رسول اکرم کی اطاعت ہی اصل میں محبت رسول ہے ۔محبت رسول کایہی تقاضا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رسول اکرم کی اطاعت ہی اصل میں محبت رسول ہے ۔محبت رسول کایہی تقاضا ہے کہ ہم اسوہ حسنہ پرعمل کرتے ہوئے اپنے آپ کوایسا امتی بنا ئیںکہ توہین کرنے والے اورنہ ماننے والے یہ سوچنے پرمجبورہوجا ئیںکہ نبی رحمت کوماننے والے ایسے ہیںتوخودمحمدمصطفی کیسے ہوںگے ان خیا لات کااظہارمولانا مخدوم جعفر حسین قریشی نے جامعہ مسجدچراغیہ رضویہ غفوریہ میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم اپنے مال،والدین،اولاداوردنیا کی ہرچیز سے حتیٰ کے اپنی جان سے بھی زیادہ پیارکرتے ہیںتوبس اپنے رﺅف ورحیم آقا سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی عادات میںیہ بات شامل تھی کہ آپ اللہ تعالیٰ پرتوکل کرنے والے ،دشمن کوبھی معاف کرنے والے،برائی کا جواب نیکی سے دینے والے اوربد زبا نی کرنے والوںکواپنے اخلاق ونرمی سے اپنا گرویدہ بنانے والے تھے ۔اس لئے ہمیںبھی چائیے کہ آپ کی سیرت وعادات کواپنا کردنیا و آخرت میںسرخرو ہوں۔ اس موقع پرپیر سید فیض الحسن شاہ، مولانا محمد صدیق رضوی، عطاالرسول ،فیض رسول عطاری، عاطف حسین چشتی، محمد اکرم ساقی، مجاہد علی، محمد اکرم سیکرٹری یوسی بھی موجودتھے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دیرینہ رنجش کی بناءپر مخالفین نے اچانک آ ہنی راڈوں سے حملہ آور ہو کرشہری کو شدید زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق موضع بب کے رہائشی شوکت علی کو اسی گاﺅں کے مخالفین نے اچانک آ ہنی راڈوں سے حملہ آور ہو کر شدید زخمی کردیا ،مضروب کو طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال داخل کروا دیا گیاتھا جب کہ تھانہ پیرمحل پولیس نے واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈاکوﺅں نے شوگرملز ملازم اورساتھی کونقدی اور دیگر اشیاءسے محروم کر دیا۔تفصیل کے مطابق شوگرملز کا ڈپو انچارج طالب حسین جو کہ گاﺅ ں 741گ ب کا رہائشی ہے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار چیچہ وطنی سے گنے کی رقم 1,43,000روپے لے کر آ رہاتھا کہ گاﺅں 734گ ب کے قریب اسلحہ سے لیس تین ڈاکوﺅں نے گولی مار دینے کی دھمکی دے کر رقم اور مذکورہ بالا افرادسے موبائل فون چھین لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ پیرمحل پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کاعمل شروع کر دی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اقبال پارک غفلت لاپرواہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا تفصیل کے مطابق اقبال پارک پیرمحل جو کبھی ضلع بھر میں مثالی پارک تھا جس میں عوام کے تعاون سے خوبصور ت جھولوں کی تنصیب کی گئی انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکی تزئین و آرائش کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی گئی جسکے باعث جنگل کا منظر پیش کرنے لگا اقبال پار ک جہاں فیملیاں معمول سے آتی تھیں اب پارک کی حالت زار دیکھ کر حیرت زدہ ہیں پارک میں آئے روز شادی تقریبات منعقد ہونے سے گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کے مسکن بن چکے ہیں خوبصورت پھلواڑیوں کا منظر پیش کرنے والا اقبال پارک جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ٹوٹے ہوئے جھولے کھلے مین ہول ننگی بجلی کی تاریں ، گھاس نماجھاڑیاں ، سٹریٹس لائٹس ، ٹائلٹ کی عدم دستیابی سمیت پارک کی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوںپراقداما ت کررہی ہے۔حکومت عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات انکی دہلیزپرفراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔میاں محمدنوازشریف اورمیاں محمدشہبازشریف عوام کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشاراورمحب وطن سیاسی لیڈرہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںکمی سے عوام میںمسرت وشادمانی کی لہریںدوڑگئیں۔ان خیا لات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے پیرمحل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے حکومت شب وروزمصروف عمل ہے اورعرصہ مختصرمیںہی عوام کاخا صہ ریلیف فراہم کرناحکومت کی کامیابی اورگڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ملک کودرپیش بحرانوںسے صرف وزیراعظم نوازشریف ہی نکا ل سکتے ہیںاورعوام کے مقبول لیڈرہیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نوجوانوںکی فلا ح وبہبودکے لئے اربوںروپے خرچ کررہی ہے اورمیاں نوازشریف نے عوام دوست پا لیسیوںکے باعث عوام کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے استحکام ،ترقی،خوشحالی اوربقاءکے لئے تمام سیا سی جماعتیںذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کریں۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں پرقابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اشدضرورت ہے،گزشتہ دوماہ کے دوران ہونے والی درجنوں وارداتوں میں سے ایک کابھی سراغ نہ لگناتشویش کی بات ہے۔ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد طارق نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ پیرمحل و گردو نواح میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کی شدیدمذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہری گزشتہ دوماہ سے مکمل طورپرچوروں ڈاکوو ¿ں کے نرغے میں ہیں اورآئے روزوارداتیں ہورہی ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہیں اعلیٰ احکام کواس بات کاسخت نوٹس لیناچاہیے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کا جینا حرام کر دیا گاڑیوںمیں اوورلوڈنگ ،زائد کرائے مسافروں سے بدتمیزی روزمرہ کا معمول بن گیافوری نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق پیرمحل میں روڈ لائیز اے سی بس کے ٹرانسپورٹروں نے بادشاہت قائم کر رکھی ہے ٹریفک پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ نہ ہونے کے مسافروں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر ٹھونس دیا جاتا ہے اور زبردستی زائد کرائے بھی وصول کئے جاتے ہیں زائد کرایہ ،اوورلوڈنگ پر اعتراض کرنے والے مسافر وںکو ذلیل و خوار کر کے گاڑی سے اتار دیا جاتا ہے مسافروں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،آر ٹی اے سیکرٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ٹرانسپورٹروں کی لاقانونیت کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عوامی تحریک کے سٹی جنرل سیکرٹری نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحان لودھی نے تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک ثاقب سہیل کی رہائش گاہ پر ہونے والی منٹیگ کے دوران تحریک انصاف میں غیر مشروط شامل ہو نے کااعلان کردیااس موقع پر سٹی صدر ملک ثاقب سہیل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں۔ جو تبدیلی کا خواہش مند ہے اور تحریک انصاف کے ایجنڈے سے متفق ہے ، انہوں نے کہاکہ فرحان ایک تجریہ کار سیاستدان ہیں ، ان کی شمولیت سے تحریک انصاف پیرمحل میں مضبوط ومنظم ہو گی،تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر فرحان لودھی نے کہاکہ میں نے عمران خان کے وژن سے متاثرہوکرتحریک انصاف میں شمولیت کااصولی فیصلہ کیاہے، عمران پوری قوم کی آوازبن چکے ہیں ،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اس موقع پرمیاں اخترجاوید ایڈوکیٹ ، راناوسیم خان ، احسان ننھا، مسعوداصغر و دیگر کارکنا ن موجود تھے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزدتین ملزمان گرفتارتفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل نے مقدمہ میں نامزد تین لال حسین سکنہ سکنہ کوہل ، ادریس سکنہ جڑانوالہ ، رمضان سکنہ فیصل آباد کو مخبر نے اطلاع پرلاری اڈہ سے گرفتار کرتے ہوئے مذکورہ بالا ملزمان سے دوران تلاشی ناجائز اسلحہ برآمد کرکے کاروائی شروع کردی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
درجنوں پتنگیں اورڈور برآمد ہو نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ مکہ بلاک میں مخبر کی اطلاع پرتھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے علی اکبررحمانی سے درجنوں پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سال 2015کو محفوظ معاشرہ کے طور پر منانے کا عزم۔ میاں فراز
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں فراز منیر نے تما م سٹاف سے میٹنگ کی جس میں خصوصی طور پر ریسکیو سیفٹی آفیسر بشارت حمید، کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی ، اسٹیشن کوارڈینٹر رمضان قادری، میڈیا کوارڈنیٹررملک ابرار اور تما م سٹاف کی مو جودگی میں اس بات کا عہدکپاکہ سال 2015 کو محفوظ معاشرہ کے طور پر مناپا جائے گا۔اس سلسلہ مپںبہت سے اپمرجنسی سپفٹی پروگرامزشروع کر دےے گئے ہپں جن مپں سکول سپفٹی پروگرام اور کمپونٹی اپمرجنسی رسپانس ٹپم بھی بنا دی گئی ہے جو کہ مزپد ٹوبہ ٹپک سنگھ شہراور تمام دپہات مپں بنائی جائپں گی۔ پہ ٹپمز مکمل تربپت پافتہ ہو گی اور پہ ٹپمز کسی بھی حاد ثہ، سانحہ پا نا گہانی آفت پر رسپانس کپا کرے گی۔





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔