سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور ان کے کنارے پڑنے والے گہرے گڑھوں کے باعث حادثات معمول بن گئے ،گاڑیاں الٹنے کے باعث درجنوں افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور ان کے کنارے پڑنے والے گہرے گڑھوں کے باعث حادثات معمول بن گئے ،گاڑیاں الٹنے کے باعث درجنوں افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پیر محل کا کمالیہ روڈ، شورکوٹ روڈ،رجانہ روڈ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ،عبد الحکیم روڈ اور درکھانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ان کے کناروں پر گہرے گڑھے بھی پڑ چکے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ان گڑھوں میں پھنسنے والی گاڑیاں الٹنے کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
معروف سیاسی شخصیت چوہدری اسجد بھولا کی جانب سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مغرزین علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اصغرعلی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری عبد الستار و عہدیداران بار ، پاکستان آرمی کے میجر ندیم شہزاد ، ڈسڑکٹ پریس کلب کے صدر منظور احمد ناز، غیاث جانباز، میاں اسد حفیظ،میاں وحید انور کوکب، آصف ندیم ،سید نیئر عباس شاہ، محمد قاسم منظور، سابق ناظم چوہدری تنویر انور، چوہدری امتیاز احمد، وسیم رضا،امجدعلی ، چوہدری احسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کاشتکاروں کا گنے کی عدم ادائیگیوں کیخلاف دھرنے کا اعلان کردیا ادائیگی نہ ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں،28فروری کوپرامن دھرنا دینگے ان خیالات کااظہار مہرممتاز دولتانہ ، غلام شبیر وڑائچ ، رانا لیاقت علی خاں ، ساجد رضا،سمیت دیگر ان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ شوگر ملزانتظامیہ کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو دی جانیوالی سی پی آرز کے مطابق شوگر ملز انتظامیہ 15 یوم کے اندر ادائیگیاں کرنے کی پابند ہے لیکن ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کسان رقم کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں، کاشتکار اپنی مجبوری ظاہر کرتے ہیں تو انہیں بوگس چیک کی صورت میں دی دیئے جاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کا معاشی قتل ہو نے کی وجہ سے ان کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو چکا ہے۔مقامی شوگر ملز کے ذمے گنے کے کاشتکاروں کے کروڑ روپے واجب الادا ہیں، ۔ جبکہ بااثر افراد کو چور دروازوں سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو دھرنا پرامن ہو گا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
فاو ¿نڈیشن ہسپتال میں ےو کیئر فاو ¿نڈیشن کے خصوصی تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد جاری تفصیل کے مطابق فاو ¿نڈیشن ہسپتال میں ےو کیئر فاو ¿نڈیشن کے خصوصی تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے فری آئی کیمپ کا افتتاح ےو کیئر فاو ¿نڈیشن برطانیہ کے( چیئرمین )محمد عبدالرزاق ،( مےنجر)ےو کیئرفاو ¿نڈیشن مظہر نذیر نے کیا آنکھوں کے معائنہ و علاج معالجہ کےلئے قائم فری کیمپ 25فروری تک جاری رہے گا، میڈےکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں محمدعمر ذیشان نے بتایا تین روزہ فری آئی کیمپ میں امراض چشم کے مریضوں کا بالکل مفت معائنہ وٹےسٹ کرکے انہیں مفت ادوےات فراہم کی جارہی ہیں اور جدےدترین کمپےوٹرائزڈ ٹےکنالوجی وآلات سے (فیکو)آپریشن بھی مفت کئے رہے ہیں مریضوں اور انکے ہمراہ آنے والے اٹےنڈنٹ کو دو وقت کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے، فری کیمپ کے پہلے روز 163 جبکہ دوسرے روز249امراض چشم کے مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ وٹیسٹ کئے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اور پہلے روز 9 جبکہ دوسرے روز19مریضوں کی آنکھوں کے سرجیکل آپریشن کئے گئے ۔اس موقع پر فاو ¿نڈیشن ہسپتال شعبہ امراض چشم کے انچارج آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرےاسر حجاز ،پبلک ریلیشنزآفیسر حافظ محمد زمان ودےگر ایڈمنسٹریشن سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق چیئر مین انسانی حقوق و رہنما پاکستا ن تحریک انصاف ریاض فتیانہ اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کو سند ھ یلیانوالی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیاریلی کے شرکاءنے ملتان روڈ سند ھ یلیانوالی روڈ سے ریاض فتیانہ کو خوش آمدید کہاجلوس کی شکل میں بستی باقر والا میں ا ظہار جٹ کی رہائش گاہ پر لایاگیا جہاں پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوںکااقتدارزیادہ دیر نہیںچلے گاحکمرانوں کی ناقص پا لسیوںنے پورے ملک کا مسائلستا ن بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خاںکی قیادت میںملک سے فرسودہ اوروی آئی پی کلچرکے خاتمہ کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔اس وقت (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی دونوںجماعتیںایک دوسرے کے مفادات کاتحفظ کررہی ہیں۔ انہوں کہاکہ شوگرملوں نے کسانوں کے کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے حکمران طبقہ کی شوگر ملیں ہو نے کی وجہ سے کاشتکاروں کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقات نے اس ملک کی سیاست کو ہائی جیک کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگ جوق دوجوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں لوگوں کے ذہن تبدیل ہورہے ہیں اور کروڑوں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں موجودہ حالات میں عمران خان وہ شخص ہے جس پر لوگوں اعتماد کرتے ہیں انہوں نے م کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میںبلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ صوبے کی عوام کوپچھلے 8 سالوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھا ہوا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر سید غنفر علی شاہ،، سید امتیا ز حسین بخاری سید اظہر علی شاہ، فاروق خان ، قیوم خان ، وقارحسین، عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ، الطاف حسین ایڈوکیٹ، مہر عمراللہ سیلم پوری ، ، مہر ضیعر االلہ، نوید خالق، ڈاکٹر فرحان لودھی بھی موجودتھے





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔