ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام موٹروے پولیس کی فسٹ ایڈٹریننگ

ریسکیو1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام موٹروے پولیس کی فسٹ ایڈٹریننگ
کسی بھی حادثے یا سانحے کی صورت میں اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے فوری خطرات کا جائزہ لیں اور جلد از جلد محفوز جگہ پر منتقل ہونے کی کوشش کریں۔فائرنگ ،زہر آلود ماحول یا کسی ٹریفک حادثے کی صورت میں سٹرک کے درمیان پڑے مریض کی مدد کرنے سے آپ خود بھی ایک نئے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی زیر نگرانی موٹروے پولیس اہلکاروں کی فرسٹ ایڈٹریننگ کے دوران کیاجو کہ موٹروے پولیس M3,M4کے ڈی آئی جی راجہ رفعت مختاراورسیکٹر کمانڈرM4 سید احمدجواد حیدر کی خصوصی ہدایات پر رکھی گئی تا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار دوران ایمرجنسی طبی امداد سے بخوبی واقف ہو جائیں ۔ٹرہننگ میں موٹروے BEET3 M4کے ایڈمن آفیسر امیر علی ،آپریشنل انسپکٹر فرخ نوازاور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
موٹروے اہلکاروں کی ٹریننگ میں ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر محمد بشارت حمیدنے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوراََبلا تاخیر1122 پر کا ل کر کے طبی امداد کی فراہمی شروع کر دیں اور انتہائی بری حالت میں بھی دل کی دھڑکن کو مصنوعی طریقے سے بحال رکھنے کی کوشش کرتے رہیں ٹرئننگ میں کنڑول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی اور کمیونٹی ٹیم ممبران ظہیر عباس،محمد دانش ،عبدالروف اور میڈیا کوارڈینئٹرملک ابرار نے شمولیت کی ۔




Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔