22-02-2018

22-02-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی ایس پی عاطف معراج نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ اروتی میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ڈی ایس پی عاطف معراج نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چکوک میں ٹھکری پہرہ لازمی ہے ،آپ حضرات پولیس سے تعاون کریں اور ٹھکری پہرہ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں،پہلے بھی پولیس آپ کے جان ومال کی ذمہ داری سے آگاہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں انتہائی لمحہ فکریہ ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کبھی انسانیت سے مخلص نہیں ہوتے۔آپ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں،اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز آپ کو نظر آئے تو فوراً پولیس سے تعاون کرتے ہوئے انہیں آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ،پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اور اعتماد بحال کرنا ہے۔جولوگ دفتر نہیں آسکتے وہ اپنے مسائل کھلی کچہری میںبتا سکتے ہیں۔ عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں اور نشاندہی کریں۔ عوام کو چاہیے کہ امن وا مان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ اب صرف تھانوں میں کھلی کچہری نہیں لگائی جائے گی بلکہ مختلف چکوک میں بھی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع ریڈر مرتضی ،سرفراز سیکورٹی آفیسر،تفتیشی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی تفصیل کے مطا بق محلہ مسجد بلاک میںآصف ولد صدیق نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہو نے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جابز نہ ہوسکا تھانہ پیرمحل پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 گرلز ہائی سکول میں طالبات کے لئے سہولیات کا فقدان ،طالبات کو حصول علم کے لئے مشکلات تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکولسندھیلیانوالی میں سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے، 1100سو طالبات کے لئے صرف 12کمرے موجود ہیں، سکول میں امتحانی سنٹر ہونے کی وجہ سے آٹھ کمرے اکثر ان کے استعمال میں رہتے ہیں طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ سکول میں پانی کی سیوریج کا کوئی نظام موجود نہیں ہے، سکول میں مزید کمروں اور میٹنگ ہال کی اشد ضرورت ہے شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندھیلیانوالی میں سہولیات کی فراہم کی جائیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ہفتہ صحت میلہ بیسک ہیلتھ سنٹر 668/9 گ ب میں چوتھے روز بھی جاری ایم ایس ڈاکٹر آفتاب گجر ، لیڈی ڈاکٹر الماس عادل، راناریاص کی نگرانی میں میڈیکل سٹاف اور شعبہ ہیلتھ سے منسلک افراد نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہیپاٹائٹس بی سی، شوگر،پھیپھڑوں کے جملہ امراض،عورتوں کے جملہ امراض سے بچاو ¿ کی ویکسین،بچوں کو حفاظتی ویکسین، ٹی بی جیسے مہلک امراض کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ڈاکٹر آفتاب گجر نے کہا کہ ہمیں جو حکومت پنجاب کی جانب سے ٹارگٹ ملا ہے ہم اس سے بہت زیادہ نتائج حاصل کر چکے ہیں عوام کے لئے جہاں تک ہو سکتا ہے ہم ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری محمد صادق نمبردار چک 326 گ ب والے بقضائے الہٰی انتقال کرگے جن کی نماز جنازہ انکے آبائی 326 گ ب میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلع بھر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب افکار کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم بہت اچھے سیاسی ورکر اور منجے ہوئے انسان تھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 محکمہ صحت کی طرف بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے لئے میڈیسن پلانے سے 2بچوں کی حالت غیر ہوگئی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 755گ ب میں بھی محکمہ صحت کی طرف بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے لئے میڈیسن پینے سے دو بچیوں جن میں اقرا ، نمرہ ، کی حالت غیر ہوگئی بچیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر اروتی منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد دی جارہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سی ای او صحت ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری اسلم اور چیئرمین یوسی مہر محبوب گوپے را نے بیسک ہیلتھ یونٹ چک نمبر 721 گ ب میں 24 گھنٹہ کی ایمبولینس کی سروس کا افتتاح کردیا چوہدری محمد اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمبولینس سروس کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے اس سروس کے ذریعے قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچایا جاسکے گا۔تقریب میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ہائی ایس ویگنوں میں ناقص،غیر معیاری اور زائدالمعیاد گیس سلنڈرزکی بھرمار،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر کرایہ جات وصولی ،مسافروں سمیت طلبہ کی زندگیاں داﺅ پر،انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں ماہانہ کی بنیاد پر مسلسل اضافہ ہورہاہے تو دوسری جانب سی این جی سستی ہونے کی وجہ سے ہائی ایس ویگنوں کی چاندی ہوچکی ہے۔گاڑی مالکان میں دونوں ہاتھوں سے جیبیں بھرنے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ گاڑی میں موجود غیر معیاری اور زائدالمعیاد گیس سلنڈرز ان کی نظروں سے اوجھل ہیں جو کسی بھی وقت انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیںپیرمحل سے دیگر شہروں کو جانے والی ہائی ایس ویگنوں میں عرصہ دراز سے فٹ غیر معیاری اور زائد المعیاد گیس سلنڈرزاستعمال ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کا انتظار کررہی ہے۔ایک طرف تو ہائی ایس ویگن جوکہ سی این جی پر چلتی ہیں مسافروں اور سکول و کالجز میں لگی ہائی ایس ویگنز طلبہ سے پیٹرولیم مصنوعات کے بھاری بھر کرایہ جات وصول کررہے ہیں تو دوسری طرف اوورلوڈنگ اور پھٹہ لگی گاڑیاں بھی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں۔تعلیمی اداروں کو جانے والی ہائی ایس ویگنوں میں غیر معیاری اور زائد المعیاد گیس سلنڈرز کی فٹنگ کے ساتھ طلبہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر بھاری بھر ماہانہ کرایہ جات وصول کئے جارہے ہیں غیر معیاری اور زائد المعیاد گیس سلنڈرز کی وجہ سے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں سماجی ، شہری و عوامی حلقوں سمیت طلبہ تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ہائی ایس ویگنوں سے فوری طور پرغیر معیاری اور زائد المعیاد گیس سلنڈر ہٹائے جائیں اور سی این جی کے نرخ کے مطابق گیس پر چلنے والی گاڑیوں کے الگ کرایہ جات مرتب کئے جائیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 دو نامعلوم ڈاکوو ¿ں شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں 672/13گ ب کے قریب دونامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی رقم چارہزار پانچ سو اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شکیل احمد زراعت آفیسر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن سبزی فروٹ فروشوں کو ہزاروں روپے کے جرمانے تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شکیل احمد زراعت آفیسر پیرمحل نے اللہ چوک پیرمحل میں غلام علی ، محمد شکیل ,محمد حسن کو مبلغ دس دس ہزار روپے جرمانہ موقع پر عائد کرکے نقد وصول کرلیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 گراں فروشوں کو ہزاروں روپے نقد جرمانے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری محمد خالد گجر کی ہدایت پر تحصیلدار محبوب الحق لادی نے سندھیلیانوالی اورپیرمحل کے دوکانداروں سبزی فروش، فروٹ ،کریانہ سٹور کو زائدریٹ وصول کرنے پر ہزاروں روپے جرمانے کئے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
آل پاکستان چوہدری محمد سلیم میموریل بیل گاڑی دوڑ 25 فروری بروز اتوار 2018 پیرمحل کمالیہ روڈ پر منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان بھر سے انعامی بیل گاڑیاں شرکت کر رہی ہیں دوڑ تقریبا 7 ایکٹرز ہوگی۔ اول آنے والی بیل گاڑی کو مبلغ 50ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی ،دوم آنے والی بیل گاڑی کو مبلغ 30 ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی، سوئم آنے والی بیل گاڑی کو مبلغ 20 ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی اور فائنل میں آنے والی تمام گاڑیوں 2 ہزار روپے بمعہ ڈبل ٹرافی انعامات دیے جائیں گے۔ آل پاکستان بیل گاڑی دوڑ زیر سرپرستی سنیئر صحافی چوہدری محمد سرور انجم اورچیف آرگنائزر چوہدری گل شیر المروف جان اینڈ بردار و اہل دیہہ319 گ ب ہو نگے۔ بیل گاڑی دوڑ کی انٹری فیس 24 فروری ہفتہ شام 3 بجے چوہدری گل شیر المعروف جان کے ڈیرے پر ہوگی۔ سندھ اور بلوچستان سے آنے والی بیل گاڑی کےاخراجات ٹورنامنٹ کمیٹی ادا کرے گی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ہم افتخار بھٹی نمائندہ کیپیٹل ٹی وی پاکپتن پر مقامی ایم پی اے نوید چوہدری کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم پی اے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ میاں اسد حفیظ دنیانیوز پیرمحل




Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔