چار نامعلوم کارسوارمسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پریرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی رقم لوٹ کر فرار


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چار نامعلوم کارسوارمسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پریرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی رقم لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر 325گ ب کے رہائشی سیٹھ عابد حسین 330گ ب سے سرسوں کی رقم لے کر واپس اپنے گاﺅں کو آرہا تھا کہ325گ ب قریب چار نامعلوم کارسوار مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا اور تشد د کا نشانہ بناتے رہے ،نقدی رقم تقریبادولاکھ روپے لوٹ کرفرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ شخص نے تھانہ چٹیانہ پولیس کو تحریر ی درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین پر نذ یراحمد ولد صدیق سکنہ اضافی آبادی شادمان کالونی اورمنیر احمد ولد برکت علی ساکن سی پلاٹ پرناجائز تعمیرات کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار,گہرے کھڈوں میں تبدیل، سٹر ک مٹی کے نیچے دب گئی سٹرک صرف نام کی ہے تفصیل کے مطابق چک نمبر 722گ ب کے قریب سے741گ ب کے سٹاپ تک عرصہ 20سال سے محکمہ ہائی کی نا اہلی کی وجہ سے کبھی مرمت نہیں کی گئی، سڑک پر پڑے گڑھوں اور کمزور کناروں کے باعث نہ صرف ٹریفک جام معمول بن چکا ہے بلکہ حادثات بھی روز کا معمول بن چکے ہیں۔ سٹرک کی حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا سٹرک صرف نام کی ہے سٹرک نظر ہی نہیں آتی ,سڑک سے اڑنے والے گرد و غبار کے باعث ارد گرد رہائش پذیر افراد سانس کے امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی او سے اپیل ہے کہ اس سڑک کو فوری طور پر تعمیر کیاجائے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ عوام ، کا روباری طبقہ پریشان مو جودہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے کی بجا ئے عوام پر مسا ئل بڑھا رہی ہے گرمی کے شروع ہو تے ہی چودہ سے سولہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ ظالما نہ لود شیڈنگ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں فیسکو نے موسم تبدیل ہو تے ہی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے شہریوں نے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ پر شدیداحتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس لو ڈ شیڈنگ سے گھروں میں خوا تین سکول جا نے والے طلبا ءوطالبات ،مسا جد میں نما زی اور چھو ٹے کاروباری طبقہ شدید متا ثر ہو ا ہے بجلی نہ ہو نے سے مسا جد اور گھروں میں پانی کی شدید کمی ہو گئی ہے جس سے انسا نوں کے سا تھ مال مویشی بھی مشکلا ت سے دوچا ر ہے عوام نے موجو دہ حکومت کو اس کا ذمہ دا ر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اس حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں مگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ¿ پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے اس سلسلہ میں نوجوان فعال ہو کر نہایت اہم اور مو ¿ثر کردار ادا کر سکتے ہیںان خیالات کااظہار چوہدری خالدسردار رہنما مسلم لیگ (ن) نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستانی اور سچے مسلم لیگی کیلئے نہایت فخر کا باعث ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے لیے الگ خطہ ارض حاصل کرنے کا عہد کیا اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر صرف 7سال میں اسلامی جمہوریہ پاکستان قائم کر دی، ہمیں پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ، سا لمیت کے دفاع اور اس کی ترقی و خوشحالی کا عزم کرتے ہوئے عہد کرنا چاہئے کہ اپنے تمام سیاسی، ذاتی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو فراموش کر کے پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی طور پر نہایت مضبوط اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لائیں گے اس موقع پرمیاں بلال ،عامر غفار، محمد جمیل ، شفیق ، نثار احمدبلوچ ، فرحان شبیر سمیت دیگر کارکنوں بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دوشیزہ اغوا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 733گ ب کے رہائشی محمد شفیع کی چودہ سالہ بیٹی صغراں کو مبینہ طور پر مختار احمد، قاضی محمد طارق اور محمد نواز خان نے اپنے دیگر ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر دوشیزہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر اغواکرکے فرار ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے والد کے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور گھر کی پھلانگ کر طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ کرفرارہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 669/10گ ب کے رہائشی نصراللہ خاں کے گھر سے 15تولے طلائی زیورات ، نصف کلو چاندی اور نقدی رقم 50 ہزار روپے لوٹ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پرنامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ریڑھی بان اور خوانچہ فروشوں کافٹ پاتھ پر قبضہ خواتین خریداروں کا گذرنا محال انتظامیہ مکمل خاموش تفصیل کے مطابق شہر بھرمیں تجاوزات کی بھرمار ہے بازار وں کے فٹ پاتھ پرلوگوں نے کاروبار شروع کررکھا ہے جس سے خواتین خریداروں کا گزرنا محال ہے ،مین روڈ ، صدربازار میں فروٹ فروش اوردیگر ریڑھی اور چھا بڑی فروشوں نے بازاروں پر مکمل قبضہ جمارکھا ہے ، جس سے بازاروں میں ہر وقت رش رہتاہے،شہریوں نے اعلیٰ حکام کو متعد د بار درخواستیں گزاری ہیں مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
75واں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن) پیرمحل سٹی کی طرف ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پرچم کشائی کی گئی تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کی طرف سے 75واں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی جس کی صدرات چوہدری خالدسردار سابق ضلعی نائب ناظم نے کی پرچم کشائی چوہدری خالدسرار ودیگر مسلم لیگی عہدیداروں نے کیا تقریب میں محمد صدیق پیارا، جنرل سیکرٹری اسر ار احمد پھلوری ، حاجی محمد اکرم ، رمضان انجم، محمد عاصم ، ملک گلزار، حاجی سردار محمد، عبدالستار ساقی ، محمد ارشد، رضوان ارشد کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کیچوہدری خالد سردار نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ23مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسمانوں کے لئے جس علیحدہ وطن کا خواب دیکھا گیا تھا وہ آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ 23 مارچ تمام پاکستانیوں کے لئے تجدید عہد کا دن ہے۔ آئیے تجدید عہد کریں کہ ہم نئے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ اس قوم و ملک کی ازسرنو تعمیرکے لئے ایک ہوجائیں اور تمام تر باہمی اختلافات کو بھلاکر متحد ہو جائیں۔ ایک پلیٹ فارم سے دشمن کا مقابلہ کریں اور ملک کو ناقابل تسخیر بنادیںانہوں نے کہاکہ 7 سال بعد پاکستا ن میں فوجی پریڈ کے انعقاد کا کریڈٹ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے۔محمد صدیق پیارا نے کہاکہ آج کے دن قوم کی حیثیت سے ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کوقائداعظم اورعلامہ اقبال کاوہ وطن بنائیں گے جسے حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے اور ملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اور اتحاد کا تقاضا کر رہے ہیں۔ قومی کو آزادی کے صحیح مقاصد حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔اسرار احمد پھلوری نے کہاکہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے آج کے دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔یوم پاکستان تجدید کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرینگے تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک جن بحرانوں میں گہرا ہوا ہے ان سے نکالنے کے لئے صرف اور صرف میاں نواز شریف ہیں وہ استحکام پاکستان کی خاطر اپنے لیڈر نواز شریف کی قیادت میں دن رات کام کریں گے۔ قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں گے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت خزاں 2014سمسٹر کی ایم اے ایم ایڈ کی ورکشاپ26مارچ سے ہو نگی ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عارف سلیم عارف ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال یو نیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ کی ورکشاپس 26مارچ سے تمام تحصیل ہیڈکوواٹر پر ہوں گی اور ایم اے اردواور ایم اے اسلامیات کہ ورکشاپس صرف ضلع صدر مقام ٹوبہ ٹیک سنگھ پر ہو نگی ورکشاپ کا ٹائم دو بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہو نگی ، تما م طلباءوطالبات کو ورکشاپس کی اطلاع کردی گئی ہے مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے ریجنل سنٹر پیرمحل کے نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے فون نمبر 046-2590054/046-3367744
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر میں مختلف جگہوںجن میں اقبال پارک ،پارک روڈ، گرلز کا لج روڈ، نائب تحصیلدار کی عدالت، ٹینکی گرﺅانڈ و دیگر جگہوں پر لاکھوںروپے کے قیمتی درخت بروقت نیلام نہ ہونے کی وجہ ضائع ہورہے ہیں۔ اپنی عمر پوری ہونے کے ساتھ ہی یہ درخت خشک ہو نا شروع ہو گئے تھے۔ بارہا ٹی ایم اے کمالیہ کو نا ن ہیڈ کوواٹر پیرمحل کے عملہ نے درخواستیں بھی دی کہ ان درختوں کو فروخت کر کے ان کی رقم کو خزانہ میں جمع کروایا جائے لیکن ٹی ایم اے کمالیہ کے افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے کئی سالوں سے یہ درخت خشک ہوکر ضائع ہورہے ہیں۔ بروقت نیلام نہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہاہے۔ سماجی سیاسی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان درختوں کو فروخت کر کے قومی خزانہ کا نقصان ہو نے سے بچایا جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے پیرمحل میں جاری ترقیاتی سکیموں کادورہ کیاتفصیل کے مطابق اسٹنٹ کمشنر کمالیہ شمائلہ منظور نے ٹی ایم او کمالیہ رانانواز خان ، چیف آفیسر طارق جاوید کے ہمراہ زیر تعمیر سہولت بازار ،سلاٹر ہاﺅس کادورہ کیا انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایات دیں کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
حکومت کو سپریم کورٹ کے احکامات مانتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرانا ہونگے تاکہ بلدےاتی نمائندے عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کر سکےںان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما مہر عمر اللہ سیلم پوری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہتحریک انصاف نے ہمیشہ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی پر زور دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن سے دھاندلی کا دروازہ بند ہوگا، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہونگے نہ قوم کو اچھی حکمرانی ملے گی نہ ملک ترقی کر سکے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ صحیح معنوں میں آئین اور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کو استعمال کرتی اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتی تو پوری پاکستانی قوم کا پارلیمنٹ پر اعتماد ہوتا لیکن اس کے بر عکس ہمیشہ دھاندلیوں اور کام چلاﺅ پالیسیوں کی وجہ سے کوئی سود مند نتائج برآمد نہ ہو سکے اور پاکستانی عوام کے مسائل جو ں کے توں ہی رہے انہوں نے کہاکہ اگر اگست 2014میں حکومت تحریک انصاف کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لے آتی تو آج ملک کے اتنے ابتر حالات نہ ہوتے اور پارلیمنٹ پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیل کی قیمتوں ، کھاد ، زرعی ادویات پرسبسڈی دی جائے تاکہ کاشتکاراپنے پاو ¿ں پرکھڑا ہوسکے ان خیالات کااظہار کسان بچاﺅ موومنٹ تحصیل کمالیہ کے صدر مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈ وکیٹ نے کسانوں کے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے لگائے کئے زرعی ٹیوب ویلوں پرظالمانہ ٹیکس اوربلنگ کوختم نہ کیاگیا تو ہم بھی صوبہ پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ سڑکوں پر آکر بھرپور احتجاج کر یں گے۔ ہم لوگ حق کی بات کرتے ہیں خون پیسنے کی کمائی کوبندربانٹ نہیں ہونے دیں گئے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہراور گردونواح کے گلی محلوں میں عطائیوں نے کلینک بنا کر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناﺅنا دھندہ شروع کررکھا ہے ، عطائی اپنے کلینکوں پر چھوٹے موٹے آپریشن کرنے سے بھی نہیں کتراتے جبکہ استعمال شدہ سرنجوں اور غیر معیاری ادویات کے استعمال سے لوگوں کو خطرناک امراض میں مبتلا کیا جارہا ہے۔شہریوں کی شکایات پر عطائیوں کیخلاف ہونے والی اکا دکا کاروائیاں بھی رسمی اور محض چند گھنٹوں کیلئے ہوتی ہیں ، چھاپوں کے دوران پکڑے گئے عطائیوں کی دوبارہ اپنے کلینکوں پر آمد سے مک مکا کا سلسلہ ظاہر ہوتا ہے۔عوامی، سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میںعطائیوں کے کلینکوں کو مکمل طور پر بند کیاجائے ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
یوم پاکستان نظریہ پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے ، یہ ہماری تاریخ کا اہم سنگ میل ہے جس سے ہم نے تشکیل پاکستان کی راہیں استوار کی ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل پیرمحل کے صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کے دن عزت و احترام سے مناتی ہیں۔ 14اگست ہو،6 ستمبر یا 23 مارچ یوم پاکستان کا دن ہم اسے بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔اس وقت ملکی آبادی کا60فیصد نوجوان ہیں۔ پاکستان کی بدولت ہی آج ہم شان و شوکت سے رہ رہے ہیں انہوںنے کہاکہ قائداعظم ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا بازو اور شاہین کہا کرتے تھے ۔ یوتھ کی ولولہ انگزیز جہد مسلسل کی وجہ سے قیام پاکستان عمل میں آیا ضرورت اس امر کی ہے کہ یوتھ میدان عمل اپنا کردار ادا کریں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سماجی ورکر شیخ شاہد نذیر کے بیٹے نے کلاس اول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق سماجی ورکر شیخ شاہد نذیر کے بیٹے عبدالمنا ن شاہد نے کلاس اول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر سکول میں تقریب میں شیلڈز بھی دی گئی۔فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر مقامی سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے مبارکباد دی ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل سرکل پیر محل میں تعینات ٹریفک پولیس آفیسران محمد عارف اور عبدالوحید نے ماہ فروری 2015ءمیں 662 گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے بالترتیب ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو پچاس اور ایک لاکھ تین ہزار چھے سو روپے جرمانہ بھی کیا جبکہ مذکورہ بالا افیسران نے دوران ڈیوٹی شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ دوران سفرموبائل فون سننے اور بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی علاوہ ازیں افیسران نے دوران ڈیوٹی کم تعلیم یافتہ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر بھی دئیے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
انجمن حسینیہ رجسٹرڈ قصرابی طالب کے سینئر ایڈیٹر سید فریاد حسین ، محمد علی گورو، سید حسنین رضا حیدر ، سید ذوالقرنین رضا حیدر ،اشرف علی ملنگ ،غلام حیدر اور کاشاک بابرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں منظم سازش کے تحت مذہبی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بنوا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کروا رہی ہیں تا کہ مذہبی نفر تیں بڑھنے کی وجہ سے ہم اقتصادی اور معاشی اعتبار سے تباہ و برباد پو جائیں۔حکومت وقت پر بھاری ذمہ داری عائد کہ مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد دہشت گرد کارروائیوں میں ہزاروں معصوم شہریوں کا خون بہایا جا چکا ہے اب بحیثیت قوم ہم دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی مزید لاشیں اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملک کے اندر فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئندہ اقدام ہے وقت کا تقاضا یہی ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کے لیڈران اپنے باہمی اختلافات کو فراموش کر تے ہوئے دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لئے ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں اگر اندرونی معاملات پر کھینچا تانی جاری رہی تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو خوش حال ترقی یافتہ پاکستان نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر قائد کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملہ کی پر زور انداز میں مذمت کرتے ہیں ہماری پاک فوج نے قوم کی عزت اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں اور پاک فوج کے افسران اور جوان اپنا آج ہمارے آنے والے کل کے لئے قربان کر رہے ہیں ہر شہری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ہمیں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست فاش دینا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
) صدر پیر محل ویلفیئر کونسل چوہدری امان اللہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیرو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میںساڑھے پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بے نظیر شہید پارک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا جو کہ کئی سال گزر جانے پر بھی شہریوں کے لئے سیروتفریح کی غرض سے نہ کھولا جا سکا۔مذکورہ پارک میں پڑی گندگی اور غلاظت اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ پارک کو تعمیر کرنے والے عناصر نے ملکی خزانہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے پارک آوارہ کتوں اور نشیﺅں کی آماجگاہ بن چکا ہے شہریوں نے سینکڑوں بار پارک کی تعمیر میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے والے ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کو سیر وتفریح کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے بے نظیر شہید پارک کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرواتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیز رفتار کار سوار نے دربار پر سلام کے لیے جاتے ہوئے موٹررکشہ سواروں اور موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکرماردی خواتین سمیت سات افراد زخمی تفصیل کے مطابق بستی کانجن کے رہائشی موٹرسائیکل رکشہ نمبرTSD?9760میں سوار دربار سندھلیانوالی میں سلام کرنے کے لیے جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نمبرMNA?1403نے چک نمبر674/15گ بکے پاس موٹرسائیکل نمبرTSK?674جس پر سوار دو بھائی عبداللہ اورکلیم اللہ ولد وکیل تھے کو ٹکرمارنے کے بعدموٹر سائیکل رکشہ نمبرTSK?674 سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میںدونوں بھائیوں سمیت رکشہ ڈرائیور محمد ریاض اس کی اہلیہ نذیر اں بی بی اور بیٹا شعبان اور رکشہ میں سوار منور بی بی زوجہ جہانگیر ، بشریٰ بی بی زوجہ شہبازشدید زخمی ہوگئے رکشہ ڈرائیور اس کی اہلیہ اور بیٹے کی حالت نازک ہونے کے پیش نظرانہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو ریسکیو1122نے موقع پر طبی امدا دد ی جبکہ کار سوار موقع سے فرارہوگیا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلو م چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے بتایا گیا ہے کہ چک نمبر669/10گ ب کے رہائشی نصراللہ خان ولد محمد اصغر قوم راجپوت کے گھر تین کس نامعلوم چورداخل ہوئے اور گھر میں موجود طلائی زیورات دس عدد طلائی انگوٹھیاں مردانہ 2عدد طلائی انگوٹھی لیڈیز ، وزن چھ تولہ ، طلائی کڑے 2عدد وزن دوتولے ، ایک عدد طلائی گلوبند وزن تین تولے ، چار عدد طلائی کانٹے جھمکے وزن 4تولے اور دوعدد پنجیب اور دوعدد سگلے چاندی وزن نصف کلو اور نقد 50ہزار روپے نکال کرفرارہوگئے نامعلوم چوروں کی کھوجی کتوں کے ذریعے تلاش شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے مسلم لیگ ن پیرمحل عہدیداران سے ملاقات کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر میں طالبات کیلئے ایک ہائی سکول اور سول ہسپتال پیرمحل کو THQمیں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اپ گریڈیشن کے بعد THQہسپتال میں بیماروں کو علاج معالجے کی تمام جدید سہولیات فراہم ہو سکیں گی اور بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی پیرمحل کا دورہ کرنے والے ہیںعوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہا ہوں اور مجھے مسلم لیگ ن اور شہری تنظیموں کے عہدیداروں کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاویز بھی درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک اور پارٹی قیادت سے وفا کرنے والے سیاسی نمائندوں کی پہچان رکھیں کیونکہ ووٹ ملک کی امانت ہے اگر انتخابات میں عوام اپنے ووٹ اور مادروطن سے وفا کرنیوالی سیاسی جماعت کو کرسی اقتدار پر لائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک سے محرومیوں اور لاقانونیت کا خاتمہ نہ ہو سکے۔بار بار سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے سے چہرے تبدیل نہیں ہوتے شہرکو حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کا درجہ دلانے کے بعد کوشاں ہو ں کہ اسے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سب سے خوبصورت ماڈل سٹی بنایا جائے۔جب کہ شہر میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی جس سے نوجوان کھیل کے میدان میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا سکیں گے۔انٹر سٹی ون وے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے اور میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری تحصیل میں تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کر کے ابن الوقت سیاست دانوں کا اصلی چہرہ بلدیاتی انتخابات میں بے نقا ب کر ڈالیں۔وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیاءکے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے حکومت اور پاک فوج کو عوام کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے جب کہ اس موقع پر سابقہ تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارا نے تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارےتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اصلاحی تجاویز بھی دیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چوروں کے گروہ نے موضع 57/3ٹکڑا میں نصب بجلی ٹرانسفارمر 50KVAمالیت 85,000/?روپے چوری کر لیا۔تھانہ پیرمحل پولیس نے فیسکو سب ڈویڑن آفیسر کی رپورٹ پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت سبحان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار محمد کاشف و لد محمد نعیم سکنہ342گ ب سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر کے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا تھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رکن قومی اسمبلی نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی قبرستان کی چار دیواری کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ منظور کروا لی۔ان خیالات کا اظہار سابقہ تحصیل نائب ناظم محمد صدیق پیارانے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کا مرکزی قبرستان چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کی آمجگاہ بن چکا تھا اور عوامی حلقوں نے قبرستان کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے متعدد بار ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ بھی کیاتھا عوام کے دیرینہ مطالبہ کا نوٹس لیتے ہوئے حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے قبرستان کی چار دیواری کیلئے حکومت سے 21لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے۔جس سے ناصرف شہریوں کی شکایا ت کا ازالہ ہوگا بلکہ قبرستان کو درپیش مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قبرستان کو صاف ستھرا بنانے کیلئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ موت برحق ہے اور قبرستان ہی ہماری آخری آرام گاہ ہے جب کہ دوسری جانب سینئر نائب صدر تاجر برادری چوہدری محمد طارق ،سابقہ کونسلر طارق فرید ،چوہدری انور سعید ،بشیر اقبال ،رہنما جماعت اہل سنت مولانا محمد اکبر رضوی ،مولانا محمد عبداللہ چشتی ،اسرار احمد پھلوری ،جمیل احمد سمیت شہری تنظیموں کے عہدیدارو ں نے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کا بھی شہریوں کی شکایت پر نوٹس لینے اور دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شہر اور مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے شرفاءکیلئے عذاب بن گئے۔تفصیل کے مطابق عرصہ درازسے شہر او ر مضافاتی آبادیوں میں قائم فحاشی کے اڈے مذکورہ آبادیوں میں رہائش پذیر شریف شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں بے حیائی کے اڈے چلانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گاہک کی ڈیما نڈ کے مطابق دیگر شہریوں سے بھی تتلیاں منگوا کر پیش کرتی ہیں۔عوامی مطالبہ پر مقامی پولیس سال میں اکا دکا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں کر کے اپنے فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے مگر فحاشی کے اڈوں کا مستقل بنیادوںپر خاتمہ کرنے کیلئے حل تلاش نہیں کیا جا تا جس کی وجہ سے نواجوان نسل تیزی سے بے روا روی کا شکار ہو رہی ہے۔روز بروز فحاشی کے اڈوں میں اضافہ ہونے سے گردنوا ح میں بسنے والے شرفاء کے بچے بچیوں کی شادیاں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر فحاشی اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔







Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔