آل پاکستان شیر پنجاب کریم بخش گجر اینڈ بابا محمد شریف کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
آل پاکستان شیر پنجاب کریم بخش گجر اینڈ بابا محمد شریف کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد نیشنل اورانٹر نیشنل کھلاڑیوں کی شرکت تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پیرمحل کے گراﺅنڈ پرکبڈی ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جن کی نمائندگی نامور نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں شفیق چشتی ، لالہ عبیداللہ کمبوہ ، مصطفےٰ بجلی، جانی سنیارا، شہزاد اکمل ڈوگر، راشدگجر،لالہ صغیر اللہ کمبوہ، عمران قصائی، سمیت دیگر نامورکھلاڑیوں نے کی ٹورنا منٹ کا افتتاح چوہدری اسجد بھولااور مہر عمراللہ نے کیا جن کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گراﺅنڈ میں لایا گیا ٹورنا منٹ کا فائنل میچ لالہ عبیداللہ کمبوہ کلب فیصل آباد اورانجم شہزاد جگنو کلب کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی انجم شہزاد جگنو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد لالہ عبیداللہ کمبوہ کلب فیصل آباد کی ٹیم کودو پوائنٹ سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گراﺅنڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی
جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے میچ کے اختتام پر وقاص عالم ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کرنل عابد، میجر ندیم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب ، انجم فراز نے جیتنے والی ٹیموں میںانعامات تقسیم کئے جیتنے والی ٹیم کوایک لاکھ روپے نقد بمعہ ٹرافی, دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کی 80 ہزارروپے بمعہ ٹرافی, تیسرے نمبر آنے والی ٹیم کی 40ہزارروپے بمعہ ٹرافی ، چوتھے نمبر آنے والی ٹیم کی 20ہزارروپے بمعہ ٹرافی دی گئی ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں سپورٹس ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ڈوثیرن فیصل آبادکی سرزمین ٹیلنٹ سے مالا مال ہے جس کے باسیوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی سے معاشرے کاکار آمد فرد بنایا جا سکتا ہے اس موقع پر چوہدری خالد سردار، چوہدری اسجد بھولا، ،عالم گیر مجاہد، حافظ امجد انٹرنیشنل کمپرئیر سمیت اعلیٰ مقامی افسران و معززین علاقہ بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایمر جنسی اداروں کی کارکر دگی کا جائز ہ لینے کے لئے پیرمحل میں موک ایکسر سائز کی گئی فرضی دھماکے کیا گیاتفصیل کے مطابق پیر محل میں موک ایکسر سا ئزگورنمنٹ بوائز سکول نمبر1 میں ایک موک ایکسر سائز کے تحت بم دھماکہ کیا گیااور فوری اطلاع ایمرجنسی اداروں کو دی گئی جس پر ریسکیو 1122، پولیس ،سول ڈنفیس، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت ،فسیکو اور دیگر اداروں کے اہلکار بروقت پہنچے اور فرضی متاثرین کو امداد فراہم کی اورموقع پر لگی آگ پر قابو پایا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنرحافظ نجیب، ایس ایچ او چوہدری منیر ، چوکی انچارج خالدجمیل،بشارت جاوید اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے،اے سی پیرمحل نے بتایاکہ سکول میںموک ایکسر سائز کا مقصداداروں کی کارکردگی چیک کرنے کے علاوہ طلباءکو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت دیناتھا۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 اور پولسی کے اچھے رسپانس اور کارکردگی پر بہت اچھی رہی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام الائیڈ سکول پیرمحل میں ایک روزہ ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاءکی تربیت کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت جاوید نے کہاکہ ہمیں انسانیت کی خدمت کو اشعار بنانا ہو گا کمیونٹی کو فلاحی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے نو جوان نسل کو اپنی صلا حیتیں مو ثر اور تعمیری سر گر میوں میں استعمال کر نی چاہیے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام محفوظ معاشرے کے قیام میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جائے حادثہ پر 5سے7منٹ میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہونے والے عناصر کا بھی قلع قمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ایک روزہ تربیت میں طلباء و اساتذہ سمیت 400سے زائد افراد کو مختلف حادثات سے بچاو ¿ کی احتیاطی تدابیر سانس کے رستے میں رکاوٹ کو دور کرنا ، دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنا ، اندرونی اور بیرونی چوٹ اور ہڈی ٹوٹنے کی صور ت میں ابتدائی طبی امداد کے علاوہ ہنگامی انخلاءکی منصوبے کی تیاری کرواکر فرضی مشق بھی کی گئی اس فرضی مشق میں ہنگامی الارم بجا کر طلباءاور اساتذہ کو بحفاظت اسمبلی ایریا میں لا کر ا ±ن کی گنتی اور ابتدائی طبی امداد کا مظاہر ہ کروایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ا لائیڈ سکول کے پر نسپل معروف ماہر تعلیم چوہدری خاور سلہری نے کہاکہ ریسکیو 1122 کا کمیونٹی کو رسپانسی ایمر جنسی مینجمنٹ کی تر بیت دینا احسن قدم ہے انہوں نے کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے اٹھائے گئے ریسکیو 1122 کے یہ اقدامات نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح معمول کے نصاب اور سبق طلباءکو روزانہ کی بنیادوں پر پڑھانے کی ضرورت ہے اسی طرح احتیاطی تدابیر اور ابتدائی طبی امدادسے متعلقہ اسباق بھی روزانہ کی بنیادوں پر طلباءکو پڑھائے جانے چائییں تاکہ نئی نسل حادثات سے نبردآزماہونے کیلئے تیاررہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بل مانگنے پر پولیس اہلکاروں کا معذور محنت کش پر وحشیانہ تشدد تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب سند ھ یلیانوالی کے بائیس سالہ معذور نوجوان نے سند ھ یلیانوالی میں چائے کا ہوٹل بنارکھا ہے کہ مذکورہ ہو ٹل پر آئے روز مبینہ طورپر پولیس اہلکار فری چائے کی چسکیاں لگاکر محنت کش کا معاشی قتل کرنے میں مصروف تھے کہ محنت کش عبدالمجید ولد عبدالجبار نے چائے کا بل مانگا توتھانہ اروتی کے پولیس کے اہلکار آپے سے باہر ہو گئے رات کے تقریبا10بجے عبدالمجید اپناہوٹل بند کرکے گھر جارہا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب فری چائے پینے والے پولیس اہلکاروں نے محنت کش کو روک کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون اور نقدی رقم 22سو روپے بھی چھین لی متاثرہ شخص نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیررفتار روڈ لائیز کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق تفصیل کے مطابق سند ھ یلیانوالی کی نواحی بستی موضع پنڈی کے قریب روڈلائیز اے سی بس نے موٹرسائیکل سوار منیر احمد ولد خضر حیات کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ منیر شدید زخمی ہو گیا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، اروتی پولیس نے نعش تحویل میں لے کرضروری کاروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیسری سالانہ محفل میلاد مصطفی  بتاریخ 17فروری بروز منگل بمقام مکہ بلاک گلی نمبر 2اتفاق ہوٹل پیرمحل منعقد ہو رہی ہے جس میں حضرت پیر سید محمد مبارک علی شاہ گیلانی سجادہ نشین منڈ مہر شریف کا خصوصی خطاب ہو گا جب کہ ڈویڑن بھرسے معرو ف نعت خواں نبی پاک ﷺ کی شان اقدس میںگلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کھلونا نما جعلی کرنسی نوٹوں کی بدولت بانی پاکستان اور قومی پرچم کی بے حرمتی۔تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے لکی انعامات اور مختلف ٹافیوں کے پیکٹوں میں کھلونا نما جعلی کرنسی نوٹوں کو پیک کر کے شہر اور دیہاتی حلقوں کی دکانوں پر سپلائی کیا جا رہا ہے۔پیکنگ پرکشش ہونے کی بنائپر بچے دکانوں سے کھانے کی اشیاء خرید کرنے کے بعد کھلونا نما نوٹوں کو زمین پر گرا دیتے ہیں جن پر بانی پاکستان حضر ت قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی پرچم کی تصاویر پرنٹ ہیں۔مذکورہ بالا کرنسی نوٹ لوگوں کے پاﺅں تلے آنے کی وجہ سے بانی پاکستان اور قومی پرچم کی بے حرمتی ہو رہی ہے کھلونا نما کرنسی نوٹوں کی چھپوائی میں ملوث عناصر کے خلاف شہریوں نے متعدد بار آواز بھی بلند کی مگر ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔سماجی سیاسی فلاحی حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کھلونا نما کرنسی نوٹوں کی چھپائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے محسن پاکستان اور قومی پرچم کی بے حرمتی کو بچایا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔