ینکڑوں بچوں نے شرکت کی ۔شرکاءنے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے ۔ ریلی میںتحصیلدارچوہدری منظر حفیظ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق، چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ، جماعت علی ملہی، چوہدری اشفاق، سیکرٹری بار سیدنسیم عباس بخاری،حاجی منیر احمد نائب تحصیلدار،چوہدری پرویز محمود نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر شہدا پشاور کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام کا تعاون درکار ہے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو پوری طرح ناکام بنایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیںجبکہ ا سلام امن کادرس دیتا ہے   پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام عطائی ڈاکٹروںاورڈبہ پیروں کی بھرمار، ان ٹرینڈ عطائی ڈاکٹر ڈنکے کی چوٹ پر عوام میں موت بانٹنے لگے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پیرمحل شہر وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور ڈبہ پیروں نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنے پرائیویٹ کلینک بنارکھے ہیں جہاں پر وہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں یہ عطائی ڈاکٹراورڈبہ پیر سارا سارا دن اپنے پرائیویٹ کلینکوں اورڈیروںپر نہ صرف مریضوں کو ادویات اور تعویز لکھ کر دیتے ہیں بلکہ ان کو انجیکشن بھی لگائے جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ان عطائی ڈاکٹروںکو محکمہ صحت کے بعض ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران چھوٹے عملے کے ذریعے ان عطائی ڈاکٹروں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلیاں کما رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہباز شریف اور ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ ان کےخلاف فوری طور پر آپریشن کر کے عوام کو موت کے منہ میںجانے سے بچایا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔   پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام مسلم لےگ ن کی حکومت ملک وقوم کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام کےلئے بھی دن رات کوشاں ہے ان خیالات کااظہار مشتا ق احمد سعیدی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لےگ (ن )نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کےخلاف آپریشن ضرب عضب بھی کامیابیوں کی طرف گامزن ہے انشاءاللہ جلد ملک وقوم کو دہشتگردی جیسے ناسورسے چھٹکاراملے گا اور یہ ملک پہلے کی طرح امن وامان کا گہوارہ بنے گا انہوں نے کہا کہ حلقہNA94اور خصوصی طور پر پیرمحل شہر کی تعمیر وترقی کے لئے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن جو خدمات سرانجام دے رہے ہیںاس کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی پیرمحل شہر کے لئے کروڑوں روپوں کی گرانٹ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا اور شہریوں کو ان کے حق سے محروم کیا گےا تھا   پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام کھرل برادری کا ایک اجتماع منعقد ہو اجس میں اہم شخصیات نے شرکت کی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 555گ ب میں ظفر اقبال خان کھرل کی رہائش گاہ پرکھر ل برادری کی اہم شخصیات جن میںسابق وفاقی وزیر خالد احمد خان کھرل ، عارف خان کھرل، محمد انور خان کھرل ، فرحت خان کھرل نے شرکت کی تمام برادری نے متفقہ طور پر خالد احمد کھرل کو سرپرست اعلی ٰ بنادیا، آئندہ کے سیاسی فیصلوں کے تما م اختیار بھی دے دیااجتماع میں دھولری شریف کے سجادہ نشین پیر سید علی حیدر شاہ بخاری نے خالداحمد خان کی دستار بندی کی اس موقع پر ممتاز دولتانہ، قیصر قریشی ، صدیق اکبر کھٹانہ،حافظ رضوان انجم کے علاوہ کھرل برادری کی کثیرتعداد موجود تھی۔    

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔