محبت رسولﷺ ہماری جان اور دین کی اصل روح ہے ۔آپﷺ کی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کی ضامن ہے۔ معروف عالم دین مولانا کوکب نورانی




 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
محبت رسولﷺ ہماری جان اور دےن کی اصل روح ہے ۔آپﷺ کی محبت دنےا و آخرت مےں کامےابی و کامرانی کی ضامن ہے۔بزرگان دےن نے ہر دور مےں ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کو بلند کےا اور دےن کے علم کو ہمےشہ سربلند رکھا۔ان خےالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا کوکب نورانی نے محفل میلاد مصطفےٰ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محبت رسول ﷺ سرمایہ ¿ حیات ، روحِ عبادات او زینت کائنات ہے ۔ محبت مصطفےٰ ﷺ کا تقاضا ہے کہ تعلیمات مصطفےٰ ﷺ پر عمل کیا جائے۔حدود شریعت میں رہ کر محبت کا اظہار کرنا باعث اجر و ثواب اور ذریعہ نجات ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے انسان و مسلمان کو محبت اور اُنس کا پیکر بنایا ہے ۔آج دنیا میں عروج اور آخرت میں بلندی ¿ درجات کے لئے فروغ عشقِ رسول ﷺ کے مشن پر گامزن ہو کر محبت کے چراغ روشن کرنے ہوں گے انہوں نے کہاکہ والدین خرافات اور نت نئے فتنوں سے بچانے کیلئے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام کا نام لے کر لوگوں کا خون بہانے والے ،خو د کش حملوں سے بے قصور عوام کو مو ت کی وادی میں پہنچا نے والے اور ملک و ملت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن اور اسلام کے غدار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تحفظ و استحکام ،دشمنان وطن کے خاتمے، نفاذِ نظام مصطفےٰ ﷺ و قیام امن کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ویٹرنری ہسپتال پیرمحل کی بوسیدہ بلڈنگ ، اس کے رہائشی کوارٹرز کھنڈرات بن گئے، بلڈنگ میں جگہ جگہ دڈریں آچکی ہیں ، ہسپتال کی چاردیواری اور گیٹ تک موجود نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ تفصیل کے مطابق ویٹرنری ہسپتال پیرمحل کی بلڈنگ مکمل طو ر پر بوسید ہ ہو چکی ہے اور اس کے رہائشی کوارٹرز مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکے ہیں، بلڈنگ میں جگہ جگہ دڈریں آنے کی وجہ سے یہ عمارتیںکسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔ہسپتال سمیت ان رہائش گاہ میں پانی، گیس، باتھ روم تک موجود نہیںہے۔گزشتہ بارشوں کے دوران ان چھتوں سے پانی ٹپکنے سے ہسپتال کا تمام ریکادڑ خراب ہوگیا ، سٹور روم میں پانی آنے سے وہاں موجو د اودیات اور دیگر سامان بھی ضائع ہو گیا تھا۔ جانوروں کے لئے تعمیر ہونے والے کمرے بھی گر ے چکے ہیں، ڈاکٹر اور دیگر ملازمین کی رہائش گاہ رہنے کے قابل نہیں ہے لیکن ملازمین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ ان ہی عمارتوں میں رہائش پذیر ہیں ، اوریہ ملازمین ان رہائش گاہوں کا کرایہ ہر ماہ باقاعدگی سے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کروا رہے ہیں۔ مگر آج کے دور کی ایک بھی سہولت موجود نہیں ہے۔ یہاں رہنے والے ملازمین اور ان کے بچے بد ترین زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ۔ ہسپتا ل اوررہائش گاہوں کے صحن میںبڑی بڑی جھاڑیاں، گھاس، کوڑاکرکٹ کے ڈھیر موجو د ہیں، ہسپتال کی چاردیواری اور گیٹ بھی موجود نہیں ہے،ویٹرنری ڈاکٹرفضل رسول نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہسپتال کی عمارت اور رہائش گا ئیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے ۔ عمارتوں میں جگہ جگہ دڈریں آچکی ہیں، جو کسی بھی وقت گرسکتیں ہیں،سرکا ری طور پر جو جگہ میری رہا ئش کے لیے ہے وہ رہا ئش کے قابل نہیں ہے۔اس کا فرش ،دیواریں ، چھتیں خستہ حال ہوچکی ہیں۔ ہم نے متعدد بار حکام بالا کو درخواستیں دیں ہیں کہ یہ عمارتیں بوسید ہ ہوچکی ہیں لیکن افسران بالاکی طرف کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ شہر کے عوامی ، فلاحی، سماجی ، سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لے کر ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔