02-01-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری قیصر ندیم بھنڈر ایس آئی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب گوجرہ کے مقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ میں چوہدری خالد سردار، میاں اسد حفیظ ، میاں علمد ار حسین ، حافظ عبید ارشد، اظہارالحق، اسد قادری ، امجد علی ، ریحان الحسن ، چوہدری فیض رسول فیصل جٹ سمیت اہم کاروباری ، سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات اور دلہا دلہن کی فیملی اور ان کے عزیز اقارب نے شرکت کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
قائد اعظم محمد علی جناح بااصول ،دیانتدار، نڈر اور بے باک لیڈر تھے وطن عزیزکو اس وقت پھر قائد اعظم جیسے لیڈر کی ضرورت ہے اسوقت نام نہاد لٹیرے لیڈر اپنے آپ کو قائد کا ہم پلہ قرار دے رہے ہیںقائد اعظم نے اپنا سب کچھ وطن کو دے دیا تھا مگر لٹیرے لیڈروطن کا سب کچھ لوٹ کر بھی قائد کا ہم پلہ ہونے کے دعویدار ہیں ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی عرفان الحسن چوہدری نے قائداعظم ڈے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم نے بیک وقت ہندو انگریز اور کانگریسی ملاﺅں کو شکست فاش دے کر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے جس مملکت کا خواب دیکھا تھا اور جس کے حصول کے لئے انہوں نے ایک طویل جدوجہد کی وہ ایک اسلامی فلاحی ریاست تھی مگر بدقسمتی سے ان کی زندگی نے وفا نہ کی جس سے وطن عزیز ایک اسلامی مملکت بننے سے کوسوں دور چلا گیاآج بھی اگر قائد اعظم کے نقش قدم پر چلے تو ملک و قوم کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں



پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سنیئر صحافی محمد قاسم بھٹی کی والدہ محترمہ بقصائے الٰہی انتقال کر گئیں ان کی جنازہ آبائی گاﺅں 321گ ب میں اد اکی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تین گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی چوری کرکے فرار، ڈیرہ پر سوئے ہوئے شخص سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق مسجد بلاک پیرمحل کے رہائشی حسام رو ¿ف ولد عبدالرو ¿ف کے گھرتین خواتین گھریلو کام کاج کرنے کے بہانے آئیں اہل خانہ مکان کی چھت پر تھے خواتین نے کا م کرنے کے بہانے بیڈ کے دراز کا تالہ توڑکر طلائی زیورات 13تولے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرلیے اور گھر سے فرارہوگئیں چک نمبر320گ ب کارہائشی شوکت علی ولد خوشی محمد مربع نمبر20کیلہ نمبر16میں ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ رات کو نامعلوم مسلح شخص پسٹل کنپٹی پر رکھ کر جیب سے نقدی 8ہزار روپے چھین لیے اور لوٹی ہوئی رقم سمیت فرارہوگیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو نہایت جوش خروش سے منا رہی ہے کرسمس کے موقع پر مسلم برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور شرکت ی
مسیحی برادری نے اپنی عبادت گاہ کیتھو لک چرچ کو رنگ برنگے قمقمو سے سجا کر عبادات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں
اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے مختلف پرگرامز کا انتظام کیا اورکیتھو لک چرچ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار ، عرفان الحسن چوہدری ، فادر ندیم جان شاکر ، میاں اسد حفیظ ،شہباز سہوترا، ریئس طارق نے کیک کاٹ کرسمس تقریب مےں مسےحی برادری کے سےنکڑوں مرد و خواتین اور بچوں سمیت کثیر افراد نے شرکت کی پولیس کی طرف سے چرچوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب جامعہ تلاشی کے بعد داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے سی سی ٹی وی کمیروں کے ذریعے خفیہ نگرانی کی جارہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عالمی برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرکے امت مسلمہ کے موقف کی حمایت کردی ہے ۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے یہودیوںنے عالمی قوانین کو مسترد کرکے سازش کے تحت تشکیل دیاان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حمیدالدین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عالم اسلام میں اقوام متحدہ کی انصاف کی حمایت پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد سے امریکہ کا غرور خاک میں مل گیا ہے،جس کی اسے توقع نہ تھی کہ ظالم ریاست کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی جاسکتی ہیں۔ لیکن تاریخی قرارداد کے ذریعے پوری دنیا نے فیصلے کو رد کردیا ہے۔ امریکہ کو سمجھ جانا چاہیے کہ عالمی مسائل بدمعاشی اور دھونس دھاندلی سے حل نہیں کئے جاسکتے۔



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔