زیادہ کپاس آگاہ مہم ،، اورکپاس کے کاشتکاروں کے مسائل جاننے کیلئے اور انہیں جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلئے سیمینا ر

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
محکمہ زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل میں ،زیادہ کپاس آگاہ مہم ،، اورکپاس کے کاشتکاروں کے مسائل جاننے کیلئے اور انہیں جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلئے سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں چیئرمین قانون وانصاف قائمہ کمیٹی ایم این اے مہر ریاض فیتانہ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر انجم علی، ،ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد افتخار بخاری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اکرم ،زراعت آفیسر شکیل ارشد سمیت کاشتکاروں، کسان تنظیموں کے رہنماو ¿ں اور مغرزین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ایم این اے ریاض فتیانہ نے کہا کہ کسان بھائیوں کیلئے ترمیمی بل وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا ہے،حکومت کسان دوستی پالیسیاں لا رہی ہے،زراعت کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان زراعت ریسرچ میں پیچھے ہے۔ آپ کا نمائندہ ہوں زمینداروں اورکسانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوںانہوں نے کہاکہ پاکستان میں بی ٹی ون کاشت ہوتی ہے جبکہ انڈیا میں بی ٹی سکس کاشت ہوتی ہے ہم کیسے مقابلہ کر سکتے ہیں ہم ہر سال کروڑوں روپے کا بیج بھی باہر سے ایکسپورٹ کرتے ہیں زرعی مشینری پر ڈیوٹی صفر ہو نی چاہئے دنیا کے ساتھ پاکستان کا نام بدل رہا ہے ہمیں اس کے مطابق پلانگ کرنی ہو گی ڈی جی زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہاپاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آتا ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً80 فیصدپنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرِمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ کپاس کو ہماری ملکی معیشت میں اہم حیثیت حاصل ہے ،:محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کے آغاز کیا ہے جس میں کپاس کی کاشت اور پیداواری ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم امور سے روشناس کروایاجائیگا انہوں نے کہاکہ آپ کی کپاس کی قیمت کے لئے حکومت ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہےوفاق اور صوبائی سطح پر اچھی کپاس کے لئے کام کو رہا ہے کپاس کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے اور بہتر پیداوار کے لئے کام جاری ہے ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد عبدالحمید نے کہاپچھلے سالوں میں ضلع میں کپاس کا ایریا ایک لاکھ تیس ہزار ایکڑ تھا جو 58ہزار رہ گیا ہمیں اس کو بڑھانا ہے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں خصوصی مہم چلی جارہی ہے اس سلسلہ میں گاﺅں، یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح پر تربیتی پروگرامز اور فیلڈ ڈیز کا انعقاد کیا جارہا ہے سید، شاہدافتخار بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لیے پیکج اور سب سٹڈی متعارف کروارہی ہے محکمہ زراعت کا عملہ کسانوں کی دہلیز تک انہیں فصلات کی کاشت کے لیے معاونت فراہم کررہاہے تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار اداکرسکیں تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد افتخار بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اکرم اور زراعت آفیسر شکیل ارشدنے بھی خطاب کیا جبکہ ڈی جی زراعت محمد انجم علی نے زراعت آفس میں توسیعی منصوبے کی پلیٹ کی نقاب کشائی کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر راو ¿ تسلیم کاچیف آفیسر طارق محمود کمبوہ کے ہمراہ بے نظیر پارک میں پودے لگاکر گرین اینڈ کلین مہم میں حصہ لیا تفصیل کے مطابق راو ¿ تسلیم اختر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ہمراہ چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، میونسپل کمیٹی کونسلرز کے ہمراہ بے نظیر پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کو فروغ دینے کے لیے آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے کہا
درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور آنے والے وقت کل کا اثاثہ بھی اس لیے قومی ذمہ داری سمجھ کر درخت لگاکر درختوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس موقع پرمیاں محمد اسلم صاحب تحصیلدارہمراہ احسان یوسف سینئر سب انجنیئر محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین سمیت عاطف گجر اور بلدیہ پیرمحل کے ملازمین ا ورکونسلرز کی کثیر تعداد نے پودے لگائےدس


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ملک بھر کی طرح پیرمحل میں بھی 23 مارچ پورے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پیرمحل میں بھی 23 مارچ ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پیرمحل میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل راو تسلیم اختر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طارق جاوید کمبوہ اور سینئر سب انجینئر احسان یوسف تھے ا سسٹنٹ کمشنر پیرمحل راو تسلیم اخترنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے بعدسات سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں ایک سبز ہلالی پرچم کے تلے جمع ہو کر ملک پاکستان حاصل کیا۔سواب نوجوان نسل کی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس پرچم کی حرمت کو برقرار رکھیں۔قائد کے فرمودات کو مشعل راہ بنا کر اپنے کل کو درخشاں کریں۔ تقریب کے آخر میں ملکی امن وسلامتی کی دعائیں بھی کی کئیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 یوم پاکستان کے حوالے سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی عبدالحکیم روڈ سے ہوتی ہوئی وسطی چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت عمر حیات کاشف ، قیصر شا ہ، ملک واجد علی 
نے کی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کہ پاکستان اور پاک فوج سے محبت اور ملک پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے ایک عزم کیا کے ہم قائد عظم کے خواب کو ایک حقیقی پاکستان بنائیں گے ہم ہمیشہ اپنے گلشن پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لیے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہے ریلی میں وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں اور طالبعلوں نے شرکت کی 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میاں اللہ بخش ٹرسٹ اسپتال کا سنگ بنادرکھ دیا گیا۔سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ، ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا ، میجر (ر) احمد نواز ، چوہدری رمضان پرویز، رانا شفیق خا ں سمیت تاجر برداری،علمائے کرام اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چوہدری محمد اشفاق نے کہاکہ غریب عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کے لئے مخیرحضرات کو آگے آنا چاہیے تاکہ صحت کی سستی اور معیاری سہولیات پر شخص تک پہنچ سکیں ،اللہ تعالی نے پیرمحل کے عوام کو میاں اللہ بخش فیملی کی شکل میں فرشتے عطاکیے ہیں جو اپنے رفاحی کاموں سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اللہ بخش ٹرسٹ اسپتال کے قیام سے غریبوں کو بہترین اور فری طبی سہولیات فراہم ہوں گی جس سے علاقہ کی عوام مستفید ہو گی۔ میجر(ر) احمد نواز نے کہاکہ دنیا کی جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ اسپتال کے قیام سے پورے علاقے کے عوام کو دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی۔ لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ہمارا عزم غریب نادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے یو نین کونسل نمبر 85 جوسا کا دورہ کیا جہاں پر آپ نے مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ یونین کونسل جوسا سے بھاری لیڈ سے کامیاب کروانے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا عوامی مسائل کے فوری حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی اس موقع پر ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے کہاکہ انشاءاللہ عوام کے حقوق کی جنگ اپنی پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے لڑوں گی اور انشا اللہ وقت ثابت کرے گا کہ حلقہ پی پی 123 پورے پنجاب میں ایک مثالی حلقہ ثابت ہو گا اس موقع پر حاجی عبدالحق گجر سابق نائب ناظم،انا محمد شفیق خاں محمد علی ہراج چئیرمین UC بھی موجود تھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر ایس ایچ او نے حساس اداروں کے ہمراہ عمر فاروق کالونی میں سرچ آپریشن کیا
 سرچ اپریشن کے دوران 30 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 59 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی شناختی کارڈز چیک کیے گئے۔دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کیئے گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج میں ادارہ ہذا کے 53ذہین طلباءمیں تین لاکھ روپے کے قاضی عطاءاللہ وچوہدری محمد اشرف ٹیلنٹ سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق، ڈاکٹر قاسم منیر عطا ءاور گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج کے بانی ڈاکٹرمیاں فرید بخش مرحوم کے پوتے چوہدری محمد طارق فرید، پروین اختر، پرنسپل رانا الطاف حسین وائس پرنسپل پروفیسر ناصرمحمود ، سابق پرنسپلز ادارہ ، چوہدری محمد بشارت گجرچوہدری خورشید علی چوہدری محمد اشرف سمیت مہمانوں نے طلباءمیں سکالر شپ تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طلباءملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں مستقبل کے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ملک کے ہر شہری کو تعلیمی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کا سفر شروع کیا جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاا نہوں نے کہا کہ گورنمنٹ غوثیہ فرید بخش سائنس کالج 333گ ب صوبہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ ہے جس کو تعمیر ہوئے 104سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر تمام تر کاوشوں کے باوجود قدیم تعلیمی درس گاہ کو یونیوسٹی کا درجہ نہ دیا جانا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ادارہ میں ایم اے کلاسوں کا اجراءوقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ غریب طلباءدیگر مہنگے تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور بہت سے غریب طلباء حالات کے ہاتھوں تنگدست ہونے کی وجہ سے گریجوایشن کے بعد اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں مقررین نے کہا کہ ٹیلنٹ سکالر شپ کی تقسیم سے دیگر طلباء میں بھی اپنی بہتر تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تحریک پیدا ہو گی کیونکہ پڑھا لکھا شہری مہذب معاشرے کی پہچان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے بیگم پروین اختر نے کالج کی مسجد کے لئے60ہزارروپے کا عطیہ بھی دیا












Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔