پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں کیک کاٹا گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ مکمل ہو نے کی خوشی میں چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین مونسپل کمیٹی چوہدری خالدسردار، مسلم لیگ (ن) کے رہنماچوہدری امان اللہ،پرنسپل چوہدری خاور سلہری ،تحصیل پیرمحل بناﺅتحریک کی بانی میاں اسد حفیظ،اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل، مشتا ق احمد سعیدی، عامر غفار، حاجی سردار محمد، اظہار الحق ، امجد علی ، میاں آصف حفیظ نے کیک کاٹ۔ اس موقع پرچوہدری خا لد سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دلوانے پر چوہدری اسد الرحمن کے انتہائی مشکو ر ہیں پیرمحل کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں پیرمحل شہر اور علاقہ پیرمحل کے لئے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جوکہ 34کروڑ روپے، دانش سکول سسٹم ( سنٹر آف ایکسلنسی کے لئے 33کروڑ روپے ، پیرمحل میں 29کروڑ کی لاگت سے سیوریج لائن بچھانے کے لئے منصوبہ ، تحصیل ہیڈ کوواٹر ہسپتال کے لئے 29کروڑ، پیرمحل شہر کے درمیان سے گزرنے والے رجانہ روڈ کوون وے کروانے کے لئے22کروڑ روپے , ریلوے پھاٹک کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ3کروڑ روپے ، رضافاروق میموریل لائبریری کے تین کروڑ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیرمحل سٹی کے لئے 2کروڑ 74لاکھ 90ہزار روپے،پیرمحل شہر کی سات کلومیٹر سٹرکوں کودوبارہ تعمیر کرنے کے لئے4کروڑ 50لاکھ روپے ، ٹائف ٹائل کے لئے ساڑھے چھ کروڑروپے کی گرانٹ سے شہر میں کام شروع ہو چکا ہے ۔ پیرمحل شہر میں جوڈیشنل کورٹ کمپلکیس کے قیام کے لئے113کنال کے لئے جگہ مختض ہو گئی ۔ چوہدری عبدالغفار نے کہاکہ تحصیل پیرمحل کے عوام کے لئے لینڈریکارڈ سنٹر، اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر اور رہائش گاہیں، تحصیلدار آفس ،خزانہ کے عمارتوں کے لئے 6کروڑ روپے ، بے نظیر پارک کے لئے ایک کروڑ روپے ، سپورٹس کمپیکس کے لئے 16کروڑ روپے ، علی ہاکی آسٹرو ٹرف سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز، تھانہ صدر پیرمحل کی نئی عمارت کے لئے 4کروڑ روپے، ریسکیو 1122کے لئے 2کروڑ روپے ، سلاٹر ہاﺅس کی شہر سے باہر منتقلی کے لئے تیس لاکھ روپے دفتر میونسپل کمیٹی میں نئے کمرہ جات و برآمد کے لئے 30لاکھ روپے ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے ٹف ٹائل ، پلیاں ، نالیاں ، تعمیر سولنگ و دیوار مرکزی قبر ستان کے لئے54لاکھ روپے,بے نظیر پارک میں تعمیر کھال 18لاکھ روپے ، اقبال پارک کے لئے 14لاکھ سے کام شروع ہو چکا ہے چوہدری امان اللہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے پیرمحل کو تحصیل کادرجہ دینے کے بعد ترقیاتی کاموں کے لئے اربوں روپوں کی گرانٹ جاری بھی کی جس پر کام جاری ہے 



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔