ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کی تنظیم ہے اور موجودہ قیادت کی سربراہی میں بہتری کی جانب گامزن ہے ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر رانا خالد محمود



پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام
ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کی تنظیم ہے اور موجودہ قیادت کی سربراہی میں بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر رانا خالد محمود نے تحصیل پریس کلب پیرمحل کے وفد میاں اسد حفیظ، محبوب اختر خان ، خرم شہزاد بھٹی،امجد علی، سید نیئر عباس شاہ ، رانا نوید پرنس سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی موجودہ قیادت شفقت حسین گیلانی، سینئر نائب صدر سجاد حسین خاں کھرل،جنرل سیکرٹری عابد مغل میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تنظیمیں مکمل ہو جائیں گی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے قیام سے علاقائی صحافیوں کو حل کرنے میں مد د ملی گی میاں اسد حفیظ نے کہا کہ ہمیشہ حق سچ کے لیے قلم کا استمال کیا بد قسمتی سے جرنلسٹ میں جرائم پیشہ افراد اور ناجائز کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے جرنلسٹ کا روپ دھار ہوئے ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا ۔جرنلسٹ ملک کا سرمایہ ہیں کیونکہ ان نے ہمیشہ حق سچ کا علم بلند کیا۔‌
 
ٹوبہ ٹیک سنگھ اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سکول میں بم دھماکے کی پولیس ریہر سل طلبا کی دوڑیں لگ گئیں سکول کے باہر شہریوں کی بڑ ی تعداد جمع ہو گی ۔ شہر بھر میں بم دھماکے کی افوائیں گردش کرنے لگی تفصیل کے مطابقٹوبہ ٹیک سنگھ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جھنگ روڈ پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بم دھماکے کی ریہرسل کی گی جس میں مختلف محکما جات کا کارکردگی کا جانچہ گیا ۔ ۔ ریہر سل کا مقصد حسا س ادروں اور دیگر محکماجات کا رسپونس ٹائم چیک کرنا تھا ۔ پولیس کی جانب سے بم دھماکے کی ریہرسل کو انتہا ئی خفیہ رکھا گیا تھا ۔سکول میں بم دھماکے کے بعد بچوں کی دوڑیں لگ گئی جبکہ بچوں کی والد ین کی بڑ ی تعداد سکول کے باہر اکھٹی ہو گی ۔۔سکول میں بم دھماکے کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس حساس اداروں اور ریسکیو فائر بر گیڈ سمیت دیگر محکماجات کے افسران نے بروقت پہنچ کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا جبکہ بعض اداروں محکمہ صحت ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سوئی گیس عملہ،اور ڈسٹر کٹ انفارمشن آفسیر موقع پر نہیں پہنچ سکے ۔ ڈی سی او وقاص عالم نے بتا یا کہ جن اداروں کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی
 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دو نامعلو م موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 735گ ب کے مارتھ چوک میں محمود اختر نے دودھ اکٹھا کرنے کی دوکان پر علی الصبح دو نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوﺅں داخل ہو گئے دوکاندار سے تقریبا 2لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوکر کمالیہ روڈ پر734گ ب پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور اعجاز ولد حق نواز زشدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کردی چک نمبر 720گ ب کے قریب کماد کی فصل میں چھپ گئے آخری اطلاعات تک ڈاکوﺅں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پسند کی شادی کا تنازعہ لڑکی کے بھائیوں اور والدکی فائرنگ سے دونوںشدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 660/1گ ب میں لڑکی کے بھائیوں اور باپ نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر شادی کرنے والے جوڑے کو شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی امداد فراہمی کے لئے ریسکیو 1122ٹیم نے سول ہسپتال پیرمحل شفٹ کر دیا جہاں پر تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے عائشہ بی بی دختر محمدحنیف جس کا نکاح بیرون ملک ہوا تھا کہ شوہر سے طلاق لے کر اپنے پھوپھا زاد سے شادی کر نا چاہتی تھی اور گھر والوں سے ناراض ہو کر پھوپھا کے گھر آئی ہوئی تھی جس پر اس کے والد محمد حنیف بھائی محسن حنیف ،علی حنیف اور ایک ساتھی عرفان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر کے عمیر یونس اور عائشہ کو شدید زخمی کر دیا تھانہ صدر پولیس نے فائرنگ کرنے والے افراد کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دیہاتیوں نے بکرا چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاتفصیل کے مطابق مضافاتی بستی خان جوان سے دو موٹر سائیکل سوار چور بکرا چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ راستہ میں بکرا کے مالک محمد شہبازنے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو چوروں نے موٹر سائیکل ملتان روڈ پر دوڑا دی مالک کے شور مچانے پر دیگر لوگوں نے بھی چوروں کا پیچھا شروع کر دیا جن کو پیچھا کرتے ہوئے دیہاتیوں نے نواحی گاﺅں 674/15گ ب میں گھیرا ڈال کر پکڑلیا اور چوری ہونے والے بکرے کو چوروں کے زیر استعمال موٹر سائیکل سمیت تحویل میں لے لیا دیہاتیوں نے چوروں کی چھترول کے بعد انہوں ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں پر انہوں نے واردات کا اعتراف کر لیا تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے کاروائی کا عمل شروع کر دیا پکڑے جانے والوں چوروں نے اپنے نام اللہ رکھا اور مشتاق بتائے ہیں جو کہ اڈا اروتی کے رہائشی ہیںپولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سندھیلیانوالی رو ڈ پر واقع سٹاپ 674/15گ ب کے قریب ملتان سے آنے والی دو تیز رفتار روڈ لائنرز بس نمبرز LZJ6224اورBSA076جو کہ مقابلہ میں تھیں سامنے سے آنے والے فورڈ ڈالہ نمبرRIF9587سے جا ٹکرائیں جس کے نتیجہ میں فورڈ گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی پولیس نے فوری طور پر ہسپتال شفٹ کرتے ہوئے بس ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاتھا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل سرکل پیرمحل میں تعینات ٹریفک پولیس افسران محمد عارف اور محمد وحیدنے ماہ جنوری 2015میں 613گاڑیوں کے چالان کرنے کے علاوہ 1,92,050(ایک لاکھ بانوے ہزار پچاس)روپے جرمانہ بھی کئے۔جب کہ پولیس افسران نے دھواں چھوڑنے والی اوور لوڈ اگاڑیوں کے علاوہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی۔مذکورہ افسران نے ایک ملاقات میں بتایا کہ قانون سے کوئی بھی شہری بالا تر نہیں۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاری ٹریفک کو کسی صورت بھی شہرکی وسطی شاہراہ سے نہیں گزرنے دیا جائے گا اور یہ با ت یقینی بنائی جائے گی کہ تمام بھاری ٹریفک کا گزر بائی پاس روڈ سے ہو۔جب کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ساتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لگے پریشر ہارن کی تلفی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تین افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر وحشیانہ تشدد۔بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 718گ ب کے مسمی اللہ دتہ کی بیوی گھرمیں موجود تھی کہ مبینہ طور پر درینہ رنجش کی بنائ پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس ہو کر مسمیان غلام ولد نواز،عبدالقیوم ولد صادق اور محمد شعبان ولد بہاول نے گھر میں گھس کر خاتون کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔دوران کاروائی حملہ آور افراد خاتون کو بالوںسے پکڑ کر گھسٹیتے بھی رہے۔حصول انصاف کیلئے خاتون کے شوہر نے تھانہ پیرمحل پولیس درخواست گزار دی تھی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شراب کے نشہ میں دھت افراد کا گھر میں گھس کرخواتین اور کمسن بچے پر تشدد۔بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 741گ ب کی خاتون نذیراں بی بی اپنی دیورانی شاہد ہ بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ مذکورہ گاﺅں کے مہامد ولد باقر ،فہیم عرف فیما ،ظہور احمد اور محمدیاسین نے مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت ہو کر دونوں خواتین کو وحشیانہ تشد دکا نشانہ بنا ڈالا۔اور نیم برہنہ کرتے ہوئے کمرہ میں لے جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود دس سالہ ظہیر عباس جب اپنی ماں نذیراں بی بی کو بچانے کیلئے آیا تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مضروبہ خواتین نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پیرمحل پولیس کو درخواست گزار دی تھی مگر تادم تحریر مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکاتھا۔خاتون نذیراں بی بی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس نااہلی کی وجہ سے شہر کے تاجر عدم تحفظ کا شکا رہیں سر شام ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں ان خیالات کااظہار رتحریک انصاف کے رہنما مہر محمد ریاض فتیانہ نے پیرمحل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے ڈاکو گینگ کی گرفتاری کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے تو تحریک انصاف کی تمام ضلعی قیادت تاجر برادری کے ہر احتجاج میں برابر شریک ہو گی۔شہریو ں کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت وقت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔گڈ گورننس کے دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔ہر نیا آنے والا دن ملک کے عوام کیلئے نئے بحران کا پیغام لا رہا ہے جو کہ حکومت کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک تھانوں میں اپنی یونیفارم سے انصاف کرنے والے اہلکاروں کوتعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک ڈاکو نہتے عوام کو لوٹتے رہیں گے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت گاﺅں 684/25گ ب کے مسمی ظہیر خاں ولد بڈھے خاں سے دوران تلاشی 1135گرام چرس برآمد کر کے مذکورہ بالا ملزم کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیاتھا۔
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔