لاہور عبد الحکیم موٹر وے سیکشن پر کوئی بھی ریسٹ اورسروس ایریا فنکشنل نہ ہو سکا




 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لاہور عبد الحکیم موٹر وے سیکشن پر کوئی بھی ریسٹ اورسروس ایریا فنکشنل نہ ہو سکا تفصیل کے مطابق لاہور عبد الحکیم موٹر وے کا افتتاح 31مارچ کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیا تھا ،لاہور عبد الحکیم سیکشن پر تین سروس ایر یا شرق پور، جڑانوالہ ، مریدوالا ہیں اور تین ریسٹ ایریا ، سمندری ، درکھانہ،ننکانہ صاحب ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی فنکشنل نہیںہے صرف جڑانوالہ انٹر چینج پر عارضی طور پر پٹرول کا انتظام کیا گیا ہے سروس ایریا میں کھانے پینے ، واش روم ، نماز پڑھنے کے لئے جگہ ، ٹائر شاپ ، کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چھ نامعلوم ڈاکوو ¿ں لاکھوں روپے نقدی طلائی زیوارات اور قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق محلہ مدنی ٹاﺅن میں نوید زرگرکے گھررات کے وقت چھ نامعلوم ڈاکوﺅں
دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے کئی گھنٹے اہل خانہ اسلحہ کے زور پر یرغمال بنائے رکھا چارتولے طلائی زیورات، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ، دو ایل سی ڈی لوٹ کر فرار ہونے میںکامیا ب ہو گئے ایس ایچ او راشد سلام نفری کے ہمراہ ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچ گئے ملزمان کی تلاش شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج ایک روز پر پیرمحل آ ئیں گے تفصیل کے مطابق سرور فاونڈیشن کے زیر اہتمام فاﺅنڈیشن پبلک سکول کی تقسیم انعامات کی تقریب میں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کریں گے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ا لائیڈ سکول پیرمحل کا معیار پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر سے کم نہیں یہ پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جہاں پلے گروپ سے یونیورسٹی تک تعلیم کی سہولت موجود ہے پیرمحل کے کچھ لوگ الائیڈ سکول کی کامیابی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ا ن خیالات کااظہار پرنسپل الائیڈ سکول پیرمحل چوہدری خاور سلہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الائیڈ سکول کی طالبہ ایمان فاطمہ کاشف نے 479حاصل کرکے ضلع میں تیسری پوزیشن، تحصیل پیرمحل میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سب پیچھے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے سفر میں اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن شامل ہے،کامیابیوں پر اساتذہ اورانتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چاند پبلک سکول اڈا پل 25 میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری فاروق زاہد تھے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین کی بڑی نے شرکت کی چھوٹے بڑے بچوں نے ملی نغموں ٹیبلو،انگلش اردو سپیچ حاضریب کے سامنے پیش کیں،چھوٹے بچوں بچوں کی معصومانہ دل دہلا دہنے والی ار پر جوش و شاندار پرفامس حاضرین کے دل جیت لیے، امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے بہترین کارکردگی کے حامل مردو خواتین اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فاروق زاہد نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اسلام نے تعلیم کے حصول پر بہت زور دیا ہے والدین اپنے بچوں کو اچھی تربیت دیں آنے والی نسلوں کو اچھا ماحول، پڑھالکھا اور تربیت یافتہ علاقہ کہلانے کا عزم ،محنت اور کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں ہو ں،اس موقع پر پرنسپل چوہدری سعید گجر، مفتی وسیم سیالوی نے بھی خطاب کیا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رانا جمیل احمد خاں کی طرف سے تحصیل بار کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل پیرمحل کے صدر انا محمد جمیل کی طرف سے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا عمران حفیظ خان منج، جنرل سیکرٹری ، راﺅ نعمان عاقل، حافظ عبید ارشد، لیاقت علی بھٹی ، چوہدری شفقت رسول، حاجی محمد شریف ،محمد اسلم مجاہد،ملک کوکب رشید،فوجی عاشق علی بھنڈر،شیخ اکرم،نعیم اختر جانباز سمیت سیاسی سماجی شخصیات صحافی برادری اور معززین نے شرکت کی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 3 افراد گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل اور تھانہ اروتی پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نعیم عرف نیما ،رمضان عرف جانی اور جنید وقاص سے شراب اور چرس برآمد الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے مختلف آٹوز پر چھاپے تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے کاروائی کرتے ہوئے15سال سے کم عمر بچوں سے کام کروانے والے تین دکاندار علی آٹوز، یونس آٹوز اور بابا شریف آٹوز کے مالکان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کردئیے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ اروتی اور پیر محل کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکیوں کے قاتلوں کے خلاف مقدمات میں غیرت کی دفعہ 311ت پ کا اضافہ کیا گیا ہے ،تاکہ ملزمان باآسانی رہا نہ ہوسکیں اور انہیں انکے جرم کی سزا مل سکے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پر اپنی ہی قریبی خواتین کا قتل ہمارے معاشرے کا بڑا المیہ ہے ،جسکی وجہ قاتلوں کو قرار واقعہ سزا نہ ملنا ہے ،ڈی پی او نے بتایا کہ اس طرح گھریلو خواتین کے قتل کے بعد جو مقدمات درج ہوتے ہیں وہ قاتل اور مقتول کا قریبی رشتہ دار باپ ،بھائی ،بیٹا وغیرہ ہوتا ہے ،اور مقدمہ چالان ہوکر عدالت میں جاتا ہے تو وہاں انکی صلح کا کہہ کر قاتل کی جان چھڑوا لی جاتی ہے ،صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ گزشتہ روز قتل ہونے والی خواتین سلمیٰ بی بی اور شمائلہ کے قاتلوں کے خلاف پولیس نے غیرت کی دفعہ 311ت پ بھی شامل کی ہے ،تاکہ ملزمان کو باآسانی رہائی نہ مل سکے ،اور انہیں اپنے کئے ہوئے سنگین جرم کی سزا ضرور مل سکے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لاہور عبد الحکیم موٹروے پر( پیرمحل انٹر چینج) کے لئے حاصل کی اراضی کا معاوضہ نہ ملنے پر زمینداروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا تفصیل کے مطابق پیرمحل انٹر چینج میں جن زمینداروں کی زمین آئی ہیں اوران کی ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیاگیاانٹر چینج کے لئے حاصل کی زرعی اراضی 36ایکٹر کی مالیت 14کروڑ 70لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ دوسال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی معاوضہ کی عدم ادائیگی پر زمینداروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے انٹر چینج کو بلاک کرکے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہماری زمینوں کی رقم منظور ہو کر ٹوبہ ٹیک سنگھ آچکی ہے لیکن بورڈ آف ریونیو لاہور نے ادائیگیوں کی اجازت نہیں دی سنیئر ممبر بورڈآف ریونیو فوری طور پراجازت دے ورنہ ہم افتتاح کے موقع پر احتجاج کریں گے ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل راﺅ تسلیم اور ایس ایچ او پیرمحل راشد سلام بھاری نفری کے ہمراہ پیرمحل انٹر چینج پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر مظاہر ین نے احتجاج ختم کردیا پرامن طور پر منتشر ہو گئے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ایس ایس پی آپریشن نے لاہور عبدالحکیم موٹروے پر نئے تعینات ہونے افسران سے ملاقات کی تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے راجہ رفعت مختار اور ایس ایس پی آپریشن رانا ایاز سلیم نے لاہور سے عبدالحکیم موٹروے پر نئے تعینات ہونے والے افسران سے کنٹرول سنٹر میںملاقات کی راجہ رفعت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹروے پولیس دیانتداری ، قابلیت اور عوام کے ساتھ بہتر ین طرز عمل کے لحاظ سے پاکستا ن کا صف اول کا ادارہ ہے موٹر وے پولیس کا نظام بہترین اصولوں پر چل رہا ہے۔نئے تعینات ہونے والے افسران کی تربیت جدید تقا ضوں سے ہم آہنگ ہے ۔ تمام عملہ دوران ڈیوٹی ایما نداری ،خوش اخلا قی اور مسا فروں کی مدد کریں

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔