پنجاب کالج پیرمحل کے پرنسپل محمد نوید رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سنیئر صحافی اظہا رالحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تفصیل کے مطابق سنیئر صحافی و پریس کلب پیرمحل کے ممبر اظہا ر الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے- تقریب میں پرنسپل الائیڈ سکول چوہدری خاور سلہری ، پنجاب کالج کے پرنسپل نوید احمد ،پریس کلب پیرمحل کے جنر ل سیکرٹری میاں اسدحفیظ، کاروباری شخصیت چوہدری طیب، سعد الدین رضوی ، امجد علی ، محمد اقبال سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔دلہا و دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد دی گئی۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ اروتی موضع نواب بھوتی اور چک نمبر763گ ب میں سرچ آپریشن کیاگیاسرچ آپریشن کے دوران 88 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 142 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، اور شناختی کارڈز چیک کیے گئے۔دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کیئے گئے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر اہتمام صاف اور سرسبز وشاداب پنجاب سیمینار اور آگاہی مہم کے سلسلہ میںواک کا اہتمام کیاگیا ، سیمینار کی صدرات وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمدنے کیا اس موقع پر چیف آفیسر طارق جاوید ، چوہدری عبدالغفار، محمد اسلم مجاہد ، نذیر احمد ٹھیکیدار، محمد رفیق ننھا، محمد رفیق ساجد، محمد صدیق پیارا، سب انجینئر شیخ احسان یوسف سمیت تمام ممبران میونسپل کمیٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری سلطان احمد نے کہاکہ صاف سبز اور صحت مند معاشرہ حکومت کا وژن ہے ، شہری اپنے اپنے گھروں گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں یہ ہر شہری کا فرض ہے، کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام پر عمل کرتے ہوئے ہر شہری ایک پودا ضرور لگائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پنجابی ثقافت کا تاریخی میلے پر چک نمبر 320 گ ب میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چیرمین قائمہ کمیٹی براے قانون اینڈ انصاف و ممبر پبلک اکاوئنٹس کمیٹی آف پاکستان مہر ریاض فتیانہ۔ سجادہ نسشین دربار عالیہ ڈاکٹر سائیں یوسف خالد شریف۔ چوہدری محمد سیف الرحمن چشتی۔ ملک ثاقب سہیل۔ چوہدری محمد سرورانجم سائیں فٹ بال گراونڈ میں ٹیموں کے درمیان تعارف کرویا گیا اس موقع پر شرکائ سے خطاب کرتےہوےمہر ریاض فتیانہ نے کہا فٹ بال کھیل انسان اور معاشرہ کو برائیوں سے بچاتا ہے انہوں نے کہا 320 گ ب کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ 319 گ ب سے 320 گ ب تک پختہ سڑک تعمیر ہوگی اور دونوں سکولوں کو اپ گریڈ کردیا جاے گا۔ فٹ بال گراونڈ کو سٹیڈیم بنادینگے تاکہ مچ دیکھنے والوں کو بیٹھنے کی سہولت ہو انہوں نے کہا علاقہ کی تعمیروترقی کے لیے ایک ارب روپے لگائیں گے جسکی سہولہتوں سے عوام مستفید ہوگی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پنجاب کالج پیرمحل کیمپس میںتین روزہ سپورٹس گالااختتام پذیر ہو گیا تفصیل کے مطابق سپورٹس گالا کے اختتامی روز رسہ کشی ،سو میٹر دوڑ،بوری ریس ،کرکٹ ، فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے ہوئے اس موقع پر طلبا اور طالبات کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، ڈھول کی تھاپ نے حاضرین کوجھومنے پر مجبور کر دیاسپورٹس گالا میں طلباءو طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا, جس میں100میٹر ریس 200 میٹر ریس، کرکٹ،رسہ کشی ،شامل تھی طلبا و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
 جیتنے والے طلبا ءطالبات کوڈائریکٹر پنجاب میاں اکمل طارق ، بیگم فر زانہ طارق، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سید جمیل حیدر شاہ ، ڈی ایس پی ناصر نوا زنے ٹرافیاں اور میڈل دیئے
 طلباءوطالبات نے سپورٹس گالاکی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے اور رقص کامظاہرہ بھی کیاطلبا وطالبات نے پنجاب کالج پیرمحل کیمپس کے ڈائریکٹر میاں اکمل طارق ، پرنسپل محمد نوید اورپوری انتظامیہ کوشانداراورکامیاب سپورٹس گالامنعقدکرانے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ناصر نواز نے کہاکہ پنجاب کالج نے سپورٹس گالاکااہتمام کرکے طلباوطالبات کوخوبصورت تفریح فراہم کی ہے ذہنی اورجسمانی تفریح کے بعدطلباوطالبات ایک نئے جذبہ کے ساتھ تعلیمی اورنصابی سرگرمیوں کاسفرشروع کرتے ہیں میاں اکمل طارق نے کہاکہ پنجاب کالج طلبا و طالبات کونصابی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتتا ہے۔کھیل انسان میں مثبت سرگرمیاں پیدا کرتے ہیں نوجوانوں کوکھیل کے میدان میں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آج کے نوجوان اپنا وقت مثبت سرگرمیوں میں صرف کرتے ہیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چھ نامعلوم ڈاکوو ¿ں اسلحہ کے روز پر 7تولے کے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 669/10گ ب کے رہائشی عبدالرزاق ولد ظفر کے گھر رات کے وقت چھ نامعلوم ڈاکوﺅں دیواریں پھلانگ گھر میں داخل ہو گئے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 70تولے کے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے پیرمحل پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی 18مارچ تا 23مارچ کو منایا جائے گا کلین اینڈ پاکستان مہم کے تحت میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18وارڈ ہائے سمیت مضافاتی آبادیوں میں صحت صفائی اور شجر کاری مہم کے تحت پوداجات لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں آگاہی مہم کے دوران بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا صفائی نصف ایمان کے سلوگن کے تحت وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی 18مارچ تا 23مارچ کو منایا جائے گا جس میں شہریوں کا بھرپور تعاون درکار ہے عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ میونسپل کمیٹی کا سینٹری سٹاف روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے سے حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی صفائی مہم میں ہر شہری تک صفائی کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری صفائی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے۔ شہری قومی فریضہ کے تحت میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں تاکہ صحت مند معاشرہ فروغ پاسکے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈ ی ایس پی ناصر نواز کی تھانہ صدرپیر محل میں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے تفصیل کے مطابق ڈ ی ایس پی ناصر نواز نے تھانہ صدرپیر محل میں کھلی کچہری لگاکر لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان پر احکامات جاری کیے اس موقع انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کرنا ہے تمام تفتیشی افسران دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنائیں تھانہ میں آنے والے سائلین کو روزانہ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ پیر محل پولیس کی کارروائی 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد تفصیل کے مطابق چوکی انچارج راناشمشاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس چوک بھسی روڈ پر محمد اشفاق ولد غلام محمد قوم گوانس سکنہ 322 گ ب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹوٹی گلیاں ، جگہ جگہ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث علاقہ مسائل کا گڑھ بن گیا۔ سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں جوہڑ میں تبدیل ہو نے لگیں، جوہڑوں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث شہری مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 309گ ب کی اضافی آبادی میں جگہ جگہ بارشوں کا پانی پچھلے کئی روز سے کھڑا ہے شہریوں کا اپنے گھروں میں رہنا محال ہو چکا ہے، کچی اور ٹوٹی پھوٹی گلیوں میں علاقہ مکینوں کا چلنا محال ہو چکا ہے ، سیاسی نمائندوں اور ضلعی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث شہری علاقے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں ، ٹوٹی پھوٹی اور کچی سڑکوں پر بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیاہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر ، گندے پانی کی نکاسی اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ علاقہ مکین موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
وزےراعظم عمران خان کے گےس کے اضافی بلوں پر ایکشن کے باوجود محکمہ گےس نے ایک بار پھر بھاری بھر کم بل بھیج کر ایک طرف تو عوام کی چیخیں نکلوا دیں دوسری طرف وزےراعظم کی حکم عدولی کر کے ثابت کر دےا کہ بےورو کرےسی حکومت کو ناکام کرنے پر تل چکی ہے۔ تفصیل کے مطابق سوئی گےس کے بلز جن گھرانوں کو 5سے 7سو تک آتے تھے پچھلے 2ماہ سے انہیں 18سے 20ہزار اور جن گھرانوں کے بلز 100سے1500تک آتے تھے انہیں 40 ہزار سے بھی زائد موصول ہو رہے ہےں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان میں سوئی گےس کے بھاری بھر کم بلز کی ادائیگی عام آدمی کے لئے ناممکن ہو چکی ہے پیرمحل شہر میں ایسے ایسے لوگ بھی بستے ہےں جن کی آمدن سے ڈبل سوئی گےس کے بلز ہےں وہ گھرانے گھر چلائیں گے کہ ےا سوئی گےس کے بلز ادا کریں گے؟ پیرمحل کے شہرےوں نے سوئی گےس کی اوور بلنگ کے خلاف سر جوڑ لئے ہےںاور بھرپور احتجاج کے لئے لائحہ عمل طے کرلےا ہے سوئی گےس کی اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر وسابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمن نے کہاہے کہ حکومتی رویئے سے لگتاہے کہ میاں نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے ،حکومت نے میاں نوازشریف کے ساتھ ہسپتال میں بھی جیلوں سے بدتر رویہ اختیارکیاہواہے یہ ہی وجہ ہے کہ میاں نوازشریف ہسپتال جانے سے انکار کررہے ہیں ،نوازشریف کی بیماری زیادہ بڑھی یا انہیں کچھ ہوا تو زمہ دار حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا علاج ویسے نہیں ہورہاجیسا ہونا چاہیے ،مگراب علاج کے نام پر نوازشریف کی تضحیک ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اب جتنی چاہے رکاوٹیں کھڑی کرلیں اگلے وزیراعظم پھر نواز شریف ہی ہونگے ،کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ میاں نوازشریف اب کبھی وزیراعظم نہ بن سکیں اور وہ ان کے راستے سے الگ ہوجائیں،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کا اس انداز میں چیک اپ نہیں کیا جارہاہے جس کی ان کو ضرورت ہے جبکہ جو ان کے زاتی معالج ہیں وہ ان کی بیماری کو بہتر انداز میں جانتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ بہت جلد اس قوم کی بھکاری حکومت سے جان چھوٹ جائیگی یہ بات سب جانتے ہیں کہ حکومت اس ملک میں غربت کے خاتمے اور کشکول توڑنے کا وعدہ لیکر اقتدار میں آئی تھی مگر ان کے اقتدار کے شروع کے دنوں میں ہی جہاں غربت میں اضافہ ہواہے وہاں دوسری جانب اب حکومت آئی ایم ایف کی جانب سے کڑی شرائط پر قرضہ لینے پر بھی راضی ہوچکی ہے جس سے نہ صرف ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کی پریشانیوں میں بھی مزیداضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مخصوص لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہے ،حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی ایسا کام سامنے نہیں آیا ہے کہ جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ آنے والے دنوں میں ہی عوام کے لیے کچھ بہتری کے کام ممکن ہوجائیں۔


























Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔