روڈ سیفٹی آگاہی مہم


پیرمحل  اپنا پیرمحل ڈاٹ کام

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران موٹر وے سیفٹی آفیسر رانا عرفان نے ہمراہ رحمن اللہ خٹک ایس پی اوکی قیادت میں نجی سکول کے بچوں نے روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں حصہ لیا لاہور عبد الحکیم موٹر وے پر پیرمحل انٹر چینج پر روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں موٹر وے پولیس کے افسران طلبا اور طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے موٹروے پولیس کے سفیٹی آفیسر رانا عرفان نے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر شہریوں کی زندگیاں بچانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ی ، دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ ،لین وائیلیشن کرنا ، ٹریفک سگنل توڑنا ، مقابلہ بازی میں گاڑی دوڑانا، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، سیٹ بیلٹ کا نہ باندھنا ، دوران ڈرائیونگ نیند اور تھکاوٹ اور سب سے بڑھ کر کم عمری کی ڈرائیونگ کرنا ہمارے رویوں کی عکاس ہے اوریہی غیر ذمہ دارانہ رویے ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ موٹر وے سیفٹی آفیسر رانا عرفان نے بتلایا نو تعمیر موٹر وے پر لمبا سفر کرنے سے قبل اپنی گاڑیوں کا فیول چیک کر لیں لاہور سے عبدالحکیم تک موٹر وے پر ابھی کوئی پٹرول پمپ کام نہیں کر رہا سفر کے دوران سیٹ بیلٹ باندھ کر رکھیں موٹر وے پر ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں نجی سکول کے طلبا نے موٹر وے پولیس کے ہمراہ پمفلٹ تقسیم کئے ننھے بچوں نے ٹریفک قوانین والے پلے کارڈاٹھارکھے تھے اور اپنی آواز میں سفر کرنے والوں کو آگاہی د ی موٹر وے سیفٹی آفیسر رانا عرفان نے ہمراہ رحمن اللہ خٹک ایس پی او ،،بچوں اور مسافروں میں تحائف بھی تقسیم کئے موٹر وے پر جانے والے شہریوں نے موٹر وے پولیس کو آگاہی پر خراج تحسین پیش کیا



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔