاس کے قریب سٹرک کنارے کھڑی گنا سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی کے نیچے جاگھسی جس کے نتیجہ میںتمام افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک ہو نے کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا سرفراز اور ندابی بی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کا اصل مقصد ضمنی انتخاب میںاپنی بدترین شکست پر پردہ ڈالنا ہے دھاندلی کا راگ الاپنے والوںکو حلقہ کی عوام نے ضمنی انتخاب میں دیوار سے لگا دیا ہے تمام قوتوں مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے ہمارے مخالفین نے بے بنیاد پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے جب یہ لوگ ہار جاتے ہیں تو دھاندلی کا نعرہ لگا کر سچا ہو نے کی کوشش کرتے ہیں ریاض فتیانہ دھاندلی کا راگ الاپنا چھوڑدیں شفاف انتخاب سب کے سامنے ہیں میڈیا اور دیگر اداروں نے سارا دن بخوبی الیکشن کوواچ کیا کسی بھی جگہ دھاندلی کی شکایت موصول نہیں ہوئی ا ن خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب ایم پی اے سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ہماری کامیابی اصل میں عوام کی کامیابی ہے ضمنی انتخابات میں لوگوں نے ہمارے ساتھ پیار کا اظہا رکرتے ہوئے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کروایا تمام لوگوں اور جماعتوں نے ہمارے مخالف امیدوار کی الیکشن میں بھرپور حمایت کی لیکن علاقہ کے عوام نے ان تمام افراد اور جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سہنری کامیابی سے نوازا ہے ہماری کامیابی مخالفین کے لیے بھی واضح پیغام ہے کہ آئندہ بھی اگر سارے مخالفین بھی اکٹھے ہوجائیں تو وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں گے،ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا شور مچانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے۔ ہم ہمیشہ سے ہی عوام کی خدمت کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے، عوام نے جس بھاری اکثر یت سے کامیابی سے ہم کو نوازا ہے ہم ان کے مشکور ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89پیر محل، ضمنی الیکشن میں شیر نے میدان مار لیا، یوسف گیلانی کے بھانجے اور ن لیگ کے امیدوار پیر قطب شا ہ کامیاب تفصیل کے مطابق پی پی 89پیر محل میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ یہاں ن لیگ کے پیر قطب علی شاہ اور آزاد امیدوار سونیا رضا علی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ اس حلقے میں 147پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے۔ چھٹی کے اعلان کے باوجود ٹرن آوٹ کم رہا اور 40فیصد کے قریب ووٹر گھروں سے باہر نکلے۔ تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اورن لیگ کے امیدوار پیر قطب شاہ المعروف علی بابا56628ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ خاتون امیدوار سونیا علی رضا کو 33739ووٹ ملے ہیں۔کامیابی کے بعد ن لیگ کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے ۔واضح رہے کہ اس الیکشن میں صرف ن لیگ نے اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا اس کے علاوہ پیپلز پارٹی، تحریک انساف سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہ تھا اور تمام جماعتیں اس مقابلے سے لاتعلق رہیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
حکومت اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت کرتے ہوئے منظم دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں ن لیگی امیدوارکو کامیابی دلوائی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے،دھاندلی تحقیقات کیلئے وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا جب کہ پی ٹی آئی نامزدامیدوار کو بھی روپے کے بل بوتے پر الیکشن سے دستبردار کروایاگیاان خیالات رہنما پی ٹی آئی مہر محمدریاض فتیانہ نے شکست خوردہ امیدوا ر سیدہ سونیاعلی رضا شاہ کے ہمراہ غوثیہ چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انتخابی مہم میں حکومتی اراکین نے مداخلت کرکے ضابطہ اخلاق کی ورزیاں کرتے رہے پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پریزائیڈنگ آفیسر ز اور دیگر عملہ کھلے عام بیلٹ پیپروں پر مہریں لگاتا رہا ہماری شکایات کے باوجود انتظامیہ حرکت میں نہ آئی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے مجھے دوران الیکشن بے یارومدگارچھوڑ دیا اور مقامی قیادت عہدیداران اورکارکنان کو بھی ووسٹ کاسٹ کرنے سے منع کرتے رہے انہوں نے کہا پی پی 89کے ضمنی انتخابات میں سنگین دھاندلی کے پیش نظر ہم ووٹوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن میں اورعدالت میں جانے کا حق رکھتے ہیں جس کے لیے وکلاءسے مشاورت جاری ہے ضمنی انتخاب تو عام انتخاب کی ریہرسل ہے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہمار اپینل مل کر الیکشن لڑے گا جس کے لیے ہم نے ابھی سے بھرپور تیار یاں شروع کردی ہیں اس موقع پر حاجی محمد شریف محمدحسین فراز ایڈوکیٹ ، چوہدری عبدالخالق ، ڈاکٹرفرحان لودھی سمیت کارکنان بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل کا ریلوے اسٹیشن جوکہ کسی دورمیں مال برداری کے لیے پنجاب بھر میں مشہور تھا ناکافی سہولیات اورنامساعد حالات کے پیش نظر بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہے جس کو سابقہ دور حکومت میں اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈ خرچ کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات جس میں پینے کاپانی بیٹھے کے لیے جگہ اور مسافروں اور عملہ کے لیے لیٹرینیں تک نایاب ہے مناسب سیکورٹی نہ ہونے کے باعث مسافراور عملہ غیر محفوظ ہے سوسال سے بچھایا گیا ریلوے ٹریک اپنی مدت پوری کرنے کے باعث تیز رفتار ٹرینوں کے چلانے میں رکاوٹ ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹریک پر کام کرنے کی بجائے ٹرینوں کو بند کرکے شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور روٹ پر عوام کو سستے اور محفوظ سفر سے محروم کردیا حالانکہ اس ٹریک پر پسنجر ٹرینوں کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی حاصل ہورہی تھی سابقہ دور حکومت میں ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈ خرچ کیا گیا مگر نہ جانے کن سہولیات پر یہ فنڈ لگایا گیا جبکہ ریلوے اسٹیشن پیرمحل بنیادی ضروریات پانی سایہ لیٹرینوں تک سے محروم ہے اس روٹ پر واحد رات کی ٹرینیں آرہی ہے جس پر رات کو سفر کے لیے جانے والے مسافر سیکورٹی نہ ہونے کے باعث آوارہ اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرہے مسافروں کے انتظار گاہ کا واحد کمرہ ریلوے ملازمین نے سامان رکھ کر بند کررکھا ہے سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شورکوٹ جڑانوالہ لاہور ٹریک کی مرمت کرکے اس پر تیز رفتار ٹرینیں چلائی جائیں علاوہ ازیں پیرمحل ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملہ کے لیے بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12گھنٹے کردی ہے ایک گھنٹہ کے بعد دودو گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ اور معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے کاروبار زندگی تباہ ہوکر رہ گیا مکین نماز اذان سے محروم ہوگئے مسجدوں میں پانی ختم ہونے سے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہسپتالوں میں بجلی کی بندش کے باعث آپریشن شدید متاثر ہونے لگے شہریوں نے شیڈول جار ی نہ کرنے پرواپڈا حکام کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیامقامی گریڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مین سپلائی بند ہورہی ہے جس کی وجہ ہمیں بھی معلوم نہیں سماجی فلاحی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل میں شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد نے بچو ں کو قطرے پلاکر کردیا تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں 59000بچوں کو قطرے پلانے کے لئے سول ہسپتال پیرمحل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار ، چوہدری سلطان احمدنے کیاس موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر بالک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ، رانا اختر ہیلتھ انسپکٹر بھی موجود تھے چوہدری خالدسردارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کے چند قطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے معاشرے کے پر پڑھے لکھے فرد کو اپناموثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو سو فیصد پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل بارایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے دوممبران کی جانب سے استعفیٰ دئیے جانے کی بنا پر پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے چےئر مین الیکشن بورڈ چوہدری اسماعیل جٹ ممیران میں مہر وارث بھروانہ اور مہر مصطفےٰ گرونامزد تھے۔ الیکشن آج 9جنوری کو ہونا تھے، الیکشن سے پہلے ممبران الیکشن بورڈ مہر وارث بھروانہ اور مہر مصطفےٰ گرو نے اپنا اپنا استعفیٰ دے دیا۔ چیئر مین الیکشن بورڈچوہدری اسماعیل جٹ نے الیکشن ملتوی کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ جو بھی نئی تاریخ آئے گی اس سے مطلع کر دیا جائیگا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89 کا حتمی غیرسرکاری زرلٹ جاری کردیا گیا تفصیل کے مطابق پی پی 89کے ریٹرنگ آفیسرکی طرف جاری کردہ حتمی غیرسرکاری زرلٹ جاری کردیا گیا جس کے مطابق
مسلم لیگ(ن) کے سید قطب علی شاہ 55894ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ،آزاد امیدوارسیدہ سونیا علی رضا شاہ 35039حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی ، آشفہ ریاض فیتانہ711،میجر(ر) احمد نواز166، حنا سلمان 29،ڈاکٹر مقصود احمد 59، رانا شفیق خان87، شوکت علی خان بلوچ14، سعید احمد رضا خان 19، کاشف ظفر78نے ووٹ حاصل کئے 166613ووٹوں میں سے 93423ووٹ کاسٹ ہو ئے جن میں سے 1300کو مسترد کردیاجبکہ92123ووٹوں کو درست قرار دیا کر حتمی غیرسرکاری زرلٹ جاری کردیا گیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89 سے نومنتخب ایم پی اے سید قطب علی شاہ کی رہائش گاہ سندھیلیانوالی میں جشن منایا گیا، آتش بازی کا مظاہرہ اور کثیر تعداد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب ایم پی اے سیدقطب علی شاہ کی کامیابی پر ایم این اے چوہدری اسد الرحمن ،چوہدری خالد وڑائچ، چوہدری خالدسردار،رانا وارث علی خان، سیدمنظر عباس شاہ ،
مہر شاہد زیب سرگانہ ، مہر ممتاز دولتانہ ، شیخ خالد، اسرار احمد پھلوری ، ، عامرخان، چوہدری امان اللہ، محمد رفیق ننھا ، مشتا ق احمد سعیدی نے ان کو مبارک باددی کارکنان مسلم لیگ(ن) ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر جشن منایا گیا ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے سید قطب شاہ علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کا شکرادا کرتاہوں اور اپنی جماعت مسلم لیگ(ن ) کے قائدمیاں نوازشریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ابھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھامیری کامیابی عوام کی کامیابی ہے جس طرح چوہدری اسد الرحمن نے مجھ پر اعتماد کیا ان کے اعتماد پر انشاءاللہ پورا اترونگا ان کی سرپرستی میں حلقہ کی عوام خدمت میں کوشاں رہونگا کیونکہ میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتاہوں چوہدری اسد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن ) کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں عوام میں مقبول ہو رہی ہیں اور لوگ حکومت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، میاں محمد نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ مخالفین نے متحد ہو کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کیا لیکن عوام نے انہیں یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انشاء اللہ 2018 ءکے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیئرمین استحقاق کمیٹی کا پیرمحل شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ تفصیل کے مطابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر، چیئرمین استحقاق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن ، چوہدری خالدسردار، اسسٹنٹ کمشنرز حافظ نجیب ، چوہدری خالد محمود، ٹی ایم او رانا نواز خان،چوہدری عبدالخالق ،چوہدری ریاض الحق، چوہدری جاوید ، میاں اسد حفیظ
کے ہمراہ لاری اڈہ سے محلقہ سہولت بازار، علی سٹیڈیم ، غلہ منڈی ، رجانہ روڈ پر تعمیر ہونے والی انٹر سٹی سٹرک کا دورہ کیا،رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کی نشاندہی پر ڈسپوزل کے ساتھ خالی جگہ پر گندگی کے ڈھیروں اور گندہ پانی کے جوہڑوں کا سخت نوٹس لے کر ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ٹی ایم اورانا نواز خاں کو حکم دیا کہ گندگی کے ڈھیروں اور گندہ پانی کے جوہڑوں کو ایک ہفتہ میں ختم کیاجائے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف انتخابی سلسلہ میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ(ن) ٹکٹ ہولڈر سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا، پیر سید ابرار حسین شاہ، چوہدری خالدسردار، رانا شفیق خان نے کی ، ریلی سند ھیلیانوالی سے شروع ہوئی ناصرنگر، 25پل سے ہوتی ہوئی پیرمحل شہر میں داخل ہو ئی رجانہ روڈ سے پرانا واپڈر چوک، علامہ اقبال چوک ، لوئر کالونی ، ہاﺅسنگ کالونی ، غوثیہ چوک ، اللہ والا چوک میں پہنچی جہاں پر سیدقطب علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے 6جنوری کا دن انشااللہ ہماری فتح کا دن ہوگا میںخاندان طور پر مسلم لیگی ہو ںاور میرے دادا پیر اسرار حسین شاہ مسلم لیگ(ن) کے سینٹر تھے اور والد محترم پیر ابرار حسین شاہ ایم پی اے منتخب ہو ئے تھے ان نے علاقہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی انشااللہ ہمیشہ ہی عوام کے ساتھ رابطہ میں رہا کرور ان کی خدمت کرتا رہوں گا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ،گاڑیوں شامل تھیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89 کے ضمنی الیکشن 6جنوری کو منعقد ہو رہے ہیں 166613رجسٹرد ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 94791مرد ووٹ اور 71822خواتین ووٹر شامل ہیں ، پی پی 89انتخاب کے لئے 147پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں سیکورٹی اداروں کی طرف سے اے پلس گیٹگزی میں 9 پولنگ اسٹیشن , اے گیٹگزی میں 28 پولنگ اسٹیشن اوربی گیٹگزی میں 110 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں تمام پولنگ اسٹیشوں پر پولیس کے 1300 اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں تاحال پاک آرمی یار
یجنر کو تعینات نہیںکیا گیا ´۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89 پیر محل ضمنی الیکشن، قطب علی شاہ کامیاب تفصیل کے مطابق پی پی 89 پیر محل کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ چھپن ہزار چھ سو اٹھائیس ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی پی 89 پیر محل کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ 56628 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار سونیا علی رضا نے 33739 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی اے مخدوم علی رضا کی وفات سے پی پی 89 کی نشت خالی ہوئی تھی۔
 






Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔