سابق گورنر پنجاب و مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوھدری محمد سر ور کا اپنے آبائی شہر پیرمحل پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا


 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق گورنر پنجاب و مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوھدری محمد سر ور کا اپنے آبائی شہر پیرمحل پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا ان کو ایک بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیاتفصیل کے مطابق سابق گورنر پنجاب و مر کزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوھدری محمد سر ور کو اپنے آبائی شہر پیرمحل پہنچنے پرسابق ایم این اے ریاض فیتانہ ،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ، میاں اختر جاوید ، مہر ممتاز دولتانہ سمیت کارکنوں اور عہدیداروں نے شاندار پر تپاک استقبال کیا بعد ازاں بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ صدربازار لایاگیا جہاں پر چوہدری محمد سرور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو چوروں لٹیروں قبضہ مافیا سے چھٹکارا ڈلوانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ملک کے 18کروڑ عوام ناانصافی ظلم کرپشن کے خلاف عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں ان کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے انتخابی منشور میں قوم سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوسکے بجلی کی لوڈشیڈنگ 6ماہ میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر دو سال بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی ملک میں اجالے نہیں اندھیرے پڑے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے دوسرا وعدہ بلدیاتی انتخابات چھ ماہ میں کروانے کا کہا تھا مگر دو سال گزرنے کے باوجود نہیں کروائے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو سیاسی بنادیا گیا ہے تحریک انصاف کے صوبائی صدر چوہدری محمد اعجاز نے کہا کہ پیرمحل کے لوگوں نے چوہدری سرور کا شاندار استقبال کرکے مثال قائم کردی ہے۔چوہدری سرور نے اقتدار کو ٹھوکر مارکر عوام میں آنے کو پسند کیا ہے سینٹ الیکشن میں صرف KPKمیں شفاف الیکشن ہو ئے ہیںانہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں عمران خان سمیت تمام رہنماءکارکنوں کی عزت و احترام کرتے ہیںچوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے انشاءاللہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اس موقع پر چوہدری اشفا ق، رائے حسین نواز، چوہدری رمضان پرویز،ساجدہ آصف کاٹھیا، سعید احمد سعیدی، کاشف اشفاق ،خاور شیر خاں گادھی، زاہد اقبال بھی موجود تھے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
الائیڈ سکول پیرمحل کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات بچوں نے ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کئے تفصیل کے مطابق الائیڈ سکو ل پیرمحل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیاتقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب ، رانا قمر الحق ، رانا واث علی،پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے اعلی کارگردکی کا دیکھانے والے طلبا ءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے سکول کے بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو شپروگرامز پیش کئے تقریب میں شریک طلبہ و طالبات کے والدین اور شہریوں نے دل کھول کردادی اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا پہلا زینہ صرف تعلیم ہے ، کسی بھی ملک یا قوم کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، ،دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے کی شرح زیادہ ہوتی ہیںتعلیم دوست پالیسیوں سے ہی ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے کہاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرآزما ہو نے کے لئے ہمیں ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گاجبکہ تعلیم کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومت کو بھی انقلابی اقدامات کرنے ہو ں گے،انہوں نے کہاکہ تعلیم کی ترقی کے لئے پرائیوٹ سکیٹر کا بھی کردار ناقابل فراموش ہے،یہاں پر بچوں کی بہترین ذہنی و جسمانی تربیت کی جاتی ہے۔بہترین کارکردگی دیکھانے والے طلباءوطالبات ا ور اساتذہ میں تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کا نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں، شہریوں کو پاسپورٹ بنانے کی خاطر متعد دبار فیصل آباد چکر لگانے پڑتے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس قائم کیاجائے تفصیل کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ جوکہ بیس لاکھ آبادی کا ضلع ہے اور اس ضلع کے اکثر باسی سمندرپار ممالک میں ذریعہ معاش کی خاطر عازم سفر ہوتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ، پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہریو ں کی کثیر تعداد کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے طویل سفر طے کرکے فیصل آباد جانا پڑتا ہے۔ بلکہ اس سلسلہ میں متعدد بارچکر لگانا پڑتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےٹوبہ ٹیک سنگھ میںپاسپورٹ آفس کا نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں تو پاسپورٹ آفس قائم ہے شہریو ں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا حکم جاری کریں تاکہ عوام کو وقت اور پیسے کے ضیاع سے نجات مل سکے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٍعائشہ رضا فاروق کو سینیٹر منتخب ہو نے پر چوہدری خالدسردار، چوہدری اما ن اللہ، اسر ار احمد پھلوری ،میاں طارق کوٹلی والے ، میاں رضوان طارق، مشتا ق احمد سعیدی، سیٹھ نعیم اختر، چوہدری عبدالغفار،سمیت مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لوڈ اسپیکر کے غیرقانونی استعمال کرنے پر خطیب کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے جمعتہ المبارک کے موقع پر بذریعہ لوڈ اسپیکر اونچی آواز میں تقریر کرنے کی پاداش میں گاﺅں 334گ ب رجووال مسجد کے خطیب عبید الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
افیون برآمد ہو نے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے دوران گشت گاﺅں 671/12گ ب کے موٹر سائیکل سوار محسن مقصود سے دوران تلاشی سوگرام افیون برآمد ہونے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
طالب علم پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جان بحق ہو گیا تفصیل ک
لاکھ سر کی انعامی رقم والا اشتہاری ملزم گرفتارے مطابق نواحی گاﺅں 688/28گ ب کے رہائشی رانا طارق کا بیٹا محمد نعمان جوکہ چھٹی جماعت کا طالب علم بتایا جاتا ہے کہ اپنے مکان کی چھت پر پتنگ اڑانے میں مصروف تھاکہ اچانک پاﺅں پھسل جانے سے محمد نعمان کئی فٹ اونچی چھت سے گر کر شدیدزخمی ہو گیاجس کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آبادیفر کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
10 تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کو اغواءبرائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم ناصرجاوید ولدفلک شیرنے2010ءمیں نواحی گاﺅں 745گ ب کے عدیل کاشف ولد نواز کو اغواءکرنے کے بعد 10لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعداس کو گھر والوں کے حوالے کردیا اور تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا مقدمہ میں اشتہاری ہو نے پر حکومت کی طرف اس کے سر کی انعامی رقم 10لاکھ روپے رکھی تھی ڈی ایس پی سرکل کمالیہ جاوید انور کی قیادت میں چھاپہ مارکر ملزم کو نامعلوم مقام سے گرفتار کرلیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر خستہ حالت ریلوے لائن کھٹارا انجن پسنجر ٹرینیں شہری محفوظ اور سستے سفر سے محروم تفصیل کے مطابق پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر دن رات میں چار ٹرینیں روزانہ ہزاروں مسافروں کو لے کر آتی جاتی تھی چار ٹرینیں جن میں دو اپ اور دوڈاو ¿ن جوکہ دن اوررات کے وقت آتی اورجاتی ہے جس میں استعمال کیے جانے والے انجن کھٹارا اور بوگیاں خستہ حالت ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے جن میں سے دوکو بند کردیا جبکہ دوٹرینیں چل رہی ہے سوسال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ریلوے لائن کو تبدیل نہ کیا گیا حالانکہ اس روٹ پر شورکوٹ کینٹ چھاو ¿نی ہونے کے باعث اس ٹریک کوبڑی اہمیت حاصل ہے اس سیکشن پر بعض دیہات ایسے بھی ہے جن کے سفرکا انحصارٹرینوں پر ہے جوکہ ضروریات زندگی کی اشیاءخریدنے کے لیے ٹرین پر سفر کرکے شہروں میں آتے ا ور جاتے ہے جن کو سخت دشواری کا سامنا ہے کسی دورمیں سامان کی ترسیل کے لیے مال گاڑیوں کو اسی روٹ پر گذاراجاتاتھا مگر شکستہ حالت ریلوے لائن کے باعث صرف چار پسنجر ٹرینیں جوکہ تین گھنٹے کاسفر بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں میں طے کرتی ہے ٹرینوں کی تعداد قلیل ہونے کے باعث اس روٹ پر 25سے زائد ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ بے کارہوکررہ گیا ، عوامی حلقوںنے وزیر پاکستان ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فی الفوراس سیکشن پرریلوے لائن کی مرمت کرکے تیز رفتارٹرینیں چلائی جائیں یا ملکی خزانے کو بچانے کے پیش نظر اس روٹ کومکمل طور پر بند کردیاجائے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مشروب بنانے کی آڑ میں انٹرنیشنل برانڈز کی سینکڑوں لیٹر جعلی شراب کی بوتلیں برآمد ،دو ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں عرصہ دراز سے مشروب بنانے کی آڑ میں انٹرنیشنل برانڈ ز کی جعلی شراب کا تیار کرنے کا مکروہ دھندہ جاری تھا مخبر کی اطلاع پر پیرمحل پولیس کے ایس ایچ او الیاس بیگ، چوکی انچارج چوہدری خالد جمیل اور اور سیکورٹی اداروںنے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سبحان چوک میںکیری ڈبہ کو چیک کیا تو اس سے جعلی شراب کی 535 تیار بوتلیں ،شراب تیار کرنے والے آلات و سامان ،انٹرنیشنل برانڈز کے لیبل ،خالی بوتلیں اورجعلی مشروف کے خالی ڈبے، کیری ڈبہ نمبری LE.5513 قبضہ میں لے کردو ملزمان بابر علی ولد نیاز ،نعیم غازی ولد غازی 327 گ ب شورکوٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
جرائم ہر دور میں رہے ہیں انہیں بالکل ختم کرنا ممکن نہیں ہاں اگر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں تو ان میں کمی واقع ہو سکتی ہے ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی کمالیہ جاوید انور نے چوکی پولیس پیرمحل میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہجرائم پیشہ اور منشیات فروش افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں آپکے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکونگا۔اگر کسی کے پاس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی معلومات ہو وہ کسی بھی وقت مجھے مل کر اس کے بارے میں معلومات دے سکتا ہے انشاءاللہ اس کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے ، صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپ لوگ میری رہنمائی کریں میں خلوص دل سے عمل کرونگا اس موقع پر ایس ایچ او ز الیاس بیگ ، چوہدری منیر احمد، چوکی انچارج خالد جمیل، محمد صد یق پیارا،عبد الشفیق مئیو بھی موجود تھے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کمالیہ شوگر ملز اور زمینداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے زمینداروں نے احتجاجی دھرناختم کردیا تفصیل کے مطابق کمالیہ شوگرملزکے جنرل مینجر
پراجیکٹ مقصود قریشی ، جنرل مینجر کین خالد اقبال گوندل، فنانس مینجر یسینٰ اور اے ڈی سی جی ٹوبہ ذیشان شبیر رانا،اسسٹنٹ کمشنرز حافظ نجیب، شمائلہ منظور
اورزمینداروں کے رہنما مہر ممتاز دولتانہ، رانا لیاقت علی ، غلام شبیر وڑائچ، رانا غلام قادر، رانا ظہور الحق کے درمیان مذاکر ات ہو ئے ، مذاکرات کئی گھنٹے تک جاری رہے ، جس میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے طے پا یا کہ زمینداروںکو فوری طور دو کروڑ روپے کی ادائیگی کردی جائے گی،ایک کروڑ روپے تحصیل پیرمحل اور ایک کروڑ روپے تحصیل کمالیہ کے زمینداروں کو دیئے جائیں گے اور باقی زمینداروں کو فوری طور پر چیک دے دئیے جائیں گے ۔جس پر زمینداروں نے احتجاجی دھرنا کو ختم کردیا۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاپیرمحل میں تاریخی اور شاندار استقبال کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نوجوان رہنما مہر عمر اللہ سیلم پوری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سابق گورنر پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف چوہدری محمد سرور کا اپنے آبائی شہر پیرمحل آمد پر شاندار و تاریخی استقبال کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ کرپشن، ظلم، میرٹ کی پامالی اور نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں عوام روایتی اور وراثتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے نا مساعد حالات کے باوجود ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں دم توڑ رہی ہیں تحریک انصاف میں سیاسی مسافروں کا ٹولہ ہے جس میں ملک کے اندر کوئی مستقبل نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کے جنرل سیکرٹری اسرار احمد پھلوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جب دوسری طرف میں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کی حکومت دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں نا مساعد حالات کے باوجود افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی پر قابو پایا جا رہا ہے انشاءاللہ بہت جلد دہشت گردی ، توانائی بحران ، مہنگائی اور بے روز گاری جسے مسائل پر قابو پا لیا جائیگا مسلم لیگ کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں واضح طور پر کمی کر کے عام اور غریب آدمی کو برائے راست ریلیف فراہم کیا ہے حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری اور تیزی لا رہی ہے حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ کیساتھ ساتھ تعلیمی انقلاب بھی برپا کیا ہے انہوں نے کہا دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے دھرنے والوں کی خیبر پختونخواہ میں اپنی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے تحریک انصاف کوئی سیاسی یا انقلابی پارٹی نہ ہے بلکہ یہ سیاسی مسافروں کا ایک گروپ ہے جس کا پاکستان کے اندر کوئی سیاسی مستقبل نہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا ہے اور مسلم ہی اس کی حفاظت کریگی انشاءاللہ دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گی میاں نواز شریف کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہو گی اور مخالفین کو ہر محاذ پر مایوسی اور ناکامی ہو گی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سینٹ انتخابات کے عمل میں حکومت کا دوہرا معیار کھل کر قوم کے سامنے آ گیا ۔روایتی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی خاطرجمہوریت کی تذلیل کر رہی ہیں،پارلیمنٹ کوسپریم کہنے والوں نے پارلیمنٹ کوخریدو فروخت کامرکز بنا دیا ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے نمائشی حکمرانوں کی حیثیت قوم پر واضح ہو چکی ہے۔ سینٹ انتخابات میں کھلم کھلی سودے بازی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملی بھگت کرنے والی دونوں جماعتیں ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرمحل سٹی کے صدر ملک ثاقب سہیل نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ سینٹ انتخابات کے عمل میں خفیہ رائے شماری کرا کے وفا داریاں بیچنے والوں کو تقویت دی جا رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کا کڑا احتساب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوریت کی بقا کی جد و جہد کر رہے ہیں موجودہ کرپٹ نظام اور نام نہاد جمہوریت کے خاتمے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔








Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔