پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نہر اوور فلو ہونے کی وجہ سے پانی درجنوں گھروں اور فصلوں میں داخل ہو گیا شہریوں کا محکمہ انہار کے خلاف روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج تفصیل کے مطابق اڈا اروتی کے قریب کبیر والا راجباہ میں پانی اوور فلو ہونے کی وجہ سے موضع نواب بھوتی کی اضافی آبادی کے درجنوں گھروں میں پانی داخل ہونے سے کچے مکان گرنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے متاثرہ افراد اپنے معصوم بچوں سمیت کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں ، پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہونے سے درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگیئں کسانو ں اور زمینداروں نے اڈا اروتی پرملتان فیصل آباد روڈ بلاک کرکے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کیا متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ انہار کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے پانی اوور فلو کا واقع پیش آیا محکمہ انہار کے عملہ نے نہر میں زیادہ پانی چھوڑ دیاجس کی وجہ بڑے پیمانے پر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں ،متاثرہ افراد اور مال مویشی کو محفوظ مکامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے تھانہ اروتی کے ایس ایچ او مختار نے متاثرین سے مذاکرات کرکے روڈ کو کھلوایا ۔ یادرہے کہ قبل ازیں بھی کئی بار اسی نہر سے پانی اوورفلو ہونے کے واقعات رونماہو چکے ہیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق ناظم یوسی چوہدری تنو یراحمد اور بیل گاڑی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر چوہدری عاصم جاوید کے چچا سائیس طاہر سجاد کے انتقال پرسماجی سیاسی مذہبی فلاحی حلقوں نے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٰ امید زندگی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام مورخہ7،8مارچ بروز ہفتہ ، اتوار کو فری آئی کیمپ 332گ ب جا کھڑا میں لگایا جائے گا جس میں فری چیک اپ، میڈیسن اور نظر کی عینکیں دی جائیں گی۔ آئی کیمپ میں آئی سرجن ڈاکٹر طاہر محمود خان و ڈاکٹر عمران احمد ماہر امراض چشم میو ہسپتال لاہور خصوصی شرکت کریں گے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری محمد اکرم اینڈ عبدالرزاق میموریل کبڈی اورفٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 32 علاقہ بھر سے ٹیموں نے شرکت کی تفصیل کے مطابق چک نمبر 332گ ب کے گراﺅنڈ پرکبڈی اور فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا علاقائی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پیش کیا ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق اور چوہدری فقیر محمد چیئر مین پیڈا کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گراﺅنڈ میں لایا گیا کھلاڑیوں سے تعارف کرواگیاٹورنا منٹ کا فائنل میچ کبڈی کلب 308گ ب اور کبڈی کلب 661/2 کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی کبڈی کلب 308گ ب کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کبڈی کلب 661/2 کی ٹیم کوچار پوائنٹ سے شکست دے دی فٹ بال کا فائنل میچ فٹ بال کلب 333 اور فٹ بال کلب327 کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیافٹ بال کلب 333نے ایک گول سے فائنل میچ جیت لیااور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گراﺅنڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے دیہی علاقوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک وقو م قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہوتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھر پور حصہ لیں ،اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ،کیونکہ منفی سرگرمیاں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں ِ،ان پر قابو پانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا، جسمانی لحاظ سے بھی ہمیں معاشرے کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے آخر میں میاں محمد رفیق نے کھلا ڑیوں میں تقسیم انعامات کئے اس موقع پر چوہدری لیاقت ضیاءآف یوکے، چوہدری احسان آف امریکہ، چوہدری سرور، چوہدری عمیر ایوب، چوہدری خالد، چوہدری عاطف ضیاء، دلبرحسین بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولٹری کی صنعت میں چند افراد کی اجارہ داری مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہے جو کہ فیڈز، چوزہ، میڈیسن اور مرغی کے من مرضی کے ریٹ نکال کر نہ صرف کروڑوں روپے منافع کماتی ہے بلکہ چھوٹے فارمرز کے کاروبار کی تباہی کے ذمہ دار بھی ہےںان خیالات کااظہار میاں رضوان طارق رہنما پولٹری ایسوسی ایشن پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مافیا بروکرز کے ذریعے مارکیٹ سے کم ریٹ پرفارمرز سے مرغی اور انڈے اٹھا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر رہی ہے فارمزمکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے فارمز کی مرغی 70سے 80روپے کلو کے حساب سے اٹھا جاتی ہے انڈے کی پٹی 1700روپے ہے انہوں نے کہاکہ جانوروں کی فیڈ میں استعمال ہونے والی ہر شے پٹرول سستا ہونے کی وجہ سے سستی ہو چکی ہیں مگر مافیا نے فیڈ کے ریٹ وہی مقرر رکھے ہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جوچاہیے کہ فیڈ ریٹ کم کروایا جائے۔ بروکرز کو رجسٹر کیا جائے اور طے شدہ ریٹ میں کمی نہ کی جائے، پولٹری ایکٹ اور فیڈ ایکٹ لاگو کروایا جائے۔ صرف برائلر فارمرز کو ریٹ کمیٹی مین شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو برائلر فارمرز اپنے فارمز بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے لاکھوں افراد کے بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نماز دےن اسلام کا اہم رکن اور بندہ مومن کی پہچان ہے۔نماز سے بندہ مےں بندگی پےدا ہوتی ہے اور انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔ان خےالات کا اظہار وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل علمابورڈ مفتی محمد اکبر رضوی ایک اجتماع سے خطاب مےں کےا انہوں کہا کہ اسلام دےن امن ہے جو اخوت و محبت کا درس دےتا ہے اور اسلام مےں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہےں۔ظالمان انسانےت کے دشمن ہےں اور ان کا کوئی مذہب نہےں ۔اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے اورےہ حالت جنگ مےں بھی بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی با لکل اجازت نہےں دےتا۔انہوں نے کہا کہ خود کش بمبار خونخار درندوں سے بھی بدتر ہےں اور ان کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاک فوج کاضرب عضب آپرےشن ہی ملکی بقاءو سلامتی کا ضامن ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی تہذےب و تمدن نے ہماری نوجوان نسل کے اخلاقےات کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دےا ہے اور فحاشی وعرےانی کو موبائل و انٹرنےٹ کے ذرےعے فروغ دےا جارہا ہے جس سے نجات کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور نوجوان نسل کی تعلےم و تربےت پر خصوصی توجہ دےنی ہوگی۔
 






Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔