پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام محکمہ ریلوے کی اراضی پر قابض مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپرییشن کا آغاز کردیا گیادرجنوںمکانات کو مسمار کر دیا ت


 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
محکمہ ریلوے کی اراضی پر قابض مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپرییشن کا آغاز کردیا گیادرجنوںمکانات کو مسمار کر دیا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں ریلوے کی اراضی پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ انجینئر ارشد جعفری،انجینئراقبال ڈھکو، انسپکٹر ورکس محمد شفیق اور محمد طفیل سپروائز کی نگرانی میں ہوا ۔ تجاوازت کے خلاف آپریشن کے دوران ریلوے ملازمین اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ،آپریشن کے دوران متعدد گھروں اور چاردیواروں کو مسمار کردیا گیا اسسٹنٹ انجینئر ارشد جعفری نے بتایا کہ ریلوے کی اراضی پر جن لوگوں نے تجاوزات تعمیر کی ہوئی تھیں انہیں بذریعہ نوٹس تجاوزات ختم کرکے جگہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا۔اعلیٰ حکام کے حکم پر تجاوزات کے خلاف اپریشن شروع کیا گیا ہے ریلوے کی باﺅنڈری کے اندر جو تجاوزات کی گئی ہیں انہیں گرایا جا رہا ہے اور جن لوگوں نے تجاوزات بنائی ہوئی تھیں انہیں اپنا ملبہ اٹھانے کی اجازت ہے جو آپریشن کے خلاف مزاحمت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے انہیں کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیامحکمہ ریلوے کو چاہیے کہ ہمیں مزید مہلت دیں تا کہ ہم بھاری نقصان سے بچ سکیں ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کا تاجرتنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مرکزی قبر ستان کا دورہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب ، انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے ، سابق تحصیل نائب ناظم محمدصدیق پیارا، مشتاق احمد سعیدی، حلقہ پٹواری ظہیر احمد کے ہمراہ قبرستان کا دورہ کیا انہوں نے ٹی ایم اے کے حکام کو ہدایات جاری کیںکہ فوری طور پر مرکزی قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، نوتعمیر ہونے والی چاردیواری کا معائنہ کیا ہے اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی چار دیواری کو جلدازجلد مکمل کیاجائے،
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
گیس لیکج سے مرد سمیت دوخواتین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق محلہ اپر کالونی کے رہائشی محمد طیب کی بیوی روبینہ امور خانہ داری کیلئے کچن میں گئی تو جیسے ہی آگ جلائی تو کچن گیس لیکج کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس کے نتیجہ میںروبینہ بی بی جھلس گئی جس کو بچانے کیلئے محمد طیب کی بیٹی ثانیہ اور محمد طاہر کچن میں پہنچے تو وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے جن کوابتدائی طبی امدا کیلئے سول ہسپتال داخل کروا دیاجہاں ان کی حالت مخدوش ہونے کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈا ٹ کام
فا ﺅ نڈیشن ہسپتال کی 10ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جسکے مہمان خصوصی یو کئیر فا ﺅ نڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عبدالزراق تھے ،جبکہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو میاں کمال الدین ،ایم ایس ڈاکٹر عمر ذیشان ،چوہدری خالد ،چوہدری لیاقت علی ،انجمن شہریاں کے صدر میاں محمد احسان الحق برکی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز، میاں اسد حفیظ سمیت ڈاکٹرز اور صحافیوں نے شرکت کی ،میاں کمال الدین نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ مذکورہ ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں کا علاج معالجہ بھی مفت کیا جاتا ہے ،جب 10سال قبل ہسپتال کا آغاز ہوا تھا اس وقت 6ہزار مریض تھے اور اب مریضوں کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں لگائے گئے حالیہ فری آئی کیمپ کے دوران 702مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ،جن میں سے 75مریضو ں کا آپریشن کیا گیا ،جبکہ مہمان خصوصی عبدالرزاق نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے غریب ،نادار اور مستحق عوام کو علاج و معالجہ اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کےلئے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فا ﺅ نڈیشن ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد سرور کی بھرپور کاوشوں سے علاقہ کے لوگوں کو علا ج معالجہ اور صحت کی بہترین سہولتیں میسر آرہی ہیں۔







Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔