ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم، رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب ، ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ ، میاں محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران نے اقبال پارک میں پودالگا کر شجر کاری مہم کی افتتاح کیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم، رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب ، ٹی ایم او کمالیہ رانا نواز چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ ، میاں محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران نے اقبال پارک میں پودالگا کر شجر کاری مہم کی افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے کہاکہ ملک کی قدرتی خوبصورتی اور فطری حسن ہمارے ہاتھ میں ہے ماحول کے تحفظ کے لیے جنگلات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں درخت ماحول کی آلودگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کے فروغ سے آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ درخت لگانا سنت نبوی ہے۔ درخت فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں انہوں نے کہا کہ ہر شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے کہاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب اور انسان دوست بنانے کے لئے شجرکاری مہم کی کامیابی نا گزیر ہے ۔ شجرکاری مہم کو آنے والی نسل کے لئے صدقہ جاری سمجھ کر نبھایا جائے، آخر میں حکیم محمد رفیق ارشد نے دعائے خیر کرائیہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل میں جاری کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے DCOٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم کا دورہ پیرمحل اورتحصیل کونسل ہال میں اہم اجلاس کی صدارت ۔ جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر،حافظ محمد نجیبTMOرانا نواز خاں ،سرکاری اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔مذکورہ بالا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے DCOٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے تحصیل بھر میں جاری کروڑوں روپے کی ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور بتایا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گا عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مقررہ وقت پر پورا کیا جائے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 9فروری بروزسوموار بعدازنماز عشاء بمقام جامع مسجد چراغیہ رضویہ غفوریہ سندیلیانوالی روڈ ریسٹ ہاو س پیرمحل منعقد ہورہی ہے خصوصی خطاب علامہ مولانا مخدوم جعفر حسین قریشی آف ملتان شریف نقابت مولانا محمد صدیق رضوی کریں گے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے ناموں پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی پر ضلعی انتظامیہ نے لاری اڈا کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایوں سے زائد کرائے وصول کرنے پر جمعہ کو پیرمحل کا لاری اڈا سیل کر دیا تھا جبکہ ٹریفک پولیس نے زائد کرایوں کی وصولی پر بسوں اور ویگنوں کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے سیکرٹری آرٹی عروج فاطمہ کو تحریری کرائے ناموں پر عمل کی یقین دہانی کرائی جس پر انتظامیہ نے لاری اڈاکو کھول دیا۔





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔