گورنمنٹ رضا فاروق میموریل لائیربری میں یوم پاکستان کےحوالے سے تقریب منعقد ہوئی

گورنمنٹ رضا فاروق میموریل لائیربری میں یوم پاکستان کےحوالے سے تقریب منعقد ہوئی

 تقریب میں سماجی شخصیت ناصر سلیمی، سید ذیشان شاہ، میاں اسد حفیظ، لائبریری انچارج عظیم اکبر، فیض علی، رمضان گجر سمیت 
طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پرناصر سلیمی نے کہا کہ23مارچ ہماری قومی تاریخ کانہایت اہم دن ہے تحریک پاکستان کے دوران اللہ تعالیٰ نے ہمیں قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ جیسے رہنما عطا فرمائے۔جنہوں نے تمام مشکلات اوررکاوٹوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ 
عظیم اکبر نے کہا کہ23مارچ1940ءکو مسلمانان برصغیر نے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر اپنے لیے الگ وطن کے حصول کا ارادہ کیا اور بالآخر 14اگست 1947ءکو جان ومال کی لازوال قربانیوں اور آگ وخون کا دریا عبور کر کے پاکستان حاصل کر لیا۔کارکنان تحریک پاکستان ہمارے محسن ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔
سید ذیشان شاہ نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہےنئی نسل اپنی تاریخ اور مشاہیر تحریک آزادی کی حیات وخدمات کا مطالعہ کرے
میاں اسد حفیظ نے کہاکہ 23 مارچ 1940ءکادن ہماری قومی تاریخ کا سنگِ میل اور جدوجہد آزادی کا اہم موڑ ہے۔ اس دن مسلمانانِ برصغیر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت مےں اپنے لئے ایک واضح نصب العین یعنی ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے حصول کا تعین کیا تھا۔ پاکستان تحفہ خداوندی ہے جس کی قدر و منزلت اور تحفظ ہمارا مقصدِ حیات ہونا چاہیے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔