گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج فریدآباد میں کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کی شاندار تقریب ِ رونمائی منعقد ہوئی


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج فریدآباد میں کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کی شاندار تقریب ِ رونمائی منعقد ہوئی۔جس کی صدارت پرنسپل بشارت جاوید نے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں محمد رفیق ، بابا فرید بخش کے پوتے چوہدری طارق منیر ، ڈاکٹر عارف سلیم عارف، ڈاکٹر محمد حسین، ڈاکٹر لیاقت علی، سابق پرنسپلز خورشید احمد ، چوہدر ی اشرف سلطان احمد خان ایڈوکیٹ تھے جبکہ اس موقع پر میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود، پروفیسر زسرفراز احسن، طارق، نثار احمد ، غلام حسین ، ضیغم عباس، نعمان احمد زیرک سمیت طلباءکی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ مہمانوں نے مشترکہ طور پر کالج میگزین ”گلستان غوثیہ فریدیہ “کا فیتہ کاٹ کر رسمِ رونمائی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد رفیق نے کہاکہ ہمارے علاقے کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ضرورت صرف انکی رہنمائی کی ہے۔ اگر ہم ان کی تھوڑی سی بھی مدد کریں تو یہ بچے ہر مقابلے میں مقام پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علمی کے دور میں سکولوں کے درمیان مختلف قسم کے تعلیمی مقابلے ہوتے تھے جس میں حصہ لینے والے آج بڑے بڑے پوسٹوں پر تعینات ہیں۔ مگر بد قسمتی سے آج کے دور میں یہ روایت ختم ہوتی جارہی ہے ، جس کا نقصان اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ سٹیج پر آ کے بولنے سے ہچکچاتے ہیں۔
پرنسپل کالج چوہدری بشارت جاوید نے کہا40سالہ بعد میگزین کا اجراءکیا ہے جس کا مقصد طلبا کے اندر چھپی صلاحیتوں ،تحریری فن کو اجاگر کرنا ہے طالب علموں کے اندر موجود تحریری صلاحیت کو دیکھ بہت خوشی ہوئی۔ہمارا مقصد ب بھی ان صلاحیتوں کو آگے لانا ہے انہوں نے کہا کہ تحریر ایک ایسا فن ہے انسان کی لکھی ہوئی تحریر ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔طلبا اپنے اندر لکھنے کی عادت پیدا کریں انہوں نے کہاکہ میں تمام مہمانوں، پروفیسرز اور طلباءکی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میگزین کے ایڈیر ان چیف پروفیسر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرنسپل اور کالج انتظامیہ نے طلبا کے لئے تحریر ی مقابلے کا مواقع فراہم کیا ہے اس لئے طلباء اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پرنسپل علم دوست شخصیت کے مالک ہے میگزین کی 40سال بعد اشاعت پر پرنسپل سمیت کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ آخر میں پرنسپل اور کالج کے پروفیسرز نے مہمانوں کو اعزازی میگزین دیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں گندم سے تمام گودام بھرے پڑے ہیں اس وقت دو لاکھ بوری( تقریبا 4لاکھ پچاس ہزار من ) گندم کا سٹاک موجودہے تفصیل کے مطابق گندم نئی فصل آنے میں تقریبا ڈیڑھ ماہ رہ گئے ہے حکومت ناجانے کہاں سوئی ہو ئی ہے کہ اس کو یہ فکر نہیں کہ سابقہ گندم خراب ہو جائے گیاگر اس کو نہ اٹھوایا گیا تو نئی گندم کا سٹاک کھلے آسمان تلے رکھنے پڑے گا،تحصیل پیرمحل میں گودام گندم سے بھرے پڑے ہیں سابقہ گندم کی فروخت نہ ہو نے اور گوداموں کے خالی نہ ہو نے کی وجہ سے امسال بارہ اپریل کو شروع ہونے والی گندم کی کٹائی اورپندرہ اپریل سے محکمہ فوڈ کی جانب سے خریداری میں شکوک و شہبات نے جنم لے لیا اور کسانوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی حکومت کے عدم توجہ کی وجہ سے پوراسال گندم کے ذخائر فروخت نہ کرنے سے جہاں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑرہاہے دوسری جانب نئی گندم کی خریداری بھی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف معاشی انقلاب برپا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ، معاشی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ، تمام ادارے ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے متحد ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری امان اللہ رہنما مسلم لیگ (ن) پیرمحل نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملکی تاریخ کا پہلا سنہری باب رقم ہوا کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ملک کے دفاع و تحفظ میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت انتہائی محدود وسائل اور بے شمار مسائل میں گرے ہونے کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ، میاں برادران کی اعلیٰ قائدانہ صلاحیتیوں کی بدولت آج ملکی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہے ، اربوں روپے کی لاگت سے جاری فلاحی پروگراموں سے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں ، موجودہ حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبے سے جہالت کے خاتمہ کے لےے ہر سال 40 ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اب تک لاکھوں ایجوکیٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں نوکری دی جا چکی ہے ، غریب عوام کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی بلند کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین فریضہ ہے جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کااظہار الیاس بیگ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے صحافیوں کے وفد محبوب اخترخان ، میاں اسد حفیظ، امجد علی، بلال انجم ، خرم شہزاد بھٹی ، عثمان علی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اشتہاریوں کے خلاف آئی جی کے حکم پر کریک ڈﺅان جاری ہے دس لاکھ انعام والے اشتہاری کی گرفتاری سے مورال بلندہو ا ہے ، موثرگشت کی وجہ سے جرائم میں کمی واقع ہو ئی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ ہے، انہوں نے کہاکہ پریس معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں جو معاشرہ میں چھپی ہو ئی برائیوں کی نشان دہی کرتے ہیں جن سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مد د ملتی ہے ۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیر محل پولیس نے نواحی گاﺅں 685/26 گ ب کے زمیندار کریم بخش گرو کی دو عدد بھینسیں مالیت دو لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف بجرم 380 ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شہر میں زائدالمعیاد جوس کی فروخت ،انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار ہو گئیںجبکہ تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیل کے مطابق معروف مشروب ساز کمپنی کی جانب سے تحصیل کے شہری اور دیہی حلقوں میں زائدالمعیاد مختلف فلیور میں جوس فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی زندگیوں کے لئے کسی خطرہ سے کم نہیں۔جوس کے ڈبوں پر تحریر کیا گیا ہے کہ مذکورہ جوس انسانی صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے مگرمشروب ساز کمپنی زائدالمعیاد جوس دکانداروں اور تحصیل ڈیلرز کو فراہم کر کے کھلم کھلا انسانی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور جوس خرید کرتے وقت تعلیم سے نا واقف لوگ اپنے بچوں کو پلا کر ان کی زندگیاں خطرات میں ڈال رہے ہیں زائد المعیاد جوس کی فروخت پر جب تحصیل میں تعینات ڈیلر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی بھی موقف دینے کی بجائے اپنا موبائل فون بند کر دیا۔انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے جوس کی فی ڈبے کی قیمت بیس روپ مقرر کی گئی ہے اور مذکورہ جوس کی فروخت کا دھندہ تحصیل میں عرصہ دراز سے جاری ہے شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
موجودہ حکومت نے عوام کو محرومیوں اور دہشت گردی تحفوں کے سواءکچھ نہیں دیا۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معصوم شہری آئے روز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما چوہدری سعید احمد سعیدی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں مسیحی کمیونٹی کی مذہبی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانا وزیر اعلٰی پنجاب میں شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے ملک کے اندر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کیونکہ پاکستان آزاد فلاحی اسلامی ریاست ہے جس کے اندر اقلیت بھی مسلم کمیونٹی کے برابرحقوق کا حق رکھتے ہیں۔دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں تحریک انصاف مسیحی برادری کے غم میں برابر شریک ہے اور اب قوم مذہبی عبادت گاہوں اور شاہراہوں سے اپنے پیاروں کی مزید لاشیں اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں کو دہشت گرد کارروائیوں سے بچانے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم مسیحی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ دکھ کی گھڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کی بجائے پر امن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے موجودہ نازک حالات میں دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
امام بارگاہ میں آگ بھڑک اٹھی ،مقدس اوراق سمیت دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا۔تفصیل کے مطابق موضع محرم کاٹھیہ کی بستی شہادت کے میں قائم امام بارگاہ میں اچانک رات کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں امام بارگاہ میںپڑے مقدس اوراق اور زیارتوں سمیت دیگرقیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا اور امکان یہ ہی ظاہر کیا گیا ہے کہ امام بارگاہ میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم مقامی پولیس کی جانب سے تادم تحریر اصل حقائق کا پتا لگانے کے لئے کوشش کا عمل جاری تھا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شہر میں پانی بھرے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری جبکہ تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیل کے مطابق شہر کے قصاب مبینہ طور پربلا خوف و خطرہ بیمار اور لاغر جانوروں کا پانی بھرا گوشت فروخت کر کے کھلم کھلا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناﺅنا دھندہ کر رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اور بعض قصاب اپنے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے سلاٹر ہاﺅس لے جانا بھی گوارہ نہیں کرتے اور شہر کے ہر قصاب کا الگ ریٹ ہے اگر کوئی صارف مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر احتجاج کرتا ہے تو قصاب اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے مضر صحت اور مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر شہریوں نے متعدد بار ویٹرنری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں نہ رینگنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔پانی بھرے اور بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے سینکڑوں شہری پیٹ کی موذی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیںجبکہ قصابوں کے پھٹوں کے ارد گرد لوہے کی جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے تمام دن مکھیاں گوشت پر بھن بھناتی رہتی ہیں اور ٹریفک کی وجہ سے اڑنے والی زہریلی گرد بھی گوشت سے چمٹی رہتی ہے۔اور آئے روز دیگر شہروں میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کی باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے جو قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاﺅس لیجانے سے گریز نہیں کرتے ان کے مارکیٹ میں فروخت کے لئے لائے جانے والے گوشت کو چیک کرنا ویٹرنری ڈاکٹر اور تحصیل انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں قصابوں کے پھٹوں اور فروخت کے لئے رکھے گئے گوشت اور ناپ تول کے پیمانوں کو چیک کرنے سے شہری موذی امراض اور مہنگے داموں گوشت خرید کرنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شوگر ملز کمالیہ کی جانب سے بر وقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل جاری ہے جبکہ کاشتکاروں کو شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے چیک بھی بوگس ثابت ہو چکے ہیں اور مذکورہ بالا چیکوں پر بنک کی طرف سے میمو بھی لگوا لئے گئے ہیں اگر ملز انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو مقدمات کا اندراج بھی کروانے سے گریز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کااظہار مہر محمد ممتاز دولتانہ ضلعی صدر انجمن کاشتکاران ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کچھ روز قبل ضلع کے سینکڑوں کاشتکاروں نے عدم ادائیگیوں کے خلاف شوگر ملز کے سامنے احتجاجی دھرنہ بھی دیا تھا مگر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے ملز انتظامیہ اور انجمن کاشتکاران کے عہدیداران کو بر وقت ادائیگیاں کروانے کا یقین دلایا تھا مگر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی کوشیں بھی بے سود نظر آ رہی ہیں جبکہ کاشتکار پے منٹ کے حصول کے لئے شوگر ملز کمالیہ کا طواف کر کر کے تھک چکے ہیں اگر کوئی گنے کا کاشتکار جعلی چیکوں کی فراہمی پر احتجاج کرتا ہے تو اسے جسمانی تشددد کا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ گنے کے شتکاروں کے کروڑں روپے کمالیہ شوگر ملز کی طرف واجب لادا ہیں مالی وسائل کی کمی ہونے کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گھر کا چولہا جلانے کے لئے ضلع کے کاشتکار اپنے زرعی آلات اور مال مویشی فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اگر کاشتکاروں نے تھانوں میں جعلی چیکوں کے مقدمات درج کروا دئیے تو کاشتکاروں کی احتجاجی تحریک کو روکنا صوبائی حکومت کے بس میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ گنے کے کاشتکاروں کو بر وقت ادائیگیاں کروانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔