تحصیل پیرمحل میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
تحصیل پیرمحل میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا اپناپیرمحل ڈاٹ کام دونوں خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں خوف کی فضا تحصیل پیرمحل کے نواحی گاو ¿ں 751 گ ب میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے اپنی بہن سلمی بی بی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا سلمہ بی بی نے چھ ماہ قبل گھر سے فرار ہو کر پسند کی شادی کی تھی دوسرا واقعہ تھانہ صدر پیرمحل کے علاقے موضع محرم کاٹھیا میں ہوا ہے جہاں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والی شمائلہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔۔ مقتولہ نے چند دن قبل اپنے ہی گاو ¿ں کے رفاقت نامی شخص کے ساتھ گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس سے مقتولہ کے بھائی عمران نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے پولیس نے دونوں قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان میں سے ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسرے ملز...