31-01-2018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا مجرم رفاقت علی کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل قتل کے مقدمہ نمبری 486/16 بجرم 302 ت پ جس میں سنگدل باپ رفاقت نامی ملزم نے اپنی پانچ سالہ معصوم بیٹی کو بے دردی سے چھری کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔جس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے ساتھ مل کر غلہ منڈی میں واقع 110 کے قریب کھوکھا مارکیٹ کو گرائے تیسر ا سال مکمل ہونے پر پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا دورہ غلہ منڈی متاثرین کو مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کرایہ پر جگہ دے گی ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا متاثرین سے خطاب تفصیل کے مطابق تین سال قبل مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے غلہ منڈی پیرمحل کے اندر سالہا سال سے قائم کھوکھا مارکیٹ جس میں 110کے قریب کھوکھا نما سٹال موجود تھے کو ہیوی مشینری سے گراکر غریبوں کو بے روزگار کردیا تھا روزگار چھن جانے پر دومحنت کش حالات کے ہاتھوں موت کی وادی میں جاچکے ہیں پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے غلہ منڈی پیرمحل کا دورہ کرکے متاثرین کو غلہ منڈی پیرمحل کے اندر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے نقشہ کے مطابق مارکیٹ تعمیر کرکے دکانات دینے کا وعدہ کیا ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت مزدور کسان کو روزگارکی فراہمی سمیت سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مشن بنائے ہوئے ہیں غلہ منڈی متاثرین کو فی الفور روزگارکے لیے سٹال کی فراہمی کررہے ہیں تاکہ مزدوروں کے گھروں میں بجھنے والے چولہے جلنے سے مزدوروں کے گھروں میں خوشحالی آئے اس موقع پر حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل ، سجاد احمد سیکرٹری ، رانا محمد جمیل کھوکھا متاثرین سمیت سینکڑوںافراد موجودتھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 اے سی پیرمحل کا سرکاری رقبہ سے مٹی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن دوٹریکٹر ٹرالیاں اور کرین قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے پیرمحل کے اردگرد کے سرکاری رقبہ سے مٹی چور ی کرتے ہوئے دوٹریکٹر ٹرالی ،ایک کرین اور ڈرائیور موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کرکے قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو دے دیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 دربار کے لیے منظور شدہ رقبہ پر قبضہ کرکے فروخت کرنے پر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کی جائے محمد امین متولی دربار تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان مربع نمبر139، کیلہ نمبر4،5جوکہ سرکاری طورپر مشہور بزرگ دربار عالیہ پیر ظفر قدوائی غریب نواز کے لیے مختص کیا گیا ہے جس پر فرزند علی ولد محمد رمضان سی پلاٹ اور دیگر قبضہ گروپ کے اراکین قبضہ کرکے فروخت کرنے کے درپے ہیں جس سے نہ صرف صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ دربار کے لیے مختص جگہ پر ناجائز قبضہ کے باعث زائرین اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محمد امین ولد منظور احمد متولی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کمشنر فیصل آباد سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام


:ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی ہدایات پر حارث آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 40گھروں کی تلاشی اور 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی کرایہ داری کے کوائف پورے نہ ہونے پر ایک شخص گرفتار مقدمہ درج کر لیا

Comments

Popular posts from this blog

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔