10-02-2018


10-02-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میری بھرپور کوشش ہو گی کہ مجھ پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں میں ان کو بھر پور انداز میں پایائے تکمیل تک پہنچاو ¿ں اور تحصیل بار ایسوسی ایشن ایک مثالی باربنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑوں ان خیالات کا اظہار چوہدری شوکت علی گجر ایڈوکیٹ صدر بارایسوسی ایشن نے سماجی شخصیت چوہدری عامر حسین کی جانب سے پرتکلف عصرانہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءبرادری نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اس کو ہرممکن طورپر نبھانے کی کوشش کروں گاتمام معاملات کا بلا تفریق خیال رکھا جائے گا اور انشااللہ وکلاءبرادری کی توقعات پر پورا کرنے کی خاطروہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پاکستان اور وکلاءکی فلاح وبہبود جو کہ ہمارا نصب العین ہے ۔اس موقع پر میاں طاہر ، جمیل ونیس ،میاں نثار احمد نورپوری، میاں انور، صوفی اسلم ، لیاقت علی بھٹی، چوہدری محمد شفیق، چوہدری اصغر، طالب حسین جعفری، سلمان ایڈوکیٹ، محمدحسین ایڈوکیٹ، مہر فلک شیر، میاں اسدحفیظ،ڈاکٹر اکمل، رانا احمد رضا،میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، چوہدری مجاہد حسین ودیگر بھی موجود تھے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد خالد گجر نے سول ہسپتال پیرمحل میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر بالک علی، ایس ایم ڈاکٹر ہارون محمود، ہیلتھ انسپکٹر رانا اختربھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر محمد خالد گجر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ہم سب کو مل کر قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کرنی ہے ڈاکٹر بالک نے کہاکہ تحصیل پیرمحل اس مہم کے دوران 75ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے 188ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی پولیو ٹیموں کی خصوصی مانیٹرنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میونسپل کمیٹی پیرمحل کی عدم توجہی سلاٹر ہاو ¿س پیرمحل کے اردگرد کوڑے اور گندگی کے ڈھیر شہریوں اور قصابوں ویٹنرینری ڈاکٹروں کے لیے وبال جان بن گئے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی قصاب زخمی ہوچکے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے جانوروں کے ذبخ کرنے کے لیے بائی پاس کے قریب ذبح خانہ تعمیر کیا گیاجس میں صفائی کے لیے کوئی انتظام نہ ہے پہلے اس میں صفائی کے لیے ایک مستقل ملازم تعینات رہتا تھا مگر اب وہ بھی نہیں رہا جس وجہ سے سلاٹر ہاو ¿س کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث سلاٹر ہاو ¿س کے ارد گرد آوارہ کتوں کی بھرما رکی وجہ سے قصاب اور ویٹرینری ہسپتال کا عملہ سخت پریشان ہے سماجی فلاحی حلقوں نے پیرمحل سلاٹر ہاو ¿س میں آوارہ کتو ں کو تلف کرنے سمیت گندگی کے ڈھیر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔