پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے دو سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں کیک کاٹا گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے دو مکمل ہو نے کی خوشی میں چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری امان اللہ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق ، تحصیل پیرمحل بناﺅتحریک کی بانی میاں اسد حفیظ،اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل، مشتا ق احمد سعیدی، عامر غفار،عبدالستار ساقی نے کیک کاٹ۔ اس موقع پرچوہدری امان اللہ نے کہاکہ پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دلوانے میں چوہدری اسدالرحمن ، چوہدری مصطفےٰ رمدے نے اہم کردار کیا ، ہم ان کے انتہائی مشکو ر ہیںرکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے پیرمحل کی تعمیر وترقی کے لئے حکومت پنجاب سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری کروائے، کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل ہو جائیں گی انہوں نے کہا 34 کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔اس منصوبہ کے مکمل ہو نے سے پیرمحل شہر و گردونواح کے لاکھوں لوگوں پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پیرمحل کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بہت جلد تشکیل دی جائے گی۔جوکہ شہریوں کے مسائل کو فوری حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم افراد نے ڈیر ہ پر سوئے ہو ئے زمیندار کو شدیدتشد د کا نشانہ بنا کر نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کرفرارہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی موضع کوٹ پٹھانہ کا زمیندار ظہیرعباس ولد بخش اپنے ڈیرہ پر سویا ہو ا تھا کہ نامعلوم افرادنے تشدد کا نشانہ کے بعد نقدی رقم 15ہزا رروپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص نے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریری درخواست جمع کروادی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے دوکاندارکو لوٹ لیاتفصیل کے مطابق غلہ منڈی میں واقع ولی کریانہ سٹور اور احمد پلاسٹک فرنیچرز کی دوکانوں پر تین نامعلوم ڈاکوﺅں اسلحہ کے زور پر داخل ہو گئے دکاندار عاصم اور احمد کو یرغمال بناکرنقدی رقم 20ہزار روپے اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے۔
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
تیزرفتار ی کے باعث دوموٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امد اد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کردیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کھیکیا بنگلہ روڈ پر تیزرفتار ی کے باعث آمنے سامنے سے ٹکرانے سے محسن ولد نوشیر علی اور شوکت ولد غلا م فرید شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمی کو فوری طبی امد اد دی ان کو ہسپتال شفٹ کردیا جہاں پر ان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
بائی پاس ہونے کے باوجود ہیوی ٹریفک شہر سے گذرنے کے باعث رجانہ روڈ پیرمحل کے تاجروں کے کاروبار تباہ آئے روز حادثات معمول بن گئے تفصیل کے مطابق بائی پاس پیرمحل جوکہ لاکھوں روپے خرچ کرکے بنایا گیا تاکہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے کی بجائے شہر کے باہر سے گذرجائے مگر ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث یہ ٹریفک بائی پاس سے گذرنے کی بجائے شہر کے وسط سے گذر رہی ہے جس سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں بڑے ویلر والے ٹریلر شہر کے وسط سے گذرتے ہیں جس سے اکثر اوقات ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے ہیوی ٹریفک کے باعث رجانہ روڈکے تاجروں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں بچوں بوڑھوں خواتین کو سڑک پار کرنے کے لیے سخت دشواری کا سامنا ہے سماجی سیاسی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی انتظامات کرکے تمام لوڈ اور ہیوی ٹریفک کو بائی پاس سے گذاراجائے تاکہ مکین تکلیف دہ مسائل سے بچ سکیں
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے پریس معاشرہ میں پائی جانے والی ہر قسم کی معاشی معاشرتی سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہے جبکہ پولیس اس سرگرمیو ں کے مخالف تخریبی عوامل کی بیخ کنی کرتی ہے اس طرح دونوں مل کر معاشرہ میں اصلاحی عمل پروان چڑھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار الیاس بیگ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے پریس کلب پیرمحل کے عہدیداروں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام اور پریس کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے کیونکہ اکیلی پولیس ہی جرائم کنٹر ول نہیں کرسکتی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شہری اورپریس ملکران جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کرسکتے ہی جرائم کی روک تھام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم مذکورہ ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے سلسلہ میں صحافیوں کا پولیس کے ساتھ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے تحصیل بھر میں ٹاو ¿ٹ ازم سفارش کلچر ، کا خاتمہ کرکے عوام کے لیے دروازے دن رات کھلے رکھے ہیں اگر کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہو تو میں انصاف کی فراہمی کے لیے خود سائل کی دہلیز پر اپنا فرض سمجھ کر پہنچوں گا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہنمائی سے مثبت نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انشاءاللہ عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے محدود وسائل کے باوجودموثر گشت اور ٹیم ورک کے تحت اپنا مشن جاری رکھتے ہوئے عوام کے مال جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گ
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
سول ہسپتال پیرمحل میں ایکسرے مشین ، ڈینٹل یونٹ اور عملہ ہونے کے باوجود فنڈکی کمی اور ایکسرے آپریٹر نہ ہونے سے شہری بازار سے مہنگے داموں ایکسرے اور الٹر اساو نڈ کروانے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے لیے مختص کرنے کی تشہیر کی جارہی مگر عملی طورپر لاکھوں روپے کی ایکسرے مشینری الٹر ا ساو ¿نڈ مشین اور ڈینٹل یونٹ اور ڈاکٹر اسسٹنٹ ہونے کے باوجود فنڈکی کمی کے باعث عوام کو الٹر اساو ¿نڈا دیگر سہولیات کا فنڈکی کمی کے باعث فقدان ہے حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئی مگر سول ہسپتال پیرمحل میں اپ گریڈنگ کے باوجود تمام سہولیات کا فقدان ہے جس میں ہرقسم کے آپریشن بند کردیے گئے الٹر اساو ¿نڈ مشین سرے سے نایاب اور ایکسرے مشین کا آپریٹر نہ ہونے کے باعث مریض بازار سے مہنگے داموں ایکسرے اور الٹراساو ¿نڈکروانے پرمجبور ہے ڈینٹل یونٹ سمیت اوپی ڈی اور ان ڈورمریضوں کی سہولت کے لئے کوئی بھی ضروری ادویات موجود نہ ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل سول ہسپتال میں میں آپریشن سمیت الٹراساو ¿نڈ اور ایکسرے اور ڈینٹل یونٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں
 
پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری محمد سرور جیسے صاف گودیانتدار رہنما کی پاکستان کو ضرورت ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسوسی ایشن پیرمحل کا اجلاس سید نسیم عباس بخاری ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پیرمحل بار ایسوسی ایشن کی صدارت منعقد کیا گیا متفقہ طورپر چوہدری محمد سرور کی پاکستان بالخصوص علاقہ پیرمحل کے لیے سرانجام خدمات کو سراہا گیا پیرمحل کو سیشن ڈوثیرن قرار دے کرپیرمحل میں عدالتوں کے قیام میں اہم پیش رفت میں اپنا کردار اداکرنے پر سراہا گیا سید نسیم عباس بخاری نے خطاب میں کہا چوہدری محمد سرور موجودہ وقت میں صاف گودیانتدار اور ہردلعزیز رہنما سیاستدان جنہوں نے اپنے عہدے کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کیا بلکہ گورنر ہاو ¿س کے دروازے نادار دکھی اور بے سہار الوگوں کے لیے کھول دیے جنہوں نے گورنری کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی ملک وقوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکیاپاکستان کو یورپی ممالک میں تجارت کے لیے فیورٹ قراردلواتے ہوئے ہرجگہ پر پاکستان کے کاز کی آواز بلند کی وکلاءنے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ چوہدری محمد سرور اپنے بلند کردار سے بغیر کسی عہدے کے ملک پاکستان بالخصوص پیرمحل کے عوام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے اس موقع پر منیر احمد شیخ ایڈوکیٹ ، ،نذیر نوہانہ ایڈوکیٹ ، سعید احمد رضاایڈوکیٹ، میاں صہیب منیر رامے ایڈوکیٹ ،میاں نثار احمد ایڈوکیٹ رانا احسان الحق ایڈوکیٹ بھی موجود تھے





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔