یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 میاں فراز منیرکی زیرصدارت ریسکیو آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کیا گیاجس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور شہر میں اہم مقامات پر ریسکیو ایمبو لینسز اور فائروہےکلز موجود رہیں گی اور اس کے علاوہ حساس مقامات پر نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی پوائنٹ قا ئم کر دیے گئے ہیں۔ریسکیو1122کی جانب سے کسی بھی حادثہ کی صورت میں بروقت طبی امدادفراہم کرنے کے لیے ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے23مارچ کے موقع پر آفیسرز او ر تمام عملے کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیاریسکیو 1122 ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ہم ان پر مسرت لمحات میں پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی سٹیشن کوارڈینیٹررمضان قادری،شفٹ انچارجزاور میڈیاکوارڈینیٹر ملک ابرار موجودتھے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ