ی پی 89 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق خان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہی


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل پی پی 89 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق خان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں- تفصیل کے مطابق تحریک انصاف نے پی پی 89 کے ضنمی الیکشن میں رانا شفیق خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا لیکن چند دنوں سے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی طرف سے شدید دبا? ڈالا گیا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق خان آزاد امیدوار سیدة سونیاعلی رضا شاہ کے حق میں دستبردار ہو جائے لیکن رانا شفیق خان نے انکا رکرکے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن رانا شفیق خان نے آج اپنے ڈیرہ پر کارکنان کو مشاورت کے لئے اکٹھا کیا اوران سے مشاورت لی تمام کارکنان نے فیصلہ دیا کہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں اور مسلم لیگ(ن) کے نامزدامیدوار سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا کے حق میں دستبر دارہو گئے ہیں- رانا شفیق خان نے اپنے ڈیرہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہا ہوں اور مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سید قطب علی شاہ کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں اور ان کا بھرپور ساتھ دوں گا- اس موقع پر ایم این اے چوہدری اسد الرحمن ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ ، ایم این اے مہر اشتیاق ، سید توصیف شاہ سمیت دیگر رہنماوں بھی موجو دتھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چھ جنوری بروز بدھ پیرمحل کے حلقہ PP-89میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے چارروز قبل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سابق ہاکی اولمپیئن رانا شفیق احمد خاں نے اعلیٰ پارٹی قیادت سے اختلافات پیدا ہوجانے پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلا ن کر دیا جب کہ رانا شفیق احمد خاں نے اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین استحقا ق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن دیگر اراکین اسمبلی چوہدری خالد وڑائچ ،مہر اشتیاق ،ملک وحید گل اور کوآرڈینیٹر حمزہ شہباز شریف سید توصیف شاہ ، چوہدری تنویر نثار گجرکی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے روز کوئی بھی پی ٹی آئی کا ضلعی عہدیدارشکست کے خوف سے ضمنی الیکشن لڑنے سے گریزاں تھامگر میں نے شکست کے خوف کو بالا طاق رکھ کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کیا مگر صوبائی آرگنائزر پی ٹی آئی چوہدری محمد سرور کے دورہ پیرمحل کے بعد مجھ پر آزادامیدوار سیدہ سونیا علی رضا شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے چوہدری سرور جہانگیر ترین اور دیگر قیادت کی طرف سے دباﺅ ڈالا جانے لگا انکار پر پی ٹی آئی اعلیٰ قیادت اور ضلعی عہدیداروں نے مجھے بے یار مددگار چھوڑ دیا مگر پھر بھی میں نے پارٹی ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان اور دیگر قیادت کو ڈیڈ لائن دی کہ میری انتخابی کمپین کا حصہ بنیں کیونکہ مجھ کیلئے تن تنہا ضمنی الیکشن میں کامیابی مشکل نظر آ رہی تھی تمام تر حالات و واقعات کی آگاہی اعلیٰ قیادت تک پہنچائے جانے کے باوجود مجھے بے یارمددگار چھوڑا گیا تو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہواہوں۔رانا شفیق احمد خاں کی الیکشن سے دستبرداری پر ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور اپنے پیغام میں میاں محمد نوازشریف ،میاں محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ پارٹی قیادت کو ضمنی الیکشن میں کامیابی کی پیشگی مبارکباد بھی دی.
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی مقامی تنظیم نے پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبائی آرگنائزر تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق کو آزاد امیدوار سیدة سونیا علی رضا کے حق میں دستبردار کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کو زور لگاچکے ہیں مگر رانا شفیق خان نے اپنی سیاست کی بقاءکی جنگ سمجھتے ہوئے ضمنی الیکشن لڑنے کے فیصلہ کو برقرار رکھاتحریک انصاف تحصیل پیرمحل سابق صدر میاں اخترجاوید ، ملک ثاقب سہیل، آئی ایس ایف کے صدر اسد الرحمن نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہ ہماری قیادت رانا شفیق خان کے ساتھ زیادتی کررہی ہے کہ پہلے ان کو ٹکٹ جاری کردیا الیکشن سے6روز قبل آزاد امیدوار سیدة سونیا علی رضاشاہ کے حق میں دستبردار کروانے کے لئے مکمل دباﺅ ڈال گیا لیکن رانا شفیق نے تمام دباﺅ کو مسترد کردیا ہم تمام نظریاتی کارکن اور تنظیم کے عہدیداران مکمل طور پر رانا محمد شفیق کے ساتھ ہیں رانا شفیق خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے غلط فیصلہ کو قبول نہ کرکے تحریک انصاف کو تحصیل پیرمحل زندہ رکھااورہم تمام وسائل کے ساتھ الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کر 6جنوری کو کامیابی حاصل کریں گے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار سیدة سونیا علی رضا کے دوگدی نشینوں نے مکمل حمایت کا اعلان کردیاتفصیل کے مطابق دربار میرک سیال شریف کے گدی نشین سیدعلی شیر سلطان اور چوہ سیدن شاہ چکوال کے گدی نشین پیر سید ضمیر الحسن شیرازی نے اپنے اپنے مریدین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں مرحوم ایم پی اے سیدعلی رضا شاہ کی صاحبزادہ سیدة سونیا علی رضا شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں تمام مریدین کو کہتے ہیں کہ وہ سونیا علی رضاشاہ کو ووٹ دے کامیاب کروائیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائی کی فائرنگ سے باراتی ہلاک شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 771گ ب مائی صفوراں میں شادی کی تقریب میں دلہا کے بھائی اکرم ولد خدا بخش بھٹی نے بارات میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کررہا تھاکہ فائرنگ کی زد میں ان کا رشتہ دارمحمد رمضان ولد ظہور احمدسکنہ دربار مائی صفوراں سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی کوبیسک ہیلتھ یونٹ اروتی پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گیا فائرنگ کرنے والاموقع سے فرار ہو گیا پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے فائرنگ سے ہلاک والااکرم دو بہنوں کا ا ور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پی پی 89 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست کا خوف ،،اعلیٰ قیادت کی طرف سے اپنے امیدوار کوآزاد امیدوار کے حق میں دستبردار کروانے کی بھر پور کوشش ،،پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کاپارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ برقرار تفصیل کے مطابق پیرمحل حلقہ پی پی 89 میں 6 جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میںپی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے قلیل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد خواہشمند امیدواران میں سے رانا شفیق خاں کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کرتے ہوئے مقامی عہدیداران کو بھرپور حمایت کے احکامات جاری کیے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماءو صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک ریلی بھی نکالی مگر ریلی کی ناکامی کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک یو ٹرن لیتے ہوئے الیکشن سے چند دن قبل پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت چوہدری سرور و دیگر نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار رانا محمد شفیق خاں کو آزاد امیدوار سیدہ سونیا علی رضاشاہ کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا شدید دباﺅ کے باوجود پی ٹی آئی امیدوار رانا شفیق خاں نے اعلیٰ قیادت کے احکامات کی پاسداری نہ کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت و کارکنان دو دھڑوں میں تبدیل ہو گئی ۔
یاررہے کہ راناشفیق کہ اس فیصلہ سے کارکنان میں خوشی کی لہر ڈور گئی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میں عوامی لیڈر ہوں کسی کے دباﺅ میں نہیں آﺅ ں گا الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار پی پی 89 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق خاں نے الیکشن آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا میرا بنیادی حق ہے جس سے کسی کے دباﺅ میں آ کر دستبردار نہیں ہو سکتا عوامی لیڈر ہوں کا میاب ہو کر علاقہ کو پسماندگی سے نکالنا چاہتا ہوں ترقیاتی کام میری پالیسی کا حصہ ہیں کچھ عناصر اپنے ذاتی مقاصد کے لیے مجھے سیاسی دوڑ سے باہر نکالنا چاہتے ہیں جن کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا مجھے عوامی مینڈیٹ حاصل ہے عوام کی پر زور اپیل پر بھر پور طریقہ سے الیکشن لڑوں گا عزت ۔ذلت میرے پر وردگار کے ہاتھ میں ہے ،،
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
علاقہ کی مغرزین شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر سید قطب علی شاہ کی حمایت کااعلان کردیا تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر84سے مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ ، مہرخضرحیات سرگانہ،کچی کوٹھی سے پیر غلام سرور قادری، حاجی اللہ دتہ، مدینہ بلاک سے عابد جعفری ، طالب جعفری، محمد علی گورو، حاجی عبدالوحیدانصاری ، عبدالحمید انصاری
، وارڈ نمبر 3سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر الطاف حسین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سیدقطب علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں غلہ منڈی اور کارخانہ بازار، مین بازار کادورہ دکانوں پر جاکر ووٹوں مانگ تفصیل کے مطابق پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدو ار سید قطب علی شاہ اور چوہدری خالدسردار ، ڈاکٹر اسد اشرف نے الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں غلہ منڈی اور کارخانہ بازار، مین بازار کادورہ دکانوں پر جاکر ووٹوں مانگتے رہے اور لوگوں سے شیر ہر مہریں لگانے کے لئے درخواست کرتے رہے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں انٹر نیٹ سروسز سست روی کا شکار ،صارفین خوار ہونے لگے ، سکولوں اور کالجز کے طلباءو طالبات ،آن لائن کام کرنے والے ادارے ،الیکٹرانک و سوشل میڈیا پرسنز اور عام صارفین سراپا احتجاج بن گئے ،پی ٹی اے غیر معیاری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرے تفصیل کے مطابق پیرمحل میں کام کرنے والی مختلف انٹرنیٹ سروسز جن میں پی ٹی سی ایل ایوو سروس، ڈی ایس ایل سروس سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں صارفین کو ناقص خدمات مہیا کر رہی ہیں انٹرنیٹ کمپنیوں کی ڈاﺅن لوڈنگ ،اپ لوڈنگ تو درکنار براﺅزنگ کرنا ممکن نہیں رہ رہا جس سے صارفین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دور حاضر میںسکولوں و کالجز کے طلبہ و طالبات کو اپنی تدریسی سرگرمیوں کے لیے مسلسل انٹرنیٹ سروس کو استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن رفتار سست ہونے کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ایسے ہی الیکٹرانک وسوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین بھی ناقص سروسز سے پریشان نظر آتے ہیں ان انٹرنیٹ کمپنیوں کی ناقص سروس کی بڑی وجہ مقرر ہ حد سے زائد کنکشن مہیا کرنا بتائی جاتی ہے صارفین ماہانہ ہزاروں روپے کے پیکج خریدنے کے باوجودپریشانی کا شکار رہتے ہیں ،انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین سے لاکھوں روپوں ماہانہ وصول کرنے کے باوجود ناقص سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں آوارہ اورخونخوار کتوں کی بھرمارانتظامیہ خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح کی بستیوں اور ہر سٹرک پر بیٹھے سینکڑوں آوارہ کتے سکولوں میں آنے
والے معصوم بچوں کے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیںسر شام ہی آوارہ کتوں کا راج قائم آوارہ کتوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد نے علاقے کے باسیوں کا سکون غارت کردیا ہے جبکہ آوارہ کتوں کا رات کے اوقات علاقہ مکینوں پر حملے معمول بن چکے ہیں آوارہ کتے ا لصبح آنے والے سکولوں کے بچوں کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں معصوم بچے کتوں کو دیکھ کر ڈر کی وجہ سے بھاگتے ہیں تو یہ خونخوار اور آوارہ کتے ان بچے کے پیچھے لگتے ہی معصوم بچے چیخیں مارہے ہوتے ہیں اور اسی دوران متعدد بچوں کو ان کتوں نے کاٹ بھی کھایا شہریوں حلقوںنے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کو مارنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور نے مسجد کے غلہ کا صفایا کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 319گ ب کی مرکزی جامع مسجد میں نامعلوم چور نے مسجد کا غلہ کا تالا توڑ کر تقریبائ20 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہو نے میںکامیاب ہو گیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور طالب علم کی سائیکل چور کرکے فرار ہو گیاتفصیل کے مطابق محلہ ہاﺅسنگ کالونی میںطالب علم انس الطاف اپنے گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلاگیا نامعلو م چور سائیکل چور ی کرکے لے کر فرار ہو ئے متاثر ہ شخص نے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریر ی درخواست دے دی۔
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔