20-06-2015 Urdu


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مرکزی انجمن تاجران کی طرف مدنی رمضان دستر خوان افطار ڈنر مارکیٹ کمیٹی کے سبزہ زار میں سجایا گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کیاتفصیل کے مطابق یکم رمضان المبارک سے مدنی رمضان دستر خوان مارکیٹ کمیٹی پیرمحل میں مرکزی انجمن تاجران پیرمحل کی طرف سے سجایا جارہا ہے مدنی دسترخوان کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کیامدنی دستر خوان کے افتتاح کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری سلطان احمد ، وحید احمد، چوہدری امان اللہ، میاں اسد حفیظ، خرم شہزاد بھٹی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستیز احمد، منور حسین لکی سپرا،طارق پٹواری، موجود تھے اسسٹنٹ کمشنرتحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے کہاکہ مدنی دستر خوان قائم کرنے پر تاجربرداری اور مخیرحضرات شکر گزار ہیں تاجربرادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، انہوں نے کہاکہ مدنی دسترخوان کا قیام حکومت پنجاب کا مستحقین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اس مقدس مہینہ میں جتنا خرچ کرینگے مسکینوں غریبوں کا خیال رکھیں گے اللہ تعالی رزق میں برکت دے گا۔ مقامی مخیرحضرات کو ان دستر خوان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضا ن المبا رک شروع ہو تے ہی پیرمحل میں بجلی کی آنکھ مچو لی شروع بغیر شیڈ ول کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند با ر با ر ٹر یپنگ کیو جہ سے لوگو ں کی قیمتی الیکٹرو نکس کی اشیا ہ نا کارہ سحر ی وفطا ریاور نما ز تراویح کے اوقا ت میں لو ڈ شیڈ نگ سے عوام پر یشا ن تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میںیکم رمضان سے ہی حکومت نے اپنے کیے ہوئے تمام دعوے جھوٹے ثابت کردیے عوام نے غصہ و رنج کا اظہار کیا،جیسے ہی رمضان کا چاند منظر عام پر آیا حکومت کی بے بسی کا بھی پول کھل گیا تراویح کیلئے پانی کی غیر موجودگی نمازیوں کیلئے باعث پریشانی کا سبب بنا جبکہ دوسری طرف نمازی سخت گرمی، اندھیرے میں نماز تراویح ادا کرنے پر مجبور ہوگئے بات یہی ختم نہ ہوئی سحری سے قبل لائٹ کا نہ ہونا لوگوں کیلئے اجیرن بن گئی کئی لوگوں نے رات جاگ کر سحری کا اہتمام کیا حکومت کی لاپرواہی کی داد نہیں ملتی کہ سحری کے وقت بھی بجلی میسر نہ ہوسکی بعداز سحری لائٹ نے اپنا معمول تبدیل نہ کیا اور وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کے چہروں پر مایوسی عیاں کردی ہے ،عوام نے سخت مایوس ہوکر حکومت پرتنقید کی بوچھاڑکردی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اگر یوں ہی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی تو عوام بہت جلد سڑکوں پر حق حاصل کرنے کیلئے نظر آئے گی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ماہ رمضان رحمتوں ، مغفرتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں شیطان کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد اکبر وائس چیئرمین سنی اتحادکونسل (علماءبورڈ نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس ماہ میں روزہ تراویح اور نماز اور افطاری کا اہتمام کریں۔ اور ان خصوصی لمحات کی بے قدری نہ کریں۔ ماہ رمضان رحمتوں ، مغفرتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں شیطان کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار  جعلی ڈاکٹر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے  محکمہ صحت جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہےپیرمحل کے ہر گلی محلہ میں جعلی ڈاکٹروں نے یلغار کر رکھی ہے جو روزانہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے نظر آتے ہیں مگر محکمہ صحت ان جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہےپیرمحل میں ان جعلی ڈاکٹروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ان کی تعداد ایم بی بی ایس ڈاکٹروں سے بھی زیادہ ہو چکی ہے  جو ڈسپنسر کورس کر کے اپنی پریکٹس شروع کر دیتے ہیں اور اپنے کلینکس کے باہر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر شہریوں کو بے وقوف بنا کر روزانہ ہزاروں روپے لوٹ رہے ہیں جبکہ شہری بھی کسی مستند ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے انہی عطائی ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث ڈاکٹروں سے علاج کرانے سے قاصر ہیں  اس لیے عطائی ڈاکٹروں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے فوری ایکشن لیاجائے۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بغیر ریڈنگ بجلی کے بل بھجوانے پر پیرمحل اور گردونواح کے چکوک کے رمیندار اور گھریلو صارفین سخت پریشان ایس ڈی او رورل سب ڈویژن فیسکو کے دفتر کے چکر لگانے پرمجبور تفصیل کے مطابق پیرمحل اور اردگردکے چکوک کے مکینوں کے گھریلو اور زرعی ٹیوب ویلوں کو سب ڈویژن رورل فیسکو نے بغیر ریڈنگ کے بھاری بل بھجوادیے بھاری بل موصول ہونے پر مکینوںنے اپنے زیر استعمال بجلی کے میٹر پر موجودہ ریڈنگ کا موازنہ کرتے ہوئے بھجوائے گئے بل ملاحظہ کیے تو سو یونٹ سے لے کر ایک ہزار یونٹ تک زائد بھیجنے پر سینکڑوں صارفین ایس ڈی او سب ڈویژن فیسکو کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے بغیر ریڈنگ بل بھجوانے پر متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے فائر مار کر شہری کو زخمی کردیا تین لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کرفرار ہو گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر 741گ ب کا رہائشی ممتاز ولد احمد یار بنک الفلاع سے چار لاکھ روپے نکلواکر گاڑی میں سوار ہو کر اپنے ساتھی کے ہمراہ اپنے عزیز سے ملنے کے لئے ہاﺅسنگ کالونی جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوﺅں نے ہاﺅسنگ کالونی کے مین بازار میں اسلحہ کے زور پر روک کر رقم چھینے کی کوشش کی ممتاز نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی فائر پاﺅں میں لگنے سے وہ شدیدزخمی ہو گیا اور شہری سے تین لاکھ پچاس ہزارچھین کر فرار ہو گئے شہریوں نے تھانہ پیرمحل پولیس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچی گئی شہری کو زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کو طبی امداد دی گئی ڈی ایس پی جاوید انور بھی موقع پر پہنچ گئے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چورٹر انسفارمر چوری کر کے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 663/4گ ب کی اضافی میں لگے 25کے وی ٹرانسفامرز کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے سب ڈوثیرنل آفیسر فسیکو راﺅ بشیر کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ناجائز اسلحہ برآمدہو نے پر مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق دوران گشت پولیس نے رمضان سکنہ733گ ب کو چیک کیا تواس کے قبضہ سے رائفل برآمد ہو ئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میںپٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- پٹرول پمپوں پر گاڑیوں موٹرسائیکلوں کا رش پٹرول نہ ملنے کی وجہ شہری مایوس تفصیل کے مطابق پیرمحل شہرسمیت گردونواح کے پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جن پمپس پر سپلائی جاری ہے وہاں لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلی محلوں میں کھلا پٹرول فروخت کرنیوالوں نے پٹرول کی من مانے نرخوں پر فروخت شروع کر رکھی ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان بازاروں میں عوام کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی اور معیار قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے رمضان بازار پیرمحل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، ٹی ایم او محمد نواز خان ، تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، حاجی منیر احمد ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی حاجی شفقت رسول، سیکرٹری مارکیٹ مستیز احمد ، ڈاکٹر فضل رسول ، میاں جاوید ، ڈاکٹر ہارون مجید،ڈاکٹر بالک ، بہادر علی ،اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے کہا کہ تاجر برادری سستا رمضان بازار میں معیاری اور ازاں نرخوں پر اشیاء کی فروخت سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔روزہ دار کی دعاو ¿ں سے دنیاوی فائدہ کے ساتھ اپنی آخرت بھی سنواریں۔وقاص عالم نے اشیائے ضروریہ کے سٹالز بالترتیب اور بہتر انتظامات پراسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاران بہتر انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے کسی قسم کوتاہی اور یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
انسد اد ڈینگی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے پیرمحل کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی قیادت ایم ایس سول ہسپتال ڈ اکٹر ہارون مجید ڈاکٹر بالک ، چیف آفسیر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ، سیکرٹری مارکیٹ مستیز احمد نے کی واک تحصیل کونسل آفس سے شروع ہو کر اللہ والاچوک میں اختتام پذیرہو ئی ڈینگی مکاﺅاور آگاہی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے پیرمحل کے زیر اہتما م آگاہی واک اکا اہتما م کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ طلبہ نے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے تحریریں درج تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر ہارون مجید اور ڈاکٹر بالک نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا شہری اپنے گھروں،دوکانوں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ۔ جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے مقامات کا خاتمہ ہو سکے۔ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر قریبی ہسپتال سے فوری رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو ¿ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے ۔دوکانوں ،گاڑیوں اورپیدل افرادمیں ڈینگی بخار کی علامات اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تبدیلی کا نعرہ لگانے والوںکی خیبر پختونخواہ میں بیڈ گورننس کو میڈیا نے عیاں کر دیاان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری امان اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ
عوام کی خدمت سے ہی ملک میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے صرف کھوکھلے نعرے عوام کا دل نہیں بہلا سکتے۔پنجاب کے سالانہ بجٹ میں توانائی،تعلیم،صحت ،ملتان میٹرو بس اورلاہور میں اورنج ٹرین منصوبوں کےلئے فنڈز رکھ دیئے گئے ہیں یہ منصوبے آئندہ بجٹ تک مکمل ہو جائیں گے اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی نظر آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی مسلم لیگی کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے فصلی بٹیروں اور کرپٹ ٹولے کوچور دروازے سے مسلم لیگ(ن)کی صفوں میں گھسنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کو معاشی اوردفاعی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ ملکی معیشت میں جو بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے اور جو عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے وہ شریف برادران کے ویژن کا نتیجہ ہے مےاں برادران کی قےادت مےں ملک خوشحالی اور تعمےر و ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت عوام کو بنےادی سہولےات کی فراہمی اور ملکی ترقی مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے مستحق خواتین کے لئے وبال جان بن گیا ، اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس گھروں کو لوٹ جاتی ہیں تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف تین ماہ کی یکمشت رقم 4500روپے دی جاتی ہے لیکن رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن مستحق خواتین اپنے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ مختلف بینکوں میں لے کر آتی ہیں لیکن ان کے اکاﺅنٹ میں کوئی رقم نہ ہو نے کی وجہ سے مایوس لوٹ پر مجبور ہیں مستحق خواتین نے صحافیوں کو بتا یا کہ ہم تین روز سے مسلسل آرہی ہیں لیکن ہمارے اکاﺅنٹ میں رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم کو ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ہزاروں مستحق خواتین بے نظیرکارڈ ہاتھوں میں لے کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں سماجی وسیاسی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے مطالبہ کیاہے کہ مستحق خواتین کے اکاﺅنٹ میں رقم بجھوائی جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے یہ مہینہ مخلوق خدا کے ساتھ محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل پیرمحل کے امیر راناغلام عباس نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے مہینہ کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کیا جائے مصمم ا رادہ کیا جائے کہ آنے والے ایام اس جذبے کے ساتھ گذارے جائیں جس طرح آپ ﷺ اور آپﷺ کے صحا بہؓ گذارا کرتے تھے ۔ رمضان المبارک کے پیغا م اور اس کی عظمت و برکت کے احساس کو تازہ دم کیا جائے ۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میںشارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی سیکورٹی گارڈ جھلس کر زخمی ہو گیا ریسکیو 1122کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا تفصیل کے مطابق نواحی669/10گ ب میں نجی موبائل کمپنی ( موبی لنک) کے ٹاور پر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ٹاور کا سیکورٹی گارڈ سبطین ولد ذکر جھلس کر شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مکان کرایہ پر دے کر تھانہ پیرمحل میں اندراج نہ کروانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد کے رہائشی ساجد ولد شوکت علی نے اپنا مکان گرین سٹی پیرمحل میں فرزانہ بی بی زوجہ قیصر عباس کو کرایہ پر دے رکھا تھا لیکن اس کا اندراج تھانہ پیرمحل یا چوکی نہ کروانے اور نہ ہی کوئی اطلاع متعلقہ ایجنسی کو دی ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے ساجد علی کے خلاف 11پنجاب رہائش معلوماتی آرڈنیس 2015کے تحت مقد مہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
خطرناک آتش گیر مادہ سے آتش بازی کا سامان تیار کرکے لوگوں کو فروخت کرنے پر دکاندار اور خریدار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 319کے قریب محمد افضل ولد فقیر اپنی دکان پر چھرلیا ں ، پٹاخوں اور آتش بازی کا سامان تیارکرکے لوگوں کو فروخت کررہا تھا کہ تھانہ پیرمحل پولیس نے ریڈکرکے دکاندار افضل اورخریدار اسحاق ولد ظفر کو موقع پر پکڑ لیاتھانہ پیرمحل پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے احمد یار عرف کالی ولد مولابخش سکنہ 746گ ب
نے اپنے ہاتھ میں رپیٹر 12بور پکڑا کر موضع بب سے بھسی کی طرف آرہا تھا کہ پولیس نے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا تھانہ پیرمحل میں احمدیار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گھی اور سوجی کے نمونہ جات لیبارٹری سے غیر معیاری ہونے پر دودکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد امین نے اڈہ واہگی سے حاجی حنیف ولد نذیر احمد کی دوکان سے گھی اور افتخار علی ولد رفیق کی دکان سے سوجی کے نمونہ جات حاصل کرکے گورنمنٹ اپنا لسٹ لاہور برائے تجریہ بھیجوائے گھی اور سوجی کے نمونہ جات غیر معیادی ثابت ہو نے پر دونوں دکاندراوں کے خلاف تھانہ پیرمحل نے ڈ سٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد امین کی تحریری درخواست پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شرو ع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دینی مدارس انسانیت کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیںانسان کو انسانیت تعلیم وشعور سے ملتی ہے مدارس دینیہ فکروشعور کی آبیاری اورتعلیم کو عام کرنے میں کلیدی کردار اداکررہے ہیںمدارس کے کردار کوجانچنے کےلئے تعصب کی عینک اتار کرجائزہ لیاجائے تو مدارس بہترین درس گاہیں ہیں ان خیالات کااظہاروائس چیئرمین علمابورڈ سنی اتحادکونسل مفتی محمد اکبررضوی نے جمعہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ علما زمین پرآسمان کے ستاروں کی مانندہیںان کی فضلیت میں نبی مہربان حضرت محمدرسول اللہ ﷺنے فرمایامیری امت کے علماءکی مثال بنی اسرائیل کے انبیاءکی طرح ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور عالم اسلام کے مسلمان اسلام اور علماءکے خلاف منفی پراپیگنڈے سے متاثرہونے کی بجائے اسلام اور انسانیت کی خدمت کےلئے کوشاں مدارس دینی اور علماءحق کا ساتھ دیںبلاشبہ انسانیت کی بقا اور فلاح اس کلمہ اسلام میں ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جانا چاہےے،ہندوستان کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف خلاف سازشیں کیں ہیں،دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی انتہا پسندوزیر اعظم مودی مسلمانوںاور خاص طور پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اوربھارتی وزراءآئے روز پاکستان کے خلاف بیان دے رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں نے اپنے کاروبار کو بچانے کی خاطر بھارت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے انہوں نے کہاکہ بھارتیوں کے بیانات کے سختی سے جوابات دینے چاہیں ،افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بھرپور کردار ادا کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
واپڈا اہلکار دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 683/24گ ب میں پیرمحل کا رہائشی لائن مین چوہدری اقبال گجر بجلی خرابی کی وجہ سے پول پر چڑھا ہوا تھا کہ اچانک لائن میں کرنٹ آجانے کے باعث کرنٹ لگنے سے زمین پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کا نمازجنازہ مسجد صاحب لولاک میں ادا کی گئی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل، محکمہ انہار کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پختہ نہر جونیجوالہ مائز میں کٹ کرکے غیرقانونی طورپر پانی چوری کرتے دوافراد کو گرفتار کرلیاتفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 667/8گ ب کے زمینداروں نے غیرقانونی پر پختہ نہر جونیجوالہ مائز پر جی نمبر 16370-Rپر پختہ پٹیڑی توڑ کرپائپ لگاکر پانی چوری کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب، ایس ڈی او محکمہ انہار ٹوبہ ٹیک سنگھ شیخ ارشد، چیئرمین پیڈ ا راﺅ اطہر اقبال نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارتو موقع پر غیر قانونی طور پر پختہ نہر کو توڑ کرپانی چوری کررہے تھے پختہ نہر کو توڑنے پر دوافراد کو موقع سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا اور باقی ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ پیرمحل میں تحریری درخواست دے دی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نجیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے تمام افسران و اہلکاران پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی اہلکار پانی چوری کے واقعات میں ملوث یا کسی پانی چور کی سرپرستی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین محکما نہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیل تک پانی پہنچانے اور چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کے حصہ کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی بھر پور اقدامات کر رہی ہے تا کہ نہری آبپاش علاقوں میں فصلوں کو سیراب کر کے بھر پور پیداوار حاصل کی جا سکے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارپانچ سالہ بیٹی جاں بحق ماں باپ ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں خان جوان کانجن کا رہائشی قیصر اپنی بیوی صفدر بی بی اور بیٹی مہندی کے ہمراہ ہیڈ سندھائی سے واپس اپنے گاﺅں آرہے تھے موض اکبر سہو کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں شدیدزخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچ گیا لیکن زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹی مہندی دم توڑ گئی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹی ایم اے کے کسی ملازم کو کوئی بھی سزا نہیں دی چند لوگوں نے سوشل میڈیا پر غلط خبر اور تصویر اپ لوڈ کرکے مجھے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی کسی ملازم کو کو ئی بھی سزا نہیںدی ہے میرے خلاف چند لوگ سوشل میڈیا پر غلط خبر یں اور تصویر اپ لوڈ کرکے مجھے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چند لوگوں قبضہ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیںجن میں سیاسی کے لوگ بھی شامل ہیںقبضہ مافیا کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی کچھ لوگ میڈ یا کا سہارا لے کر مجھے میرے مشن ہٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیںیہ ایک سازش رچائی گئی جب اس سلسلہ میں متاثرہ ملازمین فیصل کھیتران ، منورحسین ، رضوان ارشد سے رابطہ کیا گیا توا نے بتایا کہ ہم کو اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے ہم کو کوئی بھی سزا نہیں دی ہے اے سی صاحب کا تمام ملازمین سے بہت اچھا سلوک ہے
 



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔