Posts

Showing posts from January, 2018

31-01-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا مجرم رفاقت علی کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل قتل کے مقدمہ نمبری 486/16 بجرم 302 ت پ جس میں سنگدل باپ رفاقت نامی ملزم نے اپنی پانچ سالہ معصوم بیٹی کو بے دردی سے چھری کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔جس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے ساتھ مل کر غلہ منڈی میں واقع 110 کے قریب کھوکھا مارکیٹ کو گرائے تیسر ا سال مکمل ہونے پر پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا دورہ غلہ منڈی متاثرین کو مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کرایہ پر جگہ دے گی ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا متاثرین سے خطاب تفصیل کے مطابق تین سال قبل مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے غلہ منڈی پیرمحل کے اندر سالہا سال سے قائم کھوکھا مارکیٹ جس میں 110کے قریب کھوکھا نما سٹال موجود تھے کو ہیوی مشینری سے گراکر غریبوں کو بے روزگار کردیا تھا روزگار چھن جانے پر دومحنت کش حالات کے

نامعلوم ڈاکوﺅں نے موبائل کمپنی کے سیلزمین کو لوٹ لیا

پیرمحل (اپناپیرمحل ڈاٹ کام ) نامعلوم ڈاکوﺅں نے موبائل کمپنی کے سیلزمین کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق کمالیہ روڈ پر چک نمبر 663/4گ ب کے قریب موبائل فون کمپنی کے سیلزمین آصف آرہاتھا کہ نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر نقد ی رقم 2لاکھ روپے اور دو عدد موبائل فون چھین لیے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بن کر زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

29-01-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورپر وارننگ لائیٹیں نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ٹاوروں پر برقی لائیٹیں آویزاں کروائی جائیںتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کے پندرہ سے زائد ٹاورموجود ہے پیرمحل سے بیس کلومیٹرکے فاصلے پر رفیقی فضائیہ ایئربیس ہونے کے باعث دن رات طیاروں کی تربیتی مشقیں جاری رہتی ہے جبکہ ان قدآور ٹاور ز پر کسی قسم کی لائٹیں نہ لگائی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے سماجی سیاسی شخصیات نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان ٹاورز پربرقی لائٹیں آویزاں کروائی جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام مہر نذیر جٹ گوپے را ،حاجی محمد ارشد میموریل چا رکھلاڑی اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ بتاریخ 11تا17فروری بروز اتوار تاہفتہ چک نمبر670/11گ ب تحصیل پیرمحل ہوگا جس کے مہان خصوصی چوہدر اسدالرحمن ایم این اے ، مسنر فوزیہ خالدوڑائچ چیئرمین ضلع کونسل ، چوہدری محمد ہارون ڈی ایس پی ہونگے زیر سرپرستی میاں نعیم رزاق نمبردار چیئرمین یونین کونسل ،مہر محمد سعید کونسلر ، رانا

سرچ آپریشن

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس نے بستی در آباد میں آپریشن درالفساد کے تحت سرچ آپریشن کیا، آپریشن کی نگرانی ایس ایچ ا و تھانہ اروتی ممتاز حسین نے کی  آپریشن کے دوران 35 گھروکی تلاشی 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان پریس کلب پیرمحل کے ہمراہ

Image
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان صاحب کے ساتھ پریس کلب کے صدر چوہدری سرورانجم ، جنرل سیکرٹری میاں اسد حفیظ ، نائب صدر محمد قاسم بھٹی ، اظہار الحق موجود ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان

Image
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان, ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی اظفر خان کے ساتھ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں

رانا سہیل ریاض

Image
سول جج ننکا نہ صاحب رانا سہیل ریاض پیرمحل بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شریک

میاں نواز شریف کا جڑانوالہ میں خطاب

Image
جڑانوالہ (اپناپیرمحل ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشر یف نے جڑانوالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں میں کس نے نکالا۔جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا، اسے پورا کیا، 7 سال جلاوطنی میں اور 14 ماہ جیل میں گزارے، 13 سال بعد دوبارہ آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ہم نے آ کر لوڈ شیڈنگ ختم کی۔انھوں نے کہاکہ مجھے عوام نے وزیر اعظم بنایا تھا، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، میرا عوام سے محبت کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، عوام کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے، آج کل تمام کیسز میرے خلاف لگے ہوئے ہیں، جب تک عوام میرے ساتھ ہیں، فیصلے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا،مجھے نااہل کرنے والے دیکھ لیں عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے،نیاپاکستان بنانیکی بات کرنیوالوں نے ملک کوکیادیا؟،نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی یہ باپ کا جرم بن گیا، مشرف نے مارشل لاء لگایا اور پاکستان کا ستیاناس کر دیا،اب پھر وہ عدالت بیٹھے گی فیصلہ کرنے کہ نواز شریف کی نا اہلی کتنی مدت کی ہو،مجھے

پیرمحل کی ویب سائٹ اپناپیرمحل ڈاٹ کام کے 13 سال مکمل ہو گئے ہیں

پیرمحل کی ویب سائٹ 13 سال مکمل ہو گئے ہیں اپناپیرمحل ڈاٹ کام کے 13سال مکمل ہوگئے گزشتہ13 برسوں کے دوران غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے والی مفت ویب سائٹ ہے دنیا بھر میں خبریں فراہم کرنے والی صف اول کی ویب سائٹوں میں شمار ہوتی ہے13سال میں لاکھوں دفعہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے جہاں تک ویب سائٹ کی بات ہے اب یہ متعدد پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے یعنی اب یہ جیب میں موجودموبائل فون سے لے کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ، لیب ٹاپ پر موجود ہے اب یہ دنیا بھر میں پیرمحل کی اطلاعات شیئر کرنے والی واحدویب سائٹ ہے اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم علاقہ پیرمحل کے لوگوں کو علاقائی صورت حال پر مبنی خبریں،رپورٹس، وڈیوز،تصویریں، اور علاقہ میں بہترین کام کرنے والے لوگوں کے انٹرویو کے ذریعے پوری دنیا میں ان کے فن کو متعارف کروایا جا تا ہے

27012018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام بار اور بنچ میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے، تاکہ ایک طرف عوام کو طرف فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے او آئین و قانون کی بالادستی ممکن ہو۔تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان نے بارایسوسی ایشن کی طرف مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءانصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اپنے فرائض منصبی کو صدقہ جاریہ سمجھ کر انجام دیں۔ اس سے نہ صرف مظلوم عوام کی خدمت ہوگی بلکہ اس کارخیر کا اجر بھی ملے گا۔ بار اور بینچ کے مابین مضبوط رابطے ہوں تو انصاف کی فراہمی سہل ہوجاتی ہے اور فریقین مطمئن بھی ہوتے ہیں۔ سینئر وکلاءجونیئرز کے لئے اثاثہ ہیں اور وہ انہیں رول ماڈل سمجھتے ہوئے سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ ہماری مشترکہ کاوشوں کی بدولت سائلین کے مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ وکلاءاور دوسری مسائل حل کرنے کیلئے ہم نے بھر پور کوشش کی ، اس کا نتیجہ یہ بھی رہا کہ جوڈیشری ورک انتہائی خوش اسلوبی سے ہورہا تھا ، اور انشاءاللہ یہ سلسلہ اس

26-01-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  شادی والا گھر ماتم میں تبدیل مہندی کی تقریب کے بعد کمرہ میں آگ لگنے سے دولہے کا قریبی عزیز جاں بحق تفصیل کے مطابق محلہ مدینہ بلاک میں معروف کاروباری شخصیت لیاقت علی زرگر کے گھر مہندی کی تقریب کے بعد تلمبہ سے آنے والے مہمان محمد مشتاق ولد طالب حسین کے کمرہ میں اچانک سگریٹ سے بستر کو آگ لگائی گئی جس کی لپیٹ میں آکر محمد مشتاق بری طرح جھلس گیافوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  سودا سلف چرانے والا چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دوکاندار نے پکڑ لیا تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی میں کچھ عرصہ لوگوں کے موٹر سائیکل پر ساتھ باندھے ہوئے سودا سلف چوری کر لیتا تھا آج وہ حسب عادت اظہر سلیم کریانہ سٹور کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل سے سامان اتار کر فرار ہورہاتھا کہ دکاندار نے ملزم شاہد سکنہ درآباد کو پکڑ کرتھانہ اروتی پولیس کے حوالے کردیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان نے تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا

24-01-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن نے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن نے عوامی شکایات پر غلہ منڈی کے اندر ہونے والے ناجائز تجاوزات کا معائنہ کیاشہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو تحریری درخواست دی تھی کہ غلہ منڈی ناجائز تجاوزات کی بھرمار اور غیرقانونی طور پر سرکاری جگہ پر سٹال لگو ا ہو ئے ہیں چندروز قبل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر انکوئری کرتے ہوئے ڈی ایم او نے غلہ منڈی پیرمحل کا بھی دورہ کیا تھا اس موقع پر ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جامع رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی سفارش کی تھی دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن کو سیکرٹری مارکیٹ سجاد احمد نے ناجائزتجاوزات کے بارے آگاہی دی 

23-01-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  تحصیل پیرمحل میں عرصہ دراز سے اہم پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہو سکی تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کا قیام 2013کو عمل میں لایا گیا مگر کئی اہم عہدے آج تک خالی ہیں ڈی ایس پی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جبکہ محکمہ مال میں تحصیلدار پیرمحل کی سیٹ پر محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار اضافی چارج کے ساتھ نائب تحصیلدار پیرمحل ، نائب تحصیلدار سندھلیانوالی ، نائب تحصیلد ار درکھانہ قانونگوئی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آئے روز میٹنگ میں ریونیو وصولی پر زور دیا جارہا ہے جبکہ تحصیل پیرمحل کے کلیدی عہدوں کے لیے کئی سال سے تعیناتیوں پر توجہ نہ ہونے کے باعث نہ صرف حکومت کو سخت مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ ایک افسر چار عہدوں پر کام کرنے کے باعث سائلین اور ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور تحصیل پیرمحل کی اہم پوسٹوں پر افسران تعینات کرنے کامطالبہ کیا ہے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام   چار کار سوار ڈاکوو ¿ں نے شہریوں کی کار پر فائرنگ کرکے کار کو روک لیا اور 12 ل

02-01-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام چوہدری قیصر ندیم بھنڈر ایس آئی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب گوجرہ کے مقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ میں چوہدری خالد سردار، میاں اسد حفیظ ، میاں علمد ار حسین ، حافظ عبید ارشد، اظہارالحق، اسد قادری ، امجد علی ، ریحان الحسن ، چوہدری فیض رسول فیصل جٹ سمیت اہم کاروباری ، سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات اور دلہا دلہن کی فیملی اور ان کے عزیز اقارب نے شرکت کی پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام قائد اعظم محمد علی جناح بااصول ،دیانتدار، نڈر اور بے باک لیڈر تھے وطن عزیزکو اس وقت پھر قائد اعظم جیسے لیڈر کی ضرورت ہے اسوقت نام نہاد لٹیرے لیڈر اپنے آپ کو قائد کا ہم پلہ قرار دے رہے ہیںقائد اعظم نے اپنا سب کچھ وطن کو دے دیا تھا مگر لٹیرے لیڈروطن کا سب کچھ لوٹ کر بھی قائد کا ہم پلہ ہونے کے دعویدار ہیں ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی عرفان الحسن چوہدری نے قائداعظم ڈے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم نے بیک وقت ہندو انگریز اور کانگریسی ملاﺅں کو شکست فاش دے کر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے جس مملکت کا خواب دیکھا تھا اور جس کے حصول

01-01-2018

01-01-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام سول ہسپتال پیرمحل میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات اوربیماریوں کی ویکسین ختم والدین کا احتجاج ،بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں اور بیماریوں کی ویکسین ختم ہوچکی ہے جس کے باعث بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔بچوں کو پیدائش سے ایک سال کے دوران تپ دق، تشنج، کالی کھانسی، خناق، پولیو، خسرہ، ہیپاٹائٹس بی، پولیو اور ایچ آئی بی کی ویکسین کا حفاظتی کورس کرایا جاتا ہے جبکہ سول ہسپتال پیرمحل کے پاس ٹیکوں اور ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کے باعث بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ پیرمحل میں ویکسین و حفاظتی ٹیکوں کے لیے آنے والے بچوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 200سے زائد ہوتی ہے،محکمہ صحت کی طرف سے سول ہسپتال میں آنے والے بچوں کی تعداد کے مقابلے میں ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات فراہم نہیں کیے جاتے ،اور شارٹیج کی شکایات سامنے آتی ہیں،گزشتہ روز سے ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات عملہ کے پاس ختم ہوگئے اور عملہ نے آنے والے تمام بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کرنا شروع کردیا،جس کی وجہ