ڈاکٹر ہارون اختر کو ایم ایس سول ہسپتال کے عہدہ پر تعینا ت کردیا


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈاکٹر ہارون اختر کو ایم ایس سول ہسپتال کے عہدہ پر تعینا ت کردیا تفصیل کے مطابق معروف معالج ڈاکٹر ہارون اختر کو ترقی دے کر سول ہسپتال پیرمحل میں ایم ایس تعینات کردیا گیا انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رمضان المبارک میں بہترین سستے رمصان بازاروں کا انعقاد اورعوام کو سہولیات فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب نے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیرمحل شہر میں تاجر برادری کے تعاون سے معیاری بازار کا انعقاد کیا جائے گا صفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر یں گے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب ہر جگہ پر عوام کے لئے سستے بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے اس کا مقصد ہے کہ اس بابرکت مہینہ میں خاص و عام سب سستی اشیاءسے مستفید ہوں۔اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے۔اس لئے اس ماہ میں دوکانداروں کو بھی دل کھول کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔اور اپنا منافع کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نشہ کا عادی شخص جان کی بازی ہا ر گیا پو لیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ ما رٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 670/11گ ب کا رہائشی طارق ولد نذیر احمد جوکہ نشہ کاعادی تھا گزشتہ روز مردہ حالت میںمسجدشیرپاک کے قریب سے برآمد ہو ئی تھانہ اروتی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردی پو لییس کو طارق کی جیب سے شنا ختی کا رڈ ملا جس پر اس کے اہل خا نہ کو اطلا ع دے دی گئی ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیںان خیالات کااظہار مہر ممتاز دولتانہ ضلعی رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ اقوام متحدہ نے انسانیت کو مایوس کیا ہے، اسے اپنے طرز عمل سے خود کو غیر جانبدار ثابت کرنا ہوگا کہ وہ صرف مسیحی ادارہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برما میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کرکے ان کی شناخت ختم اور نسل کشی کی جارہی ہے ۔مگر عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ حتٰی کہ کسی مسلم حکمران نے بھی غیر ت ایمانی کا اظہارنہیں
 
 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
خانہ بدوشوں کی جھگیاں جرائم کی آماجگاہ جھگےاں لگاکرجرائم پےشہ افراد نے درکھانہ سندھلیانولی روڈ کے ساتھ ملحقہ جگہوںپر ڈےرے ڈال لئے عورتیں سارادن بھیک مانگتی ہے جبکہ مرد جھگیوں میں جواءکھیلتے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل واپڈاگریڈ اسٹیشن کے سامنے سٹیڈیم کے لیے مختص کی گئی جگہوں پر خانہ بدوش چنگڑ نما افراد نے جھگیاں لگارکھی ہے جس میں شہر کے جرائم پیشہ افراد سارادن جواءکھیلتے ہیں اور ہیروئن چرس سمیت تمام نشہ فروخت ہورہاہے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر سماجی فلاحی تنظیموںنے اپنی مدد آپکے تحت پولیس کے تعاون سے ان جھگیوں کو ختم کروایا تھا جس سے وارداتیں بالکل ختم ہوگئی تھی مگر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث دوبارہ جھگیاں قائم ہوچکی ہے جس میں عورتیں باقاعدہ طورپر میک اپ کرکے بھیک مانگنے کے روپ میں شہر میں چلی جاتی ہے اپنے شکار پھانس کرسرشام اپنی جھگیوں میں لوٹ آتی ہے جبکہ ان کے مرد سارادن جواءکھیلتے ہیں جبکہ شہر کے نامی گرامی جرائم پیشہ لوگ ان جھگیوں میں آتے جاتے دیکھے گئے ہیں سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ مقامی پولےس کو پابند بنایا جائے ان جھگیوں کے مکینوں کی چھان بین کرے کہ جن پر معمولی شبہ بھی ہوان کی تفتیش کی جائے علاوہ ازیں جرائم کے خاتمہ کے لیے فی الفور انہیں علاقہ بدرکیا جائے کیونکہ ، شہر مےں بڑھتے ہوئے جرائم کا اصل گڑھ یہی جھگیاں ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
برما کے مسلمانوں کے تحفظ کےلئے اقدامات کئے جائیں اور تمام امت مسلمہ مل کر ایسا لائحہ عمل تیار کرےں جس سے برما کے مسلمانوں کو تحفظ اور ان کے حقوق مل سکےں ان خیالات کااظہار سماجی رہنما بابر علی اور اظہار الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایک عالمی سازش کے تحت مسلمانوں کو دنیا سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چاہے کشمیر ہو ’ فلسطین ہو یا چیچنیا ہر جگہ پر مسلمانوں کو نشانہ پر رکھا گیا ہے کہیں دہشتگردی کے نام پر مسلمان نشانے پر ہےں تو کہیں اندرونی سازشوں کو ہوا دے کر مسلمانوں کےخلاف بازار قتل گرم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا نقصان کیا ہے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے ، جانوروں کی نسل کشی پر عالمی سطح پر تحریک چلانے والے نام نہاد انسانی حقوق کے چیمپیئن کی آنکھوں پر گہری پٹی بند چکی ہے اور ان کو ہزاروں بے گناہوں کے تڑپتے لاشے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عالم دین مولانامحمد اکبر رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی ممالک کے بے حس حکمرانوں کو چپ کا روزہ توڑ کر اخوت اسلامی کے تحت برما کے مسلمانوں کی جاری نسل کشی کو روکنا ہوگا ۔ برما میں مسلما نوں پر ہونے والا ظلم فوری بند کر وایا جائے۔ بر ما میں بڑے پیما نے پر عورتوں اور معصوم بچوں کو گا جر مولی کی طرح کا ٹا جا رہا ہے ۔ جس پر عالمی طا قتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کا خا مو ش رہنا سو الیہ نشان ہے ؟حکومتِ پاکستان برما کے سفیرکو بلواکر سخت احتجاج کرے۔اگر پھر بھی ظلم نہ روکے تو برمی سفیر کو ملک بدر کر کے سفا رتی تعلقا ت منقطع کر دیے جا ئیں ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مسلم لیگ (ن) کی حکو مت چین کی مدد سے وطن عزیز کو معا شی لحا ظ سے ایشیا ءکا ٹا ئیگر بنا نے کے منصو بے پر عمل پیرا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے تحصیل رہنما چوہدری عاطف ضیاءنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عوا م جلد ہی حکو متی اقدا ما ت کے ثمر ات سے مستفید ہو ں گے ،وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں مر کز ی حکو مت نے عو ام دو ست بجٹ پیش کر کے پا کستا ن کی سیا سی اور پا رلیما نی تا ر یخ میں نئی رو ایت کو جنم دیا ہے ،حکو مت تعلم ،صحت ،پینے کے صا ف پا نی ،امن و اما ن کی صور تحا ل اور بنیا دی ضرو ریا ت کی فرا ہمی کے لئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا رہی ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب کا چھاپہ ہزاروں روپے مالیتی سرکاری لکڑی چوری ہونے سے بچا لی ، تفصیل کے مطابق عبدا لحکیم روڈ پر چک نمبر 683/24گ ب کے قریب سڑک کنارے کھڑے سرکاری درخت کو نامعلوم افراد دن دیہاڑے کاٹ رہے تھے کہ ا سسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے چھاپہ مارا تو ان کو دیکھتے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے فرار ہونے والے ملزمان کا آرا ، و دیگر سامان قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیز رفتار ٹرالر زائرین کی گاڑی پر چڑھ گیا پانچ افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق سند ھ یلیانوالی کے نواحی گاﺅں 750گ ب کا رہائشی ایوب سیال ولد مختار احمداپنے ساتھیوں جن میں شہباز ولد لال، خان محمد ولد احمد سیال،خضر حیات ولد نواز، احسان ، طارق ، عامر سیال کے ہمراہ زیارت اورعرس میں شرکت کے لئے اپنی ذاتی کیری ڈبہ میں سوا ر ہو کر سیون شریف سے زیارت کرنے کے بعد دربار نوارنی نور جارہے تھے کہ جامشورو کے قریب کیری ڈبہ پر تیزرفتارٹرالر چڑھ گیا حادثہ کے نتیجہ میں تمام افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد (لال بتی ) پہنچ گیا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایوب، شہباز، خان محمد ،خضر حیات ، احسان دم توڑ گئے جبکہ طارق ، عامر سیال شدید زخمی ہو گئے اس واقعے کی اطلاع جب گھروں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیز رفتار ٹرالی ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،، موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہو گیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 674/15گ ب کا رہائشی عمرموٹر سائیکل پر پیرمحل سے اپنے گاﺅں کو واپس جارہا تھا کہ پیرمحل بائی پاس کے قریب سائیڈ سے نکلنے والی تیزرفتار ٹرالی ٹریکٹر نے ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوارٹریکٹر کے نیچے آکر کچلاگیا کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار شفیق اور غلام شبیر نے زخمی کو سول ہسپتال پہنچ جن پر زخمیوںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ پولیس پیرمحل نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رسم حنا پر رقص و سرور کی محفل پر پولیس کا چھاپہ ،3 رقاصاﺅں سمیت 11 افرادگرفتار، گرفتار ہونے والوں میں دولہا کا بھائی بھی شامل تفصیل کے مطابق محلہ لوئر کالونی کے رہائشی وارث ولد برکت علی کی شادی کی رسم حنامیں رقصائیںساﺅنڈ سٹم لگا کرعریاں لباس پہن کر رقص کررہی ہیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی جارہی ہے پولیس نے چھا پہ مارکر آسیہ بی بی،،نسرین بی بی،فوزیہ بی بی ،محمد عرفان، نعیم،یاسر علی،اکمل،اکرم،عمران،افتخار احمد،انور شبیر،اقبال،سیلم کو پولیس نے گرفتا رکرلیا جبکہ ،وراث علی،شوکت علی،حسین اقبال اور 15نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے چوکی انچارج خالد جمیل کی مدعیت میں تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دو منشیات فروش گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلا ع پر اجمل ولد احمد خان سکنہ 662/3گ ب سے 1550گرام ہیرون برآمد کرلی،جبکہ شفیق ولد امین سکنہ 217گ ب سے 445گرام ہیروین برآمد ہو نے پر الگ الگ مقد مات درج کرکے کاروائی شرو ع کردی،
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل سرکل پیر محل میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسران محمد عارف اور حامد علی نے ماہ مئی میں670 گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 192650روپے جرمانہ بھی کیا۔ٹریفک پولیس آفس میں تعینات اہل کار حاجی محمد بوٹا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ بالا آفیسران نے دوران ڈیوٹی شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کے علاوہ دوران سفر موبائل فون کا استعمال اور بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی اور ٹرانسپورٹروں کو سختی سے ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ عوام الناس کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ٹریفک پولیس آفیسران نے درجنوں گاڑیوں میں نصب پریشر ہارن بھی تلف کئے اور کم تعلیم یافتہ شہریوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر بھی دیئے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن ، ،سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد ،محمد صدیق پیارا،ڈاکٹرکشف ریاض اللہ ، حکیم محمد رفیق ارشد، اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل ، چوہدری امان اللہ، مرزا محمد اعظم، مہر ممتاز دولتانہ سمیت شہر ی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے میاں معظم سلطان اور معروف کاروباری شخصیت حفیظ الرحمن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیاہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسلام دشمن قوتیں ایک منظم سازش کے تحت دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔برما کے مسلمانوں پر بدھ مت بھکشوﺅں کے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ان خیالات کا اظہار مہر عمر اللہ سیلم پوری ڈوثیر نل چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بدھ متوں کے مظالم سے تنگ آ کر برما کے مسلمان جائے پناہ کیلئے سمندر میں بھٹک رہے ہیں۔اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اپنا فعال کردارا دا کرے اور سمندر میں بھٹکنے والے افراد کو قریبی ممالک پناہ فراہم کریں تا کہ ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ برماکے اندر مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر موجودہ حکومت کی پر اسرار خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔جب کہ برما کی مسلم کمیونٹی پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سیکرٹری اقوام متحدہ کے نام کھلا خط یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ظلم کا شکار مسلمانوں کے لئے درددل رکھنے والے سیاسی لیڈر ہیں۔اگر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام عالم کی مسلم برادری نے آواز بلند نہ کی تو اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔اگر دنیا بھر کے مسلم ممالک کے حکمران اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھیں تو وہ دن دورنہیں جب یہودی اور صیہونی طاقتیں مسلمانوں کے زیر سایہ ان کے اشاروںپر چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اسلام دشمن قوتوں سے تمام تجارتی اور سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کیلئے اسلامک کانفرنس کا انعقاد کریں تا کہ مستقبل میں کوئی بھی غیر مسلم قوت مسلمان کمیونٹی پر ظلم و جبر کرنے کی جرات نہ کر سکے جب کہ امریکہ سمیت دیگر غیر مسلم قوتوں کو اسلامی ممالک کا ترقی کرنا کسی صورت بھی قبول نہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں کا قتل عام بند کروانے کیلئے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کمسن بچی اغواء،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 685/26گ ب کے جاوید اقبال ولد شہاب الدین کی دس سالہ بیٹی شمشہ کو مبینہ طور پراسلحہ کے زور پر وسیم ، ارشد ، عمران،عبدالحمید وغیرہ نے اغواءکر لیا۔تھانہ پیر محل پولیس نے مغویہ بچی کے باپ کی مدعیت میں اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ملک کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح ہے۔مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لیڈران نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کیا یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف کے دور اقتدار میں عدلیہ آزاد فیصلے کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) چوہدری عامر غفار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے عدالتی فیصلہ کے سامنے بھی میاں نواز شریف حکومت نے سر خم تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے عوام کو درپیش مسائل بھی ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں گے۔جبکہ حلقہ این اے 94میں چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمٰن کی کوششوں سے حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے دو ارب ستر کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کی گئی ہے اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ (ن) صوبہ بھر میں مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف کلین سویپ کرتے ہوئے اپنی برتری کو ثابت کر دے گی۔ جبکہ اس موقع پر ضلعی نائب صدر محمد جمیل ، فرحان شبیر، نثار احمد بلوچ ، سمیت تحصیل یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تین افراد نے سکول سے واپس جانے والے چار بچوں کو گھر چھوڑنے کے بہانے اغواکرنے کی کوشش، ، بچوں نے چلتے ڈالے سے چھلا نگیں لگادیں ڈالے کے ٹا ئروں کے نیچے آنے سے ایک بچی جا ں بحق جبکہ تین بچے معمو لی زخمی ہو گئے ملزم فرار م مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی موضع محرم کاٹھیا کے رہا ئشی فلک شیر کی دو بیٹیاں علیزہ فاطمہ اور مقد س فا طمہ، محمد نواز کا بیٹا فیصل اور یاسین کا بیٹاآصف جن کی عمر یں سات سال سے دس سال کے دوران ہیں اڈہ پل بھُسی پر قائم نجی سکو ل سے گھر جا نے کے نکلے ہی تھے کہ تین افراد نے بچو ں کو ڈالے میں سوار کر لیا اورنا معلو م سمت کی جا نب لے جارہے تھے کہ بچو ں نے نا معلو م سمت کو جا تے ہو ئے دیکھ کرشور و واویلا شروع کر دیا، ڈالے میں سوار بچوں نے چلتے ڈالے سے چھلا نگیں لگا دیںسٹرک پر گرتے ہی ڈالے کا ٹائر علیز ہ کے سر پر سے گذر گیا جس کی نتیجہ میں شد ید زخمی ہو گئی زخمی حا لت علیزہ کو سول ہسپتال پیرمحل منتقل کیاگیا لیکن وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گئی جبکہ دوسرے بچے معمولی زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پیرمحل چوہدری اختر سعید نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈالے کا پیچھا کیا ملزم دریائے راوی کے کنارے ڈالہ چھوڑ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ، بچی کے والد فلک شیر کے تحریر ی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مظہر ولد نذیر احمد اور دونامعلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس کا منشیات فروش کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں تعینات ایس ایچ او اختر سعید نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا ،مخبرنے اطلاع دی کہ ناصر علی ولد محمد رفیق سکنہ 672/13گ ب واہگی روڈپر سرعام ہیروین فروخت کر رہا ہے پولیس نے فوری ریڈ کر ملزم کو گرفتا رکر لیااس کے قبضہ سے 1235گرام ہیروین برآمد کرلی،علاوہ ازیںمخبر کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کر کے جاوید ولد مولا بخش کو گرفتا رکرلیا اس کے قبضہ سے 1105گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ پولیس نے صفدر ولد نصیب علی کوگرفتار کرکے 345گرام چرس برآمدکرلی ،مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کر کے نوید عرف نیدوولد عبدالغنی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹرولائتی شراب برآمد کرلی، پولیس نے ریڈ کرکے یاسین ولد عبدالطیف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر تیار شراب برآمد کرلی ، تھانہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ضلعی آفس نادرا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار تحصیلوںکے سینکڑوں رہائشی کو دوردراز کا سفر طے کرکے فیصل آباد میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے جانا پڑتا ہے جس میں مردخواتین کو تکلیف دہ مشکلات سمیت سینکڑو ں میل کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے جس سے دفتر کا وقت ختم ہوجاتاہے اگر علی الصبح پہنچ جائے سارا دن لمبی لائنوں میں لگ کر ناکام واپس لوٹنا پڑتا ہے باربار کے چکرلگاتے ہوئے مجبورہوکر ایجنٹوںسے رابطہ کرنا پڑتاہے جوکہ دونوں ہاتھوں سے سائلین کی کھالیں ادھیڑ تے ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے مجازا تھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضلعی آفس نادرا میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ سائلین تکلیف دہ سفرا ور ذلت رسوائی سے بچ سکیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پر وراڈ میں امیدوار کھڑے کریں گے اور ہمارے پینل عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں اترے گا ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل کے عوام رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن او روزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ہمارے امیدوار منتخب ہو کر عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا انشاءاللہ عوام ووٹ دیکر
مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری زندگی کا مشن ہے۔پیرمحل کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمار ا مشن ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے شہرکی تمام محرومیوں کو دور کر دیں گے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مہر عمرا للہ سلیم پوری قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی ڈویژن فیصل آ باد کے چیئر مین منتخب تعینا تی براہ راست مر کزی چیئرمین سید امین شاہ ر اشدی نے بین المسا لک اور بین المذاہب ہم آ ہنگی کے لئے سابقہ خدمات کو دیکھتے ہو ئے کی ۔ اس دوران مہرعمراللہ سلیم پوری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ میر ے دادا مہر علی محمد سلیم پوری اور میر ے والد مہر صغیراللہ سلیم پوری کی علاقہ میں رفاح عامہ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ منبر و محراب کے تقدس مسلکی و مذہبی ہم آ ہنگی کو علاقہ بھر میں یقینی بنا ئیں گے علاقہ میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے تما م توانائیاں صر ف کرینگے اس موقع پر ان کا مر کزی چیئرمین سیدامین شاہ ر اشدی کا شکر یہ اداکر تے ہو ئے کہنا تھا کہ بھرپو رکو شش کریںگے کہ وہ ڈویژن فیصل آ باد کو تفرقہ بازی سے مکمل نجا ت دلوائیں ۔ پا ک فوج ہما رے ما تھے کا جھو مر ہے قیا م امن کے لئے پا ک فوج کی قربانیوںکو کبھی فرامو ش نہیں کیا جا سکتا ہم ہر مشکل وقت میں پا ک فوج کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہو نگے پا ک فوج اورآ ئی ایس آ ئی ہمار ے ملک کی محافظ ہیںان پر الزام تراشیاں کر نے والے بتائیں کہ وہ کس کے اشارے پر اپنی مسلح افواج کی نیک نیتی پر شک کررہے ہیں
 




Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔