17-04-2019


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کروڑوں روپوں کی سرکاری کالج کے لئے مخصوص زمین پر بااثر قبضہ مافیا نے قبضہ کرنا شروع کردیا قبضہ گروپ نے زمین کی مٹی فروخت کرنا شروع کر دی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی ایم پی اے سیدہ سونیا علی شاہ کے گھر موضع ناصر نگر کے قریب ملتان فیصل آباد روڈ پر گورنمنٹ بوائز کالج کے لئے مخصوص کی گئی سرکاری زمین پر بااثر قبضہ گروپ نے راتوں رات قبضہ کرنا شروع کردیا چند سال قبل یہاں پر کالج کی عمارت بنی تھی، لیکن حکومت کی عدم توجہیکے باعث اردگرد کے رہائشیوں نے کالج کی اینٹیں اپنے گھروں میں استعمال کرنے کے لئے ا ±ٹھا کر لئے گئے تھے اب5 ایکڑ سرکاری اراضی سے بااثر قبضہ مافیا نے کرین کے ذریعے مٹی ا ±ٹھوانی شروع کردی ہےتحصیل انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود قبضہ گروپ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے شہریوں اور اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،یم پی اے سیدہ سونیا علی رضا شاہ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید سے فوری نوٹس لے سرکار ی رقبہ کو واگزار کروانے مطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سول ہسپتال پیرمحل میں موبائل فون کی ٹارچ میں علاج نے پتھر کے دور کی یاد تازہ کر دی پیرمحل میں تبدیلی سرکار کے دعوےدھرے کے دھرے رہ گئے جدید دور میں بھی محکمہ صحت کو نہ بدلا جا سکا سول ہسپتال میں موبائل فون کی ٹارچ میں علاج نے پتھر کے دور کی یاد تازہ کر دیپیرمحل کے سول ہسپتال میں عملہ نے کمال کرتے ہوئے بجلی بند ہونے کی صورت جنریٹر چلانے کی زحمت بھی گوارہ نہ کی عملہ نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں موبائل فون کی ٹارچ میں مریضوں کا علاج شروع کر دیا جبکہ مریضوں کا ریکارڈ تک موبائل فون کی روشنی میں درج کیا جاتا رہا کس طرح ڈسپنسر موبائل فون کی ٹارچ میں پہلے میڈیسن تلاش کرتا ہے انجیکشن بھرتا ہے اور ایمرجنسی کے باہر پڑے مریض کو اندھیرے میں منہ میں موبائل فون دبائے انجیکشن لگا دیتا ہے جبکہ دوسری طرف اندھرے کی وجہ سے ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے حکام بالا کو چاہیئے کہ ایسی مجرمانہ غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے جو کہ سہولیات ہونے کے باوجود شہریوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل اور گرودنواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری گندم کی فصل کو شدید نقصان شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں شدید آندھی کے بعد موسلادھار بارش نے ہرطرف جھل تھل کر دیاموسلا دھار بارش اور ڑالہ باری سے گندم کی فصل کو شدید نقصان ہوا بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہوگی سی پلاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے گھر کا تمام سامان تباہ ہوگیا جبکہ اہل خانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے طوفان بادوباراں کے باعث لوگ استغفار کرتے رہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 جماعت اسلامی پیرمحل جے آئی یوتھ ونگ پیرمحل کے زیراہتمام رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں لاری اڈا، روڈ پر کیمپ لگایا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی حاجی محمد رمضان کی قیادت میں لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیغام پہنچایا گیا اس موقع پر اسلم مجاہد کونسلر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی ہے اس مقصد کے لئے جماعت اسلامی اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ہم دفاع پاکستان کے لیے ہماری جان بھی قربان ان کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی کا پیغام ڈور ٹو ڈور گلی محلوں دیہات تک پہنچایا جائے تاکہ اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے اس موقع پر پروفیسر محمد رفیق بھٹی پروفیسر محسن ستار نائب امیر جماعت اسلامی پیرمحل رانا غلام عباس جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پیرمحل رانا خلیل احمد سمیت دیگر اراکین وکارکنان نے بھی شرکت کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پنجاب بار کونسل کی کال پر پیرمحل بارایسوسی ایشن کی ہڑتال، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاتفصیل کے مطابق قومی عدالتی پالیسی کے خلاف پیرمحل بارایسوسی ایشن کے وکلاءنے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کو مکمل بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ سے سائلین کومقدمات کی پیروی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاچوہدری شوکت علی گجر نے کہا کہ 22اےاور2 2بی کا نیا قانون ہی قانون کے متصادم۔ ہے۔ جس پر ملک بھر کے وکلا سراپا احتجاج ہیں۔نئی عدالتیں اور قوانین وکلا ء کے معاشی قاتل ہیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کاروبارشخصیت محمد اشرف جٹ؛ صحافی عدنان جٹ کا صحافیوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تفصیل کے مطابق معروف بزنس مین محمد اشرف ، صحافی عدنان ، عبدالرحمن اپنی رہائش گاہ واقع یوکے گارڈن میں صحافیوں کو پروقار عشائیہ دیا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی پروقار عشائیہ میں علاقائی مسائل اور پیشہ ورانہ معاملات کو زیر غور لایا گیا علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جدوجہد کے ذریعے حل کروانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جمیل حیدرشاہ کا گندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سید جمیل حیدر شاہ ،چوہدری محمد اسلم تحصیلدار ، عمیر شہزاد اے ای او نے گندم خرید اری مرکز پیرمحل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دورہ کے پیش نظر پیر محل خرید اری مرکز کو مثالی سنٹر حاصل ہونے پر پاسکو سنٹرمیں باردانہ کی سرکاری طورپر فراہمی کے لیے کسانوں کے لیے دستیاب سہولیات سایہ اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات اور یکارڈ کو چیک کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کسی بھی قسم کی بدنظمی کی صور ت میں سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا گندم کے موجود سٹاک کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے گندم خرید اری مرکز میں مثالی اقدامات کی ہدایات جاری کی باردانہ کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گندم خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اورکا شتکاروں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں،بہترین شامیانہ ، پنکھے، صفائی ستھرائی،جرنیٹر ز اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی فراہمی اور صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ خریداری سینٹرز پر تعینات اہلکاران وقت کی پابندی کا خاص خیا ل رکھیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 تین افراد کی 15سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی ملزمان بد فعلی کے ساتھ لڑکے کی وڈیو بھی بناتے رہے وڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کا پردہ فاش ہو گیا تھانہ چٹیانہ پولیس نے بدفعلی کرنے والے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیل کے مطابق چک نمبر 332گ ب کے رہائشی محمد منیر ولد مسکین کے 15سالہ بیٹے ریحان منیر کو نکاش عرف نورا ولد طارق نے اپنے ڈیرے پر بلا کراسلحہ کے زور پر اپنے ساتھیوں عمران ولد رمضان ، عامر ولد رمضان نے باری باری بدفعلی کرنے شروع کردی اس کے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے رہے وڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کا پردہ فاش ہو گیا تو تھانہ چٹیانہ پولیس نے ملزمان نکاش، عمران اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 کمشنر فیصل آبادجاوید محمود بھٹی نے گندم خرید اری مرکز کا دورہ کسانوں کے لیے کیے گئے انتظامات جائزہ لیا تفصیل کے مطابق کمشنر فیصل آباد جاوید محمود بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید ، ڈی پی اوصادق علی ڈوگرنے گندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ کرکے گند م کی خریداری اور موجودسٹاک کے بارے عملہ سے بریفنگ لی کسانوں زمینداروں کو درپیش مسائل کے بارے میں موقع پر دریافت کیا اور گندم خریداری مراکز پر کسانوں کے لیے سایہ اور ٹھنڈے پانی کے انتظاما ت کرنے سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر ہیلی پیڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملہ کو کسانوں کو درپیش مسائل کو فی الفور دور کرنے کے احکامات جاری کیے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی ایس پی میاں ناصر نواز کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات دیے لوگوں کو انصاف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے تفتیشی افسران جلد ازجلد مقدمات نمٹائیں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی پر محکمانہ سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفتیشی افسران انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں کرپشن کا خاتمہ کریں ایس ایچ او راشد اسلام و دیگر تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کی اپنے اپنے علاقہ جات سرکل میں گشت کو موثر بنائیں جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کے لیے موثر کارروائی کریں اس موقع پر سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاویدکمبوہ چیف آفیسر ، ریگولیشن آفیسر مظفر علی کی قیادت قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ، مین بازار ، رجانہ روڈ ، سمیت معروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات ختم تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاویدکمبوہ چیف آفیسر ، ریگولیشن آفیسر مظفر علی کی قیادت میں عاطف نیاز گجر سینٹری انسپکٹر ہمراہ رضوان ،بابا عدنان ساگر میونسپل کمیٹی عملہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مین بازار ، رجانہ روڈ ، اللہ والا چوک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لے کر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے وارننگ دی کہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے کسان بورڈپاکستان کے پیرمحل کے وفد کی اہم ملاقات تفصیل کے مطابق کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چئیر مین صوفی رشیداحمدکی قیادت میں ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سید جمیل حید ر شاہ سے ملاقات کی و فد میں ضلعی صدر کسان بورڈ عبدالحق بھٹی،جنرل سیکرٹری انور حسین،چئیرمین کسان بورڈپیرمحل طارق محمود فاروقی،تحصیل صدرمہر غلام علی ڈب اورجنرل سیکرٹری رائے عصمت اللہ مارتھ شامل تھے۔ملاقات میں گندم خریداری کے سلسلہ میں کسانوں کو درپیش مسائل و تجاویز پر غور کیا گیا۔سندھیلیانوالی سرکل میں نائب تحصیلدار کے دفتر کو باقاعدہ شیڈول کے تحت بحال کرنے پر بھی بات چیت ھوئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کی تجاویز کو سراھا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابقبھسی روڈ پرتیز رفتار ڈالے مزدا نے موٹرسائیکل سوار محسن کو کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاڈالے کاڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
9سالہ ذہنی معذور بچہ موٹر وے پر آ گیا تفصیل کے مطابق لاہور عبد الحکیم موٹروے (ایم تھری) پیرمحل انٹر چینج کے قریب رات کے وقت ذہنی معذور بچہ نو سالہ طبیب ولد محمد لطیف سکنہ 322گ ب تحصیل پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے پر گھوم رہا تھا موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے بچہ کر تحویل میں لے کر اس کے والد کے حوالے کر دیا والد لطیف نے موٹر وے پولیس کاشکریہ ادا کیاشہریوں نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیاایس ایس پی موٹر وے پولیس رانا ایاز سلیم کا متعلقہ افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر وکلاءکی ہڑتال عدالتوں کا بائیکاٹ جوڈیشل پالیسی 2019 کے خلاف کی گئی ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامناتفصیل کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر بارایسوسی ایشن پیرمحل وکلاءنے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی اور سائلین کو عدالت سے واپس لوٹناپڑا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر776گ ب میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او ایجوکیشن گلزار احمد بھٹی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فاروق زاہد ، مرکز کے اے ای او غلام نبی ،ڈاکٹرعابد حسین اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں کی جانب سے شاندار پرفارمنس پیش کی گئی۔ پانچویں کے امتحان رزلٹ میں شاندار رزلٹ کا مظاہرہ کیا جس میں ایک طالبہ کرن صدیق نے 454نمبرحاصل کرکے پورے مرکز میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے آخرمیں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گے یاد رہے گورنمنٹ پرائمری سکول 776گ ب زیادہ تر سرکاری سہولیا ت سے محروم ہونے کے باوجود لگاتار چارسال سے رزلٹ کی وجہ اپنے مرکز اکبر سہوکا بہترین سکول ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 کسانوں کو گندم خرید داری مراکز پر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے کاشتکاروں کا استحصال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ٹوبہ تیک سنگھ میاں محسن رشید نے مرکزخریداری گندم پیرمحل سیٹ ون اور ٹو کے معائنہ کیاا ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تمام گندم کی خریداری کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا اورباردانہ کے حصول کے لئے جمع کراوئی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور کسانوں سے انکے مسائل بھی دریافت کئے۔ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نےگندم خریداری مراکز میں پینے کے صاف پانی، پبلک واش روم، صفائی ستھرائی اور سیکورٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے علاو ¿ہ کاشتکاروں کیلئے دی جانے والی دیگر حکومتی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے کہا کہ باردانہ کیلئے آنے والی کسانوں سے نہایت خوش اخلاقی سے پیش آیا جا ئے اوربلا امتیاز گندم خریداری کے عمل کو صاف شفاف طریقے سے انجام دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے عملہ گندم خریداری کو سختی سے ہدایت کی کہ کاشت کاروں کو کسی بھی مرحلہ میں کو ئی دشواری یا رکا و ¿ٹ ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سید جمیل حیدر شاہ ، اسسٹنٹ فورڈ کنٹرول شہباز چوہدری ،فورڈ انسپکٹر امیر حیدر شاہ بھی موجود تھے۔





























Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔